Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا سفر تمام، آئرلینڈ کی سپر 12 مرحلے میں رسائی

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا سفر تمام، آئرلینڈ کی سپر 12 مرحلے میں رسائی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ آئرلینڈ نے دو بار کی عالمی چیمپئن کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دی ویسٹ انڈین بولر اپنے بلے بازوں کی جانب سے دیے گئے ہدف 147 رنز کا تحفظ نہ کرسکے اور مخالف ٹیم نے 147 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھارویں اوور میں 15 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    آئرلینڈ کے افتتاحی بلے باز پال اسٹرلنگ 66 اور وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر 45 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، آئرش ٹیم کے واحد آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان اینڈی بالبرینی تھے جنہوں نے 37 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    ویسٹ انڈیز کے بولروں میں واحد کامیابی اکیل حسین کو ملی انہوں نے 38 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ دیگر بولرز صرف مخالف بلے بازوں کو رنز دیتے رہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈین بلے باز برینڈن کنگ ناقابل شکست 62 رنز اسکور کیے، جانسن چارلس 24، اوڈن اسمتھ ناٹ آؤٹ 19 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹر رہے۔

    آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلینی نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بیری میک کریتھی اور سیمی سنگھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری نیٹ سیشن کے دوران بیٹر شان مسعود زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں اتوار کے روز ہونے والے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی میلبرن میں تیاریاں جاری ہے۔

    پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز کی گیند بیٹر شان مسعود کے سر پر جالگی۔

    شان مسعود کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ان کا ضروری معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شان مسعود کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی چوٹ کا جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو  آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کا آئرلینڈ کو جیت کیلیے 147 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کا آئرلینڈ کو جیت کیلیے 147 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے، فاتح ٹیم سپر 12 مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

    آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈین بلے باز برینڈن کنگ ناقابل شکست 62 رنز اسکور کیے، انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا، ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ٹیم کی اننگ کا استحکام بخشا۔

    جانسن چارلس 24، اوڈن اسمتھ ناٹ آؤٹ 19 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹر رہے۔

    آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلینی نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بیری میک کریتھی اور سیمی سنگھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کی آخری 2 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کی آخری 2 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کی دو آخری ٹیمیں کون سی ہوں گی یہ فیصلہ آج ہوگا کوالیفائر مرحلے میں آج دو میچ کھیلیں جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پہلا میچ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین اور دوسرا میچ زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا، ان میچوں کی فاتح ٹیمیں سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیں گی۔

    آج پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کو شکست دے کر سری لنکا سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں گروپ اے سے سری لنکا اور نیدر لینڈ چار چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سپر 12 مرحلے  کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

  • روہت شرما کی سوریا کمار یادیو کو ٹرول کرنے کی ویڈیو وائرل

    روہت شرما کی سوریا کمار یادیو کو ٹرول کرنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ساتھی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کا مذاق اڑا دیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سمیت تمام ٹیمیں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وارم اپ میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے بھارت نے بھی دو وارم اپ میچز کھیلنے تھے۔

    بھارت کا ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونا تھا لیکن دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

    ایسے میں بھارتی ٹیم نیٹ پریکٹس کے ساتھ تصاویر بنوانے میں بھی مصروف ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹر سوریا کمار یادیو جس ملک بھی جاتے ہیں وہاں کے ایئرپورٹ پر اپنی سیلفی لیتے ہوئے تصویر ضرور شیئر کرتے ہیں۔

    کپتان روہت شرما نے ان کے اس عمل پر مذاق بنادیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

    روہت ویڈیو میں بتارہے ہیں کہ ’ایک لڑکا جس ملک بھی جہاں جاتا ہے وہاں کے ایئرپورٹ پر تصویر لے کر شیئر ضرور کرتا ہے۔

    ان کے یہ کہتے ہی ساتھی کھلاڑی مسکرانا شروع کردیتے ہیں جبکہ خود سوریا کمار بھی بے ساختہ مسکرا دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ پاک بھارت ٹیمیں 23 اکتوبر بروز اتوار کو مدمقابل آئیں گی۔

  • رشبھ پنت نے پاک بھارت میچ سے متعلق کیا کہا؟

    رشبھ پنت نے پاک بھارت میچ سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے پاک بھارت میچ سے متعلق اظہار خیال کردیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 23 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکرے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے شائقین کی جانب سے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے لیے پوسٹس بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

    موجودہ اور سابق کرکٹرز بھی پاک بھارت میچ سے متعلق اپنی رائے دے رہے ہیں۔

    بھاتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کا کہنا ہے کہ وہ بھی میچ کے لیے پرجوش ہیں پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ سے اہم رہا ہے میچ کو لے کر جوش و جذبہ ہوتا ہے اس میں مداحوں کے جذبات شامل ہوتے ہیں۔

    رشبھ پنت کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں آپ فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ہر لمحے مختلف احساس میں ہوتے ہیں، ہر طرف لوگوں کا شور ہوتا ہے جب کہ قومی ترانے کے وقت ایک الگ ہی ماحول ہوتا ہے۔

    انہوں نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی ہمیں سکھاتے ہیں کہ کس صورتحال میں کس طرح کھیلنا ہے جو ہمیں آگے کے سفر میں مدد دے سکتا ہے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ’شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں‘

    ’شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں‘

    سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بھارتی بیٹرز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین آفریدی حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہوکر لوٹے ہیں انہیں ردھم میں آنے کے لیے وقت چاہیے لیکن حارث رؤف بھارتی بیٹرز کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اپنی فارم اور لائن لینتھ کی وجہ سے بھارتی بیٹرز کے لیے مشکل کھڑی کرسکتے ہیں۔

    آکاش چوپڑا نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ میں ہوشیار رہنا چاہیے کیوں کہ اس بار شاہین کے بجائے حارث رؤف ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو مشکل اوورز میں بھیجا جائے گا اور وہ صورتحال تبدیل کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں ہے لیکن میچ میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ڈیوڈ ویزے کی محنت رائیگاں، فتح یو اے ای کے نام

    ڈیوڈ ویزے کی محنت رائیگاں، فتح یو اے ای کے نام

    گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں یو اے ای نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نمبیبیا کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے۔

    یو اے ای کی جانب محمد وسیم 50 اور کپتان رضوان 43 رنز بناکر نمایاں رہے، نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز اور بین شیکونگو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز تک محدود رہی، ڈیوڈ ویزے کی شاندارنصف سنچری بھی ٹیم کو نہ جتواسکی۔

    یو اے ای کی جانب سے باسل حمید اور ظہور خان نے 2،2 جبکہ جنید صدیق اور کارتک میاپن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی یہ پہلی فتح ہے۔

    خیال رہے کہ اس میچ یو اے ای کی کامیابی کے ساتھ ہی 4 پوائنٹس کے ساتھ نیدرلینڈز سپر 12 میں پہنچ گیا جہاں اب اس کا مقابلہ پاکستان اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں سے ہوگا۔

  • پاک بھارت میچ میں کون پاکستانی بولر زیادہ خطرناک ہوگا؟ سابق بھارتی کرکٹر کا انکشاف

    پاک بھارت میچ میں کون پاکستانی بولر زیادہ خطرناک ہوگا؟ سابق بھارتی کرکٹر کا انکشاف

    سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے حارث رؤف کو شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا ہے۔

    آکاش چوپڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے فاسٹ بولرز سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

    اپنے ٹوئٹ میں سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا ہے کہ پاک بھارت میچ میں جو بولر غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں وہ شاہین شاہ آفریدی نہیں بلکہ حارث رؤف ہیں کیونکہ ممکن ہے کہ 23 اکتوبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں پاکستان کو شاہین شاہ دستیاب ہی نہ ہوں۔

    تاہم آکاش چوپڑا نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آؤٹ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔

     

    سابق بھارتی بلے باز نے کہا کہ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے دو وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے بھی افغانستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر کروڑوں شائقین کیلیے بُری خبر

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر کروڑوں شائقین کیلیے بُری خبر

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میچ کا انتظار کرنے والے شائقین کیلیے بری خبر ہے کہ میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔

    ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات نے آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھی اپنی لپیٹ  میں لے لیا ہے اور پورا ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں ہونے والی برساتوں سے متاثر ہوسکتا ہے جس کے میں راؤنڈ کا آغاز اتوار کو میلبرن میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ سے ہو رہا ہے۔

    پاک بھارت میچ کسی بھی ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ کہلاتا ہے اور دنیا بھر کے شائقین کی نظریں اس پر ہوتی ہیں تاہم ان شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کہ لانینا نامی موسم نے  مسلسل تیسرے برس آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو بارشوں کا باعث بن گیا ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ دسمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    میگا ایونٹ کے وارم اپ میچز کو بھی بارش نے متاثر کیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین وارم اپ میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو میلبورن میں شیڈول میچ کیلیے پہلے ہی موسم خراب کی وارننگ سامنے آچکی ہے۔

    ورلڈ کپ میں صرف پاک بھارت ٹاکرا ہی نہیں بلکہ ایونٹ کے دیگر میچز کو بھی خراب موسم متاثر کرسکتا ہے جس کی وجہ سے مقابلوں کا دورانیہ محدود یا پھر مکمل طور پر بھی بارش کی نذر ہوسکتے ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز اور فائنل کیلیے ریزرو ڈیز مختص کیے گئے مگر راؤنڈ روبن میچز میں ایسا کچھ نہیں ہے، جس کی وجہ سے بارش ہونے پر تاخیر سے آغاز اور مقابلے مکمل طور پر واش آؤٹ ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا، اس صورت میں ٹیموں کو میدان میں کارکردگی سے زیادہ قسمت پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ2020 میں آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ویمنز ورلڈ کپ کا انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس پر بلو شرٹس کو گروپ مرحلے میں زیادہ فتوحات کی بنا پر فائنل کھیلنے کا حقدار قرار دے دیا گیا تھا۔

    موسم کی خرابی نے کرکٹ کے دلدادہ افراد میں بے چینی پھیلا دی ہے اور شائقین کرکٹ آئی سی سی سے میچز کو موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کیلیے انڈور اسٹیڈیم بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ کئی شائقین نے آئی سی سی سے درخواست ہے کہ ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچز کو فیصلہ کن بنانے کیلیے اقدام کرے۔