Tag: T20 Series

  • بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے شکست کی کیا وجہ ہے؟ سابق کرکٹر نے کچا چٹھا کھول دیا

    بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے شکست کی کیا وجہ ہے؟ سابق کرکٹر نے کچا چٹھا کھول دیا

    تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

    اس ٹی ٹونٹی سیریز کے ہارنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا شائقین کرکٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کی کمی کو محسوس کررہے ہیں؟

    جس طرح ہر شکست کے پس پردہ کچھ عوامل ہوتے ہیں جو کسی بھی ٹیم کو اس کی شکست کی طرف لے جاتے ہیں، قومی ٹیم کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو اس کو یہ نتیجہ بھگتنا پڑا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرؤف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم اور پی سی بی کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور نہ ہی عہدیداران کے پاس وہ قابلیت یا ڈائریکشن ہے جس کی وجہ سے یہ باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ شائقین کرکٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کو یاد کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ہونے والی باتوں کو سیریس لے کر ہی ایسے فیصلے کرتے ہیں، کہ جیسی ٹیم انہوں نے اس بار بنائی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اور دیگر کو ہم نے امریکا اور بھارت کے ساتھ میچوں میں دیکھ لیا کہ ان کی کارکردگی کیا تھی؟

    ایک سوال کے جواب میں عبدالرؤف نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیموں میں تبدیلیاں ہوتی ہیں، لیکن یہاں جو لوگ ٹیم میں کھیلنے تک کے مستحق نہیں ہوتے انہیں کپتان بنا دیا جاتا ہے، شان مسعود 15 رنز کی ایوریج پر 25 ٹیسٹ میچ کھیل گیا۔

    مزید پڑھیں : بابر اور رضوان کو نظر انداز نہیں کرسکتے،ثنا میر

    اگر سلمان علی آغا کی بات کی جائے تو وہاں بھی یہی صورتحال ہے، اس کی ایسی کون سی کارکردگی ہے جو اسے قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا؟ بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے وائٹ واش ہونے کے بعد کیا رہ جاتا ہے، اب پی سی بی عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنا سکتا۔

  • ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ گئے

    ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ گئے

    لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلیے بنگلا دیش ٹیم کا دوسرا اور آخری گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے اے ؤر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے دیگر چار اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔

    بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، ذاکرعلی اور مہدی حسن شامل ہیں۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ جبکہ 27مئی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ٹی 20 سیریز  کیلیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

    یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 28 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، دوسرا ٹی 30 مئی اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

  • ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

    ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

    لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔

    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔

    10رکنی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اراکین شامل ہیں جن میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن، ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران بھی موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 28 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، دوسرا ٹی 30 مئی اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان 

    جنرل انگلوژرز، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد کے انگلوژر کی قیمت 200 روپے ہوگی، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر اور سرفراز نواز فرسٹ کلاس انگلوژر کی قیمت 300 روپے رکھی گئی ہے۔

    پریمیم اور وی آئی پی انگلوژرز کی قیمت بالترتیب 400 اور 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چاروں وی وی آئی پی انگلوژرز اور گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے ہوگی۔

  • کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بی بی ایل کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز 9 سے 18 اگست تک ڈارون میں کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے ٹیم سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    ٹورنامنٹ میں پرتھ اسکورچرز، میلبرن رینیگیڈز، میلبرن اسٹارز، تسمانیہ، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، اے سی ٹی کومٹس اور ناردرن ٹیریٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 10 اگست کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 11 اگست کو میلبرن اسٹار اور تیسرا 13 اگست کو تسمانیہ کے خلاف ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

    ایونٹ کے سیمی فائنلز 18 اگست جب کہ فائنل 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو علی الصبح اسلام آباد پہنچ گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہے، کیوی ٹیم کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ اٹھارہ اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کپتان کین ولیمسن اور مچل سینٹنر نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول فائنل ہوگیا

    پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول فائنل ہوگیا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فائنل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے اگلے ماہ پاکستان پہنچے گی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں 18 سے27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

    سیریز کے ابتدائی تین میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے مایہ ناز کرکٹر اسٹیو اسمتھ سے متعلق پیش گوئی کردی۔

    آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنا اچھا لگتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ان کو کیا کردار دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اسٹیو اسمتھ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو وہ آغاز میں پلئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

    پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اوکلینڈ میں پریکٹس کی۔

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، سیشن کے  دوران کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی گزشتہ روز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔

    آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال، شاہین آفریدی اور وسیم جونئیر شامل ہیں۔

    پاکستان اسکواڈ:

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ اسکواڈ:

    ہوم سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں کین ولیمسن(کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: چمچاتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: چمچاتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    کراچی: پاک سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان بسمہ معروف اور چماری اتاپتو نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کیا، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی سرزمین پر دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی۔

    سیریز کا پہلا میچ کل ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ چھبیس اور تیسرا اٹھائیس مئی کو ہوگا، ون ڈے سیریز بھی ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلی جائیگی۔

    یہ بھی پڑھیں: خوش آمدید: سری لنکن ویمنز ٹیم تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی

    واضح رہے کہ سال دوہزار پانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے اس سے قبل وہ ایشیا کپ کیلئے کراچی آئی تھی۔

    گذشتہ روز سری لنکا کےخلاف وائٹ بال سیریز کے لیےقومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے گل فیروزہ اور لاہور سے صدف شمس کو پندرہ رکنی قومی خواتین اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

  • تین ملکی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ کی پیشکش پر پاکستان کا جواب آگیا

    تین ملکی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ کی پیشکش پر پاکستان کا جواب آگیا

    آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے متعلق نیوزی لینڈ کی پیشکش پر پاکستان نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

    آکلینڈ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے متعلق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر پی سی بی جواب دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنےکی دعوت دی گئی تھی، جس پر پی سی بی نے بھی سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی ہے،

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے، سیریز رواں برس اکتوبر، نومبر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوگی، تمام میچ کرائسٹ چرچ میں ہوں گے، پاکستان کی جانب سے تصدیق کے بعد سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو زرتلافی ادا کردیا

    اس سے قبل گذشتہ روز اہم خبر سامنے آئی تھی جہاں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ستمبر میں اچانک دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نقصان کا ازالہ کیا تھا۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ برس مئی میں اضافی 10 وائٹ بال میچز کے لیے بھی ٹور کریں گے، اس میں 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں، بورڈ کو اس سے بھی بھاری منافع ہوگا۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیردیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیردیا

    سڈنی: آسٹریلیا کا پلٹ کے وار، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کردی۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے قرنطینہ کی کڑی شرائط کے باعث نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ماہ نیپئر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی منسوخی کا فیصلہ دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت کے بعد کیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے کہا کہ ہم سیریز کی میزبانی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے سرحدی پابندیوں اور قرنطینہ کے تقاضوں کے پیش نظر ایسا ممکن نہیں تھا۔

    آسٹریلیا نے 17 سے 20 مارچ تک نیپئر میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کا فروری میں دورہ آسٹریلیا بھی منسوخ ہوچکا ہے۔