Tag: T20 Ranking

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، رضوان بھی شامل

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، رضوان بھی شامل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان کے رضوان احمد سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوےکا تیسرا اور بابرعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور سری لنکا کے ہاسارنگا دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجے ترقی کے بعد 10 نمبر پر آگئے، ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔

    بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں نمبر اور حارث رؤف 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈےبیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا اور ون ڈےبولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بھی ٹاپ 10 میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔

    شاہین آفریدی کی رینکنگ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 2 وکٹیں لینے پر بہتر ہوئی۔

    بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

    بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    ٹی 20 بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان اور بابر کی حکمرانی برقرار

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان اور بابر کی حکمرانی برقرار

    دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے موقع پر کوہلی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان تھے۔Image

    ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبرپر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بھی چار درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے،پاکستان کے شاداب خان کا بولرز رینکنگ میں نواں نمبرہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے، شاندار کارکردگی کے باعث متحدہ عرب امارات کے آل راؤنڈر رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،تاہم ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔

    Image

  • آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں۔

    انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی اور وہ نمبر ون پوزیشن سے نیچے آگئے۔

    بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نمبر ون پوزیشن پر آگئے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔

    محمد رضوان کا ٹی 20 رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے، شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ ترقی کر کے گیارہویں نمبر پر آگئے۔

  • ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، کم بیک کریں گے، بابر اعظم

    ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، کم بیک کریں گے، بابر اعظم

    مانچسٹر: قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مختصر فارمیٹ میں گرین شرٹس ضرور کم بیک کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے تجربے سے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کچھ میچ ہارنے کے بعد رینکنگ میں تنزلی آئی لیکن یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہم نے کچھ تجربات کیے اور کئی کھلاڑیوں کو آزمایا ہے اب ہمارے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کامبی نیشن موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی درجہ بندی میں بہتری لائیں گے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسی برس شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، بحیثیت کھلاڑی اور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے تو میں چاہوں گا کہ یہ ٹورنامنٹ ہو تاہم اس کے حوالے سے فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ آئی سی سی کیا فیصلہ کرتی ہے جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں اس کے مطابق چلنا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

  • انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش نے پاکستان ٹیم کو دوسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچا دیا

    انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش نے پاکستان ٹیم کو دوسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچا دیا

    دبئی : انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش نے پاکستان ٹیم کو دوسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچا دیا۔ بیٹسمینوں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستان شامل نہیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے، انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش نے قومی ٹیم کو رینکنگ کی پستیوں میں پہنچا دیا۔ گرین شرٹس دوسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بیٹسمین رینکنگ کی ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی نے احمد شہزاد کو چودیں سے سولہویں نمبر پر پہنچا دیا۔ عمر اکمل اور محمد حفیظ کی رینکنگ میں بھی تنزلی ہوئی ہے۔

    بولرز رینکنگ کی ٹاپ ٹین میں آفریدی کے علاوہ کوئی بولرز شامل نہیں۔ آفریدی تین درجے ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، آل راونڈرز رینکنگ میں بھی آفریدی کو ترقی ملی ہے، وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں.