Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • عرفان پٹھان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے

    عرفان پٹھان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے

    سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کو پاکستان کے خلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان گذشتہ روز کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی

    پاکستان کی جیت بھارتی بولر سے برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے پاکستان مخالف ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’پڑوسیوں جیت تو آتی جاتی رہتی ہے، گریس آپ کے بس کی بات نہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  سیمی فائنل میں شکست پر روہت شرما ‘جذباتی’ ہوگئے، ویڈیو دیکھیں

    آج جب بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت اٹھانی پڑی تو عرفان پٹھان بھی سوشل میڈیا صارفین کے ریڈار پر آگئے۔

    احسن فاروق نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’عرفان پٹھان کو کین ولیمسن سے گریس سیکھنے کی ضرورت ہے

    پاکستانی صحافی احتشام الحق نامی نے بھی عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ ’انگلش اوپنرز کوئی گریس نہیں دکھا رہے‘۔

    افشاں ملک نامی صارف کا کہنا تھا کہ ‘قدرت کا نظام’ بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شاندار شکست

    وجاہت کاظمی صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کا دن کیسا گزررہا ہے؟

    گذشتہ روز عرفان پٹھان کی متنازعہ ٹوئٹ پر پاکستانی بیٹر عمران نذیر بھی میدان میں آئے اور انہوں نےسابق بھارتی بولر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا

  • سیمی فائنل میں شکست پر روہت شرما ‘جذباتی’ ہوگئے، ویڈیو دیکھیں

    سیمی فائنل میں شکست پر روہت شرما ‘جذباتی’ ہوگئے، ویڈیو دیکھیں

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے قائد ڈریسنگ روم میں آتے ہی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

    عبرتناک شکست کے بعد وہ کچھ دیر تک ایک کونے میں بیٹھے رہے اسی دوران کیمرے کی آنکھ نے یہ مناظر قید کرلئے۔

    روہت شرما اب تک کھیلے گئے ہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ رہے ہیں لیکن انہوں نے صرف ایک بار ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

    واضح رہے کہ گروپ ٹو میں سرفہرست بھارتی ٹیم کو انگلینڈ نے آج 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  انگلش جوڑی نے بابر اور رضوان سے ریکارڈ چھین لیا

    یاد رہے کہ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارت کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست سے دوچار کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

    بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ کپتان جوز بٹلر نے بھی 49 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔

    اسی اعزاز کے ساتھ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اوپننگ اسٹینڈ کو پیچھے چھوڑا۔

    اس سے قبل محمد رضوان اور بابر اعظم نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف 152 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔

  • ویڈیو: انگلینڈ کی فتح پر کمنٹری روم کا کیا ماحول تھا؟

    ویڈیو: انگلینڈ کی فتح پر کمنٹری روم کا کیا ماحول تھا؟

    ایڈیلیڈ: انگلینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    انڈیا کے 168 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹر جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی، دونوں بیٹرز نے سیمی فائنل میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کئے۔

    انگلش ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تو میدان میں موجود انگلش شائقین کرکٹ خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے دل کھول کر اپنے بیٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

    ایسے میں کمنٹری پینل میں موجود سابق کرکٹرز نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا، جسے آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوزبٹلر نے وننگ شاٹ کھیلا تو کمنٹری پینل میں موجود سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ انگلینڈ نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تاریخ بناڈالی۔

    اب فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، اس موقع پر موجود دیگر کمنٹیٹرز نے مکا لہراتے ہوئے انگلش ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • سیمی فائنل میں شکست، بھارت کے ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟

    سیمی فائنل میں شکست، بھارت کے ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟

    ایڈیلیڈ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا وہ فتح کی مستحق تھی۔

    سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد بجھے دل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں راہول ڈریوڈ نے اعتراف کیا کہ انگلش ٹیم نے ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا، انہوں نے بہت بہتر کھیل پیش کیا۔

    راہول ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا، اسکور کارڈ اس کی گواہی ہے، مذکورہ ویڈیو آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے، جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    ہیڈ کوچ کے برعکس انگلینڈ کے ہاتھوں چاروں شانوں چت ہونے کے بعد روہت نے شکست کا ملبہ بولرز پر ڈالا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کپتان روہت شرما نے اعتراف کیا کہ اہم ترین میچ میں ہماری بولنگ بالکل بھی اچھی نہیں رہی، ہم آج بہت بُرا کھیلے۔

    بھارتی کپتان نے معنی خیز انداز میں کہا تھا کہ دباؤ کو کیسے برداشت کرنا ہے یہ سکھایا نہیں جاسکتا، کچھ لڑکے دباؤ برداشت کرلیتے ہیں جبکہ کچھ نہیں کرپاتے۔

    واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے ٹکٹ کٹائی، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

  • پاک انگلینڈ فائنل معرکہ، شنیرا اکرم نے کیا کہا؟

    پاک انگلینڈ فائنل معرکہ، شنیرا اکرم نے کیا کہا؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ٹیم کے بھارت کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

     سیمی فائنل میں بھارت کی انگلش ٹیم کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست پر سوشل میڈیا صارفین ٹیم پر تنقید کررہے ہیں اور دلچسپ میمز بنا کر بھی شیئر کی جارہی ہے۔

    شائقین کرکٹ پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ سے قبل ٹوئٹس کررہے ہیں اور پاکستان کو فیوریٹ قرار دے رہے ہیں۔

    ایسے میں قومی ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان اور انگلش ٹیموں کے فائنل سے قبل پیغام شیئر کیا۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’پاکستان اور انگلینڈ دوبارہ۔‘

    واضح رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت میں وسیم اکرم نےاہم کردار ادا کیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

     

     

  • پاک انگلینڈ فائنل سے قبل پُرجوش مداحوں کے لیے بُری خبر

    پاک انگلینڈ فائنل سے قبل پُرجوش مداحوں کے لیے بُری خبر

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ٹیم نے بھارت کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ سے قبل آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے پرجوش مداحوں کو بُری خبر سنادی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو 95 فیصد بارش کا امکان ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا ہے لیکن پیر کے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

     گزشتہ دنوں بنائے گئے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کے لیے قانون کے مطابق میچ دس اوورز کا ہونا لازمی ہے اگر اتوار کو میچ نہ ہوا تو پھر پیر کو مکمل کیا جائے گا۔

    فائنل میچ کے دن بارش کا سلسلہ نہ تھما تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے تین میچز بارش کی نذر ہوچکے ہیں۔

  • روہت شرما نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

    روہت شرما نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

    ایڈیلیڈ: انگلینڈ کے ہاتھوں چاروں شانوں چت ہونے کے بعد روہت نے شکست کا ملبہ بولرز پر ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کپتان روہت شرما نے اعتراف کیا کہ اہم ترین میچ میں ہماری بولنگ باالکل بھی اچھی نہیں رہی، ہم آج بہت بُرا کھیلے۔

    بھارتی کپتان نے معنی خیز انداز میں کہا کہ دباؤ کو کیسے برداشت کرنا ہے یہ سکھایا نہیں جاسکتا، کچھ لڑکے دباؤ برداشت کرلیتے ہیں جبکہ کچھ نہیں کرپاتے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کو عبرتناک شکست، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے ٹکٹ کٹائی، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    ایک سو ستر رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنر بیٹرز نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی، ایلکس ہیلز نے 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 81 جبکہ جوز بٹلر نے 45 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔

    بھارتی بولرز کی کارکردگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی نے 3 اوورز میں 39 رنز دئیے، رویچندی ایشون نے 2 اوورز میں 27 رنز کھائے۔

    ہاردیک پانڈیا نے 3 اوورز میں 34 جبکہ بھونیشنر کمار نے دو اوورز میں 25 رنز دئیے۔

  • بھارت کو عبرتناک شکست، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    بھارت کو عبرتناک شکست، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    ایڈیلیڈ: انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    انگلینڈ کے ہاتھوں آؤٹ کلاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہے، سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز میں بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کررہے ہیں ۔

    رائے تنویر نامی صارف نے لکھا کہ ‘صرف دو آدمی’.

    انہوں نے حوالہ دیا کہ دو ہزار اکیس کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور محمد رضوان جبکہ رواں ٹی ٹوئنٹی میں جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز۔

    درش شاہ نامی صارف نے انگلینڈ اوپنرز کے ہاتھوں دھلائی پر لکھا کہ’آج انگلش اوپنر نے کچھ یوں کیا کہ ‘دھوتے جاؤ، دھوتے جاؤ۔

    انس کشمیری نامی صارف نے دلچسپ کیپشن دیا کہ بھارت کو دہلی ایئرپورٹ کے لئے کامیابی سے کوالیفائی کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

    https://twitter.com/Anaskas455/status/1590661946214227968?s=20&t=_LREjAG9yhx03bCz6DhKMw

    رافع نامی صاف نے بھارتی ٹیم کو شکست کے بعد میم کے ذریعے گھر واپسی کیلئے دلچسپ میم کا انتخاب کیا، انہوں نے ایئر انڈیا کی ویلکم کرتی ہوئی میزبانوں کی جہاز کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم آپ گھر چلنے کیلئے تیار ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین نے بھی خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

    مس مجیتھا نامی صارف نے ایک فلمی سین شیئرکیا جس میں چار افراد چھپ کر بیٹھے ہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ ” انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میچ میں وکٹ گرنے کے انتظار میں”

    ایک اور صارف نے بھارت ٹی وی اسٹوڈیو میں پریشان بیٹھے تبصرہ نگاروں کی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوچھا کہ ” اب ان کا کیا کرنا ہے؟”

    واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے ٹکٹ کٹائی، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

  • پاکستان نے بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنا دیے

    پاکستان نے بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنا دیے

    پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنا دیے اور فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں پاکستان کے افتتاحی دو میچز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کم ہوگئے تھے لیکن قسمت کی یاوری، قوم کی دعاؤں کے ساتھ ٹیم کے بروقت غفلت سے بیدار ہوکر بھرپور محنت سے مسلسل تین میچز جیتنے سے قومی ٹیم نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچی بلکہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    پاکستانی شاہینز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد جب بات قومی ٹیم کی بقیہ میچز میں لازمی فتح کے ساتھ اگر مگر پر آئی تو روایتی حریف بھارت نے اپنی سابقہ روایات کو دہرایا اور پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے تمام تر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر ڈالے۔

    کرکٹ شائقین ٹورنامنٹ کا جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ نہیں بھولے، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر ایسا لگا کہ بھارت نے یہ میچ جان بوجھ کر ہارا تاکہ پاکستان کا راستہ روکا جاسکے۔

    اس میچ میں پہلے ویرات کوہلی نے جنوبی افریقی بیٹر کا آسان کیچ گرایا پھر کپتان روہت شرما نے رن آؤٹ مس کیا ایسے آؤٹ کرنے کے مواقع مِس ہونے پر ناکام سائیڈ کے کھلاڑی افسردہ ہوتے ہیں لیکن اس اس موقع پر شرما اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی واضح دکھائی دے رہی تھی۔

    بھارت نے سمجھا کہ وہ جنوبی افریقہ سے ہار کر پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا لیکن کہتے ہیں نا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بھارتی ہتھکنڈے کام آئے نہ ان امیدیں بر آئیں، پاکستان اگلے تین میچز اور پھر سیمی فائنل جیت کر فیصلہ کن میچ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

    لیکن بھارت کو ابھی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج انگلینڈ سے نبرد آزما ہونا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی کی مشہور مثل کے مترادف کیا بھارت کی پھر سے کی گئی چالاکی اسی کے گلے کی ہڈی بن جائے گی؟ کیونکہ بھارت نے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کی مذموم کوشش میں اپنی نیا خود ڈبوئی۔

    اب باری ہے بھارتی سورماؤں کی، اگر آج جیت گئے تو میلبرن کا حساب میلبرن میں ہی برابر ہوگا، اگر آج ہارے تو بھارتی ٹیم کو خالی ہاتھ گھر جانا ہوگا۔

  • سیمی فائنل کے بعد کھلاڑیوں کے لبوں پر ’’دل دل پاکستان‘‘، ویڈیو دیکھیں

    سیمی فائنل کے بعد کھلاڑیوں کے لبوں پر ’’دل دل پاکستان‘‘، ویڈیو دیکھیں

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں پوری قوم شاداں وفرحاں ہے وہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی اپنی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی۔

    سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جہاں ایک طرف اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا اور پاکستان بھر میں خوشیاں منائی گئیں وہیں شاہینز نے بھی فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار مشہور زمانہ ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کر کیا۔

    فاتح قومی ٹیم کے پرجوش کھلاڑی جب اس تاریخی جیت کے بعد ہوٹل پہنچے تو ان کے لبوں پر مرحوم جنید جمشید کا دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے لہو گرمانے والا مشہور ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ تھا۔

    پرمسرت لمحموں کی یہ شاندار ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر پیج پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں آؤٹ کلاس کرنے کے بعد پاکستانی شاہینز جب ہوٹل پہنچتے ہیں تو ہوٹل کی لابی ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ کے مسحور کن نغمے سے گونجتی ہے۔

     

    قومی کھلاڑی ہنستے مسکراتے، تالیاں بجاتے اور پرجوش انداز میں ملی نغمہ گاتے ہوئے ہوٹل پہنچتے ہیں، ان میں حارث رؤف، محمد حارث، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نمایاں نظر آ رہے ہیں۔