Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • فائنل سے متعلق پیٹرسن کی بڑی پیش گوئی

    فائنل سے متعلق پیٹرسن کی بڑی پیش گوئی

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹڑ کیون پیٹرسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

    پیٹرسن کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان انگلینڈ سے خوفزہ ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ’ایک شاندار بھارتی ٹیم کے خلاف ایک شاندار سیمی فائنل پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان خوفزدہ ہوگا‘۔

    انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر روی بوپارہ نے بھی کیون پیٹرسن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم لاجواب ہے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی باہر نکل کر شاٹس کھیلتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی کون ہوگا؟ فہرست جاری

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار بلے بازی اور بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    جبکہ انگلینڈ نے جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

    اب پاکستان اور انگلینڈ 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مدمقابل ہونگی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی کون ہوگا؟ فہرست جاری

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی کون ہوگا؟ فہرست جاری

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان بھی شامل ہیں۔

    پاک انگلینڈ فائنل سے قبل آئی سی سی نے 9 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فہرست میں انگلینڈ کے تین، بھارت کے دو، سری لنکا اور زمبابوے کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔

     اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کی تقرریوں کا اعلان کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/here-are-the-match-officials-for-the-t20-world-cup-final/

    امپائرز ماریس ایراسمس اور کمار دھرم سینا 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میں فیلڈ امپائرز کے فرائض سنبھالیں گے۔

    کرس گیفانی ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ پال ریفل فورتھ امپائر ہیں۔ میچ ریفری رنجن مدوگالے فائنل کی نگرانی کریں گے۔

  • گواسکر کو بھی بابر اعظم میں مستقبل کا وزیراعظم نظر آنے لگا

    گواسکر کو بھی بابر اعظم میں مستقبل کا وزیراعظم نظر آنے لگا

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا 30 سال قبل 92 کے ورلڈ کپ سے موازنے کے بعد بھارت کے سابق کپتان گواسکر کو بھی بابر اعظم میں مستقبل کا وزیراعظم نظر آنے لگا ہے۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ اتوار کو ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے آغاز سے فائنل پہنچنے تک کا سفر، آسٹریلیا کی میزبانی میں ورلڈ کپ کا انعقاد، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست اور فائنل میں میلبرن کے ہی گراؤنڈ میں انگلینڈ سے مقابلے سے ایسا لگتا ہے کہ 1992 ورلڈ کپ کا ری پلے چل رہا ہے۔

    ایسے میں سوشل میڈیا پر شائقین نے ایک نئی دلچسپ بحث شروع کردی ہے اور شائقین کرکٹ 92 کی طرح ورلڈ کپ کی فتح کے ساتھ عمران خان کی طرح مستقبل میں بابر اعظم کے پاکستان کا وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

    یہ دلچسپ بحث اب تک تو صرف سوشل میڈیا شائقین تک ہی محدود تھی لیکن اب بھارت کے ایک سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی اس بحث میں شریک ہوگئے ہیں۔

    گواسکر نے ورلڈ ٹی 20 کے انگلینڈ اور پاکستان کے ہونے والے فائنل کے حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگر پاکستان یہ ورلڈ کپ جیت گیا تو بابر اعظم 2048 میں پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں گے۔

    سابق بھارتی کپتان کی اس بات پر پروگرام کے پینل میں شامل شین واٹسن اور مائیکل ایتھرٹن نے بے ساختہ طور پر زور دار قہقہہ لگایا۔

    واضح رہے کہ 1992 کا ون ڈے ورلڈ کپ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں آسٹریلیا کی سرزمین پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر جیتا تھا۔

    عمران خان ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سیاست میں آئے اور دو دہائیوں کی طویل سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بنے تھے ان کی حکومت کا خاتمہ رواں سال اپریل میں کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہوا۔

    اسی لیے سوشل میڈیا پر شائقین عمران خان کی طرح مستقبل میں بابراعظم کے پاکستان کا وزیراعظم بننے کی باتیں کررہے ہیں، اب ان کو سنیل گواسکر نے بھی جوائن کرلیا۔

    ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انھوں نے مذاقاً کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو 2048 میں بابراعظم ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے، ان کی اس بات پر پینل میں شامل شین واٹسن اور مائیکل ایتھرٹن نے زوردار قہقہہ لگایا۔

  • ورون دھون کا دل بھی ٹوٹ گیا

    ورون دھون کا دل بھی ٹوٹ گیا

    بھارتی فلمی دنیا کے نامور اداکار ورون دھون کا بھی دل ٹوٹ گیا انہوں نے انگلینڈ سے شرمناک شکست کو ’’دل توڑنے والا‘‘ سیمی فائنل قرار دے دیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست سے جہاں انڈیا میں صدمے کی کیفیت ہے اور ہر کرکٹ شائق اداس ہے وہیں اس ہار نے شوبز انڈسٹری بھی اداس ہے، بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو ورن دھون کا دل بھی توڑ دیا ہے۔

    بھارتی ہار کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ورون دھون نے اسے ’’دل توڑنے والا سیمی فائنل قرار دیا اور کہا کہ کیا کہوں یار، دل توڑنے والا تھا۔

    ٹی وی اداکار نکل مہتا نے بھی ہندوستان کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، انھوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو مین نکل مہتا اور دشا پرمار ’بڑے اچھے لگتے ہیں 2‘ کے کرو ممبرز کے ساتھ ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ میچ دیکھ رہے تھے۔ ویڈیو میں ہندوستان کی شکست دیکھ کر سبھی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔ دشا پرمار میچ ختم ہونے کے بعد کہتی ہیں ’’چلو یار شوٹنگ ہی کر لیتے ہیں۔‘‘ وہاں موجود ایک دیگر شخص نے کہا ’’میں گھر ہی چلا جاتا ہوں۔‘‘ آخر میں نکل مہتا کہتے ہیں ’’میں پاکستان جا رہا ہوں۔ وہی جیتیں گے۔‘‘ حالانکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’’کوئی نہیں رو رہا ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست سے دوچار کرکے خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: شرمناک ہار پر بھارتی میڈیا ہوش کھو بیٹھا، ایک نیا الزام لگا دیا

    پاکستان اور انگلینڈ اتوار 13 نومبر کو ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

  • ’’تباہ شدہ، ٹوٹے ہوئے، زخمی‘‘ ہردیک پانڈیا کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

    ’’تباہ شدہ، ٹوٹے ہوئے، زخمی‘‘ ہردیک پانڈیا کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے خالی ہاتھ باہر ہونے کے بعد ہردیک پانڈیا نے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

    بھارتی جارح مزاج بلے باز نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ٹیم کی ناکامی پر جذباتی پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ لمحات تباہ شدہ، دل توڑ کر زخمی کرنے والے ہیں جس کو ہم سب کے لیے تسلیم کرنا مشکل ہے لیکن ہم نے اس ٹورنامنٹ میں جو محنت کی اور جو بانڈ ہم نے بنایا تھا میں اس سے لطف اندوز ہوا، ہم راستے کے ہر قدم پر ایک دوسرے کے لیے لڑے۔

    پانڈیا نے مزید لکھا کہ میں اپنے معاون عملے کی بھرپور کاوشوں اور محنتوں کو سراہتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ساتھ ہی مداحوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ہر جگہ ہماری حمایت کی۔
    بھارتی کھلاڑی نے جذباتی پیغام کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ جو ہوا یہ نہیں ہونا تھا لیکن اب ہم سوچیں گے، ہار نہیں مانیں گے اور لڑتے رہیں گے۔

    ہندوستانی شائقین کے پاس بہترین دن نہیں گزرے کیونکہ نیلے رنگ کے مردوں نے ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ T20 ورلڈ کپ 2022 کی مہم کے

    دوران مخالفین پر غلبہ حاصل کرنے کے بعد، کسی کو بھی توقع نہیں ہوگی کہ ہندوستان کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف دس وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کھیل میں ہندوستان کی جدوجہد کے باوجود، ٹیم کے لیے واحد مثبت ہاردک پانڈیا تھے جنہوں نے ٹیم کو بلے اور میدان میں شکار کے لیے رکھا۔

     

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی تھی۔

    بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈیا کے 33 گیندوں پر برق رفتار 63 رنز بھی انڈین ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئے تھے، بھارت کا ایک مرحلے پر 150 رنز بنانا بھی مشکل لگتا تھا تاہم پانڈیا کی طوفانی اننگ کی بدولت انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے با آسانی حاصل کرلیا تھا۔

  • شرمناک ہار پر بھارتی میڈیا ہوش کھو بیٹھا، ایک نیا الزام لگا دیا

    شرمناک ہار پر بھارتی میڈیا ہوش کھو بیٹھا، ایک نیا الزام لگا دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی انگلینڈ سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد انڈین میڈیا ہوش کھو بیٹھا اور آئیں بائیں شائیں شروع کردی۔

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو لگاتار دو صدمے ملے پہلے سیمی فائنل مین پاکستان جیتا اور اگلے روز بھارتی سورما انگلینڈ کے خلاف ڈھیر ہوکر شرمناک شکست کے بعد خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے، اس وقت پورا ہندوستان تو صدمے سے دوچار ہے ہی لیکن بھارتی میڈیا بھی اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے اور بوکھلاتے ہوئے اس نے اپنی ٹیم کی شرمناک شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے ینیوزی لینڈ پر پاکستان سے جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد کردیا۔

    بھارتیوں اور ان کے میڈیا کو ابھی تو پاکستان کی فائنل میں انٹری بھی ہضم نہیں ہوئی تھی کہ ان کے سورماؤں کو ایڈیلیڈ میں انگلینڈ نے دھول چٹا دی، بھارت کی انگلینڈ سے ہار پر جہاں عام بھارتی فینز آگ بگولہ ہوئے وہیں جلتی پر تیل ڈالنے والا بھارتی میڈیا بھی آپے سے باہر ہوگیا۔

    ادھر اسٹیڈیم کے باہر بھارتی مداح آؤٹ آف کنٹرول ہوئے اور اپنے ہی ملک کے صحافیوں سے الجھ پڑے تو دوسری جانب سابق کرکٹرز بھی ذلت آمیز ہار پر سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا لیکن بھارتی میڈیا نے تو حد ہی کردی بجائے اپنی ٹیم کے بخیے ادھیڑنے کے اس نے شرمناک شکست کو سازش کا پردہ اڑانے کی کوشش کی۔

    دوسرے سیمی فائنل سے پہلے بھارتی ہی میڈیا پاکستان کی کامیابی پر الزام تراشیاں کر رہا تھا لیکن اس ڈرامے میں گھروں کے شیروں کے دیار غیر میں ڈھیر ہونے کے بعد تیزی آگئی اور کہا کہ نیوزی لینڈ جان بوجھ کر پاکستان سے سیمی فائنل ہارا، اگر لامحالہ یہ بات مان بھی لی جائے تو اس مبینہ سازش سے بھارت کے سیمی فائنل میں شرمناک شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کو کیا جواز فراہم ہوگیا؟ اس سوال کا جواب دینے سے بھارتی جنونی میڈیا قاصر ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست سے دوچار کرکے خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں 30 سال قبل 1992 میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

  • برطانوی سفیر اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    برطانوی سفیر اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر بھی اپنی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال اور پُرجوش ہیں۔

    برطانوی ہائی کشمنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر اپنی ٹیم انگلینڈ کی بھرپور ستائش کی ہے۔

    کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں ہیلز اور بٹلر نے حیرت انگیز بیٹنگ کی، ان کی بلے بازی دیکھ کر لگ رہا تھا کہ دونوں بابر اور رضوان کے موڈ میں ہیں، اب ایک پرفیکٹ فائنل کا انتظار ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے ساتھ ہی کہا کہ کیا 1992 کی یاد تازہ ہوگئی؟ دیکھا جائے تو انگلش اور پاکستانی ٹیم گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

    ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹوئٹ میں چیئرمین پی سی بی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

    اتوار کو میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل ہوگا جس کو دنیائے کرکٹ میں 1992 کے ورلڈ کے ری پلے سے تشبیہہ دی جا رہی ہے۔

  • نیدر لینڈ ٹیم کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا، رمیز راجا

    نیدر لینڈ ٹیم کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا، رمیز راجا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم محنت کرکے فائنل میں پہنچی ہے مگر ہمیں نیدر لینڈ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔

    پی سی چیئرمین رمیز راجا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم محنت کرکے فائنل میں پہنچی ہے اور اب قوم کو ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں تاہم ہمیں نیدر لینڈ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روانگی سے قبل کہا تھا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے لیکن اس وقت پی سی بی میں میرے بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا تھا، ٹیم کو خواب دیکھنے ہوتے ہیں کیونکہ خوابوں کی ہی تعبیر ملتی ہے۔

    رمیز راجا نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس موقع پر انہوں نے 1992 میں کپتان عمران خان کی تقریر کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گراؤنڈ میں 100 فیصد کارکردگی دیں۔

    مزید پڑھیں: رمیز راجا نے 92 والی کپتان عمران خان کی تقریر دہرا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے اختتامی روز نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا سفر آسان کیا تھا، اگر نیدر لینڈ وہ میچ نہ جیتتا تو پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکتا تھا۔

  • رمیز راجا نے 92 والی کپتان عمران خان کی تقریر دہرا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

    رمیز راجا نے 92 والی کپتان عمران خان کی تقریر دہرا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلیے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا میلبرن پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل دیکھنے کے لیے میلبرن پہنچ گئے انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انہیں 1992 کے ورلڈ کپ کی فتح یاد دلا کر حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ورلڈ کپ فائنل سے پہلے قومی تیم کے حوصلے بلند ہیں۔

    رمیز راجا نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا، ٹیم نے بہت محنت کی، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا۔۔ انگلینڈ کی ٹیم سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلی ہے، مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی۔

    پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے 1992 کی یادیں شیئر کیں اور اس وقت کپتان عمران خان نے جو تقریر کی تھی وہ ہی میں نے دہرائی، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گراؤنڈ میں 100 فیصد کارکردگی دیں، کپتان بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو کہا کہ زندگی میں ایسےموقع کم ملتے ہیں، 1992 کے فائنل سے قبل ہم تھوڑا سا خوفزدہ تھے، لیکن اس وقت کھلاڑی دلیرہیں اور فائنل سے قبل دباؤ نہیں لے رہے۔

    رمیز راجا نے مزید کہا کہ 1992 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد سے میلبرن گراؤنڈ نہیں گیا، 30 سال بعد آج ملبورن گراؤنڈ دیکھوں گا، ۔

    1992 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم رکن رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ خراب کارکردگی پر ٹیم پر تنقید ضرور کریں لیکن ہاتھ ذرا ہولہ رکھا کریں، ایجنڈا بیس شو یا رائے نہیں ہونی چاہیے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل کہا تھا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے لیکن اس وقت پی سی بی میں میرے بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا تھا، ٹیم کو خواب دیکھنے ہوتے ہیں کیونکہ خوابوں کی ہی تعبیر ملتی ہے۔

    رمیز راجا بھی بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کے مخالف ہیں اور کہتے ہیں کہ بابر، رضوان سے متعلق اتنے واٹس ایپ آئے کہ انہیں تبدیل کریں لیکن یہ موجودہ کرکٹ کی نمبر ون جوڑی ہے اس کو توڑنا نہیں چاہیے۔

  • ’بھارت نے پاکستان والی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا‘

    ’بھارت نے پاکستان والی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا‘

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ٹیم نے بھارت کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

     بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد اعتراف کیا کہ اہم ترین میچ میں ہماری بولنگ بالکل بھی اچھی نہیں رہی اور ہم نے بہت بڑا کھیلا۔

    روہت شرما نے معنی خیز انداز میں کہا تھا کہ دباؤ کو کیسے برداشت کرنا ہے یہ سکھایا نہیں جاسکتا، کچھ لڑکے دباؤ برداشت کرلیتے ہیں جبکہ کچھ نہیں کرپاتے۔

    تاہم سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن، سنگھ، وریندر سہواگ، سریش رائنا سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’ہم نے ماضی میں پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی 10 وکٹوں سے شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’آج ہم نے ایسا میچ ہارے ہیں جس سے دل افسردہ ہے۔‘

    سابق اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ ’پہلے ہی کہا تھا کہ اگر انگلینڈ یا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا تو بہت مار پڑے گی، انگلش ٹیم نے طبیعت سے سب کو دھویا ہے۔‘