Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • مارکس اسٹونس نے تاریخ رقم کردی

    مارکس اسٹونس نے تاریخ رقم کردی

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں مارکس اسٹونس کی شاندار اننگز نے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلوا دی۔

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے 17 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی ان کی اننگ میں 4 چوکے اور پانچ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    اسٹونس نے سری لنکا اسپنر ونندو ہسارنگا کو 101 میٹر کا چھکا بھی لگایا۔

    مارکس اسٹونس نے 18 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی ان کو میچ وننگ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس اننگز کے ساتھ ہی اسٹونس آسٹریلوی ٹیم کے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ان کی یہ دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔

  • مارکس سٹونس کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا فتح یاب

    مارکس سٹونس کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا فتح یاب

    پرتھ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے میگا ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیسانکا 40، اسالانکا 38 اور دھننجایا ڈی سلوا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشٹن ایگر اور گلین میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں آسٹریلیا نے 158رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا، مارکس اسٹوئنس نے17 گیندوں پر طوفانی نصف سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے، کپتان ایرون فنچ نے31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل میچ کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کینگروز کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ بڑے مارجن سے میچ جیت کر رن ریٹ بہتر کریں۔

    ایرون فنچ نے بتایا کہ زمپا کی جگہ ایشٹن اگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس گراونڈ میں یہ حکمت عملی بہترین ہے ، وکٹ اچھی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈوپلیسی کے دعوؤں پر مچل مارش کا جواب

    اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان داسون شنکا نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔

    آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں ڈیوڈ وارنر ، ایرون فنچ، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس سٹونس ، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، ایشٹن اگر ، مچل سٹارک ، پیٹ کیومنز اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

    سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نیسانکا ، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، اسالانکا، راجا پاکسے ،داسون شنکا ، واننڈو ہاسارنگا ڈی سلوا، چمیکا کروناتنے، مہیش ٹھیکشانا، ، لاہیرو کمارااور فرننڈو شامل ہیں ۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • وسیم اور وقار نے شاہین کی بولنگ سے متعلق کیا کہا؟

    وسیم اور وقار نے شاہین کی بولنگ سے متعلق کیا کہا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے متعلق وسیم اکرم اور وقار یونس نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

    بھارت کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے واپس آنے کے بعد بولنگ کی اور اپنے چار اوورز میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ ’شاہین کو اس پچ پر مدد نہیں ملی اس کی گیند وکٹوں کے اندر آتی ہے لیکن میچ میں دیکھا گیا کہ گیند سیدھی جارہی تھی۔

    وقار یونس نے کہا کہ بھارت نے اچھی بیٹنگ نہیں کی ان کے اوپر شاہین کا پریشر تھا لیکن ان پچز پر ان کا پریکٹس نہ کرنا اور صرف وارم اپ میچ میں بولنگ کرنا بھی شروع میں وکٹیں نہ ملنے کی ایک وجہ ہے۔

    سابق کوچ نے کہا کہ میں نے بابر اور میڈیکل پینل سے سوال کیا تھا کہ جب ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود تھی تو میں نے سوال اٹھایا تھا کہ جب ورلڈ کپ میں شاہین کو کھیلنا ہے تو وہ یہاں موجود کیوں نہیں ہیں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ’اگر آپ فوری طرح فٹ بھی ہوں اور نوجوان بھی ہوں لیکن اگر آپ نے ڈھائی ماہ سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور ری ہیب سے گزر کرکے آئے ہیں تو پریشر گیم میں آئیں گے تو مشکل ہوگی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے وہ عموماً 145 میل کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں لیکن بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ اسپیڈ میں کمی دکھائی دی۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل ہوئے تھے لیکن انہیں بھارت کے خلاف میچ میں کوئی وکٹ نہیں ملی تھی۔

  • ویڈیو: سری لنکا کے خلاف ڈیوڈ وارنر نے یقینی چھکا بچالیا

    ویڈیو: سری لنکا کے خلاف ڈیوڈ وارنر نے یقینی چھکا بچالیا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

    پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    سری لنکا نے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالیے ہیں۔پتھون نسانکا نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دھنن جیا ڈی سلوا نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایشٹن اگر اور گلین میکسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری لائن کئی یقینی باؤنڈریز بچائیں اور آئی لینڈرز کو دباؤ میں رکھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 10.3 اوور میں دھنن جیا ڈی سلوا نے اسٹونس کی گیند پر شاندار اسٹروک کھیلا جو یقینی طور پر چھکا تھا لیکن ڈیوڈ وارنر نے اسے ناکام بنادیا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اپنے پہلے میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

  • پروٹیز ٹیم کا سب سے بڑا ‘دشمن’ کون؟

    پروٹیز ٹیم کا سب سے بڑا ‘دشمن’ کون؟

    سابق کرکٹر کوبس اولیور نے آسٹریلیا کے موسمی حالات کو جنوبی افریقا کا سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران ایک ٹی شو پر گفتگو میں کوبس اولیور نے آسٹریلیا کے موسمی حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پروٹیز کو اپنے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانا پڑے گی۔

    سابق پروٹیز کرکٹر کا کہنا تھا کہ نہ بھارت، نہ آسٹریلیا، "ہمارا سب سے بڑا حریف بارش ہے”، یہ ناقابل یقین ہے اس کے برعکس لوگ کہتے ہیں کہ بڑے میچز میں ہمیں قابو کرلیا جاتا ہے، یہ بس اب ایک خیال بن چکا ہے، اصل میں تو بارش ہے جس نے کام خراب کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے ہدف پر پروٹیز کھلاڑی تیزی سے ہدف کے تعاقب میں تھے، کوئنٹن ڈی کوک نے ناقابل یقین اننگز کھیلی مگر بدقسمتی کے شدید بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جو کہ ہمارے لئے خوفناک ہے۔

    اولیور نے کہا کہ ایک ایک پوائنٹ ملنے کا مطلب ہے کہ پروٹیز کو سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھنے کے لئے اپنے آئندہ تمام میچز جیتنا ہونگے۔

    واضح رہے کہ آج ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر کس طرح مدمقابل آسکتی ہیں؟

    پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر کس طرح مدمقابل آسکتی ہیں؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے پہلے ہی میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی، ویرات کوہلی کو شاندار 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کیا اب ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آسکتی ہیں؟ ایسا ممکن ہے آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ٹکرا سکتی ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ایک بار پھر پاک بھارت میچ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

    یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے بتایا کہ بھارت نے ایک میچ جیت لیا ہے اور پاکستان ایک ہار گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ایک بار پھر سے ہوگا۔

    اب آئیے دیکھتے ہیں کہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے حالات کس طرح بن رہے ہیں دراصل بھارت اور پاکستان والے گروپ (گروپ 2) میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں ہیں۔

    یعنی اگر مضبوط ٹیم کی بات کی جائے تو صرف جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جو بھارت اور پاکستان کو باہر کا راستہ دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اگر بھارت اور پاکستان آنے والے میچوں میں بہتر کارکردگی پیش کرتے ہیں تو اس گروپ سے ہندوستان اور پاکستان کے آگے بڑھنے کے قوی امکانات ہیں۔

    گروپ اے اور گروپ بی سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اس لیے اگر بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کوالیفائی کرتی ہیں تو فائنل میں یہ دونوں ٹیمیں مد مقابل ہو سکتی ہیں اگر ایسا ممکن ہوا تو پھر شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔

  • اعصاب شکن میچ میں ‘سینئرز’ کا کیا کردار ہوتا ہے؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    اعصاب شکن میچ میں ‘سینئرز’ کا کیا کردار ہوتا ہے؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    بھارت کے خلاف اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کھلاڑی دباؤ میں کیوں تھے؟ وسیم اکرم نے بتادیا۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب ملک اور مصباح الحق موجود تھے، جہاں سوئنگ کے سلطان نے پاک بھارت ٹاکرے پر اپنا تبصرہ پیش کیا۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ میلبرن کے میدان میں ایک لاکھ کے قریب تماشائی موجود تھے اور ڈیرھ ارب سے زائد افراد ٹی وی اسکرین پر بیٹھ کر یہ میچ دیکھ رہے تھے۔

    سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ جب شان مسعود بلے بازی کے لئے آئے تو دباؤ میں تھے ان کے چہرے سے صاف عیاں ہورہا تھا اسی طرح جب محمد نواز آخری اوور کرانے آئے تو اس کی بھی وہی حالت تھی۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دباؤ کی صورت حال سے نکالنے کے لئے اس وقت کپتانی کا پتہ چلتا ہے، اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اس لڑکے کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہو کہ ‘ کوئی بات نہیں’، میچ ہی ہاریں گے نا، میری سپورٹ تمھارے ساتھ ہے، اس طرح کا رویہ ٹیم میں موجود سینئرز کو کرنا ہوگا، یہ صورت حال ہم پر بھی گرزچکی ہے ہم نے بھی صورت حال کا سامنا کیا ہے۔

  • ’حیدر علی کو ابھی تک کیا پتا نہیں لگا؟‘ وسیم اکرم نے بتادیا

    ’حیدر علی کو ابھی تک کیا پتا نہیں لگا؟‘ وسیم اکرم نے بتادیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر وسیم اکرم نے غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب ملک موجود ہیں جو میچ سے قبل اور میچ کے بعد کی غلطیوں سے متعلق بتاتے ہیں۔

    گزشتہ روز میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ ’بھارتی بولر رضوان کے خلاف پلان کرکے آئے تھے کہ وہ انہیں آف اسٹمپ پر ہی گیند کریں گے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ بھونیشور نے اپنے پہلے ہی اوور میں رضوان کو آف سائیڈ پر گیندیں کیں اور انہیں اسی بال پر آؤٹ بھی کیا۔

    شعیب ملک کے مطابق ایسی صورتحال میں بیٹرز کو روم بنا کر کھیلنا چاہیے اور اسے پتا ہوتا ہے کہ اس کی کمزوری کیا ہے پھر اسی مناسبت سے گیم کھیلنا پڑتا ہے۔

    وسیم اکرم نے شعیب ملک سے پوچھا کہ ’بیٹرز کو کب یہ پتا چل جاتا ہے کہ میری کمزوری کیا ہے۔‘

    شعیب ملک نے بتایا کہ ’وسیم بھائی یہ تو کلب کرکٹ میں ہی پتا چل جاتا ہے۔‘ اس پر وسیم اکرم بولے کے پھر حیدر علی کو یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 27 اکتوبر بروز جمعرات کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ 30 اکتوبر کو قومی ٹیم کو نیدرلینڈز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • ’نسیم، اروشی ڈھونڈ رہی تھی‘ نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    ’نسیم، اروشی ڈھونڈ رہی تھی‘ نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 159 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف کے دیا، بھارت نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    میچ میں ایک طرف نواز کی فل ٹاس کو امپائر کی جانب سے نو بال قرار دیا جانے کا فیصلہ متنازع بن گیا تو دوسری طرف ایک مرتبہ پھر اداکارہ اروشی روٹیلا کے میدان میں نعرے لگ گئے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ فیلڈنگ کررہے ہیں تو شائقین کی جانب سے آواز لگائی جارہی ہے کہ نسیم اروشی ڈھونڈ رہی تھی۔

    تاہم فاسٹ بولر نے ان آوازوں پر کوئی دھیان نہیں دیا اور فیلڈنگ کرتے دکھائی دیے۔

    ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ریشبھ پنٹ کو باؤنڈری کے پاس ارشدیپ سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    رشبھ کو دیکھ کر شائقین کرکٹ اروشی اروشی کے نعرے لگاتے بھی سنے جا سکتے ہیں، لیکن ریشبھ کو شائقین کی جانب پلٹتے نہیں دیکھا گیا۔

    یادرہے کہ 2018 میں بھارتی اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ریشبھ کی ڈیٹنگ کی خبریں  وائرل ہوئی تھیں۔

    جلد ہی دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے، بعدازاں اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا انھوں نے ریشبھ پنٹ کو ہوٹل میں 10 گھنٹے انتظار کروایا تھا جس پر بھارتی کرکٹر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔

  • جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    ہوبارٹ: ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

     آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 18واں میچ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ کو بارش کے باعث 9 اوورز تک محدود کیا گیا تھا زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے اور پروٹیز کو جیت کے لیے 80 رنز کا ہدف دیا۔

    جنوبی افریقہ کی اننگز سے قبل بارش کی وجہ سے ایک بار پھر میچ رکا اور 7 اوورز تک محدود کیا گیا۔

    جنوبی افریقہ اننگز

    پروٹیز کو 7 اوورز میں 64 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے تین اوورز میں 51 رنز بنالیے تھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی۔

    کوئنٹن ڈی کوک نے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ٹیمبا باووما نے 2 رنز بنائے۔