Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ برسبین سے میلبرن روانہ

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ برسبین سے میلبرن روانہ

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ برسبین سے میلبرن روانہ ہوگیا ہے جہاں وہ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

    پاکستان میگا ایونٹ میں پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں ہی کھیلے گا، ایونٹ کے اس ہائی وولٹیج میچ پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور وہ میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

    قومی ٹیم نے برسبین میں دو وارم اپ میچز اور ایک پریکٹس سیشن میں شرکت کی، پہلے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوسرا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

     

  • انجرڈ کھلاڑیوں کا متبادل کون؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

    انجرڈ کھلاڑیوں کا متبادل کون؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے آئی سی سی نے انجرڈ کھلاڑیوں کے متبادل کی منظوری دے دی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تین ٹیموں نے چار کھلاڑی تبدیل کردیئے، سری لنکن اسکواڈ میں دو، انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات میں ایک ایک تبدیلی کی گئی۔

    انگلش فاسٹ بولرریس ٹوپلی انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو ان کی جگہ ٹائمل ملزانگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلئے گئے۔

    متحدہ عرب امارات کے اسکواڈ میں زوار فرید کی جگہ فہد نواز کی شمولیت ہوئی ہے۔

    نیدر لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل آئی لینڈرز کو بڑا دھچکا ملا، انجری کے باعث اوپنردانوشکاگوناتھیلاکا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سفر تمام ہوا ان کی جگہ آشین بھنڈارا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح فاسٹ بولردشمنتھاچمیرا کی جگہ رجیتھا اسکواڈ کاحصہ بن گئے۔

    چمیرا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں یو اے ای کے خلاف 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں۔

    آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تمام تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

  • ورلڈ کپ ٹاپ فور: کپل دیو نے بھارتی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی

    ورلڈ کپ ٹاپ فور: کپل دیو نے بھارتی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی۔

    میگا ایونٹ کے میچ سے قبل پاک بھارت ٹیموں سے متعلق شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بات کررہا ہے تو کسی کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    کپل دیو نے کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کے ایونٹ میں جیتنے کے امکانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک میچ جیتنے والی ٹیم اگلا ہار سکتی ہے بھارت کی جیت کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔

    کپل دیو کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ ٹاپ فور میں جگہ بناسکتے ہیں اور مجھے ان کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی فکر ہے تب ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کپل دیو کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کا امکان مجھے صرف تیس فیصد امکان ہے۔

  • کیا روہت شرما نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا؟

    کیا روہت شرما نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا؟

    آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا سب کو انتظار ہے جو 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔

    میگا ایونٹ کے میچ سے قبل پاک بھارت ٹیموں سے متعلق شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بات کررہا ہے تو کسی کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا اینڈ کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے منیجر ابراہیم بدیس نے آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا کرکٹ گراؤنڈ سے پاکستان کی جرسی پہنے اپنی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں مذکورہ شخص روہت شرما سے مشابہت رکھتا ہے۔

    تصویر جیسے ہی شیئر کی گئی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کے ٹیم میں واپس آتے ہی روہت شرما نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔‘

    دوسرے صارف نے روہت پر طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ نے اپنے ساتھ یہ کیا کیا ہے۔‘

  • شاہین آفریدی کی یارکر پر گرباز اسپتال پہنچ گئے

    شاہین آفریدی کی یارکر پر گرباز اسپتال پہنچ گئے

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گبرباز کو خطرناک یارکر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے.

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں‌ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں‌ 6 وکٹوں‌ کے نقصان پر 154 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا.

    ہدف کے تعاقب میں‌ قومی ٹیم کے بغیر کسی کے نقصان پر 19 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ‌ کردیا گیا.

    وارم اپ میچ میں‌ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی افغان جارح‌ مزاج بلے باز رحمان اللہ گرباز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے پویلین روانہ کیا.

    شاہین کی یارکر کو گرباز سمجھ نہ سکے جو سیدھی ان کے پاوں‌ پر جاکر لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے اور انہیں‌ ساتھی کھلاڑی کے کندھے پر ڈگ آوٹ لے جانا پڑا.

    بعدازاں گرباز کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا معائنہ کیا جارہا ہے ، واضح رہے کہ ہفتے کو افغانستان کو اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے۔

  • الزاری جوزف اور جیسن نے زمبابوے کو ٹھکانے لگادیا

    الزاری جوزف اور جیسن نے زمبابوے کو ٹھکانے لگادیا

    الزاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے زمبابوے بیٹنگ لائن کے دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گیلونگ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کیئربین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جانسن چارلس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،اس کے علاوہ رومن پوویل 28، ایون لیوس 15 اور کائل میئرز نے 13 رنز بنائے۔

    زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 ، بلیسنگ مزاربانی 2 جبکہ شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نےجارحانہ انداز اپنایا مگر فاسٹ بولر الزاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا، دونوں بولرز زمبابوے ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور مشترکہ طور پر سات وکٹیں لے اڑے۔

    زمبابوے ٹیم 153 رنز ہدف کے تعاقب میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جونگوے نے میچ کے اختتامی لمحات میں 29 رنز بناکر ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

    اس کے علاوہ ویسلی مدھویرے 27، ریان برل 18،سکندر رضا 14 جبکہ ریگیس چکابوا 13 رنز بناسکے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ عقیل حسین اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • آسٹریلوی ٹیم کو بڑے میچز سے پہلے دھچکا

    آسٹریلوی ٹیم کو بڑے میچز سے پہلے دھچکا

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج بیٹر جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچز سے پہلے انجری کا شکار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر جوش انگلس گولف کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے، انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو تازہ دم رکھنے کے لیے گولف کورس جانے کا موقع دیا گیا، جہاں جوش انگلس کا ہاتھ زخمی ہوا اور خون بہنے لگا۔

    میزبان ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوش انگلس کی انجری کی نوعیت جاننے کے لیے زخم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلش آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا نے ہفتے کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سچن ٹنڈولکر نے بڑی پیشگوئی کر دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سچن ٹنڈولکر نے بڑی پیشگوئی کر دی

    ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آسٹریلیا میں جاری ہے، مشہور اسپورٹس شخصیات اپنی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

    برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے پیش گوئی کی کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچیں گی۔

    برطانوی اخبار کے نمائندے نے ان سے سوال کیا کہ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ جواب میں لیجنڈری کرکٹر  نے کہا کہ میرا دل بھارت کی طرف ہے۔

    اس سے قبل سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی۔

    وسیم اکرم نے سیمی فائنل کے لیے  آسٹریلیا ، بھارت ، پاکستان اور جنوبی افریقا کو فیورٹ ٹیمیں قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

  • ویڈیو: ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا، گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی

    ویڈیو: ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا، گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی

    گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کے بیٹر نے حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے بیٹر جنید صدیقی نے 109 میٹر کا زور دار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم سے باہر جا گری۔

    آسٹریلیا کے گیلونگ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے بیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے 73 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

    یو اے ای کی اننگز کے 17 ویں اوور میں بیٹر جنید صدیقی نے سری لنکن بولر  چامیرا کو 109 میٹر کا چھکا مار کر کمنٹیٹر کو بھی حیران کر دیا، یاد رہے کہ یہ حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

  • شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور افغان ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی راشد خان ارمان کی ایک دل چسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج وارم اپ میچ ہو رہا ہے، پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو آئی سی سی کے آفیشل پیج پر شیئر ہوئی ہے، جس میں پویلین میں بیٹھے پاکستان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور افغان کھلاڑی راشد خان کوئی بات کر رہے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    ویڈیو کے مطابق شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کو متوجہ کر کے کچھ کہا اور پھر گراؤنڈ کی طرف اشارہ کیا، شاہین نے راشد کا بازو بھی دو مرتبہ اپنی طرف کھینچا، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ شاہین راشد سے کیا کہہ رے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاہین نے کیا کہا؟ یہ تو معلوم نہ ہو سکا ہے تاہم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی صارفین نے دل چسپ تبصرے ضرور کیے۔

    ایک صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ آجاؤ میدان میں میری گیند پر چھکا مار کر دکھاؤ۔‘ ایک اور صارف نے لکھا ’دنیا کا بہترین پیسر اور اسپنر ایک ساتھ۔۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا ’اچھا ہوا میں ایشیا کپ میں نہیں تھا ورنہ میری پیٹھ پر بھی کرسیاں توڑتے۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ باؤنڈری بڑی ہے بھائی۔‘