Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہوں گے

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہوں گے

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے، پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔

    پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا، بھارت سے شکست بھلا کر قومی کھلاڑی ایونٹ میں واپسی کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

    زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل قومی اسکواڈ نے پرتھ میں جم پر ٹریننگ کی، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔

    قومی ٹیم کا زمبابوے کے خلاف پلڑا بھاری ہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 14 میچز کھیلے 13 میں کامیابی حاصل کی ایک میچ میں‌ شکست ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، حیدر علی کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت سے ہار چکا ہے جب کہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے سبب مکمل نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

    آج ٹی 20 ورلڈ کپ کے دیگر کھیلے جانے والے میچز میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف سڈنی میں میچ جاری ہے اور دوپہر ایک بجے بھارت اور نیدر لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

  • زمبابوے کے کون سے کھلاڑی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

    زمبابوے کے کون سے کھلاڑی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

    پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں آج جمعرات کو قومی ٹیم زمبابوے سے آمنا سامنا کرے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 17 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان 16 اور زمبابوے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

    اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ اطمینان کیا جا سکتا ہے کہ میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں نکلے گا، اور ماہرین نے پاکستان کے جیتنے کا امکان بھی 86 فی صد قرار دیا ہے۔

    تاہم زمبابوے کی ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں، جو پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    ان میں دراز قد بلیسنگ مُزاربانی ایسے بولر ہیں جو پاکستانی بلے بازوں کو اپنی بولنگ سے ماضی میں بھی مشکلات سے دو چار کر چکے ہیں، دراز قد ہونے کی وجہ سے پرتھ کی کنڈیشنز ان کو سپورٹ کریں گی۔

    دوسرے کھلاڑی ہیں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین سکندر رضا، جو اپنی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر 136 رنز بنا چکے ہیں، اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت رقم کرنے کے ساتھ ساتھ انڈیا کے خلاف شکست کی یادیں دور کرنے کا موقع ہوگا۔

  • پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو آج زمبابوے کا چیلنج درپیش ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی، بھارت سے شکست بھلا کر قومی ٹیم ایونٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان نے پرتھ میں بولنگ فیلڈنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔

    قومی ٹیم کا زمبابوے کے خلاف پلڑا بھاری ہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 14 میچز کھیلے 13 میں کامیابی حاصل کی ایک میچ میں‌ شکست ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، حیدر علی کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ زمبابوے اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

    گروپ نمبر 2 کی صورتحال دیکھیں تو اس وقت بنگلادیش اور بھارت بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    گروپ میں ان کے بعد جنوبی افریقا تیسرے، زمبابوے چوتھے، پاکستان پانچویں اور نیدرلینڈز چھٹے نمبر پر ہے۔

  • شعیب اختر کا ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ

    شعیب اختر کا ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کے خلاف ویرات کوہلی کی یادگار اننگز کی تعریف کی اور ساتھ ہی انہیں ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لیں اور اس کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ میں مزید سنچریاں اسکور کرسکتے ہیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنی زندگی کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو اعتماد کو بحال کرنا پڑتا ہے اور جب اعتماد مضبوط ہوتا ہے تو کارکردگی میں بھی نکھار آجاتا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسی وقت شروع ہوتا ہے جب بھارت اور پاکستان کھیلیں گے اور دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

    46 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے کھیلنے والے شعیب اختر نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

  • ’سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس کی تیاری کررہا ہوں‘

    ’سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس کی تیاری کررہا ہوں‘

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹس کی تیاریاں کررہا ہوں۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے مورال بلند ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ آتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو میچ جتواؤں۔ میں سوئپ، ریورس سوئپ شاٹس کی تیاری کررہا ہوں۔

    آل راؤنڈر نے ناقدین سے متعلق کہا کہ ’ناقدین کو کیا کہوں میرے پاس جواب نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم  زمبابوے کیخلاف  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا اپنا دوسرا میچ  کل  پرتھ میں کھیلے گی، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی۔

    کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جن میں بابر اعظم، محمد رضوان،  شاہنواز دھانی، فخر زمان، عثمان قادر،  محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ شامل تھے۔

    ٹریننگ سیشن میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق،  بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف  بھی موجود تھے۔

  • بین اسٹوکس کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار

    بین اسٹوکس کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار

    آئرلینڈ کے فاسٹ بولر نے بین اسٹوکس کو کلین بولڈ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    انگلش ٹیم 158 رنز کے تعاقب میں13 اوورز میں 5 وکٹوں پر105 رنز بنا سکی۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    بین اسٹوکس کو آئرش فاسٹ بولر ہینڈ نے کلین بولڈ کیا جسے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہینڈ کی ان سوئنگ گیند کو بین اسٹوکس اسٹریٹ پر کھیلنے کے لیے اور گیند کو لائن کو مس کرگئے۔

    انہوں نے 8 گیندوں پر 6 رنز بنائے جبکہ فیون ہینڈ نے 2 اوورز میں 17 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ’پاک بھارت ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی‘

    ’پاک بھارت ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی‘

    آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بارہ ٹیم کے درمیان جنگ جاری ہے۔

    افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے ایک شو میں اپنی گفتگو میں پاک بھارت ٹیم کے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔

     سابق کپتان اصغر افغان نے کہا کہ پاک اور بھارت کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گی۔

    اس سے قبل سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمز کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔

    وسیم اکرم نے سیمی فائنل کے لیے آسٹریلیا ، بھارت ، پاکستان اور جنوبی افریقا کو فیورٹ ٹیمز قرار دیا ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا تھا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    لیکن یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے  کر سپر 12 مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر

    ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر

    میلبرن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 کے مرحلے میں دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونا تھا۔

    میلبرن میں مسلسل بارش ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا جس کے بعد کیوی اور افغان ٹیم کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    اس سے قبل آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے کوچ نے امپائروں پر ناراض ہونے کی وجہ بتا دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے کوچ نے امپائروں پر ناراض ہونے کی وجہ بتا دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نظر ہوگیا، اس موقع پر زمبابوے کے کوچ فیلڈ امپائرز پر برہم بھی ہوئے تھے جس کی وجہ انہوں نے بتا دی۔

    زمبابوے کے چیف کوچ ڈیو ہاتن نے کہا کہ دو روز قبل جنوبی افریقہ سے مقابلے کے دن میچ سے قبل ہی موسم خراب تھا اور اس میں میچ ہونا ایک مضحکہ خیز بات تھی، ان حالات میں ایک بھی گیند نہیں پھینکی جانی چاہیے تھی۔

    ڈیو ہاتن نے مزید بتایا کہ ان کے کھلاڑی پیر کے روز فیلڈ امپائروں سے خراب موسم کے باعث میچ منسوخ کرنے کی گزارش کرتے رہے جو امپائرز نے اس وقت تو مسترد کردی لیکن بالآخر انہیں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گراؤنڈ کی خراب حالت کے پیش نظر میچ منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینا ہی پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بار بار میچ منسوخ کرنے کی درخواست کے باوجود جب امپائر میچ جاری رکھنے پر مصر رہے تو ہدف کا دفاع کرنے کے دوران زمبابوے کے تیز گیند باز رچرڈ نگاروا پھسل گئے تھے اور انھیں چوٹ بھی آئی تھی۔

    اس دوران اسٹریٹجی میکرس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ زمبابوے کے کپتان کریگ اِرون اور سکندر رضا نے امپائروں سے میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن امپائروں نے میچ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، بعد ازاں جب وقفے وقفے سے تیز بارش ہونے لگی تو مجبوراً کھیل کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ پیر کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ کھیلا گیا تھا۔ بارش کے باعث ایک اننگ بھی مکمل نہ کھیلی جاسکی تھی اور بارش کے بار بار مداخلت کے بعد امپائروں نے میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا تھا۔

    زمبابوے نے 9 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے تھے، جنوبی افریقہ کی اننگ شروع ہونے پر بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی تھی جس پر امپائرز نے جنوبی افریقی اننگ کو 7 اوورز تک محدود کرکے ٹارگٹ 64 رنز دیا تھا اور جنوبی افریقی ٹیم نے تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے تھے کہ بارش ایک بار پھر نہ ختم ہونے کا عزم لیے برس پڑی جس کے بعد امپائرز کو مجبوراً بغیر نتیجہ میچ ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

  • ٹی20ورلڈکپ: ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

    ٹی20ورلڈکپ: ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

    میلبرن: ٹی20ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا،  آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت 5 رنز سےکامیابی سمیٹ لی، انگلش ٹیم 158 رنز کے تعاقب میں13 اوورز میں 5 وکٹوں پر105 رنز بنا سکی۔

    158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

     میلبورن میں ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث تاخیر  سے شروع ہوا، 1.3اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں پھر بارش ہوئی۔

    بعد ازاں میچ دونارہ شروع ہوا، جس میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا، آئرش ٹیم پہلےکھیل کر157 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔

    آئر لینڈ کے کپتان بالبرنی 62، لور کان ٹکر34 رنز بنا کر نمایاں  رہے، جب کہ لیام لیونگ اسٹون اور مارک ووڈ نے 3،3 وکٹ حاصل کی، آخری 5 اوورز میں آئرش ٹیم کی7 وکٹیں گریں۔

    واضح رہے کہ آج گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس میں انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جب کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔