Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • آسٹریلیا کے خلاف فلپس کے ’سپرمین کیچ‘ کی ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے خلاف فلپس کے ’سپرمین کیچ‘ کی ویڈیو وائرل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

    سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

    کیوی اوپنر ڈیوڈ کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی فن ایلن نے بھی 16 گیندوں پر 42 رنز بنائے جمی نیشم 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلوی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گلین میکسویل سب سے زیادہ 28 رنز بناسکے۔

    میچ میں کیوی فیلڈرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیوی فیلڈر فلپس نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلین فلپس تیراک کے انداز میں سامنے کی جانب ڈائیو لگائی اور ناقابل یقین کیچ پکڑ کر مارکس اسٹونس کو چلتا کیا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے آگے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ڈھیر

    ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے آگے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ڈھیر

    سڈنی: سپر 12 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے 89 رنز سے شکست دے دی۔

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اچھا فیصلہ ثابت نہیں ہوا، اور نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 200 رنز بنائے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 7 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 5 رنز کے اسکور پر ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کر کے کینگروز کو پہلا جھٹکا دیا۔ ایرون فنچ 13 رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر کپتان ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد مچل مارش بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور 12 گیندوں میں 16 رنز بنانے کے بعد ایش سودھی کی گیند پر جیمز نیشم کو کیچ دے بیٹھے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    اس سے قبل آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے پہلی وکٹ 5 ویں اوور میں حاصل کی، انھوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کیا۔ فن ایلن نے پہلے ہی اوور سے دھواں دار بیٹنگ کا آغاز کیا، انھوں نے محض 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 125 رنز پر گری تھی جس میں کپتان کین ولیمسن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 152 رنز پر گری جب گلین فلپس 12 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

    سڈنی میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ جب کہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن نے کی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں آج انگلینڈ اور افغانستان پرتھ میں مدمقابل ہوں گے۔

  • ویڈیو: فن ایلن کی پہلے ہی اوور میں دھواں دار بیٹنگ

    ویڈیو: فن ایلن کی پہلے ہی اوور میں دھواں دار بیٹنگ

    سڈنی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلوی بولر کے خلاف نیوزی لینڈ کے اوپنر بلے باز فن ایلن نے دھواں دار بیٹنگ کی۔

    آئی سی سی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پہلے اوور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فن ایلن نے سپر بارہ مرحلے کا ایک ’پرفیکٹ‘ آغاز کر دیا ہے۔

    فن ایلن نے آتے ہی آسٹریلوی بولرز کو مشکل میں ڈال دیا اور زبردست چھکے اور چوکے مارے، انھوں نے محض 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

    فن کو آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے ایک خوب صورت یارکر گیند سے بولڈ کر کے پویلین لوٹایا، فن ایلن کے آؤٹ ہونے سے آسٹریلوی ٹیم نے کچھ سکھ کا سانس لیا۔

    تاہم، نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں ڈیون کانوائے اور کین ولیمسن نے کریز پر جم کر 13 اوورز میں ہی اسکور 125 تک پہنچا دیا ہے، کین کو آدم زمپا نے 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، دوسری طرف ڈیون کانوائے شان دار ففٹی بنا چکے ہیں۔

  • شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے روہت شرما کی خصوصی تیاری

    شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے روہت شرما کی خصوصی تیاری

    میلبرن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جمعہ کو شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کی پیس بیٹری کا سامنا کرنے کی خصوصی تیاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ سے قبل پریکٹس کی، روہت، ویرا کوہلی اور دیگر کھلاڑی گزشتہ روز دوبارہ میدان میں اترے۔

    نیٹ پریکٹس میں روہت شرما کو شاہین آفریدی اور پاکستان کی پیس بیٹری کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی تیاری کرتے دیکھا گیا۔

    بھارتی کپتان نے کچھ دیر تک تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹس کے خلاف بیٹنگ کی، بھارتی کیمپ میں بائیں ہاتھ کے تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ اور دائیں ہاتھ کے تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ موجود ہیں، جو کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

    بعد ازاں روہت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا پہلے آ کر اچھی پریکٹس اور تیاری کر لی ہے، میلبرن کے موسم کا اعتبار نہیں، صبح کھڑکی سے دیکھا تو بارش تھی، گراؤنڈ آئے تو دھوپ تھی۔

    صحافی نے جب سوال کیا کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو جانا چاہیے یا نہیں؟ تو روہت شرما نے کہا یہ فیصلہ بھارتی بورڈ کرے گا، ہمارا کل کے میچ پر فوکس ہے، پہلی بار ورلڈ کپ میں کپتانی کر رہا ہوں یہ اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ کل ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبرن میں ٹکرائیں گی، جمعہ کو میلبرن میں صبح کے وقت بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی، آسٹریلین محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ روز تک بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

  • ہم نے بُری کرکٹ کھیلی، ویسٹ انڈیز کپتان کا اعتراف

    ہم نے بُری کرکٹ کھیلی، ویسٹ انڈیز کپتان کا اعتراف

    برسبین: ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد اہم بیان جاری کردیا۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیئربین کپتان نکولس پورن نے کہا کہ ‘ہم نے اپنے مداحوں مایوس کیا، یہ یقینی طور پر تکلیف دہ ہے، میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا۔

    پورن نے اعتراف کیا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی، ہم نے اچھی پچز ہونے کے باوجود اس ٹورنامنٹ میں عمدہ بیٹنگ نہیں کی۔How many times have West Indies won the T20 World Cup? آئرلینڈ سے ہونے والے میچ پر انہوں نے کہا کہ 145 رنز بناکر بولرز کے لیے ہدف کا دفاع کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ پر ایک نظر

    سال 2007: ویسٹ انڈیز کی ٹیم اولین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوئی۔

    سال 2009:کیریبیئن ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل تک پہنچی۔

    سال 2010: ویسٹ انڈیز کا سفر سپر 8 میں اختتام پزیر ہوا۔سال 2012: کالی آندھی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    سال 2014: کالی آندھی کا سیمی فائنل میں سفر تمام ہوا۔

    سال 2016 میں کیریبین ٹیم ایک بار پھر چیمپئن بنی۔

    سال 2021 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 میں داخل ہونے میں کامیاب رہی۔

  • ’مارنے کا موڈ نہیں ہورہا‘ سوریا کمار اگلی بال پر آؤٹ، ویڈیو وائرل

    ’مارنے کا موڈ نہیں ہورہا‘ سوریا کمار اگلی بال پر آؤٹ، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز مکمل ہوئے بھارت نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی لیکن دوسرا وققارم اپ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا۔

    بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی میں سوریا کمار یادیو نے اہم کردار ادا کیا اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ سوریا نے اپنی بیٹنگ کے دوران سوئپ اور پیڈلز شاٹ کھیل کر باؤنڈریز حاصل کیں۔

    نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد سوریا کمار نے اکشڑ پٹیل سے کہا کہ مارنے کا موڈ نہیں ہورہا ان کا یہ کہنا تھا ہی کہ اگلی ہی بال پر وہ آؤٹ ہوگئے۔

    سوریا کمار کی یہ الفاظ قریب لگے مائیک میں محفوظ ہوگئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    تاہم بھارت نے مقررہ اووور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

    کے ایل راہول نے 33 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دنیش کارتک نے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر بروز اتوار کو مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی میچز کتنے بجے شروع ہوں گے؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی میچز کتنے بجے شروع ہوں گے؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 کی لائن اپ مکمل ہوگئی آئرلینڈ، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    آج کھیلے گئے میچ میں آئرلیںڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، پال اسٹرلنگ نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    سپر 12 مرحلے کے لیے پاکستان کے میچز کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔

    قومی ٹیم 23 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کو 27 اکتوبر کو زمبابوے سے مدمقابل ہوگی، میچ دوپہر چار بجے شروع ہوگا۔

    تیس اکتوبر کو پرتھ میں قومی ٹیم کو نیدرلینڈز کا چیلنج درپیش ہوگا میچ دوپہر 12 بجے کھیلا جائے گا۔

    تین نومبر کو گرین شرٹس پروٹیز سے ٹکرائیں گے میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جبکہ سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور میچ صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔

  • ’آرہا ہوں ٹی 20 ورلڈ کپ میں‘

    ’آرہا ہوں ٹی 20 ورلڈ کپ میں‘

    قمی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق ٹویٹ کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افتخار احمد نے لکھانئی ورلڈ کپ کٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں پرجوش انداز میں بیٹ تھامے کھڑے ہیں۔

    افتخار احمد نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آرہا ہوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں۔‘

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے اور میری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی جبکہ یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے اور سپر 12 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

    ویسٹ انڈیز دو بار ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہے جس کا سفر اس ورلڈ کپ میں تمام ہوچکا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

    ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

    ہوبارٹ: زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 133 رنز کا ہدف زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان گریک ایرون نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سپر 12 مرحلے تک پہنچایا، سکندر رضا بھی 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 2 جبکہ بریڈ وہیل، مارک واٹ اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا سفر تمام، آئرلینڈ کی سپر 12 مرحلے میں رسائی

    زمبابوے کی فتح کے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈکپ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، زمبابوے نے گروپ بی میں جگہ بنائی ، جہاں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈ، جنوبی افریقا موجود ہیں،زمبابوے اور پاکستان کے درمیان مقابلہ27اکتوبر کو ہوگا۔

    اس سے قبل آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    گروپ اے میں بھی دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر شامل ہوئیں، جن میں آئرلینڈ اور سری لنکا شامل ہیں، حیران کن طور پر دو بار کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز میگا ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی۔

  • قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہیے۔

    شاداب خان نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور نواز  ٹیم میں بطور آل راؤنڈر کھیل رہے ہیں، زیادہ تر میچوں میں ہماری باری نہیں آتی، لیکن جب موقع ملتا ہے تو ہم پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے آل راؤنڈر دونوں شعبوں میں اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہئیے۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لیے اپنی بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا بہت دباؤ ہوتا ہے اچھا کھیلیں گے تو ٹیم کا مورال بھی بلند ہوگا۔

     نائب کپتان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی ہم چیمپئن نہیں بنے، کوشش ہے جو چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اس کو ٹھیک کریں۔

    شاداب خان نے کہا کہ شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں تاہم ان کے علاوہ ہماری ٹیم میں اور بھی ورلڈ کلاس باؤلر بھی موجود ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

    بیٹر شان مسعود کی انجری کے حوالے سے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہیں گیند لگی ابھی وہ اسپتال میں ہیں۔