Tag: T20 wolrd cup

  • کیا حارث محمد رضوان کا متبادل ہوسکتے ہیں؟

    کیا حارث محمد رضوان کا متبادل ہوسکتے ہیں؟

    قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں محمد حارث کا استعمال پاکستان کے لئے نہایت اہم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محمد حارث کی شکل میں پاکستان کو دوسرا وکٹ کیپر بیٹر مل گیا ہے، مگر دیکھنا یہ ہے کہ سیمی فائنل میں اسے کس طرح استعمال کیا جائے گا؟

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جیسے آپ نے شاداب خان، محمد نواز کو پروموٹ کیا، اچھے نتائج کے لئے ضروری ہے کہ پاور پلے میں محمد حارث کا درست استعمال کیا جائے۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی افریقا کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ ملر کو آرام کرانا پروٹیز کو مہنگا پڑا، انہوں نے نیدرلینڈز کو بہت آسان لے لیا تھا جس کے باعث وہ ورلڈکپ سے باہر ہوئے۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے بھی کہا کہ پاکستان سے شکست کے بعد جنوبی افریقا کو علم تھا کہ ان کا اگلا میچ نیدرلینڈز سے ہے اگر ڈیوڈ ملر کی چھوٹی موٹی انجری تھی تو انہیں اہم میچ میں ضرور شامل کرنا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ غلطی کرگئی۔

  • پاکستان کی فتح، شعیب اختر نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان کی فتح، شعیب اختر نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    قومی ٹیم ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل تک رسائی پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے، ایسے میں شعیب اختر کی دلچسپ ویڈیو نے صارفین کو بے ساختہ ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

    کل تک پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات اگر مگر پر منحصر تھے، لیکن آج صبح ہونے والے میں میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں جانے کا راستہ ہموار کیا۔

    بعد ازاں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

    پاکستان کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا ہے، ایسے میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی دلچپسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرکٹ مداحوں کی خوشی کو دوبالا کردیا ہے۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے ٹوئٹر پر مختصر دورانئے کی ویڈیو شیئر کی جس پر کیپشن دیا کہ ‘ یہ ہوتی ہے انٹری’۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معمر شخص تیز رفتار کا ایک گھر میں داخل کرتا ہے جس گھر کے صحن میں بیٹھے افراد حملہ آور سمجھ کر بھاگ کر ادھر اُدھر بھاگ جاتے ہیں۔

    ویڈیو میں تیز رفتار گاڑی پر پاکستان کا جھنڈا ایڈیٹ کیا گیا جبکہ بھاگنے والے اشخاص پر بھارت نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا جھنڈا ایڈیٹ کیا گیا۔

    شعیب اختر کے اکاؤنٹ سے شیئر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی مل رہی ہے اور اب تک لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

  • زمبابوین کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو دیکھیں

    زمبابوین کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو دیکھیں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے کھلاڑی ریان برل نے بھارتی بیٹر کا ناقابل یقین کیچ تھام کرسوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں انڈیا نے زمبابوے کو 71 رنز سے روندتے ہوئے گروپ ٹو میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، سوریہ کمار یادو نے محض 25 گیندوں میں 61 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو بہتر بنایا۔

    بھارتی اننگز کے دوران کرکٹ شائقین اس وقت دنگ رہ گئے جب رشبھ پنت نے مڈآن پر عمدہ شاٹ کھیلا تو زمبابوے فیلڈر ریان برل نے ان کا شاندار کیچ تھاما۔

    ریان برل کے اس عمدہ کاوش پر میدان میں موجود تمام شائقین نے دل کھول کر انہیں داد دی، کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، پاکستان بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا جبکہ انگلینڈ اور انڈیا جمعرات کو آمنے سامنے ہونگے۔