Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • سنیل گواسکر نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

    سنیل گواسکر نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کالم خلیج ٹائمز میں شائع ہوا جس میں انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو کی۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے لکھا کہ ’ایک کپ جو کرکٹ آسٹریلیا کی دسترس سے باہر ہے وہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہے اور وہ اسے یو اے ای میں جیتنے کے لیے بے چین ہوں گے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے اس فارمیٹ میں مشکل وقت سے گزارا ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ ان کے کچھ کھلاڑی دنیا کی مختلف ٹی 20 لیگز کھیل رہے ہیں لیکن وہ بحیثیت ٹیم کبھی اتنی کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔

    انہوں نے لکھا کہ کینگروز بنگلہ دیش میں کچھ عام سی کارکردگی دکھا کر اس ٹورنامنٹ میں پہنچے تھے، متحدہ عرب امارات میں پچز اور لمبی باؤنڈریوں نے یقینی طور پر ان کے بولرز اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی مدد کی ہے اور خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کی خوفناک اسٹرائیکنگ فارم میں واپسی کے ساتھ یقینی طور پر انہوں نے اب تک اپنی پہنچ سے دور اس کپ کو گھر لے جانے کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔

    سیمی فائنل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہاکہ پاکستان کو ابتدائی وکٹیں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر فنچ، وارنر کی جوڑی چلتی ہے تو آسٹریلیا کو روکنا مشکل ہوگا، امید ہے یہ بھی ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

    لیکن اس سے قبل انہیں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا جو اب تک ایونٹ کی بہترین آل راؤنڈ ٹیم رہی ہے، پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہ واحد ٹیم ہے جس نے اپنے تمام گروپ میچز جیتے ہیں اور وہ ایسا کرنے میں شاید ہی مشکلات میں دکھائی دیے ہوں۔

    گواسکر کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا واحد کھیل جس میں وہ تقریباً جیت سے دور دکھائی دیے وہ افغانستان کے خلاف تھا، لیکن وہاں بھی آصف علی نے زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے آخرکار انہوں نے وہ ایک اوور قبل ہی جیت لیا۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اس بار پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اگر خود کو فٹ اور متحرک رکھتا ہے تو وہ اس کھیل کے عظیم ترین یعنی ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن جائے گا۔

    سابق بھارتی کپتان نے لکھا کہ بابر اعظم پاکستان کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بھی بن سکتا ہے، کھیل کی صورتحال کے بارے میں اس کا مطالعہ شاندار ہے اور وہ بولنگ اور فیلڈ پلیسنگ میں جو تبدیلیاں کر رہا ہے وہ ناقابل یقین حد تک درست ہیں۔

    سنیل گواسکر نے لکھا کہ بولنگ میں اس کے پاس جو ورائٹی ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی بھی وقت بولر کی کمی کا شکار نہیں ہو سکتا اور یہ کسی بھی کپتان کے لیے بہت بڑا پلَس پوائنٹ ہے۔

  • شاہد آفریدی کا سیمی فائنل سے قبل اہم بیان آگیا

    شاہد آفریدی کا سیمی فائنل سے قبل اہم بیان آگیا

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سیاست دان بھی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے نام اہم پیغام شیئر کردیا۔

    بوم بوم آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ میچ فائنل کے برابر ہے، ہم نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین سیمی فائنل کھیلا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ بابر اعظم اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی آج ایک قدم بہتر ہوں۔‘

    واضح رہے کہ گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک دبئی کے میدان میں کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔

    دونوں ٹیمیں اس سے قبل چار مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔1987ء کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999ء کا ورلڈ کپ فائنل، 2010ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل اور 2015ء ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

  • ’فنچ کو کون پھنسائے گا؟ ڈیوڈ وارنر کی کمزوری سامنے آگئی‘

    ’فنچ کو کون پھنسائے گا؟ ڈیوڈ وارنر کی کمزوری سامنے آگئی‘

    سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر بریڈ ہاگ نے آسٹریلیا کے خلاف شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم کو خطرناک بولر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہاگ نے سیمی فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شاہین شاہ آفریدی خطرناک بولر ثابت ہوسکتے ہیں۔

    بریڈ ہاگ نے کہا کہ ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کے خلاف پاکستان کے اوپننگ بولرز میرے لیے ایک بڑا درد سر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بائیں ہاتھ کے بولرز کے خلاف اتنا اچھا نہیں کھیل سکتے جتنا وہ دائیں ہاتھ کے تیز رفتار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

    بریڈ ہاگ نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کو عماد وسیم کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے جو بائیں ہاتھ سے گیند کراتے ہیں۔

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ عماد وسیم، فنچ کے لیے سردرد ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی بولنگ سے فنچ کو پھنسا سکتے ہیں۔

    بریڈ ہاگ نے کہا کہ میرے لیے آج کا سیمی فائنل بہت اہم ہے کیونکہ مجھے دیکھنا ہے کہ آسٹریلیا آج جیتنا ہے یا ہار جاتا ہے۔

  • ٹی ٹوینٹی سیمی فائنل، انگلینڈ کی شکست کے بعد برطانوی ہائی کمشنر پاکستان سے پُرامید

    ٹی ٹوینٹی سیمی فائنل، انگلینڈ کی شکست کے بعد برطانوی ہائی کمشنر پاکستان سے پُرامید

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے آج کے میچ کو جھولا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ساری امیدیں پاکستان سے ہی ہیں۔

    نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے سیمی فائنل میں کیویز کی فتح اور اپنی ٹیم کی شکست کے بعد برطانوی ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا۔

    اس ٹویٹ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فتح پر مبارک باد پیش کی اور آج کے میچ کو رولر کوسٹر کہا۔ کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ ’میں اب اپنی دوسری ٹیم کی کامیابی کا منتظر ہوں‘۔

    کرسچن ٹرنر نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی دوسری ٹیم پاکستان ہے، جس کی فتح کے لیے انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اب ساری امید پاکستان پر ہے‘۔

    اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیمی فائنل میچ ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا تھا کہ ’بہترین مقابلہ ہوگا‘۔

    یاد رہے کہ آج ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے پہلی بار ٹی ٹوینٹی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ابوظبی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

    کیویز نے 167 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا، ڈیرل مچل نے 72 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی جبکہ کونوے چھالیس اور نیشم 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کے بولر لیونگ اسٹون اور ووکس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے گئے، معین علی 51، ملان 41 نمایاں بلے باز رہے تھے جبکہ کیویز بولر ساؤتھی، نیشم، ملنے اور سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    نیوزی لینڈ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلیںڈ کی جانب سے دیا جانے والا 167 رنز کا ہدف 19 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ڈیرل مچل نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کونوے 46 اور جمی نیشم 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کپتان کین ولیم سن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارٹن گپٹل 4 رنز بناسکے، گلین فلپس دو رنز پر لیونگ اسٹن کو وکٹ دے بیٹھے۔

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ اسٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عادل راشد ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    معین علی نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیام لیونگ اسٹن 17 رنز بنا کر جمی نیشم کو وکٹ دے بیٹھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اوپنر جوز بٹلر 29 رنز بنا کر ایش سودھی کا نشانہ بنے، جونی بریسٹو 13 رنز پر ایڈم ملنے کو وکٹ دے بیٹھے، ڈیوڈ ملان نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور ‏فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ انجریز کی شکار انگلینڈ ٹیم میں ‏تبدیلیاں کی گئی ہیں انجرڈ جیسن روئےکی جگہ سیم بلنگز انگلش ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    Image

    انگلینڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرسکے گا یا نیوزی لینڈ ورلڈکپ میں خراب ‏قسمت کو پس پشت ڈال کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

    انگلینڈ نے گروپ اے کے ابتدائی 4 میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن آخری ‏گروپ میچ میں ناقابل شکست رہنے والی انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیوزی لینڈ نے گروپ کے ابتدائی میچ پاکستان سے شکست کے بعد لگاتار 4 میچوں میں فتح حاصل کر کے سیمی ‏فائنل میں جگہ بنائی۔
    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی ہیں جو 2019 ورلڈ کپ فائنل میں تھے، جبکہ اسکواڈز میں ‏بہت سے کھلاڑی بھی وہی ہیں جنہیں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔

  • سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

    سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی میڈیا منیجر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کو ہلکا بخار ہے، دونوں کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا کل صبح پھر چیک اپ کیا جائے گا۔

    دو روز آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے دو قابل اعتماد کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کیلئے نہیں آئے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلوی کپتان کس پاکستانی کھلاڑی سے خوفزدہ؟

    آسٹریلوی کپتان کس پاکستانی کھلاڑی سے خوفزدہ؟

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا خوف ستانے لگا۔

    ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی زبردست فارم میں ہیں ان سے بچنا ہوگا۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان مسلسل پانچ میچ جیت کر فارم میں ہے، فائنل میں جانے کے لیے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بابر، کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا، میتھیوہیڈن

    انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں بیٹنگ ہو یا بولنگ پاور پلے اہمیت کا حامل ہے جبکہ ڈیتھ اوورز کے آس پاس کے اعدادوشمار ایک جیسے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے آسٹریلوی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا، سیمی فائنل میں فخر بہت اچھا کھیلے تو اس میں حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل بہت اہم ہے، پاکستانی ٹیم کسی کے خلاف بھی اچھا کھیل سکتی ہے، آسٹریلوی کرکٹ کو اچھی طرح جانتا ہوں انہیں ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

  • ڈوپلیسی نے پاکستان ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی

    ڈوپلیسی نے پاکستان ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی

    جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے متعلق پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے دیا، ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک غیرمعمولی کارکردگی دکھائی ہے، انہیں روکنا چیلنج ہوگا۔

    فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان کے بعد کیویز بھی ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں اور وہ ایونٹ میں اس کے کافی قریب بھی آچکے ہیں۔

    جنوبی افریقی کھلاڑی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

    فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کے بولنگ اٹیک کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلیا کو قابو کیسے کریں؟ شعیب اختر کے قیمتی مشورے

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پانچوں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس کل سیمی فائنل میں کینگروز سے ٹکرائیں گے۔

    یا رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹاس جیتا تو آسٹریلیا کو بیٹنگ کہ دعوت ‏دے کیونکہ کینگروز اسپنرز میں ‏پھنستے ہیں، قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی سب سے اہم ہے اگر 3 سے 4 اوورز میں ‏کوئی وکٹ نہ گری تو آسٹریلیا ‏ہاتھ کھڑے کر دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور محمدرضوان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جلد وکٹ نہیں دینی آرام سے اپنا گیم ‏‏کھیلنا ہے بیٹنگ لائن متوازی ہے مڈل آرڈر بلے باز بھی اچھے ہیں اور پھر پاور ہٹرز ہیں۔

  • آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکوں کی برسات کرکے قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے والے بیٹر آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی کی آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل مقابلے سے قبل دبئی میں پٹنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    مڈل آرڈر بلے باز نے گزشتہ روز یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔

    آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آصف علی نے ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حال ہی میں آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی تیاری شروع کرے گی جو 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    کیا انگلینڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرسکے گا یا نیوزی لینڈ ورلڈکپ میں خراب قسمت کو پس پشت ڈال کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گا؟ فیصلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

    انگلینڈ نے گروپ اے کے ابتدائی 4 میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن آخری گروپ میچ میں ناقابل شکست رہنے والی انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیوزی لینڈ نے گروپ کے ابتدائی میچ پاکستان سے شکست کے بعد لگاتار 4 میچوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی ہیں جو 2019 ورلڈ کپ فائنل میں تھے، جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی ہیں جنہیں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔

    دونوں ٹیموں سےمتعلق چند اہم حقائق

    دو ہزار انیس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں شکست دی، انگلینڈ پہلی بار فاتح بنا۔

    نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتح ہے، کیویز نے یہ فتح بھارت کو ہراکر حاصل کی۔

    کیویز نے کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیلا۔

    انگلینڈ آج کا میچ جیت کر تیسری بار ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جانےکی کوشش کرےگا، 2010 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوشکست دے کرپہلی بار ٹائٹل اپنےنام کیا تھا، 2016 میں انگلش ٹیم بدقسمت رہی جب وہ ویسٹ انڈیزسےفائنل آخری اوور میں ہاری۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور اکیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگئے، انگلش ٹیم تیرہ اور کیویز سات میں کامیابی ملی۔