Tag: T20 World Cup 2024 trophy

  • کامیاب ہونا ہے تو شاہین کی طرح بولنگ کرو! وسیم اکرم کا بھارتی پیسر کو مشورہ

    کامیاب ہونا ہے تو شاہین کی طرح بولنگ کرو! وسیم اکرم کا بھارتی پیسر کو مشورہ

    سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی پیسر ارشدیپ سنگھ کو مشورہ دیا ہے کہ شروع کے اوورز میں کامیاب ہونے کیلئے شاہین کی طرح بولنگ کریں۔

    سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں ارشدیپ سنگھ کو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے سیکھنا چاہیے کہ نئے بال سے کس طرح بولنگ کی جائے، انھوں بھارتی پیسر کو بال کو فل لینتھ پر پھینکنے کا بھی مشورہ دیا۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ارشدیپ نئے بال سے مدد حاصل کرسکتا ہے، یہاں کی پچز آئی پی ایل یا پاکستانی پچز کی طرح فلیٹ نہیں ہیں، وہ نئے بال کو بیٹرز کے سامنے پچ کرتے ہوئے چانس لے سکتا ہے، انھیں شاہین آفریدی کی طرح بولنگ کرنا ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی بولر میچز کے دوران اس چیز کی کوشش کرسکتے ہیں، انھیں مڈ آن اور مڈ آف کو تھوڑا سا سیدھا رکھنا پڑے گا، وہ اپنے دوسرے اسپیل میں مختلف ویریشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    سابق پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ارشدیپ کافی باصلاحیت اور متاثرکن ہیں، انھیں چار روزہ کرکٹ پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ارشدیپ گیند کو دونوں جانب سوئنگ کراتے ہیں اور ان کے پاس پیس بھی ہے، میں نے دو سال پہلے ارشدیپ کو دبئی میں دیکھا تھا وہ نئی بال سے اچھی بولنگ کرسکتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ جائے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو تین روزہ دورے میں ایبٹ آباد اور لاہور بھی لے جایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جایا جائے گا۔ ہفتے ہی کو ٹرافی پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریں گے، ورلڈکپ کا پہلا میچ یکم جون اور فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

    انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں! وسیم اکرم

    ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔