Tag: T20 World Cup 2024

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں بارباڈوس پہنچ گئیں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں بارباڈوس پہنچ گئیں

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں بارباڈوس پہنچ چکی ہیں۔

    دونوں ٹیموں کی فائنل میں بھی ناقابل شکست رہنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے، کیونکہ اگر میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیمیں بغیر ہارے ٹرافی کی حقدار قرار پائیں گی۔

    پاکستانی وقت کے مطابق فائنل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، اس لیے فریقین کو میچ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے۔

    صبح 10 بجے (ٹاس کے وقت) اور دوپہر ایک بجے کے درمیان بارش کا امکان تقریباً 30 فیصد تک ہو جائے گا، اس کے بعد یہ دوبارہ بڑھ کر تقریباً 50 فیصد ہو جائے گا۔

    بارش کی متوقع صورتحال کے پیش نظر فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا، فاتح قرار دینے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی۔

    اگر ہفتے کو اضافی وقت کے ساتھ بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل کا ایک ریزرو دن ہوگا جو اتوار 30 جون کو کھیلا جائے گا۔

    میچ اگر پہلے سے جاری ہوا تو اتوار کو وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا یعنی نئے سرے سے دوبارہ سے شروع نہیں ہوگا۔

    روہت شرما کی فرمائش پر چھکا لگانے کی ویڈیو وائرل

    اس صورتحال کے باوجود اگر برسات کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھا جاسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، دو ناقابل شکست ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار فائنل میں ٹکرائیں گی

    ٹی 20 ورلڈ کپ، دو ناقابل شکست ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار فائنل میں ٹکرائیں گی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ناقابل شکست ٹیمیں فائنل ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں جنوبی افریقا اور انڈیا کی ٹیمیں کوئی میچ نہیں ہاری، فائنل میں جو ٹیم کامیاب رہے گی وہ ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلے گی۔

    1979 کے بعد مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

    واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز کے سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔

    بھارت انگلینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    بھارت نے تیسری بار آئی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بیٹنگ اس میچ میں بے بس نظر آئی اور 172 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 17ویں اوور میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • پاکستانی کرکٹرز کا اب آگے کیا پلان ہے؟ وسیم اکرم نے بتا دیا

    پاکستانی کرکٹرز کا اب آگے کیا پلان ہے؟ وسیم اکرم نے بتا دیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین پرفارمنس کے بعد پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی، ایسے میں وسیم اکرم کا بیان وائرل ہورہا ہے۔

    آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا کو مبارک ہو انھوں نے حیرت انگیز طور پر اچھا پرفارم کیا، اس کھیل کی گلوبلائزیشن یہی ہے کہ امریکا نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

    سوئنگ کے سلطان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلے مرحلے میں جانے کے مستحق ہیں کیوں کہ امریکا نے اپنے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دی۔

    وسیم اکرم نے گرین شرٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا اب آگے کیا پلان ہے؟ وہ پرواز نمبر ای کے 601 کے ذریعے دبئی جائیں گے پھر وہاں سے اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہوجائیں گے، اس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جس کے باعث پاکستان کا سفر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا تھا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا 30واں میچ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

    پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکی ٹیم سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگئی، امریکا نے کینیڈا اور پاکستان کو شکست دی تھی۔

    گرین شرٹس کو امریکا اور بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے آخری میچ میں آئرلینڈ کو مات دی مگر یہ امریکا کے سپر ایٹ میں پہنچنے کے بعد محض ایک رسمی میچ رہ گیا تھا۔

    پاکستان کے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور امریکا دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کرپائی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 150رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 150رنز کا ہدف

    تروبا : ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں میچز کاسلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 150 رنز کا ہدف دےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، شرفین ریدر فورڈ شاندار 68رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

    Sherfane Rutherford

    گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، ٹرینیڈاڈ کے شہر تروبے میں کھیلے جانے والے گروپ سی کے اس میچ میں اگر ویسٹ انڈیز کو فتح ملی تو وہ اس عالمی ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگینی اور یوگنڈا کے خلاف میچز میں فتح اپنے نام کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    علاوہ ازیں ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیوزی لینڈ نے گروپ میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے۔

  • کینیڈین کپتان نے پاکستان کیخلاف اپ سیٹ پر نظریں جما لیں

    کینیڈین کپتان نے پاکستان کیخلاف اپ سیٹ پر نظریں جما لیں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کینیڈا کے کپتان کی نظریں پاکستان کے خلاف اپ سیٹ پر ہیں۔

    کینیڈا کے کپتان سعد بن ظفر کا مقصد منگل کو نیویارک میں ہونے والے اپنے تیسرے T20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے۔

    کینیڈا، دو میچوں میں ایک جیت کے ساتھ دوبارہ میدان میں آگیا۔ سعد سپر 8 کے لیے تنازع میں رہنے کے لیے اپنی فارم برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

    پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے بات کرتے ہوئے سعد نے آئرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کے مثبت موڈ کا ذکر کیا۔

    کینیڈین پریس کے حوالے سے سعد نے کہا ہر کوئی مثبت موڈ میں ہے ہمارا پچھلا میچ بہت اچھا رہا اس نے ہمارے اندر یہ یقین پیدا کیا کہ اگر ہم اس دن اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو ہم کسی بھی مخالف کو شکست دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہم پاکستان میں ایک اعلیٰ درجہ کی اور تجربہ کار ٹیم کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ حال ہی میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں جس کے لیے وہ مشہور ہیں اگر ہم دن میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے قابل ہو گئے اور ہم کھیل کے آغاز میں کچھ اچھا دباؤ ڈالنے کے قابل ہو جائیں تو کچھ بھی ممکن ہے۔

  • اس شکست کے لیے پلیئرز خود ذمہ دار ہیں! وقار یونس قومی ٹیم پر برس پڑے

    اس شکست کے لیے پلیئرز خود ذمہ دار ہیں! وقار یونس قومی ٹیم پر برس پڑے

    وقار یونس نے بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی افسوسناک ہزیمت پر کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی شکست کے لیے خود قصوروار ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے بعد بھارت ہاتھوں شکست پر پاکستان کے سابق کپتان کہنا تھا کہ اب پاکستان کے لیے آگے کا راستہ بہت ہی ناہموار اور کٹھن ہے، ٹیم کسی اور کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتی، اس نہج پر پہنچنے کے لیے پلیئرز خود ذمہ دار ہیں۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے پاس پورا موقع موجود تھا اور اس میچ کو آسانی سے جیتا جاسکتا تھا، 10 ویں اوور تک گرین شرٹس کو تھوڑے زیادہ رنز اسکور کرنے چاہیے تھے۔

    سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ 10 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز تھا جبکہ یہ اسکور مزید 10 رنز زیادہ ہونا چاہیے تھا۔

    وقار نے کہا کہ اب تک ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کافی خراب کرکٹ کھیلی ہے جبکہ ایک بار پھر سے گرین شرٹس کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ دنوں ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    تقریباً تمام قومی بیٹرز بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور 120 رنز کا نہایت کم ہدف بھی گرین شرٹس کے لیے کوہ گراں ثابت ہوا۔

    اس میچ میں پاکستانی بیٹرز لاپروائی سے اپنی وکٹ گنوا کر جارتے رہے، بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز اسکور کرسکی۔

  • آخری اوورز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے، روہت شرما

    آخری اوورز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے، روہت شرما

    نیو یارک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ جیت کا سہرا جسپریت بمراہ کے سر ہے۔

    نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ آج کی جیت میں بالرز نے اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے 140رنز کا ٹارگٹ سوچ رکھا تھا لیکن ایسا نہ کرسکے، ایسی پچ پر اضافی رنز کم سے کم رنز دینے کی کوشش کی۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ابتدائی 10 اوورز میں بھارتی پوزیشن اچھی تھی جبکہ آخری دس اوورز میں ہمارے بیٹرز اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹ میں سب کو برابر کی کارکردگی دکھانی پڑتی ہے، چاہتے ہیں کہ جسپریت بمراہ اسی طرح پورے ٹورنامنٹ میں کھیلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کی جیت میں اپنا پورا حصہ ڈالا، چاہتے ہیں خوشی کے ساتھ ہم اپنے گھر روانہ ہوں۔

    ہماری بیٹنگ ناکام ہوئی تو بولرز کو تسلی دیتے ہوئے یہی کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے، تماشائیوں نےبھرپورسپورٹ کیا،ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے، بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بلے بازوں کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا، قومی ٹیم کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی بڑی وجہ بتا دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ : بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی بڑی وجہ بتا دی

    نیو یارک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے آخری اوورز میں بہت غلطیاں ہوئیں۔

    نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں پرغور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہماری بولنگ بہت اچھی رہی، ہم نے بھارت کو 120رنز تک محدود رکھا لیکن ہمارے بلے بازوں نے بہت بال مس کیں جس سے پریشر بڑھا۔

    کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ ڈاٹ بالز ہونے کی وجہ سے بلے باز دباؤ میں آگئے، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے ہم پر کافی پریشر آیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ آخری اوورز میں بہت غلطیاں کیں، سوچا تھا کہ پہلے6اوور اچھےکھیل لیے تو ہدف آسانی سے حاصل کرلیں گے۔

    اپنی گفتگو میں کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اننگز کے بقیہ دس اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی، ہمیں آئندہ دو میچوں میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بلے بازوں کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا، قومی ٹیمم کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔

  • پاک بھارت میچ کا فاتح کون؟ کرس گیل نے پیشگوئی کر دی

    پاک بھارت میچ کا فاتح کون؟ کرس گیل نے پیشگوئی کر دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ سے متعلق کرس گیل نے جیتنے والی ٹیم کی پیش گوئی کر دی۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل نے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بہت سے متوقع مقابلے کے فاتح کی پیش گوئی کی ہے۔

    گیل نے دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے ہندوستان کو مضبوط قرار دیا ہے تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائی آکٹین ​​تصادم میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    آئی سی سی سے گفتگو میں انہوں نے کاہ کہ بھارت ڈرائیور کی سیٹ پر ہے، یقینی طور پر ایک زیادہ آرام دہ سیٹ ہے لیکن یہ ورلڈ کپ میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہے، لہذا آپ کسی بھی چیز کو معمولی نہیں سمجھ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ (پاکستان) کمر دیوار کے ساتھ لگی ہوئی ہے اور اس طرح کے نقصان سے باہر نکل کر براہ راست ہندوستان جیسی ٹیم سے کھیلنا جو روایتی طور پر ان کھیلوں میں بالادست ہے، ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

    گیل نے کہا کہ کرکٹ کی باقی دنیا کی طرح، میں بھی پاکستان کے خلاف امریکا کی جیت سے حیران تھا۔ یہ ایک بہت بڑا نتیجہ ہے جو نہ صرف ان کے لیے ناقابل یقین ہے بلکہ مجموعی طور پر کرکٹ کے لیے بہت بڑا ہے۔

  • فخر اور بابر کس نمبر پر بیٹنگ کریں؟ سابق بھارتی کرکٹر کا مشورہ

    فخر اور بابر کس نمبر پر بیٹنگ کریں؟ سابق بھارتی کرکٹر کا مشورہ

    ایک اور سابق کرکٹ نے فخر زمان سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

    پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نیان مونگیا کا کہنا ہے کہ فخر زمان اسپیشلٹ اوپنر ہے انھیں اوپننگ کرنی چاہیے،بابراعظم کو تیسرے نمبرپر آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک یا دو کھلاڑیوں پر ڈیپنڈ کریں گے تو آگےبڑھنا مشکل ہوتاہے بابراعظم شروع میں آؤٹ ہوتا ہے تو پاکستانی ٹیم کومشکل ہوسکتی ہے بابراعظم اور محمد رضوان بہت اچھے بیٹر ہیں ان پر ٹیم کی بڑی ذمہ داری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-icc-question-about-best-cover-drive-babar-and-virat/

    نیان مونگیا نے پاکستانی پیس اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بولرز ملکر کھیلتے ہیں تو کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں پاکستان کے پاس لیفٹ ہینڈ دو بولر ہیں جو روہت شرما کیلئے مشکل پیداکرسکتے ہیں۔

    انہوں نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ اسٹرنتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ روہت شرما بھی بہترین بلے باز ہیں جب کہ ٹیم کا مڈل آرڈر بھی مضبوط ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ دوملکوں کو جوڑتی ہے ماضی میں پاکستان کے پاس وسیم اکرم وقاریونس جیسے بہترین بولرز تھے۔