Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ٹیم کی ناقص کارکردگی، بنگلہ دیش بورڈ کا تحقیقات کا فیصلہ

    ٹیم کی ناقص کارکردگی، بنگلہ دیش بورڈ کا تحقیقات کا فیصلہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ صابر حسین چوہدری نے بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ کے سربراہ نظم الحسن پر تنقید کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نظم الحسن کی سربراہی میں چار ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں، حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے ہیں، سب سے زیادہ عرصے رہنے والے بورڈ کے صدر بھی سب سے زیادہ نااہل ہیں۔

    بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارک وا نے آسٹریلیا کے خلاف 73 رنز پر آؤٹ ہونے پر بنگلہ دیشی ٹیم پر تنقید کی تھی، آسٹریلیا نے ہدف 38 گیندوں پر حاصل کرلیا تھا۔

    مارک وا کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم وہ کارکردگی نہ دکھاسکی جس کی ان سے توقع تھی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم سپر 12 مرحلے کے دوران کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھی اور اپنے تمام پانچ میچز ہار گئی تھی جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران بھی اسے سکاٹ لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • شاہین آفریدی کی ویڈیو پر آئی سی سی کا اہم کا فیصلہ

    شاہین آفریدی کی ویڈیو پر آئی سی سی کا اہم کا فیصلہ

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو پر اہم فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی بھی شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کی گئی ان سوئنگ گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کا فین ہوگیا۔

    آئی سی سی نے شاہین آفریدی کی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو کو ’این ایف ٹی‘ پر بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئی سی سی ویڈیو کو ڈیجیٹل آرٹ کی صورت میں فروخت کرے گی، ویڈیو کو خریدنے والا خوش نصیب خصوصی باکس میں وی آئی پی سیٹ پر بیٹھ کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گا۔

    ویڈیو کو خریدنے والا شخص اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی تھے، فاسٹ بولر نے روہت شرما، لوکیش راہول اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا ہے جبکہ قومی ٹیم 11 نومبر کو آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔

  • ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیشگوئی

    ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیشگوئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ویرات کوہلی کی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پیش گوئی کردی۔

    قومی ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا کہ بھارتی ٹیم آئی پی ایل کی وجہ سے کئی مہینوں بائیو سیکیور ببل میں رہی اور اس ہی کی وجہ سے ان کا نقصان ہوا جو ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیزیں تو اسی وقت بدل گئی تھیں جب ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کا آخری ٹی 20 سیریز ہوگی جبکہ بی سی سی آئی نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن بعد میں ویرات کوہلی نے خود تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ جب کوئی کرکٹر کہتا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ دے گا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ گڑ بڑ ہے، ایک کھلاڑی کے طور پر میں بتا سکتا ہوں کہ کوہلی کے ساتھی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات نہیں تھے، ہوسکتا ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ آپ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح طور پر دو گروپوں کو دیکھ سکتے ہیں، ایک ممبئی گروپ اور دوسرا دہلی گروپ ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی بھارتی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کیا۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: شنیرا اکرم کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: شنیرا اکرم کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 11 نومبر کو ٹکرائیں گی۔

    سوشل میڈیا صارفین اس سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور ساتھ ہی ایک صارف نے پوچھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔

    ٹویٹر صارف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی پوچھا۔

    خاتون صارف نے لکھا کہ میں یہ جاننے میں کافی دلچسپی رکھتی ہوں کہ اس میچ میں شنیرا کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    ثمرا طارق نامی صارف نے اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ کے میزبان فخر عالم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ ہمارے لیے وسیم اکرم سے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں۔

    تاہم شنیرا اکرم نے صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور جواب دینے کی بجائے الٹا سوال کرلیا، شنیرا نے لکھا کہ ’میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ کے خیال میں میں کس ٹیم ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟

    شنیرا اکرم کے سوال پر صارفین نے دلچسپ جوابات دینا شروع کردیے، کسی نے لکھا کہ آپ وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں اس لیے لگتا تو ایسا ہی کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہوں گی، ایک صارف نے لکھا کہ شنیرا کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تو وہ ان کے ہی کے ساتھ ہوں گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نے ویور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق ایونٹ براڈ کاسٹرز نےدعویٰ کیا ہےکہ چوبیس اکتوبر کو دبئی میں ہونے والا پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی کا اب تک سب سےزیادہ دیکھنے والا میچ بن گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ کو اب تک ایک سوسرسٹھ ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت ویسٹ انڈیز کا دوہزار سولہ میں ہونے والا سیمی فائنل سب سےزیادہ دیکھا جانے واالا میچ تھا، اس میچ کوایک سوچھتیس ملین افراد نےدیکھاتھا۔

    ایونٹ براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ویور شپ غیر معمولی رہی۔

    براڈ کاسٹر کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے۔

    واضح ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنایا تھا، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح نے دنیا بھر کے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی، دنیا بھر کا میڈیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدح سرائی کرنے لگا۔

    برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا او ترکی سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھے۔

    آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک ملا، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ پاکستان نے دس وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔

    اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورتحال بدل ڈالی، ترکش میڈیا نے بھی بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا تھا۔

  • بھارتی ٹیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کیوں کھیلا؟

    بھارتی ٹیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کیوں کھیلا؟

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ آخری گروپ میچ میں بھارتی ٹیم نے معروف کوچ تارک سنہا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔

    گزشتہ دنوں 71 سالہ تارک سنہا چل بسے تھے، وہ دہلی کے کلب کے کوچ اور اہم رکن تھے جنہوں نے کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تارک سنہا کی کوچنگ میں بھارت کے لیے کئی بڑے نام سامنے آئے جن میں سریندر کھنہ، منوج پربھارکر، اجے شرما، اشیش نہرا، شیکھر دھون اور رشبھ پنٹ شامل ہیں۔

    تارک سنہا ان پانچ کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں کھیلوں کے مشہور بھارتی ڈرون آچاریا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، بھارت نے نمیبیا کی جانب سے دیا جانے والا 133 رنز کا ہدف  16ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت پانچ میں سے تین میچز جیت سکی، بھارت کو نیوزی لینڈ اور پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہی ہار ان کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی وجہ بنی۔

  • بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نمیبیا کی جانب سے دیا جانے والا 133 رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    روہت شرما نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لوکیش راہول 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سوریا کمار یادو 25 رنز بنا ناٹ آؤٹ رہے۔

    نمیبیا کی جانب سے واحد وکٹ جین لینک نے حاصل کی۔

    اس سے قبل نمیبیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیاتھا۔

    ڈیوڈ ویزے 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسٹیفن بارڈ نے 21 اور فرائے لنک نے 15 رنز اسکور کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    جین فرائے لنک 15 اور روبن 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون اور رویندرا جڈیجا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمرا دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل بھارت نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارت اور نیمیبا دونوں ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہیں۔

    بھارت کو گروپ میں بڑی ٹیمیوں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے ساتھ ہی اس کے ایونٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب اس نے اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی کوشش کی لیکن کیویز کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست کے بعد یہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    نمیبیا نے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ جیسی ٹیم کو شکست دے کر اپنے لیے سپر 12 کی راہ ہموار کی تھی، جبکہ اس نے دوسرے مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو زیر کیا تھا تاہم اسے افغانستان، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا تھا۔

  • کپل دیو اور سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر برس پڑے

    کپل دیو اور سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر برس پڑے

    نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور سنیل گواسکر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی ہار سے کرکٹ ختم نہیں ہوگئی، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کے درمیان فاصلہ رکھنا ہوگا تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑی آئی پی ایل کو ورلڈ کپ پر ترجیح دیں گے تو پھر ہم کیا کہہ سکتے ہیں، ہر کھلاڑی کو پہلے ملک سے کھیلنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

    کپل دیو نے کہا کہ بی سی سی آئی کو بھی مستقبل میں آئی سی سی ایونٹ سے قبل پلاننگ کرنی ہوگی، ہمیں ہار سے سیکھنا ہوگا کہ جو غلطیاں ہوئی ہیں انہیں دوبارہ نہ دہرایا جائے۔

    کپل دیو نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کے مالی معاملات نہیں جانتا اس لیے اس پر زیادہ بات نہیں کروں گا۔

    دوسری جانب سنیل گواسکر نے کہا کہ موجودہ بھارتی ٹیم کسی بھی اچھی ٹیم کے خلاف اسکور نہیں کرسکتی۔

    سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنا درست نہیں ہے کیونکہ ایسا نہیں ہے کہ بھارت اپنے تمام میچ ہار گیا بلکہ دو میچوں میں بلے باز وہ نہیں کرسکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایسی حالت میں ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو فیلڈنگ میں غیرمعمولی ہوں، نیوزی لینڈ نے جس طرح فیلڈنگ کی، رنز بچائے، کیچز لیے، وہ سب سے اچھا تھا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ بھارتی ٹیم کو دیکھیں، سوائے 3 سے 4 شاندار فیلڈرز کے کوئی ایسا فیلڈر نہیں جو رنز اور باؤنڈریز روکے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کردیا، اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

  • پاکستان سے سیمی فائنل، آسٹریلوی کوچ کا اہم بیان آگیا

    پاکستان سے سیمی فائنل، آسٹریلوی کوچ کا اہم بیان آگیا

    دبئی: پاکستان سے سیمی فائنل میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

    جسٹن لینگر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم جیسے سپر اسٹار موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کوچ اور ساتھی سابق کھلاڑی میتھیو ہیڈن سے بہت اچھی دوستی ہے، دوستی ایک طرف کرکے سیمی فائنل میں جیت کے لیے اتریں گے۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم تیئس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کردیا، مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔

    پہلا ٹیسٹ تین مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں ہوں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا

    ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

    واضح رہے کہ جیسن روئے جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جیمز ونس کو جیسن روئے کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    جیسن رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر پریشان ہوں لیکن انجری کے سبب ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    انگلش اوپنر نے کہا کہ امید ہے کہ ہم سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کریں گے اور فائنل بھی جیتیں گے۔

     یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

    ٹائمل ملز کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس میں انجری کی نوعیت معلوم ہوئی تھی۔

    ای سی بی نے ٹائمل ملز کی جگہ سرے کے کرکٹر رائس ٹاپلی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔