Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی، بھارت کو جیت کیلیے 160 رنز کا ہدف

    پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی، بھارت کو جیت کیلیے 160 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی اور روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    میلبرن میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کو پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو انڈین ٹیم کے لیے بہترین فیصلہ ثابت ہوا اور دونوں ان فارم اوپنر جلد ہی پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد اور شان مسعود نے نصف سنچریاں اسکور کیں، شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ 16 رنز بنائے، ان کے علاوہ اور کوئی بلے باز بھارتی بولروں کے مقابل نہ ٹک سکا۔

    پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں افتخار احمد اور شان مسعود کی نصف سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، پاکستان کے سات بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے ارشدیپ سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 15 کے مجموعی اسکور پر ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے، اس بار بھی کامیاب بولر ارشدیپ سنگھ تھے جنہوں نے رضوان کو بھونیشو کمار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، وہ 12 گیندیں کھیل کر صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔

    15 رنز پر دو اہم ترین وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستانی ٹیم دباؤ میں آگئی اس موقع پر شان مسعود اور افتخار احمد نے محتاط انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا، پاکستان ٹیم کی نصف سنچری اننگ کے نویں اوور میں ہوئی، 10 اوورز تک قومی ٹیم کے اسکور بورڈ پر صرف 60 رنز ہی درج تھے، جس کے بعد افتخار احمد نے ہاتھ کھولے اور چار بلند و بالا چھکے مار کر گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کے جوش میں اضافہ کیا۔

    دونوں بلے بازوں کے درمیان 76 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی، قومی ٹیم کا مجموعی اسکور جب 91 رنز پر پہنچا تو افتخار احمد 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے اس کے لیے 34 گیندوں کا سامنا کیا، ان کی اننگ میں چار چھکوں کے علاوہ دو چوکے بھی شامل تھے۔

    افتخار احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد مستحکم ہوتی پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی ٹیم کی سنچری ہونے سے قبل ہی 98 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، نائب کپتان شاداب خان 5، حیدر علی 2 اور محمد نواز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تینوں کھلاڑیوں کو پانڈیا نے آؤٹ کیا، جب کہ آصف علی کو ارشدیپ سنگھ نے 2 کے انفرادی اسکور پر اپنا شکار بنایا۔ تاہم دوسری جانب سے شان مسعود نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا وہ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔

    شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کے درمیان 31 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی آفریدی 8 گیندوں پر جارحانہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا مارا۔

    بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 32 اور ہردیک پانڈیا نے 30 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں، بھونیشو کمار اور محمد شامی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • افتخار احمد کی دھواں دھار نصف سنچری، بلند وبالا چھکوں نے شائقین کا جوش بڑھا دیا

    افتخار احمد کی دھواں دھار نصف سنچری، بلند وبالا چھکوں نے شائقین کا جوش بڑھا دیا

    پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد دھواں دھار بیٹنگ کی اور نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ان فارم دونوں اوپنرز جلد پویلین لوٹ گئے، کپتان بابراعظم کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہ ملا جب کہ محمد رضوان 4 رنز بنا پائے۔

    15 رنز پر دو اہم ترین وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستانی ٹیم دباؤ میں آگئی اس موقع پر شان مسعود اور افتخار احمد نے محتاط انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا اور 10 اوورز تک قومی ٹیم کے اسکور بورڈ پر صرف 60 رنز ہی درج تھے جس کے بعد افتخار احمد نے ہاتھ کھولے اور چار بلند و بالا چھکے مار کر گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کے جوش میں اضافہ کیا۔

    افتخار احمد 34 گیندوں پر 51 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس وقت ٹیم کو مجموعی اسکور 91 رنز تھا، شان مسعود اور افتخار احمد کے درمیان 76 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔افتخار احمد کی اننگ میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

  • بابر اعظم کو کون آؤٹ کرے گا، پیش گوئی درست ثابت ہو گئی

    بابر اعظم کو کون آؤٹ کرے گا، پیش گوئی درست ثابت ہو گئی

    میلبرن: پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق دو دن قبل کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے پیش گوئی کی تھی کہ بابر اعظم کو بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ آؤٹ کریں گے۔

    یہ پیش گوئی آج میلبرن اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے کپتان بابر اعظم کے بغیر کوئی رن بنائے ارشدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر پوری ہو گئی۔

    بابراعظم کو کون سا بھارتی بولر آؤٹ کرے گا؟ حیران کن پیشگوئی

    ارشدیپ جیسے ہی اپنا پہلا اور میچ کا دوسرا اوور کرنے آئے، انھوں نے پہلی ہی گیند پر پاکستان ٹیم کے کپتان کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین لوٹا دیا، اور یوں انھیں رنز کا کھاتا نہیں کھولنے دیا۔

    بھارت کے خلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے

    یاد رہے کہ سابق انڈین بلے باز سریش رائنا نے پیش گوئی کی تھی کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کریں گے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سریش رائنا نے بابر اعظم کی تعریف کی اور ساتھ ہی پیش گوئی کی کہ وہ ارشدیپ سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ [بابر] اچھے کپتان اور واقعی اچھے کرکٹر ہیں، وہ اپنی ٹیم کے لیے بہت اچھا کھیل رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ جب وہ ہمارے خلاف کھیلنے کے لیے آئیں گے تو ارشدیپ سنگھ انھیں آؤٹ کر دیں گے۔

  • اچھی کارکردگی دکھاؤں گا: شاداب خان

    اچھی کارکردگی دکھاؤں گا: شاداب خان

    میلبرن: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک بھارت میچ بہت بڑا لمحہ ہوتا ہے، ہم بھارت کے خلاف آخری 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔

    شاداب خان نے کہا ہمارا مورال ہائی ہے، جیت کے لیے سب کو پرفارم کرنا ہوگا، مجھے خود پر اعتماد ہے اور اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہونے والا ہے، بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا، اس وقت اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائی میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ میں بابر اعظم اور رضوان اوپننگ کریں گے، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد بھی ٹیم کاحصہ ہیں، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان مڈل آرڈر سنبھالیں گے، جب کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف فاسٹ بولرز ہوں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    میلبرن میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ ٹو کے اہم ترین میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، لگتا ہے کہ گیند سوئنگ ہوگی اور اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

    روہت شرما کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے اور میچ انجوائے کریں گے۔

    قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بڑا اسکور کرکے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر 160 یا 170 رنز لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائی سیریز کھیلنے سے ہمیں فائدہ ہوا، سہ فریقی سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، اسی جیت کا اعتماد لے کر ٹیم میدان میں اترے گی۔

    پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، حیدر علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ۔

    بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ روہت شرما (کپتان) کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ہردیک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، ایشون، محمد شامی، بھونیشو کمار، ارشدیپ سنگھ۔

  • پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی اور انڈین میاں بیوی میں انوکھی شرط لگ گئی

    پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی اور انڈین میاں بیوی میں انوکھی شرط لگ گئی

    پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ایک ہی چھت تلے میاں بیوی ایک دوسرے کے حریف بن کر میچ دیکھیں گے، نتیجے پر دونوں کے درمیان انوکھی شرط لگ گئی۔

    پاک بھارت میچ جب بھی ہو ایک جنگ کا سا سماں ہوتا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کرکٹ کی دونوں سپر پاور کے درمیان ٹاکرے سے کرکٹ کا بخار نے دنیائے کرکٹ کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

    ایسی ہی دلچسپ صورتحال اس وقت ایک چھت تلے رہنے والے میاں بیوی کے درمیان بھی پیدا ہوگئی ہے جو آج کا میچ ایک دوسرے کا حریف بن کر دیکھیں گے کیونکہ شوہر پاکستانی اور بیوی بھارتی شہری ہے اور ان دونوں کے درمیان محبت کی شادی ہے۔

    گوجرانوالہ کے علاقے فرید ٹاؤن میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اپنی ٹیموں اور پسندیدہ کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    شوہر سلمان نے کہا کہ پاکستان فتح یاب ہوگا، بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا، دوسری جانب اس حوالے سے سلمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی میرے فیورٹ ہیں اور میچ بھارت ہی جیتے گا۔

    اس موقع پر سلمان کی اہلیہ نےانتہائی دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، اگر پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناؤں گی اور اگر بھارت جیت گیا تو سلمان پورے ہفتے کچن میں کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں ہو رہا ہے۔

  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی حکمرانی کا تاج بابر اعظم کے سر پر سج گیا

    پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی حکمرانی کا تاج بابر اعظم کے سر پر سج گیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج پاکستان اور بھارت کے مابین ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ہی آئی سی سی نے قومی کپتان بابر اعظم کے سر پر تاج سجا دیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بادشاہ کی طرح تاج پہنے اور کرکٹ کے بلے کو تلوار کی صورت ہاتھ میں لیے دکھایا گیا ہے جس کے اوپر انگریزی میں بادشاہ بابر لکھا ہوا ہے۔

    ٹوئٹ میں آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ بابر اعظم کی حکمرانی میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی رہے گی؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اکاؤنٹ پر اس تصویر کو اب تک ہزاروں لوگ پسند کر چکے ہیں اور بابر اعظم کی تصویر اور پوچھے گئے سوال پر لوگ اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اہم ترین میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

     

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ زیر کردیا۔

    ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف با آسانی 15 اوورز میں حاصل کرلیا اور صرف ایک وکٹ گنوائی۔

    129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ٹیم کے اس مجموعے پر دھننجیا ڈی سلوا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد آئرش بولر وکٹ کو ترستے رہ گئے اور اگلے دونوں بلے بازوں نے ہدف پورا کرلیا۔

    وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس نے ناقابل شکست 68 اور چیرتھ اسالنکا نے 31 رنز بنائے، آئرلینڈ کو واحد کامیابی گیرتھ ڈیلنے نے دلائی۔

    سری لنکا کے کوشل مینڈس پر شاندار بیٹنگ کر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

    آئرلینڈ کی جانب سے کوئی کھلاڑی نصف سنچری اسکور نہ کرسکا، ہیری ٹریکٹر 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، پال اسٹرنگ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے تھکشنا اور ونندو ڈی سلوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن میں سورج نکل آیا

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن میں سورج نکل آیا

    میلبرن: پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے پہلے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سورج نکل آیا ہے، جس نے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن معرکہ ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ، پاکستان کامیاب ٹیموں میں سے ایک

    یہ خطرہ لاحق تھا کہ اگر بارش ہو گئی تو شائقین کو یہ تاریخی اور سنسنی خیز میچ دیکھنا نصیب نہ ہوگا، تاہم شہر میں سورج نکلنے پر شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

    میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شائقین کی آمد جاری ہے، پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں بھی میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں، اور اسٹیڈیم کے باہر بھی گہماگہمی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

    آئرلینڈ کو پہلا نقصان 2 کے انفرادی اسکور پر اٹھانا پڑا اور کپتان اینڈی بالبرینی صرف ایک رنز بنا کر کمارا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وکٹ کیپر بلے باز لورکن ٹکر بھی صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے 26 کے مجموعے پر تھکشانا نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔

    آئرش ٹیم کی ففٹی ہی ہوئی تھی کہ 55 کے مجموعے پر پال اسٹرلنگ کو ڈی سلوا نے انہیں راجا پکسا کے ہاتھوں کیچ کراکے پویلین واپس بھیج دیا، نئے آنے والے بلے باز کرٹس کمفر بھی 60 کے مجموعے پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

    اس موقع پر مشکل میں پڑی ٹیم کو ہیری ٹیکٹر اور جارج ڈوکریل نے سہارا دیا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 47 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جو اننگ کی سب سے بڑی شراکت رہی، 107 کے مجموعے پر ڈوکریل 14 رنز بنا کر تھکشنا کی دوسری وکٹ بنے۔

    ہیری ٹریکٹر 117 کے مجموعے پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔

    سری لنکا کی جانب سے تھکشنا اور ونندو ڈی سلوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، بنورا فرنینڈو، کمارا، کرونارتنے، دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔