Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ’’احمد آباد کی شکست کے بارے میں نہیں سوچ رہے‘‘

    ’’احمد آباد کی شکست کے بارے میں نہیں سوچ رہے‘‘

    جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم اور بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ فائنل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں بارباڈوس پہنچ چکی ہیں۔

    میچ سے قبل جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ فائنل میں کوالیفائی کر کے وہ بہت خوش تھے، کھلاڑی ابھی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں، ان میں فائنل جیتنے کا وہی جذبہ موجود ہے، ایڈم مارکرم نے کھلاڑیوں سے کہا ہمیں بس ایک میچ اور جیتنا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے کوچ اور ماضی کے بہترین بیٹسمین راہول ڈراوڈ نے کہا کہ ہم اب احمد آباد کی شکست کے بارے میں نہیں سوچ رہے، جنوبی افریقہ بھی ماضی کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوگا۔ انھوں نے کہا ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرے گا کہ دونوں ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیمیں رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شان دار سنچری اور بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارت کو بہ آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    ادھر فائنل میں بھی دونوں ٹیموں کے ناقابل شکست رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اگر میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیمیں بغیر ہارے ٹرافی کی حق دار قرار پائیں گی۔

    پاکستانی وقت کے مطابق فائنل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہیں، دوسری طرف موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، اس لیے فریقین کو میچ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • روہت شرما وکٹ کیپر پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

    روہت شرما وکٹ کیپر پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

    بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں آج اس کا مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ہو گا۔

    آج سے کچھ روز قبل بھارت نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، اس اہم میچ میں کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز اسکور کئے تھے۔

    بھارتی باؤلرز کی شاندار بولنگ کے باعث کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز اچھے سے کھیل نہ سکا اور مچل مارش اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے تو اس وقت روہت شرما نے بمرا کو بال تھما دی۔

    بھارتی فاسٹ باؤلر بمرا نے اپنے اوور میں ایک ایسا خطرناک باؤنسر کروایا جسے مارش نہ کھیل سکے اور گیند ان کے بلے سے لگنے کے بعد ہوا میں بلند ہو گئی اور اسے کیچ کرنے کیلئے رشبھ پنت بھاگے مگر وہ کیچ لینے میں ناکام رہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں بارباڈوس پہنچ گئیں

    روہت شرما نے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد وکٹ کیپر کی کلاس لے لی، یہی نہیں بلکہ غصہ کرتے ہوئے ان کے قریب بھی پہنچ گئے مگر ایسے میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو نے اس صورتحال تمام صورتحال کو سنبھالا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور جنوبی افریقہ کا فائنل آج ہوگا

    ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور جنوبی افریقہ کا فائنل آج ہوگا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی وقت کے مطابق فائنل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، اس لیے فریقین کو میچ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے۔

    صبح 10 بجے (ٹاس کے وقت) اور دوپہر ایک بجے کے درمیان بارش کا امکان تقریباً 30 فیصد تک ہو جائے گا، اس کے بعد یہ دوبارہ بڑھ کر تقریباً 50 فیصد ہو جائے گا۔

    بارش کی متوقع صورتحال کے پیش نظر فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا، فاتح قرار دینے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی۔

    اگر ہفتے کو اضافی وقت کے ساتھ بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل کا ایک ریزرو دن ہوگا جو اتوار 30 جون کو کھیلا جائے گا۔

    میچ اگر پہلے سے جاری ہوا تو اتوار کو وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا یعنی نئے سرے سے دوبارہ سے شروع نہیں ہوگا۔

    ’بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی‘

    اس صورتحال کے باوجود اگر برسات کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھا جاسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

  • ’بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی‘

    ’بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی‘

    سابق قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اگر بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ فائنل میں بھارت کے جیتنے کا چانس 75 فیصد ہے، بھارتی کارکردگی کا کریڈٹ ان کی ٹیم اور ڈومیسٹک سسٹم کو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی ٹیم میں اب کوئی تبدیلی ہوگی اور ہونی بھی نہیں چاہیے، پہلے ٹاس جیتنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ارشدیپ سنگھ اور بمراہ بہترین بولنگ کررہے ہیں، ویرات کوہلی رنز نہیں کررہے لیکن دیگر کھلاڑی ذمہ داری دکھا رہے ہیں۔

    دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کل کے میچ میں ٹاس اہم نہیں ہے، بھارت کے حالیہ میچز میں کامیابی کا پریشر جنوبی افریقہ پر ہوگا۔

    باسط علی نے کہا کہ بھارت اس وقت بہترین فارم میں ہے، انہوں نے سارے میچ آسانی سے جیتے اس لیے ٹیم پرفارم کررہی ہے، ویرات کوہلی کو اپنے نمبر پر ہی بھیجنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے کے دورے پر بھارت کی نئی ٹیم جارہی ہے پاکستان میں کسی ملک کی سی ٹیم بھی آئے تو ہم اپنے ٹاپ کھلاڑی کھلاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

  • روہت شرما کے بیان پر انضمام الحق کا ردعمل

    روہت شرما کے بیان پر انضمام الحق کا ردعمل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ روہت شرما ہمیں نہیں بتائیں گیند ریورس سوئنگ کس طرح ہوتا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے روہت شرما کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دماغ تو ہم اپنا ضرور کھول لیں گے، انہوں نے مانا کہ گیند ریورس سوئنگ ہورہا ہے لیکن انہیں ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ریورس سوئنگ کس طرح ہوتا ہے اور کس پچ پر ہوتا ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ جو سکھانے والے ہوتے ہیں ان کو یہ چیز نہیں سکھایا کرتے، اس طرح کی باتیں اچھی نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرما سے غلط سوال پوچھا گیا میں نے امپائر کو مشورہ دیا تھا کہ پندرہ اوور میں گیند ریورس سوئنگ ہورہا ہے تو آنکھیں کھلی رکھیں اور اب میں یہی کہوں گا۔

    انضمام الحق نے مزید کہا کہ اگر امپائر آنکھیں اور دماغ کھلا رکھیں گے تو زیادہ بہتر ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سابق کپتان انضمام الحق نے کہا تھا کہ میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے جبکہ نئی گیند اتنی جلدی ریورس سوئنگ نہیں ہوتی اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کے لیے تیار تھی، امپائر کو ان چیزوں پر آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

    روہت شرما نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کل بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔

    میگا ایونٹ کے فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور کرس گیفانی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

    رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ روڈنی ٹکر فورتھ امپائر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ بھارتی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچی ہے۔

    دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے  172 رنز کا ہدف کا دفاع  کرتے ہوئے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بولرز کو 500 چھکے پڑ گئے

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بولرز کو 500 چھکے پڑ گئے

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ایک میگا ایونٹ میں چھکوں کی ایسی برسات ہوئی کہ 500 سے زائد چھکے لگ گئے۔

    امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جانے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اب تک کھیلے گئے ایونٹ میں 502 بولرز کو 502 چھکے لگ چکے ہیں اور جب کہ فائنل میں اس کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے میگا ایونٹ کی تاریخ کا 500 واں چھکا لگایا۔

    اس میگا ایونٹ میں اب تک 51 میچز کھیلے گئے ہیں اور اس حساب سے اوسطاً ہر میچ میں لگ بھگ 10 چھکے لگائے گئے۔

    اس سے قبل سب سے زیادہ چھکے 2021 کے ورلڈ کپ میں لگائے گئے تھے جہاں 45 میچز میں بلے بازوں نے 405 بار گیند کو ہوا کے دوش پر باؤنڈری کے باہر بھیجا تھا۔ 2022 کے ٹورنامنٹ کے 42 میچز میں 331 جب کہ 2016 کے ایونٹ میں 314 اور 2014 میں 300 چھکے لگائے گئے تھے۔

    بات کریں رواں ایونٹ میں چھکے چھڑانے والے بلے بازوں کی تو اس فہرست میں سپر ایٹ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے بیٹر پورن سر فہرست ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 17 چھکے لگائے۔

    ان کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے والی افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز ہیں جنہوں نے 8 میچز میں 16 چھکے لگائے۔

    https://urdu.arynews.tv/ahmed-shahzad-statement-india-pakistan-semi-final-of-world-cup-2011/

    تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈز اور بھارتی کپتان روہت شرما ہیں جنہوں نے 15، 15 چھکے لگا رکھے ہیں۔

  • بھارت یا جنوبی افریقہ، شعیب اختر نے کس ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپئن قرار دیا؟

    بھارت یا جنوبی افریقہ، شعیب اختر نے کس ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپئن قرار دیا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے ٹرافی کون اٹھائے گا پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ہی  رواں میگا ایونٹ میں نا قابل شکست رہتی ہوئی اس فائنل مقابلے تک پہنچی ہیں اور شائقین کانٹے کا مقابلہ متوقع کر رہے ہیں۔

    تاہم جب بات ہو دو ٹیموں میں فائنل مقابلے کی تو بہرصورت ایک ٹیم نے جیتنا اور ایک نے ہارنا ہوتا ہے۔ پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اس حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فاتح قرار دیا ہے۔

    شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر فائنل میچ کے حوالے سے کہا کہ اب بھارت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام کھلاڑی بہترین کھیلے پھر چاہے روہت شرما ہو یا سوریا۔ سب سے اپنا کردار نبھایا۔

    انہوں نے بھارتی کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں وہ چوک گئے تھے لیکن اب روہت شرما کو یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہیے۔ میں اس کا بہت بڑا مداح ہوں، اس نے اپنی بلے بازی اور کپتانی سے میرا دل جیت لیا ہے۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ بھارتی ٹیم بہت مضبوط نظر آ رہی ہے اور اس کو یہ ٹرافی جیتنی چاہیے، میرے خیال میں وہی اس کی حقدار ہے اور میری مکمل حمایت اس کے ساتھ ہے۔

     

    اس موقع پر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی مشورہ دیا کہ اگر وہ ٹاس جیت جائیں تو پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیں، اس طرح آپ کا میچ میں کچھ چانس بن سکتا ہے ورنہ آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت تیسری بار جب کہ جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہے ہیں۔ بلیو شرٹس 2007 کا ورلڈ کپ جیت کر اولین ٹرافی اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • بھارت انگلینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    بھارت انگلینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    گایانا: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز کے سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔

    بھارت نے تیسری بار آئی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بیٹنگ اس میچ میں بے بس نظر آئی اور 172 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 17ویں اوور میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    انگلینڈ کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، ہیری بروک 25 اور کپتان جوز بٹلر 23 رنز بناسکے، اس کے علاوہ جوفرا آرچر نے آخر میں 21 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، لیام لیونگ اسٹون 11 رنز بناپائے۔

    بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ نے 12 رنز دیکر 2 وکٹیں اپنے نام کیں، اکشر پٹیل کو عمدہ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل گیانا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

    کپتان روہت شرما نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویرات کوہلی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ہاردک پانڈیا 23 اور رویندرا جڈیجا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عادل رشید، جوفرا آرچر، سیم کرن اور ریس ٹوپلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔

    جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں کوشش ہوگی کہ بھارت کو کم رنز تک محدود رکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم 29 جون کو جنوبی افریقہ سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی۔

  • ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کے کلین بولڈ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    گیانا میں کھیلا جارہا دوسرا سیمی فائنل میچ پہلے ہی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے جس کے باعث دوبارہ بارش شروع ہوئی تو میچ روک دیا گیا۔

    رشبھ پنت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما 37 اور سوریا کمار یادیو 13 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی اور سیم کرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

    ویرات کوہلی کو 9 رنز پر ریس ٹوپلی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی نے ٹوپلی کو چھکا لگانے کے بعد ایک بار پھر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش کی تو وہ کلین بولڈ ہوگئے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔