Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  •  شعیب اختر کو مداح نے شاہ رخ خان کی فلم کا ’ڈائیلاگ سنادیا

     شعیب اختر کو مداح نے شاہ رخ خان کی فلم کا ’ڈائیلاگ سنادیا

    قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو ان کے مداحوں نے قومی ٹیم کو مشورے دینے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم کا ڈائیلاگ سنا دیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے اور ٹیم سے توقعات وابستہ کرلی ہیں کہ گرین شرٹس ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔

     ورلڈ کپ سے دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کو مشورے دینے کے ساتھ ساتھ دلچسپ ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں شعیب اختر  نے کہا کہ ’میں اپنے دوستوں کے ساتھ یہاں رکا آپ لوگ ورلڈ کپ کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں۔‘

    ’مداحوں کا کہنا تھا کہ ’محمد حارث اور فخر زمان سے اوپننگ کروائی جائے کیونکہ بابر اعظم اور رضوان بہت’سلو‘ کھیلتے ہیں، اب تو ویسے بھی دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

     شعیب اختر کو مداح نے شاہ رخ خان کی فلم کا ’ڈائیلاگ سنادیا

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ایک مداح نے شاہ رخ خان کی مشہور فلم کا ڈائیلاگ بھی سنایا۔

    شعیب اختر نے چند منٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

  • بہتر نتائج کے لئے حارث……. شعیب ملک نے دل کی بات کہہ دی

    بہتر نتائج کے لئے حارث……. شعیب ملک نے دل کی بات کہہ دی

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک نے محمد حارث کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ حارث بہت ٹیلنٹ کھلاڑی ہے مگر جس نمبر پر اسے بلے بازی کے لئے بھیجا جاتا ہے یہاں اس کے ناکام ہونے کے بہت زیادہ چانسز ہیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ جارحانہ کھلاڑی ہے، مگر کیا نمبر تین اور چار پر اس طرح کے بلے باز کو ہم افورڈ کرسکتے ہیں، کیونکہ حارث نے اپنا گیم کھیلنا ہے، وہ یہ ذہن میں ضرور سوچ کر میدان میں آتا ہوگا کہ اگر میں بھی جلدی آؤٹ ہوگیا تو ٹیم کو بڑا نقصان ہوگا۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں حارث کو اوپر کے نمبروں پر کھلایا جائے اگر وہ جلد آؤٹ ہوجاتا ہے تو ٹیم اس نقصان کو برداشت کرلے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

    کا لوہا منوایا، اسے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اہمیت کا اندازہ ہے، اس کا بلے بازی کرنے کا اسٹائل دیگر ٹاپ آرڈر بیٹرز سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ چانس لیتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلتا ہےاور یہی ٹی ٹوئنٹی کا خاصہ ہے کہ خطرہ مول لیتے ہوئے رنز اسکور کیا جائے۔

  • T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا حیران کن سفر

    T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا حیران کن سفر

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے جس طرح اپنے سفر کے آغاز میں بڑا دھچکا کھایا، اسی طرح ٹیم پاکستان سیمی فائنل مرحلے سے آؤٹ ہونے سے بھی بال بال بچی، اور پوائنٹس گیم نے آخر کار اسے فائنل فور تک پہنچا ہی دیا۔

    بھارت اور زمبابوے کے خلاف آخری گیندوں پر شکست پاکستانی شائقین کے لیے بڑی تکلیف دہ تھی، اور ایسا لگتا تھا کہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے سے قبل ابتدا ہی میں پاکستان کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں، لیکن اب بابر اعظم اور ان کی ٹیم سڈنی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔

    بھارت سے مقابلہ – 4 وکٹوں سے شکست

    ابتدائی کھیل میں ہار ہمیشہ مایوس کن ہوتی ہے، لیکن ایک پُر ہجوم کراؤڈ کے سامنے بھارت جیسے روایتی حریف کے خلاف کھیل کا نتیجہ آخری گیند پر آنا واقعی دھڑکنیں تیز کر دیتا ہے۔

    ویرات کوہلی والی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں اس طرح ہارنے کے اثرات نے پاکستان کا توازن ہی بگاڑ دیا تھا، بالکل اسی طرح جیسے پاکستان ٹیم نے 12 ماہ قبل اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کیا تھا۔

    زمبابوے سے مقابلہ – ایک رن سے شکست

    کچھ حوالوں سے زمبابوے کے خلاف آخری گیند پر شکست بھارت کے ہاتھوں شکست سے بھی زیادہ تباہ کن تھی، نیوزی لینڈ ایسی ٹیم تھی جسے شاہینز شکست دینے کی توقع رکھتے تھے، لیکن مڈل اور لوئر آرڈر نے میچ کو ایک دردناک شکست کی طرف دھکیل دیا۔

    کسی ٹیم کو گروپ اسٹیج سے باہر جانے کے لیے اکثر 2 شکستیں کافی ہوتی ہیں۔ ایک شکست آسٹریلیا کو گروپ 1 میں سیمی فائنل میں جگہ دینے سے انکار کرنے کے لیے کافی تھی، اور اس کے نتیجے میں پاکستانی اسکواڈ افسردگی کا شکار تھا، وہ جانتے تھے کہ ان کو ٹورنامنٹ میں ایسی پوزیشن سے بچانے کے لیے کرکٹ کے معجزے کی ضرورت ہے۔

    نیدرلینڈز سے مقابلہ – 6 وکٹوں سے فتح

    اس میچ کے ساتھ پاکستان ٹیم جیت کی راہ پر چل پڑی، اور پاکستان نے اپنے رن ریٹ کو بہتر کرنا شروع کر دیا، بولرز نے ڈچ ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرتے ہوئے جیت کی راہ ہموار کی، باس ڈی لیڈ کو چہرے پر چوٹ لگنے کے بعد ریٹائر ہونے پر مجبور کیا گیا، اور نیدرلینڈز کو انھوں نے صرف 91/9 تک محدود کر دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے اسے صرف 13.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

    جنوبی افریقہ سے مقابلہ – 33 رنز سے فتح (DLS طریقہ)

    یہ وہ میچ تھا جس نے پاکستان ٹیم کے کھیل کو خود اعتمادی دلائی، پاکستان کو معلوم تھا کہ فائنل تک پہنچنا ہے تو انھیں جیتنا ہے، اور انھوں نے جیتا۔ افتخار احمد اور شاداب خان کی شان دار نصف سنچریوں نے پاکستان کو 185/9 تک پہنچایا، اور محمد حارث کی جانب سے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دار بیٹنگ نے اسے مستحکم کر دیا۔

    شاداب خان نے خاص طور پر دلکش کھیل کھیلا، انھوں نے صرف 22 گیندوں پر 52 رنز بنائے، صرف یہی نہیں، جب وہ بولنگ کرنے آئے تو انھوں نے ٹیمبا باؤما اور ایڈن مارکرم کو آؤٹ بھی کیا۔ شاہین آفریدی نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں اور یوں پروٹیز کو ہدف کا تعاقب مشکل بنا دیا۔

    دوسری طرف بارش نے بھی کھیل کو مختصر کر دیا تھا، لیکن میچ تاخیر سے پہلے جس پوزیشن پر تھا، اسے دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس سے صرف جنوبی افریقہ کی شکست کی شدت کم ہوئی۔

    جنوبی افریقہ بمقابلہ نیدرلینڈز – ڈچ کی 13 رنز سے فتح

    پاکستان جب ایڈیلیڈ میں گھبراہٹ کے ساتھ یہ میچ دیکھ رہا تھا، تو اسے شاید ہی اُس بات پر یقین رہا ہو جو انھوں نے ہوتے دیکھی، ڈچ کھلاڑیوں نے ایک اچھا اوپننگ اسٹینڈ دیا اور آخر میں کچھ پاور ہٹنگ نے انھیں 158 کے ہدف تک پہنچا دیا، اس ہدف کا دفاع ممکن تھا لیکن یہ بھی سچ تھا کہ اسے چیز کیا جا سکتا تھا، لیکن اس کے باوجود جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن جو ٹورنامنٹ میں کسی کو بھی شکست دینے کی طاقت رکھتی تھی، وہ 13 رنز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔

    پاکستان کو اسی اپ سیٹ نتیجے کی ضرورت تھی، اور پہلی بار اچانک پاکستان کی امید کا دیا پھر سے روشن ہونے لگا۔

    بنگلا دیش سے مقابلہ – پانچ وکٹوں سے فتح

    اس میچ میں شاہینوں نے دکھایا کہ وہ حریف کے مقابل ایک بڑی ٹیم ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند سے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو چیر کر رکھ دیا، انھوں نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، اور ٹائیگرز کو 127 رنز تک محدود کر دیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ جیت لیا لیکن ہدف کے لیے ان کا تعاقب بہت سست رہا۔ رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی کی جانب سے مایوس کن پرفارمنس جاری رہی۔

    فائنل فور: نیوزی لینڈ کے ساتھ

    اس میچ میں بہت کچھ شاہین اور شاداب کی بولنگ پر منحصر ہوگا، اگر پاکستان کے یہ بہترین بولرز ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لے سکتے ہیں تو یہی چیز نیوزی لینڈ کو خاص طور پر کمزور بنا سکتی ہے، بابراور رضوان کی اوپننگ جوڑی سے امید کی جائے گی کہ وہ اپنی جدوجہد کو پیچھے چھوڑ دیں اور بڑے کھلاڑیوں کی طرح کھیل کر دکھائیں۔

  • کیا زبردست جیت ہے، پاکستانی ٹیم کی فتح پر برطانوی ہائی کمشنر بھی خوش

    کیا زبردست جیت ہے، پاکستانی ٹیم کی فتح پر برطانوی ہائی کمشنر بھی خوش

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی جیت اور سیمی فائنل میں رسائی پر برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر بھی خوش ہیں۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بنگلہ دیش کو شکست کے ساتھ ہی فائنل فور میں رسائی نے جہاں دنیا بھر میں پاکستانی شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے وہیں پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر بھی اس جیت پر خوش ہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے اس حوالے سے ایک تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

    کرسچین ٹرنر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ زبردست، کیا جیت ہے؟ ٹیم پاکستان کی کیا بات ہے؟
    انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام پاکستانی کرکٹ شائقین کی خوشی محسوس کرسکتا ہوں، اب پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔

  • پاکستان نے تمام اندازے غلط ثابت کیے، آئی سی سی بھی معترف

    پاکستان نے تمام اندازے غلط ثابت کیے، آئی سی سی بھی معترف

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ اپنے تمام سنسنی خیزی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور پاکستان نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

    پاکستان کے ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں جگہ بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی قومی ٹیم کے جذبے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی اور اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کئی تعریفی ٹوئٹس کی ہیں

    آئی سی سی نے لکھا ہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں پہنچ کر تمام اندازے غلط ثابت کردیے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈرامائی کہانیوں میں سے ایک، پاکستان نے یہ کیسے کیا؟

     

    ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ دو میچوں میں شکستوں کے بعد نیچے سے اوپر آنا ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کسی تیز سواری پر سوار تھا۔

     

    آئی سی سی نے اپنی دیگر ٹوئٹس میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے تمام تر مشکلات کے باوجود خود کو پرسکون رکھا، فائنل فور میں جگہ بنائی اور آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

  • پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لیے سڈنی پہنچ گئی

    پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لیے سڈنی پہنچ گئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں وہ بدھ کو نیوزی کے مدمقابل ہوگی۔

    سڈنی روانگی سے قبل ایڈیلیڈ میں ہوٹل کے باہر باہر شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان سے آٹو گراف بھی لیے۔

    قومی ٹیم آج آرام کرے گی جب کہ وہ ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت کرے گی، پاکستانی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کل دوپہر 12 بجے پری سیریز پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا پہلا فائنل بدھ 9 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    رواں ورلڈ کپ میں سڈنی کا میدان پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے ہی مہربان رہا ہے، یہاں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو ہرایا وہیں پاکستان نے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

    سڈنی میں پہلے بیٹنگ کرنا اب تک بظاہر آئیڈیل نظر آتا ہے، ایونٹ میں اس میدان پراب تک 6 میچز ہوئے ہیں جن میں سے پانچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے ہیں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ بار 160 سے زیادہ کا اسکور بنا ٹیموں نے دو مرتبہ 200 کا ہندسہ بھی عبور کیا جب کہ دوسری بار میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں مشکلات کا شکار رہیں اور ایک بار بھی اسکور 150 کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکا۔

    ان اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں ٹاس بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

  • پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے سڈنی روانہ

    پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے سڈنی روانہ

    پاکستان کرکٹ نے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے بعد ناک آؤٹ میچ کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنی کے لیے اڑان بھرلی۔

    ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان سے آٹو گراف بھی لیے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم سڈنی پہنچنے کے بعد مختصر آرام کے بعد پریکٹس سیشن شروع کردے گی۔

    رواں ورلڈ کپ میں سڈنی کا میدان پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے ہی مہربان رہا ہے، یہاں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو ہرایا وہیں پاکستان نے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

    سڈنی میں پہلے بیٹنگ کرنا اب تک بظاہر آئیڈیل نظر آتا ہے، ایونٹ میں اس میدان پراب تک 6 میچز ہوئے ہیں جن میں سے پانچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے ہیں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ بار 160 سے زیادہ کا اسکور بنا ٹیموں نے دو مرتبہ 200 کا ہندسہ بھی عبور کیا جب کہ دوسری بار میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں مشکلات کا شکار رہیں اور ایک بار بھی اسکور 150 کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکا۔

    ان اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں ٹاس بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ بھارت اور انگلینڈ کے مابین جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا، بھارت انگلینڈ مدمقابل ہوں گے

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا، بھارت انگلینڈ مدمقابل ہوں گے

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلہ اپنی تمام سنسنی خیزیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور سیمی فائنل کے لیے فائنل فور لائن اپ مکمل ہوگئی۔

    گروپ ون سے میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوا جب کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، گروپ بی میں پاکستان اور بھارت نے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے ٹکٹ کٹوا لیے۔

    سیمی فائنل مرحلے میں اگر مگر نہیں ہوگا بلکہ صرف جیت ہی اگلے مرحلے میں جانے کے لیے کام آئے گی اور چاروں ٹیموں کا فتح حاصل کرنے لیے جان لڑانی ہوگی۔

    اگلا ناک آؤٹ مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سڈنی میں مدمقابل آئیں گے اور فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔

    رواں ورلڈ کپ میں سڈنی کا میدان پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے ہی مہربان رہا ہے، یہاں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو ہرایا وہیں پاکستان نے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

    سڈنی میں پہلے بیٹنگ کرنا اب تک بظاہر آئیڈیل نظر آتا ہے، ایونٹ میں اس میدان پراب تک 6 میچز ہوئے ہیں جن میں سے پانچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے ہیں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ بار 160 سے زیادہ کا اسکور بنا ٹیموں نے دو مرتبہ 200 کا ہندسہ بھی عبور کیا جب کہ دوسری بار میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں مشکلات کا شکار رہیں اور ایک بار بھی اسکور 150 کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکا۔

    ان اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں ٹاس بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ بھارت اور انگلینڈ کے مابین جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا وہیں شاداب نے بھی اسی میچ میں بڑا کارنامہ انجام دیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں حاصل کیں جس میں بنگلہ کپتان شکیب الحسن کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی تاہم اس وکٹ کے ساتھ ہی انہوں نے ایک کارنامہ انجام دے دیا۔

    شاداب خان نے جب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 97 ویں وکٹ تھی اس طرح انہوں نے سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی المعروف بوم بوم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    شاداب خان کے شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے ہم پلہ ہونے کی خاص بات یہ ہے کہ سابق کپتان نے 97 وکٹیں 82 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حاصل کی تھیں جب کہ شاداب خان نے بھی یہ کارنامہ اپنے 82 ویں میچ میں انجام دیا ہے۔

    تاہم شاداب خان کا شاندار کرکٹ کیریئر ابھی جاری ہے اور قومی امکان ہے کہ وہ ٹی 20 میں اپنی وکٹوں کی تعداد کو سنچری سے بھی اوپر لے جائیں گے۔

  • پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

    پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ پاکستان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے اور وہ اب تک 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جیسے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ایک اور منفرد اعزاز قومی ٹیم کے نام کے ساتھ جُڑ گیا اور وہ کسی بھی ٹیم کا عالمی کپ میں چھٹی بار سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کرنا ہے۔

    کرکٹ کی دنیا میں جب سے مختصر دورانیے ٹی 20 کرکٹ شروع ہوئی ہے اور عالمی کپ کا انعقاد ہونا شروع ہوا ہے تب سے ہی پاکستان اس فارمیٹ اور عالمی کپ کی اہم اور کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک رہی ہے اور 2007 سے 2021 تک کے 14 سالہ سفر میں نہ صرف ایک بار ورلڈ چیمپئن رہی بلکہ دو بار فائنل اور رواں 2022 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرکے 6 بار فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    اس سے ٹورنامنٹ سے قبل سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی قومی ٹیم کے پاس تھا اور 2021 تک 5 عالمی کپ کے سیمی فائنل کھیل چکی تھی، یوں رواں ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پہلا عالمی کپ 2007 میں ہوا، افتتاحی ایڈیشن میں ہی پاکستان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی اور فائنل میں کرکٹ کی دو سپر پاورز پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں تاہم میدان بھارت نے مارا، دو سال بعد 2009 میں پاکستان ایک نئے عزم کے ساتھ یونس خان کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں آئی اور ٹرافی لے کر واپس گئی، لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے تاریخ رقم کی اور ٹرافی تھام کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، میچ کے ہیرو بوم بوم شاہد آفریدی رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ، پاکستان کامیاب ٹیموں میں سے ایک

    پاکستان جاری 8 ویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھٹی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی جہاں پہلی ٹیم بن گئی ہے اگر سیمی فائنل جیت جاتی ہے تو تیسری بار فائنل کھیلنے والی بھی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

    پاکستان نے اس سے قبل سال2007، 2009، 2010، 2012 اور 2021 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جب کہ 2014 اور 2016 میں ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

    پاکستان کے علاوہ سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں چار چار بار جب کہ آسٹریلیا نے تین مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز پایا۔