Tag: t20 squad

  • جو اسلام آباد کی ٹیم نہ بنا سکا وہ پاکستان ٹیم کیا بنائے گا؟ باسط علی

    جو اسلام آباد کی ٹیم نہ بنا سکا وہ پاکستان ٹیم کیا بنائے گا؟ باسط علی

    کراچی : پاکستان کے سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی کا کہنا ہے کہ جو کوچ اسلام آباد کی ٹیم نہ بنا سکا وہ پاکستانی ٹیم کیا بنائے گا؟

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سیریز کیلیے بنائے گئے اس قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی سلیکشن میں بہت سارے سرپرائزز ہیں۔

    باسط علی نے کہا کہ شاداب خان کو جب نیوزی لینڈ کیخلاف وائس کپتان بنایا گیا تھا تو کس کارکردگی کی بنیاد پر بنایا تھا؟ اس کا جواب مجھے کوئی دے سکتا ہے تو ضرور دے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار پھر آپ نے اسی کو وائس کپتان بنادیا۔ ایک نیا لڑکا عباس آفریدی جس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں لیں اس کے علاوہ صفیان مقیم بھی ہے، کہاں ہیں یہ لڑکے؟ صفیان نے تو دکھے دل کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

    باسط علی نے کہا کہ سب سے زیادہ زیادتی سلیکٹرز  نے کی ہے، جن میں اظہر اور اسد بھی شامل ہیں اور مجھے حیرت بھی اسی بات کی ہے کہ ماضی میں ان دونوں سلیکٹرز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

    اس موقع پر قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرے لیے ٹیم میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کا ہونا سرپرائز تھا بلکہ فخر زمان کو بھی آرام دینا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز یاسر خان اور خرم شہزاد کو رکھ سکتے تھے، عباس آفریدی اور صفیان مقیم کے ساتھ تو سراسر ناانصافی ہوئی ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ اس ٹیم میں 5 اوپنرز ہیں 8 بیٹسمین ہیں صرف 3 میچوں کیلئے یہ اسکواڈ بنایا گیا ہے یا300 میچز کیلیے

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلا دیش سے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں حسن علی، فخر زمان اور صائم ایوب کی واپسی ہوئی جبکہ بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

    ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

    پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان، فخر زمان، ابرار احمد، فہیم اشرف شامل ہیں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عرفان ، محمد حارث، محمد وسیم جونئیر، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، اور نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pak-bangladesh-series-pakistani-squad/

  • انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان

    انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان

    انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا، جوز بٹلر کپتان ہوں گے، جب کہ ابتدائی میچوں میں معین علی قیادت کریں گے۔

    جوز بٹلر مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے، وہ پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم مکمل صحت یابی کے بعد سیریز کے آخری مراحل میں ٹیم میں شمولیت کریں گے، اور معین علی ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے، پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    بیٹسمین جیسن رائے طویل وقت سے فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے انگلش ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

    انگلش ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئے گی، جو 4 ٹی ٹوینٹی میچز کراچی میں اور 3 لاہور میں کھیلے گی۔ پہلا ٹی 20 میچ کراچی میں 20 ستمبر کو شیڈول ہے، میچز سے جمع ہونے والی گیٹ منی سیلاب فنڈ میں جائے گی۔

    واضح رہے کہ آج ایشیا کپ 2022 کے ٹائٹل کے حصول کی جنگ میں پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سے ٹکرائے گی، سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، یہ میچ شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق  سرفراز احمد کپتانی سے فرائض سرانجام دیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر انضمام الھق کا کہنا تھا کہ ’عماد وسیم کو گھٹنے کی انجری کے باعث سلیکٹ نہیں کیا گیا اُن کی جگہ محمد نواز کو موقع دیا جائے گا جبکہ صہیب مقصود کو بھی کمر کی تکلیف کے باعث سیلکٹ نہیں کیا گیا‘۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی سربراہی میں 5 ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، ابتدائی دو میچز میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے 2-0 سے برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سرفراز الیون کو پہلے میچ میں 61 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز نے 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، دونوں میچز بارش کے باعث متاثر ہوئے تھے، نتیجہ ڈک ورتھ لوئس کے تحت بنایا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا میچ 13 جنوری کو ڈبلن اسٹیڈیم جبکہ چوتھا 16 جنوری کو ہملٹن اور آخری میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلے گی۔

    ایک روزہ میچ کے بعد سرفراز الیون پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا 25 تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کھیلے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 

    سرفراز احمد ( کپتان / وکٹ کیپر)

    فخر زمان

    احمد شہزاد

    بابر اعظم

    شعیب ملک

    ہارس سہیل

    محمد حفیظ

    محمد نواز

    شاداب خان

    فہیم اشرف

    عامر یامین

    محمد عامر

    حسن علی

    رومان رئیس

    عمر امین


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔