Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • عاصم اظہر نے خوبصورت پیغام کیساتھ ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

    عاصم اظہر نے خوبصورت پیغام کیساتھ ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    پر عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ویرات کوہلی کیساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ پیغام کھلاڑی کے نام لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر نے لکھا کہ ’ کوہلی بھائی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلنز کرکٹ کے اپنے اس سفر کو کنگ کی طرح مکمل کرنے پر آپکو بہت بہت مبارک ہو،  کرکٹ کے متوالے کے طور پر آپکو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتا ہوا دیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا‘۔

    ’’ جو کچھ بھی آپ نے اس کھیل کیلئے آج تک کیا ہے اس کے لیے شکریہ، یہ ریٹائرمنٹ لینے کا ایک بہترین انداز ہے، ورلڈ کپ جیتنے کی بہت مبارکباد، آپ کو پاکستانیوں کی جانب سے ڈھیروں پیار‘‘۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟

    اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا اب 10 واں ایڈیشن 2026 میں بھی دو ملکوں کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن پہلی بار دو ممالک امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا جس کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    اب شائقین کرکٹ بے تاب ہیں کہ اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کب اور کہاں منعقد ہوگا۔ تو اگلا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی مشترک میزبانی میں ہوگا اور بلیو شرٹس اپنی سر زمین پر اعزاز کا دفاع کریں گے۔

    جو ٹیمیں براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ کے دسویں ایڈیشن میں شرکت کی اہل ہیں۔ ان میں بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، انگلینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

    اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں سے 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

    ہندوستان، سری لنکا، امریکہ، آسٹریلیا، افغانستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی ٹیموں کا فیصلہ آئی سی سی کی رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس میں 30 جون 2024 تک کا حساب کیا جائے گا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی 17 سالہ تاریخ میں اب تک میزبان ملک ٹرافی نہیں جیت سکا ہے تاہم ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت جو اگلے ایڈیشن میں میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہوگا اور اسے ایک ارب سے زائد ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوگا۔ اس لیے وہ اپنے اعزاز کے دفاع کے ساتھ اپنی سر زمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/who-should-have-the-authority-to-make-the-captain-shahid-afridi/

  • شعیب اختر نے روہت شرما اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پس پردہ وجہ بتا دی؟

    شعیب اختر نے روہت شرما اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پس پردہ وجہ بتا دی؟

    بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم شعیب اختر نے ان کے اس فیصلے کے پس پردہ اہم وجہ بتا دی۔

    امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو دوسری بار چیمپئن بنانے کے فوری بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور سینئر بلے باز ویرات کوہلی نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

    دونوں عظیم کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ پر پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نمبر ون کپتان اور نمبر ون بیٹر قرار دیا۔

    تاہم اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز شعیب اختر نے اس بات سے کیا کہ اطلاعات تھیں کہ گوتم گمبھیر کے ٹیم انتظامیہ میں آنے کے بعد بھارتی ٹیم سے سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کیا جائے گا اور میرے خیال میں یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے دونوں کھلاڑیوں کے کرکٹ کیریئر پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ایک اچھے دور میں ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا، دونوں ہی بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ ویرات فائنل کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

     

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو نمبر ون بیٹر اور روہت شرما کو نمبر ون کپتان قرار دے دیا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی اتنے شاندار کھلاڑی ہیں کہ آپ کو انہیں نمبر ون کپتان اور نمبر ون بیٹر تسلیم کرنا پڑے گا۔

    تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹر کا اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز گوتم گمبھیر کے حوالے سے ذکر اور سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کی اطلاعات سے کرنے سے صارفین کی بڑی تعداد یہ خیال کر رہی ہے کہ دونوں بھارتی کھلاڑیوں نے مستقبل میں ٹیم سے اپنے ممکنہ اخراج کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔

  • اے آر رحمان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے خاص تحفہ

    اے آر رحمان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے خاص تحفہ

    ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی جیت کے بعد معروف گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان نے ٹیم انڈیا کے لئے خاص تحفے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 13 سال بعد ورلڈ کپ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، ایسے میں معروف گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان نے ایک گانا ٹیم انڈیا کو وقف کیا۔

    معروف موسیقار اے آر رحمان نے گزشتہ روز ٹیم انڈیا کو ایک خصوصی گانا وقف کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں تجربہ کار موسیقار کو بھارتی فٹ بال کوچ سید عبدالرحیم پر مبنی بالی ووڈ فلم ‘میدان’ کا گانا ‘ٹیم انڈیا ہے ہم’ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اے آر رحمان نے یہ گانا اپنی ٹیم کے ساتھ گا کر بھارتی ٹیم کی جیت کا جشن منایا۔ گلوکار کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 1 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ ساتھ ہی 12 ہزار سے زیادہ لائکس بھی موصول ہوچکے ہیں۔

    ٹیم کی سرجری سے متعلق سوال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

    واضح رہے کہ بھارت نے 10 سال کے طویل وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی ٹرافی اپنے نام کی ہے، آخری بار انہوں نے 2014 میں فائنل ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جہاں ٹیم انڈیا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

  • روہت شرما 50 ٹی ٹوئنٹی میچز جتوانے والے پہلے کپتان بھی بن گئے

    روہت شرما 50 ٹی ٹوئنٹی میچز جتوانے والے پہلے کپتان بھی بن گئے

    بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسری بار چیمپئن بنا کر اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کپتان ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔

    بارباڈوس میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے جب جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں دوسری بار انڈیا کو چیمپئن بنوایا تو اس کے ساتھ ہی ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے کی نصف سنچری مکمل کر لی اور 50 فتوحات کے ساتھ وہ کامیاب ترین کپتان بھی بن گئے۔

    روہت شرما نے مسلسل 11 میچز بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ میں انہوں نے بابر اعظم جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھا دیا ہے۔

    قبل ازیں روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سنگ میل عبور کیا تھا۔

    روہت شرما 151 ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنا کر سر فہرست ہیں، جس میں ریکارڈ 5 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    فائنل میں 76 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے والے ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ انہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز بنائے ہیں۔

    تاہم تیسرے نمبر پر موجود بابراعظم جو 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز بناچکے ہیں ان کے پاس ٹی 20 فارمیٹ کا ٹاپ بلے باز بننے کا سنہری موقع موجود ہے کیونکہ ان سے آگے مذکورہ دونوں بلے باز اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-rohit-surpasses-cricketers-like-clive-lloyd-lara-and-finch/

  • روہت شرما نے کلائیو لائیڈ، لارا اور فنچ جیسے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

    روہت شرما نے کلائیو لائیڈ، لارا اور فنچ جیسے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فاتح بھارتی کپتان روہت شرما نے دنیائے کرکٹ کے نامور کرکٹر کلائیو لائیڈ، برائن لارا، ایرون فنچ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    روہت شرما نے دو روز قبل بارباڈوس میں جب ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تو اس وقت ان کی عمر 37 برس 60 دن تھی۔ یوں وہ ورلڈ کپ جیتنے والے دنیا کے دوسرے عمر رسیدہ کپتان بن گئے۔

    ان سے اوپر پاکستان کے سابق کپتان عمران خان ہیں جنہوں نے 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر گرین شرٹص کو چیمپئن بنوایا تھا اور اس وقت ان کی عمر 39 سال اور 172 دن تھی۔

    اس فہرست میں اب تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان لیجنڈری برائن لارا ہیں جنہوں نے 2004 کی چیمپئنز ٹرافی 35 سال اور 146 دن کی عمر میں اٹھائی تھی جب کہ آسٹریلوی کپتان نے 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تو وہ عمر کے 34 برس اور 362 دن دیکھ چکے تھے۔

    پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو ابتدائی دو ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے لیجنڈ کلائیو لائیڈ ہیں جنہوں نے 1979 میں منعقدہ دوسرے عالمی کپ میں جب اپنی ٹیم کو دوسری بار چیمپئن بنوایا تو اس وقت ان کی عمر 34 برس اور 296 دن تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-team-of-the-tournament-announced/

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کون کون شامل؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کون کون شامل؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان ہو گیا تاہم حیران کن طور پر اس میں رنر اپ جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

    امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ میگا ایونٹ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں حیران کن طور پر فائنل کھیل کر رنر اپ رہنے والی ٹیم جنوبی افریقہ کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جس فائنل الیون کا اعلان کیا گیا ہے اس میں ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم بھارت کے 6، بڑی ٹیموں کو ہرا کر سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم افغانستان کے 3 جب کہ سپر ایٹ مرحلہ کھیلنے والی میزبان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی قیادت کا تاج میگا ایونٹ میں بھارت کی کپتانی کرنے والے روہت شرما کے سر پر سجایا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

    ٹیم میں بھارت کے سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ شامل کیے گئے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر اور افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز، فضل حق فاروقی اور افغان کپتان راشد خان بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کو اپنی کارکردگی سے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچانے والے نکولس پوران اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ الیون میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے بولر اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارھواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

    آئی سی سی کی اس ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے بھی کوئی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-winning-team-india-stuck-in-west-indies/

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم بھارت، ویسٹ انڈیز میں پھنس گئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم بھارت، ویسٹ انڈیز میں پھنس گئی

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن ٹیم بھارت ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں پھنس گئی اور سمندری طوفان کے باعث ہوٹل میں مقید ہوگئی۔

    بھارت نے دو روز قبل بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ٹرافی جیتنے کے بعد کرکٹرز اپنے وطن واپسی کے لیے پرجوش جب کہ بھارتی شہری اپنے چیمپئن کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

    شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم نے آج بارباڈوس سے نیویارک روانہ ہونا تھا اور وہاں سے اپنے وطن کے لیے اڑان بھرنی تھی، تاہم سمندری طوفان نے سارا طے شدہ شیڈول درہم برہم کر دیا اور تاہم بلیو شرٹس کی فوری بھارت واپسی میں بارباڈوس میں آنے والی یہ طوفان رکاوٹ بن گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیسرے درجے کا سمندری طوفان بیرل جو پیر کی صبح (پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام) بارباڈوس سے ٹکرائے گا اور اس طوفان کا لینڈ فال شدید ہونے کے باعث بارباڈوس کا ایئرپورٹ بھی بند اور پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارتی ٹیم فی الحال اپنے ہوٹل میں موجود ہے تاہم امکان ہے کہ سمندری طوفان کے باعث ان کی وطن واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

    نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق بیرل 2024 اٹلانٹک سیزن کا پہلا سمندری طوفان ہے جو اتوار کی صبح ایک “انتہائی خطرناک” کیٹیگری 3 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا تھا۔

    حکام کے مطابق یہ طوفان آنے والے دنوں میں اپنے راستے میں بہت زیادہ تباہی لانے والا ہے، طوفان کے سبب بارباڈوس میں ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق تیسرے درجے کا سمندری طوفان بیرل آج رات یا پیر کی صبح بارباڈوس سے ٹکرائے گا۔ طوفان کا لینڈ فال شدید ہونے کی توقع ہے جس کے باعث بارباڈوس کا ہوائی اڈہ بند ہو جائے گا اور پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔

    سمندری طوفان کی وجہ سے انڈین ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے اور ٹیم کو مزید کچھ وقت بارباڈوس میں ہی رہنا پڑ سکتا ہے، بھارتی ٹیم فی الحال اپنے ہوٹل میں ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹیم کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    موسم بہتر ہونے اور بارباڈوس کے ہوائی اڈے پر آپریشن شروع ہونے کے بعد بھارتی ٹیم اب نیویارک کے بجائے خصوصی چارٹرڈ طیارے سے براہ راست دہلی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ٹیم انڈیا کو بارباڈوس سے باہر نکلنے کے لیے پیر کی دیر شام یا منگل کی صبح تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹیم اور عملہ بارباڈوس سے براہ راست دہلی جائے گا۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کے 3 جولائی تک ملک پہنچنے کا امکان ہے۔

  • ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹرز کی آنکھیں خوشی سے چھلک پڑیں، ویڈیو

    ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹرز کی آنکھیں خوشی سے چھلک پڑیں، ویڈیو

    ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ہر بھارتی کھلاڑی خوشی مسکرا رہا تھا وہیں ان کے آنکھیں مسکراتے چہروں کے ساتھ خوشی کے آنسوؤں سے نم تھیں۔

    من چاہی مراد پا لینا انسان کے لیے سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے اور بات ہو کھیل کی تو ورلڈ کپ جیتنا ہر کھلاڑی اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے اور جب یہ خواب تعبیر پاتا ہے تو اس پر خوشی سے آنکھیں چھلک پڑنا ایک فطری عمل ہے۔

    ایسا ہی ایک منظر گزشتہ روز بارباڈوس میں دیکھنے میں آیا، جہاں بھارتی کرکٹرز ورلڈ کپ کا فائنل جیتتے ہی خوشی سے ایسے نہال ہوئے کہ ایک دوسرے کو گلے لگایا، میدان میں ہی بھنگڑے ڈالے لیکن خوشی سنبھالے نہ سنبھلی تو مارے خوشی کے ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کیمرے کی آنکھ نے اس مسحور کن لمحات کو قید کر لیا جس میں بھارتی کپتان سمیت کھلاڑی بے پایاں مسرت سے دمکتے چہروں کے ساتھ خوشی کے مارے بھر آنے والی آنکھیں بھی پونچھتے رہے۔

    کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ہاردیک پانڈیا اور محمد سراج بچوں کی طرح روتے اور ساتھ من پسند کھلونا مل جانے والی خوشی پر مسکراتے بھی رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    جہاں کھلاڑی خوشی کے مارے روتے نظر آئے وہیں بعض اپنی اہلیہ کے گلے لگ کر انہیں اپنی خوشی میں برابر کا شریک قرار دیتے دکھائی دیے۔

    بھارت ورلڈکپ کا فاتح بن گیا، اسکرین گریب

    اس موقع پر ڈک آؤٹ میں موجود بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور دیگر پلیئرز سے بھی رہا نہ گیا اور وہ جیت کا جشن منانے دوڑ کر میدان میں آ گئے اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد پیش کی۔

    https://urdu.arynews.tv/videos-indian-players-celebrate-winning-the-t20-world-cup/

  • ویڈیوز: ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں بھارتی کھلاڑیوں کے میدان میں بھنگڑے

    ویڈیوز: ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں بھارتی کھلاڑیوں کے میدان میں بھنگڑے

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پانے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشی میں میدان میں ہی بھنگڑے ڈالے۔

    ورلڈ کپ جیتنا ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے اور جب کوئی ٹیم یہ ٹرافی جیتتی ہے تو پھر اس کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک دلفریب نظارہ ہمیں گزشتہ سب ویسٹ انڈیز کے برج ٹاؤن باربا ڈوس کے میدان میں دیکھنے کو ملا۔

    جنوبی افریقہ کو جیسے ہی 7 رنز سے شکست دے کر بھارتی ٹیم نے دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تو ٹیم کے ہر کھلاڑی کی خوشی دیدنی تھی۔

    اس موقع پر ٹیم کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے یک جان ہوکر جیت کا جشن منایا اور میدان میں ہی بھنگڑے ڈالے۔ جس کی ویڈیو آئی سی سی نے بھی انسٹا گرام کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیں تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

    اپنا آخری ورلڈ کھیلنے اور بھارت کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنا کر اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سینئر کرکٹر ویرات کوہلی اور نوجوان کرکٹر ارشدیپ نے دلیر مہندی کے مقبول عام گیت ’’تنک تنک تو، تنک تنک تو، تارا را‘‘ پر ڈانس کیا جس کا ساتھی پلیئرز نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ایک اور ویڈیو میں آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے ورلڈ کپ ٹرافی پچ کے درمیان رکھ کر مختلف پوز دیے اور پھر ٹرافی کو اٹھا کر کاندھے پر فخر اور خوشی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے چلتے ہوئے دکھائی دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی کرکٹ فینز اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بھنگڑے کو ان کے دل میں ہونے والے جشن کے مماثل قرار دے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-after-winning-trophy-first-call-to-indian-captain/