Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلیے پاکستانی ٹیم میلبرن پہنچ گئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلیے پاکستانی ٹیم میلبرن پہنچ گئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے قومی ٹیم سڈنی سے میلبرن پہنچ گئی ہے، فائنل اتوار 16 اکتوبر کو پاکستان اور آج انگلینڈ اور بھارت کے میچ کی فاتح ٹیم کے درمیان ہوگا۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 1992 کی تاریخ دہرانے کے لیے سڈنی سے میلبرن پہنچ گئی ہے جہاں وہ ایم سی جی میں 13 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گی مدمقابل انگلینڈ ہوگا یا بھارت اس کا فیصلہ آج ہوگا۔

    قومی ٹیم کل صبح 11 بجے ایم سی جی میں نیٹ سیشن کرے گی، فائنل کے روانگی سے قبل سڈنی کے ہوٹل میں قومی ٹیم کی کامیابی پر کیک بھی کاٹا گیا جب کہ ٹیم جب فائنل معرکے کے لیے روانہ ہوئی تو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھ کر بس چلانے کی اداکاری بھی کی جس پر ٹیم اراکین بہت محظوظ ہوئے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سڈنی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے سنچری پارٹنر شپ فراہم کی جس کے باعث فائنل کے لیے سفر ممکن ہوا، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر ہے کہ اتوار کو میلبرن میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اس روز میلبرن میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، اگر بارش کے باعث اتوار کو میچ مکمل نہ ہوسکا تو پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل کیا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا اتوار کو میلبرن میں ہونے والا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے 13 نومبر کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    اتوار 13 نومبر کو ورلڈ ٹی 20 کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اس روز میلبرن میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، اگر بارش کے باعث اتوار کو میچ مکمل نہ ہوسکا تو پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل کیا جائے گا۔

    میچ مکمل کرنے کے لیے کم از کم دونوں ٹیموں کا 5 اوورز کا کھیل ہونا لازمی ہے، اگر اتوار کو10 ،10 اوورز کا کھیل نہ ہوسکا تو ہی میچ ریزرو ڈے پر جائے گا۔

    ریزرو ڈے میں میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں بارش کے باعث رکا ہوگا، اگر دوسرے روز بھی بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن ہوں گے۔

     

    یاد رہے کہ میلبر میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے تین میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں، تاہم آسٹریلیا کا موسم آخری لمحات میں بدل جانے کی وجہ سے مشہور ہے، گزشتہ ماہ پاک بھارت میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی تھی لیکن اس روز موسم صاف رہا تھا اور میچ بغیر کسی تعطل کے مکمل ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ میں کون پاکستان کے مدمقابل ہوگا اس کا فیصلہ آج انگلینڈ اور بھارت کے مابین سیمی فائنل میچ کے بعد ہوگا۔

    پاکستان گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

  • بابر اعظم کہاں غلطی کررہے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    بابر اعظم کہاں غلطی کررہے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، شاہین آفریدی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں آؤٹ آف فارم ہیں اور کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں سابق کپتان یونس خان نے بتایا کہ بابر اعظم کہاں غلطی کررہے ہیں؟

    سابق کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ایک لیجنڈری کھلاڑی ہیں اگر ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف ان کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو وہ اسکوائر پر کھیلنے گئے ایج لگا آؤٹ ہوئے، اسی طرح دوسرے میچ میں بھی آف اسٹمپ پر کھیلنے گئے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی ایسا ہی ہوا بابر اعظم آف اسٹمپ پر سلو بال کھیلنے گئے تو ڈپ مڈ وکٹ پر آؤٹ ہوگئے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ وہ اسکوائر لیگ، مڈ وکٹ، مڈ آن کی طرف اچھا کھیلتے ہیں لیکن آسٹریلیا کی پچز مختلف ہیں وہاں پر گیند باؤنس ہوکر آتا ہے کوچز یہی بتاتے ہیں کہ گیند کی لائن میں آکر کھیلیں اگر ایسا نہیں کرتے تو ایچ لگ کر کیچ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

    یونس خان نے بتایا کہ بابر اعظم کو کل کیویز کے خلاف میچ میں گیند کی لائن میں آکر کھیلنا ہے جب وہ ٹاپ ہینڈ کے ساتھ کھیلیں گے تو شاٹ لگیں گے اور وہ رنز کرسکیں گے۔

  • رکی پونٹنگ نے شاہین آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی

    رکی پونٹنگ نے شاہین آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ سے قبل نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کل کے میچ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس میگا ایونٹ جیتنے کا موقع ہے ۔‘

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی نئی گیند کو سوئنگ کرتے ہیں اور پرانی گیند سے بھی وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان لیا جائے کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہیں لیکن وہ 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ بہت سے فاسٹ بولرز کو کیریئر کے دوران گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، فاسٹ بولر بریٹ لی کو بائیں تخنے کی انجری کا سامنا رہا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شروع کے میچز میں ان کی فارم پر سوالات کیے جارہے تھے لیکن مجھے ان کی فارم پر کوئی شبہ نہیں رہا، وہ آنے والے میچز میں فارم میں آرہے ہیں اور ان کی فارم میں مزید بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • ’دنیا میں اب کوئی ایسا نہیں جو پاکستان ٹیم کا سامنا کرنا چاہے‘

    ’دنیا میں اب کوئی ایسا نہیں جو پاکستان ٹیم کا سامنا کرنا چاہے‘

    قومی ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی اوپنر بیٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ دنیا میں اب کوئی ایسا نہیں جو پاکستان ٹیم کا سامنا کرنا چاہے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کل کیویز کے مدمقابل آئیں گے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، شاہین آفریدی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    میتھیو ہیڈن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی جو دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    انہوں نے کیوی ٹیم سے متعلق کہا کہ نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے انہوں نے اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو شکست دی، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے اس کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 صرف پاور کا کھیل نہیں اس میں جدت بھی کرنی پڑتی ہے، آسٹریلیا کے پاس پاور ہے لیکن وہ نئی بال سے ناکام ہوئے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں پاکستانی شاہین کیویز کیلیے ناقابل تسخیر

    ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں پاکستانی شاہین کیویز کیلیے ناقابل تسخیر

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل سیمی فائنل کھیلا جائے گا ریکارڈ دیکھیں تو اب تک تمام فارمیٹ کے عالمی کپ میں کیویز شاہینوں کو زیر نہیں کرسکے ہیں۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اب تین میچز کے فاصلے پر ہے اور چار ٹیمیں اس کے حصول کے لیے میدان میں ہیں، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا ماضی کے ریکارڈ یہ بتاتے ہیں کہ کسی بھی فارمیٹ کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کیویز پاکستانی شاہینوں کو بلند پرواز سے نہیں روک سکے ہیں شاہینوں نے جھپٹا مار کر ان کا شکار کیا ہے۔

    ریکارڈ کھنگالیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ 1992 کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا جی ہاں یہ وہی ٹورنامنٹ ہے جس کی ٹرافی پاکستان نے اٹھائی تھی۔

    نیوزی لینڈ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مدمقابل آنے سے قبل ناقابل شکست تھا اور دنیا کی 7 بہترین ٹیموں کو ہرا چکا تھا لیکن پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں کیویز کا شکار کیا پھر سیمی فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست سے دوچار کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    اس میچ میں کیوی کپتان آنجہانی مارٹن کرو کے 91 اور کین ردر فورڈ کے 50 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 262 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، پاکستان نے مطلوبہ 268 رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کرلیا، میچ کے ہیرو نوجوان انضام الحق تھے جنہوں نے 60 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جب کہ مرد بحران جاوید میانداد 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

    ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ 1999 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک بار پھر سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے لیکن نتیجہ 92 کے سیمی فائنل جیسا ہی تھا، یہاں گرین شرٹس نے 9 وکٹ سے فتح پائی۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 241 کا مجموعہ حاصل کیا، روجر ٹوز 46 رنز بنا کر نمایاں رہے پاکستان کے شعیب اختر نے 3 وکٹیں اڑائیں، پاکستان نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ پر 15 بالز قبل عبور کرلیا، سعید انور 113 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    جب ٹی 20 فارمیٹ شروع ہوا تو اس کے عالمی کپ کے دوسرے ایڈیشن میں 2009 کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس اور کیویز کا جوڑ پڑا جو مختصر فارمیٹ میں پہلی بار جب کہ آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں تیسرا مقابلہ تھا۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے یہ ہدف 7 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، عمران نذیر نے جارحانہ ففٹی سے فتح کا سفر آسان کیا۔

    سیمی فائنل سے قطع نظر اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا ریکارڈ دیکھا جائے تو یہاں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

    اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ مختصر فارمیٹ کے کرکٹ مقابلوں میں 28 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 17 جب کہ نیوزی لینڈ نے 11 میچز جیتے ہیں۔

  • سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کا آرام، کپتان کی تنہا پریکٹس

    سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کا آرام، کپتان کی تنہا پریکٹس

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچ گئی، قومی ٹیم نے وہاں پہنچ کر آرام کو ترجیح دی جب کہ کپتان بابر اعظم نے تنہا پریکٹس کی۔

    ٹی وی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، قومی ٹیم گزشتہ روز سڈنی پہنچی تاہم اس نے آرام کرنے کو ترجیح دی۔

    پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کرکٹ سیشن نہیں کیا تاہم قومی کپتان بابر اعظم نے تنہا بیٹنگ پریکٹس کی، ان کی اس پریکٹس کے دوران مینٹو میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے۔

    کپتان بابر اعظم نے ڈیڑھ گھنٹے بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ کی حالیہ کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے کپتان بابر اعظم ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں اور ان کا بلا ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک خاموش ہے۔

  • ’حیران نہ ہوں جب بابر اعظم بڑے میچوں میں کچھ کر دکھائے‘

    ’حیران نہ ہوں جب بابر اعظم بڑے میچوں میں کچھ کر دکھائے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہے حیران نہ ہوں جب وہ بڑے میچوں میں کچھ کر دکھائے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھو ہیڈن نے سڈنی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاک نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے اور کپتان بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہے، دنیا حیران نہ ہو جب وہ بڑے میچوں میں کچھ کر دکھائے۔

    میتھو ہیڈن نے مزید کہا کہ میڈیا 92 ورلڈ کپ والی صورتحال سے مماثلت کی باتیں کر رہا ہے، آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے، جب سیمی فائنل میں پہنچے تو شاداب خان نے کہا ویلکم ٹو پاکستان کرکٹ۔

    سابق جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، کیوی ٹیم نے اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو شکست دی، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے اس کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

    مینٹور پاکستانی ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹی 20 صرف پاور کا کھیل نہیں اس میں جدت بھی کرنی پڑتی ہے، آسٹریلیا کے پاس پاور ہے لیکن وہ نئی بال سے ناکام ہوئے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  • سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے؟ کپتان نیوزی لینڈ نے بتا دیا

    سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے؟ کپتان نیوزی لینڈ نے بتا دیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ کل پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے کہنا مشکل ہے۔

    آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے، اس ناک آؤٹ میچ سے قبل کیوی کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے کہنا مشکل ہے لیکن پاکستانی ٹیم دنیا کی ایک ایسی ٹیم ہے جو کسی بھی وقت سب کو حیران کر سکتی ہے۔

    کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کا پیس اٹیک بہت اچھا ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

    کیوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خاصیت ہے کہ وہ جھٹ پٹ بدل جاتی ہے۔

    یاد رہے  کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  • ڈچ کرکٹر ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے

    ڈچ کرکٹر ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے

    نیدرلینڈز کے بلے باز اسٹیفن مائیبرگ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر جاری طویل پیغام میں ڈچ کرکٹر نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا فرسٹ کلاس ڈیبیو 17 سیزن پہلے اور انٹرنیشنل ڈیبیو 12 سیزن پہلے ہوا۔

    میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ میں ورلڈ کپ میں اپنی جائے پیدائش کے خلاف میچ جیت کر اپنے کیرئیر کا اختتام کرونگا۔

    اسٹیفن مائیبرگ نے جنوبی افریقا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے پیارے ملک کے لئے بہت آنسو بہائے، میرا کیرئیر بنانے پر نیدرلینڈز کا شکر گزار ہوں جو اب میرا گھر ہے، جہاں میرے بہت سے چاہنے والے دوست اور میرا خاندان موجود ہے۔

    اسٹیفن مائیبرگ نے 22 ایک روزہ اور 45 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی، انہوں نے گذشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے گروپ ٹو میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی، ڈچ ٹیم نے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے ورلڈ کلاس ٹیموں کو اپ سیٹ شکست دی۔

    اسی کارکردگی کی بنیاد پر ڈچ ٹیم 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔