Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • بابر اعظم نے زمبابوے کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی

    بابر اعظم نے زمبابوے کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے ہاتھوں شکست کی وجہ بیان کردی۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے نے میچ میں دس رنز زیادہ بنائے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ شروع کے چھ اوورز میں ہماری وکٹیں گریں جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے ابھی اور میچز باقی ہیں ہم کم بیک کریں گے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں ہم نے غلطیاں کیں آج جیسا کھیلا اس سے بہتر ٹیم ہیں کسے شعبے میں بھی اچھا نہیں کھیلا، زمبابوے کو کم اسکور پر روک لیا لیکن پھر بیٹنگ اچھی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گریں جس کی وجہ سے میچ ہارے، ہمیں تمام میچز جیت کر رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     پاکستان کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے اگلے تینوں میچز جیت کر بھی چھ پوائنٹس ہوں گے جس کے بعد دوسری ٹیموں کی شکست پر انحصار کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

    قومی ٹیم کے 131 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی، سکندر رضا کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ایک اور بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

    ایک اور بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

    پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے نے 1 رن سے شکست دے دی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم 131 رنز کے تعاقب میں129رنز بناسکی، زمبابوے کے بولرسکندر رضا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے ، جنہوں نے25رنزدے کر3وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    زمبابوے کے خلاف ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی، کپتان بابراعظم 4، محمد رضوان 14 رنز بناکر چلتے بنے، مڈل آرڈر بیٹرز حیدر علی اور افتخار احمد بھی بُری طرح ناکام ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے شان مسعودنے44رنزکی اننگزکھیلی تاہم وہ بھی ٹیم فتح نہ دلاسکے۔ شاداب خان 17 رنز بناسکے جبکہ محمد نوازنے 22 رنز کی اننگز کھیلی تاہم میچ کے آخری اوور میں وہ غلط شاٹ سلیکشن کے باعث پویلین لوٹے۔

    سکندر رضا کے علاوہ بریڈ ایونس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیسنگ موزاربانی اور لیوک جونگوی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل زمبابوے کپتان محمد رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔

    زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز31رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، ایونزاوراروائن 19،19 جبکہ مدھی ویرے17رنزبناسکے۔Imageپاکستان کی جانب سے وسیم جونیئرنے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4شکارکیے، شاداب خان نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے تا کہ ابتدا میں بالرز سوئنگ سے فائدہ اٹھاسکیں۔Imageپرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ۔

    پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہوں گے

    واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت سے ہار چکا ہے جب کہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے سبب مکمل نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

  • ’ایسی ٹیم نہیں دیکھی‘

    ’ایسی ٹیم نہیں دیکھی‘

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ سے کوئی میچ ایسا نہیں جو نہ دیکھا ہو۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے لکھا کہ ’2003 کے ورلڈ کپ سے مشکل سے ہی کوئی میچ مس کیا گیا ہو لیکن قسم سے ایسی ٹیم نہیں دیکھی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ٹیم کا مطلب اتحاد اور جہاں اتحاد ہو وہاں کامیابی ضرور ملتی ہے۔

    عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ’انشا اللہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، چلو لڑکوں گرجتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ زمبابوے نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے دس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنالیے ہیں، شان مسعود 25 اور شاداب خان 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    محمد رضوان 14، کپتان بابر اعظم 4 اور افتخار احمد 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے لک جونگوے، مزرابانی اور لوئس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  • ویڈیو: حیدر علی نے آسان کیچ ڈراپ کردیا

    ویڈیو: حیدر علی نے آسان کیچ ڈراپ کردیا

    پرتھ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    زمبابوے کی اننگز کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی نے زمبابوین کھلاڑی کا آسان کیچ ڈراپ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’زمبابوین کھلاڑی نے حارث رؤف کی آف کٹر پر شاٹ کھیلا جسے کیچ کرنے کے لیے جانے والے حیدر علی صحیح طریقے سے جج نہ کرسکے اور ہاتھوں کا کیچ گرا بیٹھے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں 8 اوورز میں 37 رنز پر گرچکی ہیں۔

    محمد رضوان 14، کپتان بابر اعظم 4 اور افتخار احمد 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے لک جونگوے، مزرابانی اور لوئس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  • انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا؟

    انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کووڈ پازیٹو ہونے کے باوجود انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔

    ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ 34 سالہ ویڈ کا کورونا ٹیسٹ بدھ کے روز مثبت آیا اور انہیں کورونا کی علامات کم ہیں۔

    جب ویڈ کے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت سے متعلق سوال کیا گیا تو ترجمان نے ہاں میں جواب دیا۔

    Australia's Wade positive for Covid ahead of England clash

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے پاس اسکواڈ میں کوئی بیک اپ وکٹ کیپر نہیں ہے لیکن آل راؤنڈر گلین میکسویل نے گزشتہ روز تربیتی سیشن کے دوران وکٹ کیپنگ پریکٹس کی تھی۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا بھی کووڈ 19 کا شکار ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قوانین مثبت ٹیسٹ آنے والے کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔

  • بھارتی مداح نے گرل فرینڈ کو پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی مداح نے گرل فرینڈ کو پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی مداح نے گرل فرینڈ کو پروپوز کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو باآسانی 56 رنز سے شکست دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے ڈچ ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 رنز تک محدود رہی۔

    بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو اور کپتان روہت شرما نے ںصف سنچریاں اسکور کیں۔

    میچ کے ساتویں اوورز میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری تھی اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب اسٹینڈ میں بیٹھے ایک مداح نے گرل فرینڈ کو پروپوز کیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹینڈ میں لڑکا گھٹنوں کے بل بیٹھ کر لڑکی کو انگوٹھی پہنانے کی پیشکش کررہا ہے۔

    پروپوزل پر پہلے تو لڑکی حیران رہ گئی لیکن اس نے بعد میں ہاں کہتے ہوئے انگوٹھی پہن لی پھر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی مداح کی ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کو ہوشیاری کرنا مہنگا پڑگیا

    ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کو ہوشیاری کرنا مہنگا پڑگیا

    سڈنی: بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کی غلطی سے حریف ٹیم کو 5 رنز اضافی مل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ کے گروپ ون میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان جوڑ پڑا، جہاں پروٹیز نے بنگال ٹائیگرز کوچاروں شانے چت کرتے ہوئے ریکارڈ 109 رنز سے فتح سمیٹی۔

    میچ کے دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کو ہوشیاری کرنا مہنگا پڑگیا جس کی پاداش میں جنوبی افریقن ٹیم کو 5 رنز اضافے دئیے گئے۔

    شکیب الحسن نے 11 ویں اوور میں جب گیند کرانا شروع کی تو کیپر نور الحسن بال پھینکے جانے سے پہلے ہی وکٹوں سے دور ہٹ کر اپنے بائیں جانب آگئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو با آسانی شکست دے دی

    پھر جب شکیب الحسن نے گیند کرانا شروع کی تو کیپر دوبارہ وکٹوں کے پیچھے آگئے،آئی سی سی قوانین کے مطابق یہ خلاف قانون ہے۔

    بعد ازاں فیلڈ امپائر روڈ ٹکر اور لینگٹن نے باہمی مشاورت کے بعد اسے وکٹ کیپرکی غلطی قرار دیا اور بنگلادیش پر پینلٹی لگاتے ہوئے جنوبی افریقا کو اضافی پانچ رنز دئیے۔

  • زمبابوے کے شہری کا پاکستان سے شکوہ، وجہ مسٹر بین

    زمبابوے کے شہری کا پاکستان سے شکوہ، وجہ مسٹر بین

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل زمبابوے کے ایک شہری کے انوکھے شکوے نے ٹویٹر صارفین کو حیران کردیا۔

    آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کو پاکستان اور زمبابوے کا میچ پرتھ میں شیڈول ہے، روایتی حریف بھارت سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے۔

    اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک حیران کن گفتگو جاری ہے جس میں زمبابوے کے ایک شہری پاکستانیوں سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم سے متعلق ایک ٹویٹ کی گئی جس کے جواب میں ایک زمبابوین شہری نے کہا کہ ہم زمبابوین آپ کو معاف نہیں کریں گے، آپ نے ہمیں ایک بار مسٹر بین کی جگہ جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا، ہم کل یہ معاملہ حل کر لیں گے، صرف دعا کریں کہ کل بارش ہو۔

    اس کے جواب میں ایک پاکستانی صارف نے پوچھا کہ کیا ہوا بھائی؟ جس پر زمبابوین شہری نے کہا کہ انہوں (پاکستانیوں) نے ہماری مقامی زرعی تقریب کے لیے اصلی مسٹر بین کی جگہ پاکستانی مسٹر بین بھیج دیا تھا۔

    سنہ 2016 میں زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی مسٹر بین اصلی مسٹر بین بن کر گئے تھے۔

    اس تقریب کے دوران سب لوگ انہیں اصلی مسٹر بین سمجھتے رہے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو جعلی مسٹر بین ہیں۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نامی مزاحیہ اداکار کو مسٹر بین (روون ایٹکنسن) کے ساتھ غیر معمولی مماثلت کے بعد پاکستانی مسٹر بین کہا جاتا ہے۔

    محمد آصف مسٹر بین کا روپ دھار کر مزاحیہ پروگرام اور اشتہارات کرتے ہیں۔

    زمبابوے کے شہری کی جانب سے کیے جانے والے اس شکوے پر صارفین بھی حیرت بھی مبتلا ہیں اور ٹویٹر پر تبصرے کر رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ بھائی ہمیں انڈیا نے یہ فراڈ کرنے کا کہا تھا، ان کے خلاف بھی جارحانہ کھیلنا۔

    ایک شخص نے کہا کہ پلیز ہمیں معاف کر دو، میں نے بابر اعظم کو کال کی تھی، وہ بھی سوری کر رہے تھے اور معافی مانگ رہے تھے۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ بھائی، یہ 50 فیصد تو اصلی بین کی طرح لگتے ہیں، پلیز اپنی ٹیم کو کہنا کہ کل ہمارے خلاف 50 فیصد کم جارحانہ کھیلے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ہم آپ کو مسٹر بین بھیج ہی کیسے سکتے تھے، وہ پاکستانی شہری نہیں ہے۔ کیا آپ کو نہیں پتہ کہ مسٹر بین دیکھنے میں کیسا لگتا ہے۔

    جس پر مذکورہ شخص نے جواب دیا کہ وہ شخص (نقلی مسٹر بین) اصل مسٹر بین کی تصویر دکھا کر آن لائن بھاؤ تاؤ کر رہا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو با آسانی شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو با آسانی شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 کے بھاری مارجن سے ہرا دیا، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 101 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 206 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدا ہی میں لڑکھڑا گئی اور 66 کے مجموعے پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، سومیہ سرکار نے 15، مہدی حسن نے 11 اور تسکین احمد نے 10 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

    بنگلہ ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 16 اعشاریہ 3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے انریچ نارٹج نے صرف 10 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیگسو ربادا نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، روسو کو ان کی شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، جنوبی افریقی بیٹنگ کی خاص بات رلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کی جارحانہ بلے بازی تھی، دونوں کے درمیان 163 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی، دونوں بلے بازوں نے بنگلہ بولروں پر حاوی ہوتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف کھل کر شاٹ کھیلے۔

    رلی روسو نے 8 بلند وبالا چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے صرف 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک 38 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے جنوبی افریقی بلے بازوں کا لاٹھی چارج روکنے کیلیے 7 بولروں کا استعمال کیا، شکیب الحسن نے دو، تسکین احمد، حسن محمود، عاطف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سب سے مہنگے بولر تسکین احمد رہے جنہوں نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں 46 رنز کی مار برداشت کی۔

    اس جیت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں جنوبی افریقہ 3 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے، بھارت دو پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    آج بقیہ دو میچز بھی اسی گروپ کے ہیں نتائج کے بعد گروپ پوزیشن میں تبدیلی کا امکان ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلیے 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلیے 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے رلی روسو کی جارحانہ سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔

    سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقی اننگ کا آغاز اچھا نہ ہوا اور 7 رنز کے مجموعے پر کپتان ٹیمبا بیووما 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں تسکین احمد نے نورالحسن کا کیچ بنوایا۔

    دوسری وکٹ کی شراکت میں کوئنٹن ڈی کوک اور ریلی روسو کے درمیان 163 رنز کی شاندار پارٹنر شپ ہوئی، دونوں بلے بازوں نے بنگلہ بولروں پر حاوی ہوتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف کھل کر شاٹ کھیلے۔

    کوئنٹن ڈی کوک عاطف حسین کی گیند پر سومیا سرکار کا کیچ بنے، انہوں نے 38 گیندوں پر 63 رنز بنائے، جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے، دوسری جانب ریلی روسو نے بلے کی مدد سے لاٹھی چارج کرتے ہوئے صرف 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، روسو کو 180 کے مجموعے پر بنگلہ کپتان شکیب الحسن نے آؤٹ کیا۔

    شکیب الحسن نے اگلے ہی اوور میں ٹرسٹان اسٹبس کو 7 کے انفرادی اسکور پر میدان بدر کیا اس بار بھی ان کا کیچ تھامنے والے لٹن داس تھے، ایڈن میکرم 10 رنز بنا کر حسن محمود کو وکٹ دے بیٹھے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے جنوبی افریقی بلے بازوں کا لاٹھی چارج روکنے کیلیے 7 بولروں کا استعمال کیا، شکیب الحسن نے دو، تسکین احمد، حسن محمود، عاطف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سب سے مہنگے بولر تسکین احمد رہے جنہوں نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں 46 رنز کی مار برداشت کی۔

    واضح رہے کہ گروپ ٹو میں بنگلہ دیش ایک میچ جیت کر سرفہرست ہے جب کہ جنوبی افریقہ کا ایک پوائنٹ ہے جو زمبابوے سے میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو دیا گیا تھا۔