Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ایک سال میں روایتی حریف چوتھی بار ٹکرائیں گے، پاکستان کا پلڑا بھاری

    ایک سال میں روایتی حریف چوتھی بار ٹکرائیں گے، پاکستان کا پلڑا بھاری

    کرکٹ کی دو سپر پاورز اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک سال میں چوتھی بار آج آپس میں ٹکرائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کی دو سپر پاورز اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک سال میں چوتھی بار آج آپس میں ٹکرائیں گی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ 12 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں تین بار مدمقابل آچکی ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، قومی ٹیم نے دو میچوں میں بھارت کو شکست کا مزا چکھایا جب کہ بھارتی ٹیم کے ہاتھ صرف ایک فتح ہی آ پائی۔

    گزشتہ سال 24 اکتوبر پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی دن تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے دس وکٹوں کی شاندار فتح کے ساتھ عالمی کپ میں بھارت کے پاکستان سے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ چکنا چور کردیا۔

    گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیمیں دو بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں پہلے میچ میں کم اسکور کے باوجود شاہینوں نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا اور بھارت نے آخری اوور میں کامیابی حاصل کی۔

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور 181 رنز کا ہدف حاصل کرکے بھارتی سورماؤں کو ڈھیر کردیا۔

    ایک سال میں دو میچز جیت کر قومی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور وہ آج جیت کا عزم لے کر میدان میں اترے گی جب کہ بھارت بھی حساب چکتا کرنے کیلیے خوب جتن کرے گا۔

  • بابر اعظم نے آج کے میچ  میں کس کو پاکستانی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا

    بابر اعظم نے آج کے میچ میں کس کو پاکستانی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف ٹیم کے لیے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشن میں حارث رؤف اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے لیے بالکل تیار ہیں، میچ کے دن ہی پتہ چلتا ہے کہ کیا ہوگا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، سب کے لیے تیار رہنا چاہیے، آج مڈل آرڈر میں سے بھی کوئی کھلاڑی میچ جتوا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شان مسعود میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں جب کہ فخر زمان ابھی مکمل تیار نہیں اور وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے، شاداب اور نواز اوپر والے نمبرز پر آتے ہیں اور اپنا کردار اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ وہ بگ بیش کھیلتا ہے تو آسٹریلیا اس کے لیے ہوم گراؤنڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کیلیے پاکستانی بولنگ اٹیک سب سے بڑا چیلنج

    واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما پہلے ہی پاکستانی بولنگ اٹیک کو آج کے میچ میں سب سے بڑا چیلنج قرار دے چکے ہیں۔

  • بھارتی کپتان کیلیے پاکستانی بولنگ اٹیک سب سے بڑا چیلنج

    بھارتی کپتان کیلیے پاکستانی بولنگ اٹیک سب سے بڑا چیلنج

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا، بھارت کیلیے پاکستانی پیس اٹیک سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں آج ہو رہا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے مابین، میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنسز کرکے اپنی اور مخالف ٹیموں کی خوبیوں اور خامیوں کا بتایا۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن سب سے اچھی ہے لیکن ہماری بیٹنگ بھی بہت تجربہ کار ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ آج کے میچ میں پاکستانی بولنگ اٹیک سب سے بڑا چیلنج ہوگا، ان کی بولنگ اچھی تو ہماری بیٹنگ بھی خاصی تجربہ کار ہے تو جب ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ، پاکستان کامیاب ٹیموں میں سے ایک

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جب بھی میچ ہوا ہے تو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور یہ روایت آج بھی برقرار رہے گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، ہندو برادری بھی آج پاکستان کی فتح کیلیے دعاگو

    ٹی 20 ورلڈ کپ، ہندو برادری بھی آج پاکستان کی فتح کیلیے دعاگو

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور پاکستان کی ہندو برادری بھی قومی ٹیم کی فتح کیلیے دعا گو ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا میدان کوئی بھی ہو لیکن اگر مدمقابل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہوں تو پھر دنیا بھر کی نظریں اسی مقابلے پر مرکوز ہوجاتی ہیں اور اگر ٹورنامنٹ ہو ورلڈ کپ تو پھر یہ تو کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، جہاں پوری قوم پاکستانی ٹیم کی فتح کے لیے دعا گو ہے وہیں ہندو برادری بھی قومی ٹیم کی جیت کی خواہاں ہے۔

    روایتی حریف بھارت سے مقابلے میں قومی ٹیم کی فتح کیلیے پاکستان کی ہندو برادری نے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق مندروں میں پوجا پاٹ اور پراتھنا کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔

    اس حوالے سے مختلف شہروں کے مندروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہندو برادری کے مرد و خواتین سمیت بچے اور بوڑھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی ٹیم کی فتح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

    اس موقع پر کئی افراد نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ سال کی کارکردگی کو دہراتے ہوئے ہندوستان کو دھول چٹائے گی اور نہ صرف آج بھارت سے مقابلہ جیتے گی بلکہ ٹورنامنٹ کا اختتام بھی ٹرافی کے حصول کے ساتھ کرے گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ، پاکستان کامیاب ٹیموں میں سے ایک

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ، پاکستان کامیاب ٹیموں میں سے ایک

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، قومی ٹیم 2009 میں عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں جب سے مختصر دورانیے ٹی 20 کرکٹ شروع ہوئی ہے اور عالمی کپ کا انعقاد ہونا شروع ہوا ہے تب سے ہی پاکستان اس فارمیٹ اور عالمی کپ کی اہم اور کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک رہی ہے۔

    پاکستان نہ صرف ایک بار ورلڈ چیمپئن رہی ہے بلکہ دو بار فائنل اور سب سے زیادہ 5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی واحد ٹیم ہے۔

    اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پہلا عالمی کپ 2007 میں ہوا، افتتاحی ایڈیشن میں ہی پاکستان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی اور فائنل میں کرکٹ کی دو سپر پاورز پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں تاہم میدان بھارت نے مارا۔

    دو سال بعد 2009 میں پاکستان ایک نئے عزم کے ساتھ یونس خان کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں آئی اور ٹرافی لے کر واپس گئی، لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے تاریخ رقم کی اور ٹرافی تھام کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، میچ کے ہیرو بوم بوم شاہد آفریدی رہے۔

    پاکستان کے پاس اب تک کھیلے گئے 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 5 بار سیمی فائنل کھیلنے والی واحد ٹیم کا منفرد اعزاز بھی ہے۔

    قومی ٹیم سری لنکا کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم بھی ہے جس نے اب تک 40 میچ کھیلے، 24 جیتے اور 16 ہارے ہیں، جیت کا تناسب 60 فیصد رہا ہے۔

    گزشتہ سال 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان سے ناقابل شکست ہونے کے بھارتی ریکارڈ کو بھی چکنا چور کردیا تھا۔

    شاہینوں نے گزشتہ ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچ جیتے تاہم سیمی فائنل میں قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور آسٹریلیا سے شکست ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

    آج پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کا عزم لیے بابر اعظم کی قیادت میں میلبرن میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگا۔

  • کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

    کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

    کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کرکٹ کی دو سپر پاور پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی نظریں آج ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ پر مرکوز ہیں جہاں ہو رہا ہے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، کرکٹ کی دو سپر پاورز پاکستان اور بھارت آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور جیت کے لیے جان لڑائیں گی۔

    پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، میلبرن کا موسم بہتر ہوگیا ہے اور میچ میں بارش کا امکان کم ہے، ایک لاکھ سے زائد تماشائی آسٹریلیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے، شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلیے کئی گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    اس بڑی جنگ میں پاکستان کی پیس بیٹری شاہین، حارث رؤف اور نسیم شاہ کریں گے بھارتی سورماوں پر اٹیک جب کہ سامنے ہوں گے بھارت کے مایہ ناز بلے باز کپتان روہت شرما، ویرات کوہلیل اور سوریا جیسے بلے باز، اعصاب کی جنگ میں کون جیتتا ہے اور کون ہارتا ہے یہ فیصلہ صرف چند گھنٹے میں ہو جائے گا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن دیکھنے بڑی تعداد میں مداح ایم سی جی پہنچے، شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دوسری جانب بھارتی فینز ڈھول لیکر پہنچ گئے، خوشگوار موسم میں کھلاڑی مداحوں میں گھل مل گئے، سیلفیاں بنوائیں، آٹو گراف بھی دیے۔

  • ’بچوں کو لوری نہیں سنا رہے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    ’بچوں کو لوری نہیں سنا رہے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں بارش کے سوال پر صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل میلبرن میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے اگر میچ ہوا تو اس کے لیے ہم نے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔

    بابر اعظم سے اے آر وائی نیوز کے صحافی شاہد ہاشمی نے سوال کیا کہ ’بارش کا خدشہ ہے تو کیا کھلاڑی ’رین رین گو اوے‘ گا رہے ہیں۔

    کپتان نے مسکراتے ہوئے دلچسپ جواب دیا کہ ’نہیں سر ہم بچوں کو لوری نہیں سنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔

    واضح رہے کہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا تاہم میچ  بارش  سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

  • انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست

    انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ ںے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 113 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سیم کرن کو شاندر بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    انگلش بیٹر لیام لیونگ اسٹون 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ہیلز نے 19، بٹلر اور ملان نے 18، 18 رنز بنائے۔

    افغانستان کی جانب سے راشد خان، محمد نبی، فاروقی اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل  انگلینڈ کے خلاف افغان کی بیٹںگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 19.4 اوورز میں صرف 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

    ابراہیم زردان 32 اور عثمان غنی کے 30 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    رحمان اللہ گرباز 10 اور حضرت اللہ زازئی 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی تین اور آل راؤنڈر راشد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی کو بھی انگلش بولرز نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    سیم کرن نے پانچ افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

  • بھارت کے خلاف میچ سے قبل اہم قومی کھلاڑی باہر

    بھارت کے خلاف میچ سے قبل اہم قومی کھلاڑی باہر

    ٹی 20 ولڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان باہر ہوگئے۔

    کپتان بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور وہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں فخر کی جگہ شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔

    واضح رہے کہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  • ’پاکستان کی بولنگ خطرناک ہے تو ہماری بیٹنگ بھی اچھی ہے‘

    ’پاکستان کی بولنگ خطرناک ہے تو ہماری بیٹنگ بھی اچھی ہے‘

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بیٹرز کو پاکستان کے بولنگ اٹیک سے متعلق خبردار کردیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل روہت شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ خطرناک ہے بلے بازوں کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بارش ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے میلبرن کا موسم تبدیل ہوتا رہتا ہے لیکن ہم نے میچ کی تیاری کررکھی ہے۔

    روہت شرما کا کہنا تھا معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-press-confrence/

    ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی پاکستان میں شرکت سے متعلق فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ بطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں۔

    روہت شرما نے کہا کہ ہم رزلٹ سے زیادہ کارکردگی پر فوکس کررہے ہیں پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا، کل کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔