Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ورلڈ کپ ٹرافی شیئر ہو تو؟ برطانوی ہائی کمشنر نے دلچسپ حل بتا دیا

    ورلڈ کپ ٹرافی شیئر ہو تو؟ برطانوی ہائی کمشنر نے دلچسپ حل بتا دیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج ہے، میلبرن میں مسلسل بارش کی پیشگوئی کے باعث ٹرافی پاکستان اور انگلینڈ میں شیئر ہوسکتی ہے ایسا ہوا تو برطانوی ہائی کمشنر نے اس کا دلچسپ حل ڈھونڈ لیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، جس کے لیے کل کا ریزرو ڈے بھی مختص ہے تاہم تاہم محکمہ موسمیات نے دونوں دن شدید بارش کی پیشگوئی ہے، گوکہ آئی سی سی نے فائنل کو فیصلہ کن بنانے کے لیے متعدد قوانین کو تبدیل کیا ہے جس میں ٹاس مقررہ وقت سے قبل، آج کھیل کے اضافی وقت میں 90 منٹ کا اضافہ اور ریزرو ڈے میں بھی اضافی وقت کا دورانیہ بھی دو گھنٹے سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا ہے

    تاہم مسلسل بارش ہوئی اور دونوں دن میچ ممکن نہ ہوسکا تو پھر پاکستان اور انگلینڈ کو مشترکہ فاتح قرار دیا جاسکتا ہے اور ٹرافی دونوں ملک شیئر کریں گے، اگر ایسا ہوا تو دونوں طرف کے شائقین کے دل ٹوٹیں گے لیکن برطانوی ہائی کمشنر نے اس کا ایک دلچسپ حل پیش کردیا ہے۔

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اے اسپورٹس کی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن ’دی پویلین‘ کے مہمان بنے اور کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے اور پروگرام کے دیگر شرکا وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ بھنگڑا بھی ڈالا۔

    اس موقع پر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ فائنل جو بھی ٹیم جیتے، جیت میری ہوگی۔

    میچ میں بارش کے رکاوٹ بننے اور میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیے جانے کی اطلاعات پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے اس کا دلچسپ حل پیش کیا اور ہنستے ہوئے کہا کہ اگر بارش کے باعث فائنل نہ ہوسکے اور ٹرافی دونوں ملکوں میں شیئر ہو تو یہ ٹرافی میرے گھر بھی رکھی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب برطانوی ڈپٹی ہائی کشمنر نے میچ سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرا دل انگلینڈ کے ساتھ ہے لیکن اگر پاکستان جیتا تو دل دل پاکستان گاؤں گا۔

    ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ تیس سال بعد پاکستان انگلینڈ کا فائنل ہو رہا ہے، پرجوش ہوں اور دونوں ٹیموں سے اچھے کھیل کی امید ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ اور پاکستان کی بولنگ دنیا بھر میں لاجواب ہے بالکل اسی طرح جس طرح دونوں ممالک کی دوستی بے مثال ہے۔

  • شائقین کرکٹ کار ریلی کی صورت میں میلبرن پہنچ رہے ہیں

    شائقین کرکٹ کار ریلی کی صورت میں میلبرن پہنچ رہے ہیں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ دیکھنے کیلیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے کار ریلی کی صورت ایم سی جی پہنچ رہے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ شروع ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی ہے، میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ ٹرافی کے حصول کے لیے اتریں گے تاہم ان دونوں حریفوں کا مشترکہ حریف بارش بھی ہے جو میچ میں خلل ڈال سکتی ہے۔

    اس بڑے میچ کے لیے پاکستانی فینز بے تاب ہیں اور دھڑکنیں تیز ہوگئی ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے اور گراؤنڈ میں قومی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کے لیے کار ریلی کی صورت میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پہنچ رہی ہے۔

    اس موقع پر شائقین کرکٹ کا جوش وخروش دیدنی ہے، انہوں نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں، چہروں پر قومی پرچم کے ہم رنگ پینٹ کرا رکھا ہے، لبوں پر دل دل پاکستان اور ہم جیتیں گے کے نغمے ہیں اور ہاتھوں سے وکٹری کے نشان بنا رہے ہیں۔

    پاکستانی شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ 1992 کی تاریخ ایک بار پھر خود کو دہرائے گی اور پاکستان ایک بار پھر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے فاتح بن کر اور ٹرافی اٹھا کر نکلے گا۔

  • آئی سی سی ایونٹس فائنلز میں انگلینڈ کا ریکارڈ بہت خراب

    آئی سی سی ایونٹس فائنلز میں انگلینڈ کا ریکارڈ بہت خراب

    آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے تاہم آئی سی سی ایونٹس کے فائنل مین انگلینڈ کا ریکارڈ خراب ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، کرکٹ میں ہر ایونٹ نیا ایونٹ اور ہر دن نیا دن ہوتا ہے، تاہم ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو آئی سی سی ایونٹس کے فائنلز میں برطانوی ٹیم کا ریکارڈ بہت ہی خراب رہا ہے۔

    آج انگلش ٹیم نویں بار آئی سی سی ایونٹ کا فائنل کھیلنے کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی اس سے قبل انگلینڈ نے 8 فائنل کھیلے تاہم دو بار ہی فتح کا تاج اپنے سر سجا سکی ہے تو آج انگلینڈ کا بھی امتحان ہے کہ فائنل کا دباؤ جھیل کر کیا ٹرافی اٹھائے گا انگلستان؟ یا رہے گا 6 بار کی طرح نامراد۔

    اس سے قبل ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم 1979، 1987 اور 1992 کے فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہی، 2004 اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کھیلے لیکن ناکامی مقدر رہی،

    انگلینڈ نے 2010 اور 2019 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے جب کہ مختصر فارمیٹ کے عالمی کپ میں 2016 میں اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘ پاکستانی شائق کا بھارتی صحافیوں پر پھڑکتا جملہ

    ’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘ پاکستانی شائق کا بھارتی صحافیوں پر پھڑکتا جملہ

    T20 World cup

    میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل میچ سے قبل رائے دینے والے بھارتی صحافیوں کو پاکستانی مداح نے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سیمی فائنل میں انگلینڈ سے 10 وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے خالی ہاتھ واپس گیا اور آج ٹرافی جیتنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ میلبرن کے میدان میں اتریں گے۔

    فائنل میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر بھارتی صحافی وکرانت گپتا ساتھی کے ہمراہ پری میچ رائے دے رہے تھے کہ وہاں ایک پاکستانی شائق کی رگ ظرافت پھڑکی اور اس نے ڈانس کرتے ہوئے پھڑکتا ہوا جملہ کہہ کر بھارتی صحافیوں کے زخم تازہ کردیے جس پر دونوں صحافی کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے۔

    وکرانت مہتا جب فائنل میچ سے قبل رائے دے رہے تھے کہ اچانک ایک پاکستانی شائق اسکرین پر نمودار ہوا اس نے ڈانس کرتے ہوئے کہا کہ میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیا کر رہا ہے۔

    پاکستانی شائق کے اس طنز پر دونوں بھارتی صحافی کھسیا گئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ ہم تو جرنلسٹ ہیں اور کرکٹ میچز کو کور کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، مقامی محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم اچھی خبر بھی ہے۔

    مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر، میلبرن میں بادل چھٹ گئے

    شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل میلبر کا موسم بدل گیا ہے، آسمان پر چھائے بادل چھٹ گئے ہیں اور اس وقت مطلع صاف اور چمکدار دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

  • شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر، میلبرن میں بادل چھٹ گئے

    شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر، میلبرن میں بادل چھٹ گئے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کچھ گھنٹے بعد میلبرن میں کھیلا جائے گا، تاہم میچ شروع ہونے قبل شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ موسم بدل گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج پاکستانی وقت ہے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، مقامی محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم اچھی خبر بھی ہے۔

    شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل میلبر کا موسم بدل گیا ہے، آسمان پر چھائے بادل چھٹ گئے ہیں اور اس وقت مطلع صاف اور چمکدار دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

    فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آئی سی سی نے قوانین تبدیل کردیے ہیں جب کہ فائنل آج مکمل نہ ہوسکا تو کل ریزرو ڈے میں کھیلا جائے گا۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، بارش کی مداخلت کے باعث آئی سی سی نے قوانین تبدیل کردیے ہیں، میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہوگا، ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ بھی دو گھنٹے سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا ہے، دوسری جانب کھیل کے آج کے اوقات میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے اور یہ وقت آدھے گھنٹے سے بڑھا کر 90 منٹ کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل، دل تھام لیجیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب

    ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔بارش کی پیش گوئی کے باوجود غالب گمان ہے کہ اتوار کے روز بارش نہ ہو۔

  • میلبرن: پاک انگلینڈ فائنل سے قبل بادل برس گئے

    میلبرن: پاک انگلینڈ فائنل سے قبل بادل برس گئے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے پہلے میلبرن میں بادلوں نے انٹری دے دی  اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح بارش ہوگی دوپہر کے بعد بادل چھٹ سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش زیادہ سے زیادہ بیس ملی میٹر ہوسکتی ہے فائنل مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بارش کی پیشگوئی پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔

    ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی گئی ہے اتوار کو بارش کی صورت میں میچ ادھورا رہ جائے تو میچ اگلے روز یعنی پیر کو مکمل کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے بارش کی صورت میں اگلے روز یعنی ریزرو ڈے پر مقابلہ 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

  • بابر اعظم اور جوز بٹلر نے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ منتخب کرلیے

    بابر اعظم اور جوز بٹلر نے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ منتخب کرلیے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی نے گزشتہ دنوں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان سمیت 9 ٹیموں کو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

    فائنل میچ سے قبل کپتان بابر اعظم اور جوز بٹلر نے اپنے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ناموں کا بتا دیا ہے۔

    بابر اعظم نے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے بلا جھجھک آل راؤنڈر شاداب خان کا نام لیا، واضح رہے کہ شاداب خان نے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب خان کی بولنگ شاندار رہی ہے اور ان کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے، گزشتہ تین میچز میں آل راؤنڈ پرفارمنس نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا امیدوار بنادیا ہے۔

    دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کو منتخب کیا۔ واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے ورلڈ کپ میں 189.68 کی اوسط سے 239 رنز بنائے ہیں۔

    بٹلر نے کہا کہ میرے خیال میں سوریا کمار ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے شاندار بیٹنگ کی ان کی اننگز ورلڈ کپ میں شاندار تھیں۔

    بٹلر نے مزید کہا، "یقیناً اس فہرست ہمارے کھلاڑی سیم کرن اور ایلکس ہیلز بھی شامل ہیں، اگر وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلتے ہیں تو وہ میرے لیے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، دو اہم انگلش کھلاڑی فٹ ہوگئے

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، دو اہم انگلش کھلاڑی فٹ ہوگئے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    میگا ایونٹ کے فائنل سے قبل انگلش ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے فاسٹ بولرز مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان کو ٹیم میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آخری میچ کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے اس دوران ہمیں پریکٹس کرنی ہے، پلیئنگ الیون کا انتخاب میچ سے قبل کریں گے۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ اور بیٹر ڈیوڈ ملان سڈنی میں سری لنکا کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔

    دونوں کھلاڑی بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ سیمی فائنل میں کرس جارڈن اور فل سالٹ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

    یادرہے کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ ورلڈ کپ میں کے چار میچز میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    دوسری جانب فائنل معرکہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے متعلق آئی سی سی نے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی ہے، اتوار کو بارش کی صورت میں میچ ادھورا رہ جائے تو میچ اگلے روز یعنی سوموار کو مکمل کیا جائے گا۔

    ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے بارش کی صورت میں اگلے روز یعنی ریزرو ڈے پر مقابلہ 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کے روز ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی ہے، اتوار کو بارش کی صورت میں میچ ادھورا رہ جائے تو میچ اگلے روز یعنی سوموار کو مکمل کیا جائے گا۔

    ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں اگلے دن سوموار یعنی ریزرو ڈے پر مقابلہ 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری رکھا جائے۔

  • راشد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    راشد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شاعری پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اور اجازت ہے تمہیں۔‘

     راشد خان کو شعر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے:  ’عرض ہے، بھول سکتے ہو تو بھول جاؤ اجازت ہے تمہیں، نہ بھول پاؤ تو لوٹ آنا ایک اور اجازت ہے تمہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

    انہوں نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

     ایک مداح نے لکھا کہ راشد بھائی آپ کی گُگلی اور شاعری آج تک کوئی سمجھ نہیں پایا، جبکہ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بھائی کسی سے محبت ہوئی ہے۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راشد خان کے ’جادو‘ دکھانے کی تصویر شیئر کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)


    واضح ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 13 نومبر کو مدمقابل آئیں گی، پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ انگلش ٹیم بھارت کو عبرتناک شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔