Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، میچ سے قبل شاہین آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ، میچ سے قبل شاہین آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنی بقا کیلیے جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اتر رہی ہے، میچ سے قبل قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے ڈو اور ڈائی میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کے مدمقابل آ رہا ہے میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ہم اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں، جنوبی افریقہ کا بولنگ اٹیک شاندار ہے لیکن امید ہے کہ آج ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، آج کا میچ جیت گئے تو اگلے میچ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    شاہین شاہ کا اپنی فٹنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے تین میچز کھیل لیے ہیں جو میچ فٹنس کے لیے کافی ہیں۔

    واضح رہے کہ اگر پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر آگے جاری رکھنا ہے تو اسے میچ میں ہر حال میں بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کرنا ہوگی، شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میچ میں پہنچ جائے گا۔

  • آج کچھ اچھے اور پُرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے، رائیلی روسو

    آج کچھ اچھے اور پُرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے، رائیلی روسو

    سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں آج پاکستان جنوبی افریقا کیخلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ میچ میں ٹکرائیں گے۔

    اس سنسنی خیز مقابلے کا انتظار دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو ہے وہی جنوبی افریقی بیٹر نے بھی میچ سے قبل ایک ٹوئٹ کی ہے۔

    رائیلی روسو نے ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے جاری بیان میں لکھا کہ آج کچھ اچھے اور پرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے جو کہ ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوگا۔

    رائیلی روسو نے مداحوں سے میچ کے حوالے سے سوال بھی کیا اور پوچھا کہ آج کے مقابلے میں جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کون فاتح قرار پائے گا؟ یا پھر آپ کرکٹ کو ووٹ دیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ڈو اینڈ ڈائی میچ میں ٹکرائیں گے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا، میچ میں پاکستان کی فتح اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے امکانات روشن رکھے گی اور شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میچ میں پہنچ جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ڈو اور ڈائی میچ میں ٹکرائیں گے

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ڈو اور ڈائی میچ میں ٹکرائیں گے

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ڈو اینڈ ڈائی میچ میں ٹکرائیں گے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا، میچ میں پاکستان کی فتح اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے امکانات روشن رکھے گی اور شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میچ میں پہنچ جائے گا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ناقابل شکست ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اگلے مرحلے تک جانے کے لیے اس کو اپنا یہ اعزاز برقرار رکھنا ہوگا۔

    اس اہم میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کی گھٹنے کی پرانی انجری دوبارہ لوٹ آنے کے باعث وہ نہ صرف اس میچ بلکہ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم انتظامیہ کہ درخواست پر آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    دوسری جانب سڈنی میں آج ہونے والے اہم میچ کے حوالے سے پاکستانی شائقین نے اپنی ٹیم سے اب بھی امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں، پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد آج گراؤنڈ میں اپنی ٹیم کا جوش و جذبہ بڑھانے کے لیے موجود ہوں گے جب کہ سڈنی میں باقاعدہ ایک بس ٹرپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

  • بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

    بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

    ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے میچ کو بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کیا گیا تو بنگال ٹائیگرز کو 151 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

    ویرات کوہلی نے شاندار 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کے ایل راہول 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سوریا کمار یادو نے 34 رنز بناسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کے اوپنرز نے 70 رنز کاعمدہ آغاز فراہم کیاپھر بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    لٹن داس کی 60 رنز کی اننگز بھی بنگلہ دیش کو کامیابی نہ دلوا سکی، نجم الحسین 21 اور شکیب الحسن نے 13 رنز بنائے، نورالحسن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،۔

    بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈ نے پہلی فتح سے زمبابوے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈ نے پہلی فتح سے زمبابوے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں نیدر لینڈ نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کرکے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈ نے زمبابوے کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا اور مقررہ 118 رنز کا دو اوورز قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    نیدر لینڈ کی جانب سے میکس اوڈوڈ نے شاندار نصف سنچری بنائی اور 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کا بھرپور ساتھ ٹام کوپر نے 32 رنز جوڑ کر دیا۔

    زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ اور رچرڈ نگراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیوک نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

    نیدر لینڈ کے میکس اوڈوڈ کو شاندار نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، سکندر رضا نے 40 اور سین ولیمز نے 28 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

    نیدر لینڈ کی جانب سے پال میکرین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ برینڈن گلوور نے 29، لوگان بیک نے 17 اور باس ڈی لیڈے نے 14 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس شکست کے ساتھ ہی زمبابوے کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوا ابھی اس کا ایک میچ باقی ہے لیکن زمبابوے وہ میچ جیت کر بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے کا نیدر لینڈز کو 118 رنز کا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے کا نیدر لینڈز کو 118 رنز کا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور نیدر لینڈ کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ اپنے آخری مراحل میں ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، نیدر لینڈ کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    زمبابوے نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلے بازوں کی ناکامی کے باعث انتہائی غلط ثابت ہوا۔ زمبابوے کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی تباہ کن ہوا اور ابتدائی تین کھلاڑی صرف 20 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

    اس موقع پر سینیئر بلے باز سکندر رضا اور سین ولیمز نے ٹیم کو کچھ سہارا دینے کی کوشش کی اور 68 رنز تک لے گئے جہاں سین ولیمز ہمت ہار گئے اور 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے، ان دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

    نیدر لینڈ کے بولرز نے زمبابوین بلے بازوں کو پورے 20 اوورز بھی نہ کھیلنے دیے اور انہیں 19.3 اوورز میں ہی 117 رنز کے مجموعی اسکور پر میدان بدر کردیا۔

    نیدر لینڈ کی جانب سے پال میکرین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ برینڈن گلوور نے 29، لوگان بیک نے 17 اور باس ڈی لیڈے نے 14 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • فخر زمان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک، متبادل کون ہوگا؟

    فخر زمان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک، متبادل کون ہوگا؟

    پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کی ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے اور ان کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ایک جانب اس کی سیمی فائنل میں رسائی قومی ٹیم کے تمام میچز میں بھاری مارجن سے فتح کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج سے مشروط ہے تو دوسری جانب جارح مزاج بلے باز کی پرانی انجری بڑھنے سے ان کی ورلڈ کپ کے اگلے میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    ٹیم ذرائع کے مطابق فخر زمان کی گھٹنے کی پرانی انجری بڑھ گئی ہے اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انجری کے باعث فخر زمان کی ورلڈ کپ کے اگلے میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے اور ریزرو میں سے ان کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینیجر نے تصدیق کی تھی کہ فخر زمان کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    میڈیا منیجر کا کہنا تھا کہ ان کی انجری نئی نہیں ہے بلکہ پرانی انجری بڑھ گئی ہے، کرکٹ میں رسک لینا پڑتا ہے، کبھی رسک ٹھیک جاتا ہے کبھی نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ سے قبل بڑا دھچکا

    واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں اپنے اگلے دو میچز جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ سے قبل بڑا دھچکا

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ سے قبل بڑا دھچکا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل دوڑ میں شامل رہنے کیلیے پاکستان کو کل جنوبی افریقہ کیخلاف میچ بڑے مارجن سے میچ جیتنا لازم ہے لیکن میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ اپنے آخری مراحل میں ہے تاہم دونوں گروپوں سے اب تک کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہے، گروپ ٹو میں شامل پاکستان کو ٹورنامنٹ میں واحد فتح نیدر لینڈ کے خلاف ملی ہے اور اس کو سیمی فائنل دوڑ میں شامل رہنے کے لیے کل سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہے تاہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور جارح مزاج بلے باز فخر زمان میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینیجر نے تصدیق کردی ہے کہ فخر زمان کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی انجری نئی نہیں ہے بلکہ ان کی پرانی انجری بڑھ گئی ہے، کرکٹ میں رسک لینا پڑتا ہے، کبھی رسک ٹھیک جاتا ہے کبھی نہیں۔

    سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر نے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کہا کہ ہم اس کی فٹنس سے مطمئن ہیں، انہوں نے اب تک میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

    اس موقع پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ اب تک جو ہوگیا اسے واپس نہیں لاسکتے، آگے کی سوچ رہے ہیں، کل کے میچ کے لیے تیاریاں اچھی ہیں اور اچھا کھیلنے پر ہی فوکس ہے، نئی گیند کا اچھا استعمال کرنا اور وکٹیں لینا ترجیح ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی کل کے میچ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔

  • ٹم ڈیوڈ سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر نے کیا کہا؟

    ٹم ڈیوڈ سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر نے کیا کہا؟

    سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ آستریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ بہترین کھلاڑی ہیں امید ہے وہ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں سپر 12 مرحلے میں گروپ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر کیوی ٹیم انگلش ٹیم سے شکست کے باوجود 5 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

    میزبان آسٹریلوی ٹیم بھی 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں لیکن ان کا رن ریٹ مائنس 0.304 ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے شو ’بیٹ برکس سیون‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ کی حمایت کردی۔

    انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کی شمولیت دوسروں ٹیموں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

    وسیم جعفر کا مزید کہنا تھا کہ ٹم ڈیوڈ مختلف پوزیشن میں کھیلتے ہیں جب انہیں موقع ملتے ہے تو وہ فنشر کا کردار ادا کرتے ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر کے مطابق رکی پونٹنگ بھی کہہ چکے ہیں کہ ٹم ڈیوڈ ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کہ اور انہوں نے دنیا بھر کی لیگز میں بھی اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو پہلی شکست کا سامنا

    ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو پہلی شکست کا سامنا

    برسبین: انگلینڈ نے ہارٹ فیورٹ نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل فور تک پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے کیویز ٹیم کو 20 رنز سے شکست دیتے ہوئے گروپ ون کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

    جوزبٹلرنے73،ہیلزنے52رنزاسکورکیے، اس کے علاوہ لیام لیونگسٹن نے 20، معین علی 5، ہری بروک 7، بین اسٹوکس 8 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ہم ٹی ‌ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے، کپتان شکیب الحسن

    ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز ڈیون کانوے 16 اور فن ایلن 3 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تاہم گلین فلپس نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    ان کے علاوہ فیگر کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن 40، جمی نیشم 6، ڈیرل مچل 3، مچل سینٹر 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اورسیم کرن نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ پہلی شکست ہے۔