Tag: T20 rankings

  • پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    دبئی : پاکستان ٹی 20 کی نمبرون رینکنگ سے محروم ہوگیا اور عالمی ٹی20رینکنگ میں 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا، جنوری2018سے پاکستان ٹیم عالمی نمبر ون تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرایک رینکنگ سے محروم ہوگیا اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    انگلینڈ کی دوسرا اور بھارت کی تیسری پوزیشن پر پے جبکہ پاکستان ٹیم عالمی ٹی20رینکنگ میں پہلے سے 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلی گئی۔

    آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرآگیا، نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ میں ساتواں نمبر ہے۔

    سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ سہر فہرست ہے جبکہ بھارت کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

    خیال رہے گزشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست بھاری پڑگئی اور جنوری 2018 سے پاکستان عالمی نمبر ایک تھا۔

  • پاکستان ٹی 20فارمیٹ کیلئے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی

    پاکستان ٹی 20فارمیٹ کیلئے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی

    لاہور: پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی،آئی سی سی نے رینکنگ جاری کردی۔

    انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میں ہرایا اور پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آیا، انگلش ٹیم سے شکست آسٹریلیا کو مہنگی پڑگئی۔

     آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا، ٹی ٹوئنٹی کی نئی عالمی درجہ بندی میں سری لنکا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

    بھارت کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔