Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق شان مسعود کا اہم بیان

    سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق شان مسعود کا اہم بیان

    سڈنی: پاکستانی بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت نے اعتماد دیا ہے تاہم سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

    جنوبی افریقا سے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ اب ٹیم کا تمام فوکس بنگلا دیش کے خلاف میچ پر ہے۔

    انھوں نے کہا میلبرن میں کنڈیشنز کا آئیڈیا بہتر ہوتا تو فائدہ ہوتا، ان کنڈیشنز میں پاور پلے میں وکٹ نہ کھونا اہم ہے، پاور پلے میں ہر ٹیم کو کھیلنے میں مشکل آئی ہے۔

    شان مسعود نے کہا جب تک آخری گیند نہیں ہو جاتی امید ہے، حارث بہت اچھا کھیلا، وہ پاکستان کے لیے اچھا اضافہ ہے، پہلے دونوں میچوں کی شکست نے لڑکوں کو متاثر کیا تھا۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا آج فیصلہ آج ہوگا، سڈنی میں انگلینڈ اور سری لنکا آج دوپہر ایک بجے مد مقابل آئیں گے۔

    نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، کیویز نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دی۔

  • شاہنواز ڈاہانی نے پاکستانی مداحوں کا منفرد تحفہ کوہلی تک پہنچا دیا

    شاہنواز ڈاہانی نے پاکستانی مداحوں کا منفرد تحفہ کوہلی تک پہنچا دیا

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے پاکستان مداح کا ہنر مایہ ناز بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچا دیا۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے ان کے مداح ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی موجود ہیں۔

    گزشتہ دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مداحوں نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کرتے ہوئے ریت پر ان کی تصویر بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    اب نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے پاکستانی  بیچ آرٹسٹس کا تحفہ ویرات کوہلی تک پہنچا دیا ہے ڈاہانی نے گڈانی بوائز کے نام سے مشہور نوجوانوں کا شاہکارآسٹریلیا میں بھارتی بلے باز کو دکھایا۔

    قومی فاسٹ بولر نے ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوہلی یہ ویڈیو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور پورے گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گڈانی بوائز کے نام سے مشہورمداحوں نے ویرات کوہلی کا خاکہ بنایا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

     

  • راشد خان نے ’جادو‘ دکھا دیا

    راشد خان نے ’جادو‘ دکھا دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان کے ’جادو‘ دکھانے کی تصویر شیئر کردی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں کینگروز نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی، آل راؤنڈر راشد خان کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جبکہ کامیابی کے باوجود آسٹریلیا کی سپر فور میں رسائی مشکل ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔

    گلین میکسویل کو شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے آخری لمحات میں راشد خان نے شاندار چھکا لگایا لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے ان کی اننگز میں تین چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    انسٹاگرام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راشد خان کی ’جادو‘ دکھانے کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گیند ہاتھ میں لیے جادو دکھا رہے ہیں۔

    افغان آل راؤنڈر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کل ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اگر انگلش ٹیم کی کامیابی کینگروز کو ورلڈ کپ سے باہر کرسکتی ہے۔

  • زمبابوے سے میچ، محمد نواز نے اہم بیان جاری کردیا

    زمبابوے سے میچ، محمد نواز نے اہم بیان جاری کردیا

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اہم ترین میچ سے قبل بیان جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ مینجمنٹ نے پوری ٹیم کا مورال بلند رکھا ہوا ہے اور ہم اپنے اگلے میچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔

    سیمی فائنل تک رسائی کے حوالے سے محمد نواز نے کہا کہ امید ہے اگر کوئی نتیجہ ہمارے حق میں ہو جائے تو ہم آگے جا سکتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈرکا کہنا تھا کہ پروٹیز کے خلاف فتح بہت ضروری تھی،اب ہماری نظریں اگلے میچ پر مرکوز ہیں۔

    محمد نواز نے پروٹیز کے خلاف شاداب خان اور افتخار احمد کی بیٹنگ کو لاجواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے لئے فتح کی بنیاد ڈالی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 28 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی فتح

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی فتح

    ایڈیلیڈ: کینگروز نے افغان ٹیم کو 4 رنز سے شکست دے دی، فتح کے باوجود آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی خطرے میں ہے۔

    راشد خان کی 48رنز کی دھواں دھار اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکی، آسٹریلیا کی جانب سے ایڈیم زامپا اور جوش ہیزل ووڈ نے2،2شکار کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی گروپ ٹو کے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 168رنز اسکور کیے، گلین میکس ویل نے54،مارش نے45رنزاسکورکیے، افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3، فضل الحق فاروقی نے 2 جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن، 8 ٹیموں‌ کیلیے ٹورنامنٹ اب بھی اوپ

    افغانستان سے فتح کے باوجود آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی خطرے میں ہے، دفاعی چیمپئن 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    کل انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم آئی لینڈرز کو زیر کرنے میں کامیاب رہی تو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن، 8 ٹیموں‌ کیلیے ٹورنامنٹ اب بھی اوپن

    ٹی 20 ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن، 8 ٹیموں‌ کیلیے ٹورنامنٹ اب بھی اوپن

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے تاہم اب تک فائنل فور کی فہرست خالی ہے اور اگر مگر کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ دو گروپوں پر مشتمل ٹیموں کے مقابلوں پر مبنی ہے اور اس کے صرف چار میچز باقی رہ گئے ہیں لیکن تاحال سیمی فائنل کے لیے کسی بھی گروپ کی جانب سے ایک بھی ٹیم نے حتمی طور پر کوالیفائی نہیں کیا ہے۔

    اگر بات کریں گروپ ون کی تو یہاں میزبان آسٹریلیا کے ساتھ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں، اس میں سے آئرلینڈ اور افغانستان تو ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں لیکن بقیہ چار ٹیموں میں سے کون سی دو ٹیمیں سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹائیں گی یہ پیشگوئی فی الحال مشکل ہے۔

    اس گروپ میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے تمام پانچ پانچ میچز کھیل لیے ہیں جب کہ آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین میچ جاری ہے، انگلینڈ اور سری لنکا کل میدان میں اتریں گے۔

    نیوزی لینڈ آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد 7 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہوگیا ہے تاہم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا ہے جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا 5 پانچ پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر اور سری لنکا چار پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    اگر انگلینڈ اور آسٹریلیا اپنے اپنے میچز جیت لیتی ہیں تو نیوزی لینڈ کے ساتھ یہ ٹیمیں بھی سات سات پوائنٹ حاصل کرلیں گی اس طرح معاملہ رن ریٹ پر چلا جائے گا اور جن دو ٹیموں کا رن ریٹ زیادہ ہوگا وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی، تاہم آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سے کوئی ایک ٹیم جیت جاتی ہے تو نیوزی لینڈ اور ان میں سے فاتح ٹیم اگلے مرحلے میں جائیں گی۔

    اگر افغانستان اپ سیٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے دیتا ہے تو نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا تاہم اگلی ٹیم کا فیصلہ کل انگلینڈ اور سری لنکا میچ کے بعد ہوگا اور وہ بہت دلچسپ ہوجائے گا کیونکہ اگر انگلینڈ یہ میچ ہار جاتا ہے تو سری لنکا 6 پوائنٹ کے ساتھ گروپ کی دوسری ٹیم بن جائیگی اور یوں نیوزی لینڈ اور سری لنکا سیمی فائنل کے ٹکٹ کٹا لیں گی۔

    اب اگر اپنی قومی ٹیم کے گروپ یعنی گروپ ٹو پر نظر دوڑائیں تو یہاں بھارت 6 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ 5 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے چار چار پوائنٹ ہیں لیکن رن ریٹ کے باعث پاکستان تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر ہے، دیگر دو ٹیمیں نیدر لینڈ اور زمبابوے ہیں جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں تاہم ہر ٹیم کا ابھی ایک ایک میچ باقی ہے۔

    اتوار کو جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش جب کہ بھارت اور زمبابوے کے مابین میچز شیڈول ہیں اور ان کے نتائج ہی یہاں سے سیمی فائنل کی دو ٹیموں کا طے کریں گے۔

    اگر جنوبی افریقہ اور بھارت اپنے اپنے میچز جیت جاتے ہیں تو دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی اور پاکستان فتح کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

    اگر نیدر لینڈ جنوبی افریقہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے، پاکستان اپنا میچ جیت لیتا ہے اور بھارت زمبابوے کو شکست دے دیتا ہے تو پوائنٹ ٹیبل پر بھارت 8 پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور پاکستان 6 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائے گا اور یوں یہ روایتی حریف سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوجائیں گے، اگر ایسا ہوا تو فائنل میچ میں کرکٹ کی دو سپر پاور کے ایک بار پھر مدمقابل آنے کا امکان بھی پیدا ہو جائے گا جو ختم ہوتے ٹورنامنٹ میں نئی روح پھونک دے گا۔

    لیکن اگر مگر کا کھیل باقی ہے، جنوبی افریقہ جیت جاتا ہے اور بھارت ہار جاتا ہے تو جنوبی افریقہ سات پوائنٹ کے ساتھ گروپ کی پہلی ٹیم بن کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جب کہ دوسری ٹیم کے لیے بھارت اور پاکستان میں رن ریٹ فیصلہ کرے گا، لیکن جنوبی افریقہ، بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی بنگلہ دیش سے اپنا میچ ہار جاتا ہے تو اس صورت میں بھارت اور بنگلہ دیش اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائیں گے۔

    لیکن اگر مگر کا کھیل اب بھی ختم نہیں ہوا اگر ان میچز میں سے کسی میں بھی بارش ہو گئی تو یہ تمام کیلکولیشن دھری کی دھری رہ جائے گی اور پھر فیصلہ بارش کرے گی کہ کون اگلے مرحلے میں جاتا ہے اور کون اپنے ملک واپس آتا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دیدی

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی، کوئی بھی آئرش بلے باز نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔

    پال اسٹرلنگ 37، بالبرینی 30 اور جارج ڈوکریل 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل سینٹر، اش سودھی اور ٹم سوتھی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن کو نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت پر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے نصف سنچری اسکور کی اور تین چھکوں، پانچ چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے جب کہ فن ایلن 32 اور ڈیون کانوے 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    آئرلینڈ کی جانب جوش لٹل سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گریتھ ڈیلینی نے دو جب کہ ایک وکٹ حاصل کی، سب سے مہنگے بولر میک کارتھی ثابت ہوئے جنہوں نے بغیر کوئی وکٹ لیے مخالف ٹیم کو 46 رنز دے دیے۔

    اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ گروپ ون میں 7 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہوگیا ہے جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا 5 پانچ پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

    اب تک ورلڈ کپ کے دونوں گروپوں میں کسی بھی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے، گروپ ٹو میں اگر مگر کی صورتحال ہے تو گروپ ون میں بھی صورتحال بہت دلچسپ ہے اور دوسرے تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ابھی ایک ایک میچ باقی ہیں۔

    آسٹریلیا اگر افغانستان اور انگلینڈ سری لنکا کو شکست دے دیتی ہیں پھر گروپ میں نیوزی لینڈ سمیت تینوں ٹیموں کے سات سات پوائنٹ ہو جائیں گے اور سیمی فائنل کے لیے دو ٹیموں کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ کو 186 رنز کا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ کو 186 رنز کا ہدف

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ اختتامی مرحلے میں ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے نصف سنچری اسکور کی اور تین چھکوں، پانچ چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے جب کہ فن ایلن 32 اور ڈیون کانوے 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    آئرلینڈ کی جانب جوش لٹل سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گریتھ ڈیلینی نے دو جب کہ ایک وکٹ حاصل کی، سب سے مہنگے بولر میک کارتھی ثابت ہوئے جنہوں نے بغیر کوئی وکٹ لیے مخالف ٹیم کو 46 رنز دے دیے۔

    گروپ ون میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں کیوی ٹیم میچ جیت کر فائنل فور میں جانے والی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

    سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔

    تفصیلات کے سڈنی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 33 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

    شاداب خان نے صرف 20 گیندوں پر طوفانی نصف سنچری اسکور کی جس میں 4 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے، وہ 22 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4، لونگی نگیڈی، وین پارنیل،کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے 9 اوورز میں 4 وکٹ پر 69 رنز بنالیے تھے، جس کے بعد میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

    جنوبی افریقا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو بارش نے مداخلت کی، دو بار بارش کی مداخلت کے بعد پروٹیز کو 14 اوورز میں 142 رنز کا ہدف ملا۔

    تاہم پاکستانی بولنگ اٹیک نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے انہیں 108 رنز پر محدود رکھا۔شاہین شاہ آفریدی نے3وکٹیں حاصل کیں، شاداب نے2،نسیم ،وسیم جونئیر اور حارث نے1،1وکٹ حاصل کی۔

  • جنوبی افریقہ کیخلاف شاداب خان کا لاٹھی چارج، افتخار کا بھرپور ساتھ ویڈیوز دیکھیں

    جنوبی افریقہ کیخلاف شاداب خان کا لاٹھی چارج، افتخار کا بھرپور ساتھ ویڈیوز دیکھیں

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین میچ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھرپور لاٹھی چارج کیا۔

    سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    آدھی ٹیم صرف 95 کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکی تھی اور اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کے اسٹینڈز میں سناٹا طاری تھا، ایسے میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بلا گھماتے ہوئے پویلین سے نمودار ہوئے اور پھر اسی بلے سے ایسا لاٹھی چارج کیا کہ جنوبی افریقی بولرز کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے جب کہ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کا جوش بڑھ گیا۔

    شاداب خان نے آتے ہی چاروں طرف خوبصورت اسٹروک کھیلے اور صرف 20 گیندوں پر طوفانی نصف سنچری اسکور کی جس میں 4 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے، وہ 22 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کا متاثر کن اسٹرائیک ریٹ 236.36 رہا۔

    اس موقع پر آل راؤنڈر کا استقامت کے ساتھ افتخار احمد نے بھی ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 82 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس کے لیے دونوں بلے بازوں نے صرف 35 گیندیں کھیلیں، 177 کے مجموعے پر شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے فوری بعد افتخار احمد بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔