Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • بھارتی کپتان نے جیت کا جشن چھوڑ کر سب سے پہلے کس کی فون کال سنی

    بھارتی کپتان نے جیت کا جشن چھوڑ کر سب سے پہلے کس کی فون کال سنی

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد پوری بھارتی ٹیم جشن منانے میں مصروف تھی کہ کپتان روہت شرما جشن ادھورا چھوڑ کر ایک فون کال سننے چلے گئے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر بھارتی ٹیم میدان میں عالمی چیمپئن بننے کا جشن منانے میں مصروف تھی کہ اسی اثنا میں کپتان روہت شرما کا فون بجا اور وہ جشن ادھورا چھوڑ کر یہ فون سننے چلے گئے۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سی اہم کال تھی جس کو سننے کے لیے روہت شرما جشن کے تاریخی لمحات چھوڑ کر ایک پرسکون گوشے میں چلے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان کو سب سے پہلے جو فون کال موصول ہوئی وہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تھی جنہوں نے روہت شرما اور پورٹی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے بھی بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور چیمپئن بننے کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ کے طور پر اپنا فاتحانہ اختتام کرنے والے راہول ڈریوڈ کو الگ الگ فون کر کے مبارکباد پیش کی۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-rohit-sharmas-unique-celebration-after-winning-licks-the-soil-of-the-pitch/

    واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا اولین ایڈیشن جیتا تھا جس کے بعد اسے دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے 17 سال کا انتظار کرنا پڑا۔

    اس فتح کے ساتھ ہی بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو بار جیتنے والے کلب میں شامل ہوگیا ہے۔

  • روہت شرما کا انوکھا جشن، ایسا آج تک کسی چیمپئن کپتان نے نہیں منایا، وائرل ویڈیو

    روہت شرما کا انوکھا جشن، ایسا آج تک کسی چیمپئن کپتان نے نہیں منایا، وائرل ویڈیو

    بھارت کے کپتان روہت شرما جیسے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے چیمپئن کپتان بنے تو انہوں نے ایسا انوکھا جشن منایا کہ اس سے قبل کوئی کپتان نہ منا سکا۔

    کرکٹ کی دنیا میں اب تک 13 ون ڈے ورلڈ کپ اور اس میگا ایونٹ سے قبل 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کے کئی ایڈیشن ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کھیلوں کے بھی بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جس میں ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹیم نے جشن منائے اور کھلاڑیوں نے انفرادی جشن منا کر سب کی توجہ حاصل کی۔

    کسی کھلاڑی نے اپنے ملک کا جھنڈا لپیٹ کر گراؤنڈ کا چکر لگایا تو کسی کپتان کو اس کے کھلاڑیوں نے کاندھوں پر اٹھا کر میدان گھمایا، کسی نے سجدہ ریز ہو کر جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا تو کسی نے بیلز اکھاڑ فاتحانہ انداز اختیار کیا کئی کپتانوں اور کھلاڑیوں نے میدان کو چوم کر بھی اپنی جیت کا جشن منایا۔

    تاہم گزشتہ شب ویسٹ انڈیز میں جب بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تو بھارت کپتان روہت شرما ایسا منفرد جشن منایا جو آج تک نہیں دیکھا گیا اور اس انوکھے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    روہت شرما نے جیت کے اس لمحے کو یادگار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پِچ کی ریت کا کچھ حصہ اٹھا کر منہ میں ڈال لیا جہاں پر انہوں نے بطور کپتان بھارت کو فائنل جتوایا۔

    ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے بھارتی جھنڈا بھی میدان میں گاڑھا۔

     

    فتح کے جشن کے اس انوکھے انداز کی ویڈیوز آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی ہے جس میں روہت شرما کو پچ سے ریت اٹھا کر منہ میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس یادگار فتح کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے فاتحانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ یادگار لمحہ ہے اور اس فارمیٹ سے رخصتی کا اس سے بہتر موقع نہیں ہو سکتا۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-virat-kohli-proved-himself-as-a-big-match-player/

     

  • ویرات کوہلی نے خود کو بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ثابت کر دیا

    ویرات کوہلی نے خود کو بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ثابت کر دیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کا بلا خاموش رہا لیکن فائنل میں جب گھوما تو ٹیم کو چیمپئن بنوا دیا۔

    موجودہ کرکٹ میں عالمی ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کرنے والے بھارت کے صف اول کے بلے باز ویرات کوہلی جنہوں نے حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ ایونٹ سب سے زیادہ 700 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز آئے تو ان کا بلا بالکل خاموش رہا۔

    ویرات کوہلی جو میگا ایونٹ کی ابتدائی 8 اننگز میں دو بار صفر پر آؤٹ ہونے کی خفت سے بھی دوچار ہوئے اور مجموعی طور پر 75 رنز ہی اسکور کیے تھے جس کے باعث ان پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

    تاہم فائنل میچ میں وہ کچھ کرنے کے ارادے سے اترے اور خود کو بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ثابت کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگ کھیلی جو ان کے اس ٹورنامنٹ کی 8 اننگ کے مجموعے سے بھی زیادہ تھی۔

    کوہلی کی اس اننگ کی بدولت بھارت اسکور بورڈ پر مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز سجانے میں کامیاب رہا اور جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی۔

     

    میچ کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کوہلی کی شاندار اننگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بڑے کھلاڑی ہیں کہ فارم ان کے لیے معنی نہیں رکھتے۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ ہم نے انہیں فائنل کے لیے ہی بچا کر رکھا ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-dollars-on-winners-india-losing-teams-including-pakistan-also-rich/

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح بھارت پر ڈالرز کی برسات، پاکستان سمیت ہارنے والی ٹیمیں بھی مالا مال

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح بھارت پر ڈالرز کی برسات، پاکستان سمیت ہارنے والی ٹیمیں بھی مالا مال

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں چیمپئن بھارت اور رنر اپ جنوبی افریقہ پر ہی ڈالرز کی برسات نہیں ہوئی بلکہ ناکام ٹیمیں بھی مالا مال ہوگئیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فاتح، رنر اپ اور دیگر ٹیموں پر بھی ڈالرز کی صورت میں انعامات کی برسات کی گئی۔

    برج ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے پر بھارتی ٹیم نے جہاں چمچاتی ٹرافی اٹھائی، وہیں اس کے ہاتھ 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 68 کروڑ سے زائد) رقم بھی آئی۔

    فائنل میں فتح جنوبی افریقہ کے پاس سے آ کر گزر گئی تاہم پروٹیز فائنل تک پہنچنے پر 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر (پاکستانی روپوں میں 35 کروڑ 52 لاکھ سے زائد) کے حقدار قرار پائے۔

    سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیمیں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور افغانستان کے حصے میں فی کس 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر (21 کروڑ 85 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) آئے۔

    ایونٹ میں پاکستان پہلے گروپ سے آگے نہ بڑھنے کے باوجود 6 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد رقم کی حقدار ہوگی کیونکہ آئی سی سی نے پہلے راؤنڈ کے چاروں گروپ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کے لیے فی ٹیم 2 لاکھ 47 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں اور اس سے پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ، سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مستفید ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ میں 13 ویں سے 20 ویں نمبر پر رہنے والی ٹیمیں بھی خالی ہاتھ نہ رہیں گی اور انہیں فی ٹیم 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر (6 کروڑ 24 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے۔ اس رقم کی جو ٹیمیں حقدار ہوں گی، ان میں کینیڈا، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، یوگینڈا، نمیبیا، عمان، نیدر لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے آئی سی سی کی جانب سے مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر رکھی گئی تھی جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-final-proteas-proved-to-be-chokers-again-lost-in-the-final/

  • پروٹیز پھر چوکرز ثابت، فائنل میں جیتی بازی ہار دی

    پروٹیز پھر چوکرز ثابت، فائنل میں جیتی بازی ہار دی

    جنوبی افریقہ نے اپنے ورلڈ کپ کھیلنے کی 32 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن یہاں بھی وہ چوک گئے۔

    برج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی کشتی فتح کے ساحل کے قریب آکر ڈوب گئی اور انہوں نے خود پر لگا چوکرز کا دھبہ دھونے کا موقع گنوا دیا۔

    بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں ویرات کوہلی کے شاندار 76 اور اکشر پٹیل کے 47 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

    بلیو شرٹس نے 14 ویں اوور کے اختتام جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز پر محدود کیا ہوا تھا۔ کریز پر ہنرک کلاسن اور ڈی کاک موجود تھے کہ پھر کلاسن کا بلا چلا اور پروٹیز جیت کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔

    اکشر پٹیل کے اگلے اوور میں کلاسن نے بولر کی خوب درگت بناتے ہوئے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے اور اس اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ کو 147 رنز پر پہنچا دیا۔

    ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں کلاسن کا لاٹھی چارج، ایک اوور میں 24 رنز بنائے

    جب اکشر کا یہ اوور ختم ہوا تو جنوبی افریقہ کی مشکل آسان ہوگئی تھی اور پانچ اوور میں جیت کے لیے صرف 30 رنز درکار یعنی ایک بال پر ایک رن بنانے کی ضرورت تھی۔

    چوکر کے نام سے مشہور پروٹیز جو سیمی فائنل میں اپنا یہ لیبل اتارنے میں کامیاب رہے تاہم فائنل میں آکر پھر چوکڑی بھول گئے۔ 27 گیندوں پر دھواں دار 52 رنز کی اننگ کھیلنے والے کلاسن کے آؤٹ ہوتے ہی جنوبی افریقہ نے جیتی ہوئی بازی ہار دی اور  اور جیت کے انتہائی قریب آتے ہی آنے والے بلے باز آخری 30 گیندوں پر صرف 23 رنز ہی بنا سکے جب کہ اس دوران بھارتی بولرز نے 4 پروٹیز کھلاڑیوں کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    اس موقع پر پروٹیز کو 30 گیندوں پر صرف 30 رنز ہی درکار تھے اور میچ میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہوچکا تھا۔ 17 ویں اوور کے آغاز پر پانڈیا نے کلاسن کو وکٹ کیپر بنتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے بوریا بستر گول کر دیا اور اس کے بعد ڈیوڈ ملر بھی 21 رنز بنا کر چلتے بنے۔ جس کے بعد آنے والے بلے بازوں کے لیے یہ آسان ہدف بھی پہاڑ ثابت ہوا اور مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 169 رنز تک محدود رہی۔

    واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پروٹیز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-final-india-wins/

  • ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں کلاسن کا لاٹھی چارج، ایک اوور میں 24 رنز بنائے

    ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں کلاسن کا لاٹھی چارج، ایک اوور میں 24 رنز بنائے

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا کلاسن کا لاٹھی چارج بھی ٹیم کے کام نہ آیا۔

    گزشتہ روز برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے اپنے نام کر کے 2007 کے اولین ایڈیشن کے بعد دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز نے اکشر پٹیل کے ایک اوور میں 24 رنز بنا کر ٹیم کی منزل آسان بنائی لیکن پروٹیز کی کشتی ساحل کے قریب آ کر ڈوب گئی اور ٹیم جیتتے جیتتے میچ ہار گئی۔

    اکشر پٹیل اپنے کوٹے کا آخری جب کہ جنوبی افریقی اننگ کا 15 واں اوور کرا رہے تھے۔ اس موقع پر پروٹیز کو 54 گیندوں پر 36 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔

    کلاسن نے اکشر کی پہلی بال کا استقبال چوکا لگا کر کیا۔ اس سے اگلی تین گیندوں پر صرف ایک رنز ہی بن سکا تاہم اس دوران دو وائیڈ بال پر جنوبی افریقہ کو دو رنز ضرور ملے۔

    دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ہنرک کلاس نے اگلی تین گیندوں پر لگاتار دو چھکے اور اس کے بعد چوکا مارا۔

     

  • کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

    کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

    کسی بھی بلے باز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنالے اور اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے۔

    اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے بلے باز کوئی رن بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے اور ’’ڈک‘‘ لینے کا منفی ریکارڈ قائم کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ کے خصوصی سیگمنٹ میں میزبان وسیم بادامی نے اس حوالے سے پروگرام کے شرکاء ایک سوال کیا۔

    انہوں نے پوچھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کون سا پاکستانی بلے باز ہے جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا؟ اس سوال کے جواب کیلئے دو آپشن دیئے گئے تھے جس میں پہلا شاہد آفریدی اور دوسرا آپشن شعیب ملک تھے۔

    پروگرام میں پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ایمان علی، عادی عدیل اور مصطفیٰ چوہدری موجود تھے جبکہ ان کے مدمقابل ٹیم میں سابق کرکٹر باسط علی، کامران اکمل اور شاہد ہاشمی تھے۔

    سوال کے جواب میں پہلے ایمان علی نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہوئے، وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ پر سوچ سمجھ کر کھیلتا ہے جبکہ شاہد آفریدی جلد بازی کرتے ہیں۔

    تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے اس سوال کے جواب میں شعیب ملک کا نام لیا، بعد ازاں میزبان وسیم بادامی نے ایمان علی کے جواب کو درست قرار دیا۔

  • روہت شرما، ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟

    روہت شرما، ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں 35 سالہ ویرات کوہلی نے 1216 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ روہت شرما صرف ان سے پانچ رنز پیچھے ہیں، شرما نے 1211 رنز بنائے ہیں۔

    اگر روہت شرما نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا تو وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

    ویرات کوہلی نے 34 اننگز میں 1216 رنز بنائے ہیں جبکہ روہت شرما نے 1211 رنز بنانے کے لیے 46 اننگز کا سہارا لیا۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے 31 اننگز میں 1016 رنز بنائے ہیں جبکہ انگلش کپتان جوز بٹلر نے 35 اننگز میں 1013 رنز بنارکھے ہیں۔

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 41 اننگز میں 984 رنز بنائے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان باربا ڈوس میں کھیلا جائے گا۔

  • ایشون نے تبریز شمسی سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

    ایشون نے تبریز شمسی سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

    سابق بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

    سابق بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو تبریز شمسی کو کھیلنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی بیٹرز تبریز شمسی کو تو کھیل لیں گے لیکن پروٹیز کو فائنل میں اوٹنیل بارٹ مین کو شامل کرنا ہوگا۔

    روی چندر ایشون نے کہا کہ میرے خیال میں جنوبی افریقہ کو فائنل میں شمسی سے پہلے بارٹ مین کو کھلانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب روبن اتھپا نے کہا کہ اگر شمسی کھیلیں گے تو میں خوش ہوں گا لیکن بارٹ مین کو شامل کرلیا گیا تو ہمیں تھوڑا ہوشیار رہنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

    میچ کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے۔

    صبح 10 بجے (ٹاس کے وقت) اور دوپہر ایک بجے کے درمیان بارش کا امکان تقریباً 30 فیصد تک ہو جائے گا، اس کے بعد یہ دوبارہ بڑھ کر تقریباً 50 فیصد ہو جائے گا۔

    بارش کی متوقع صورتحال کے پیش نظر فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا، فاتح قرار دینے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی۔

    اگر ہفتے کو اضافی وقت کے ساتھ بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل کا ایک ریزرو دن ہوگا جو اتوار 30 جون کو کھیلا جائے گا۔

    میچ اگر پہلے سے جاری ہوا تو اتوار کو وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا یعنی نئے سرے سے دوبارہ سے شروع نہیں ہوگا۔

    اس صورتحال کے باوجود اگر برسات کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھا جاسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

  • جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا

    جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں بارباڈوس پہنچ چکی ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا تاہم میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیم اب تک کی ناقابل شکست ٹیم رہی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی کی چمچماتی ٹرافی کونسی ٹیم اپنے نام کرتی ہے۔

    گزشتہ روز بھارت کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہم لگاتار بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم تینوں فارمیٹ میں فائنل میں پہنچے جس کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ اگر ہم اچھا کھیلے اور قسمت نے ساتھ دیا تو ہم یہ فائنل ضرور جیتیں گے۔

    راہول کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے درمیان کھلاڑیوں کو صرف ایک دن کا وقت ملا جس میں کچھ نہیں کیا جا سکتا، گیانا میں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں ہرانے کے بعد بھارتی ٹیم بارباڈوس پہنچی ہے، لیکن بھارتی ٹیم ذہنی طور میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ سے سوال کیا گیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے کیا سبق حاصل کیا جس پر راہول نے کہا کہ ’ کچھ بھی نہیں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور فائنل میں بھی پوری طرح تیار تھے، لیکن دوسری ٹیم ہم سے بہتر تھی، کھیل میں یہ ہوتا ہے، اگر کوئی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو اچھی ہی ہوگی، اور اسے بھی جیت کا اتنا ہی حق ہے جتنا ہمیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شان دار سنچری اور بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارت کو بہ آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔