Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • محمد رضوان نے بلے بازی میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    محمد رضوان نے بلے بازی میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ رنز اسکور کر کے حاصل کیا۔

    ریکارڈ کیا ہے؟

    اعزاز یا ریکارڈ یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز کرس گیل نے 2015 میں ٹی ٹوینٹی میچز میں ایک سال دوران سب سے زیادہ 1665 رنز بنائے تھے۔

    محمد رضوان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں پانچ رنز اسکور کر کے ٹی ٹوینٹی میچز میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 1666 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں ٹی ٹوینٹی میچز میں 1614، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 میں 1607 اور جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 2019 میں 1580 رنز اسکور کیے۔

    مزید پڑھیں: محمد رضوان کا نیا ریکارڈ : کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    یہ بھی پڑھیں: پانی وقفے کے دوران محمد رضوان کی گراؤنڈ میں‌ نماز ادائیگی، ویڈیو وائرل

    آئی سی سی کی درجہ بندی کے اعتبار سے اس سے قبل ایک سال کے دوران ٹی ٹوینٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں کرس گیل پہلے، ویرات کوہلی تیسرے، بابر اعظم چوتھے اور ڈویلیئرز پانچویں نمبر پر تھے۔

    محمد رضوان کی جانب سے قائم کیے گیے ریکارڈ کے بعد اب وہ دوسری سے پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

  • پاکستان کا سیمی فائنل کس ٹیم سے ہونے کا امکان ہے؟

    پاکستان کا سیمی فائنل کس ٹیم سے ہونے کا امکان ہے؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہونے کا قومی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ ٹو میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے، قومی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں ٹکرا سکتی ہے جس کا فیصلہ کل کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔

    گروپ ٹو میں قومی ٹیم اتوار کو اپنا آخری گروپ میچ اسکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔

    نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں کل فیصلہ ہوگا کہ کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آئے گی۔

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تو باآسانی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی اور بھارت خالی ہاتھ گھر لوٹے گا تاہم افغانستان کی ٹیم اگر کیویز کو ہراتی ہے تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آئے گا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہتر ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے آج پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی ہے جس کے بعد وہ اپنے گروپ میں ٹاپ ٹو کی پوزیشن پر آگیا ہے، دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگیا۔

    آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • جنوبی افریقہ انگلینڈ سے جیت کر بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    جنوبی افریقہ انگلینڈ سے جیت کر بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    شارجہ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کے خلاف جیت کر بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے جانے والے 190 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی اور جنوبی افریقہ نے میچ 10 رنز سے جیت لیا۔

    جنوبی افریقی فاسٹ بولر ربادا نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، تبریز شمسی اور پیٹرئیوس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 33 اور لیام لینگوسٹن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان مورگن 17 رنز پر ربادا کو وکٹ دے بیٹھے، جوز بٹلر 26 اور معین علی 37 رنز بناسکے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    وین ڈر ڈوسن نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ایڈن مرکرام 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ریزا ہینڈرکس 2 رنز بنا کر معین علی کا نشانہ بنے، کوئنٹن ڈی کاک 34 رنز بنا کر راشد خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
    انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

    واضح رہے کہ 4 میچوں میں 3 فتوحات کے بعد 6 پوائنٹس لے کر جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    اس فہرست میں آسٹریلوی ٹیم تمام 5 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس لیکن بہتر رن اوسط کے باعث پہلے نمبر پر ہے۔

  • بھارت سے شکست افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی

    بھارت سے شکست افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی

    دبئی: بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    عزیز اللہ فضلی کی جگہ میر واعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین میر واعظ نے 46 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم افغانستان اور اور اسکاٹ لینڈ سے فتوحات کے بعد نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گئی ہے۔

    افغانستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار 7 نومبر کو ابوظبی میں میچ کھیلنا ہے تاہم اس میچ میں افغان ٹیم کی فتح کا فائدہ اُس کے بجائے بھارتی ٹیم کو پہنچنے کے امکانات واضح ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

  • کرس گیل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا؟

    کرس گیل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا؟

    ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

    تفصییلات کے مطابق یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کرس گیل نے اننگز کے اختتام پر بلا لہرایا جبکہ ساتھی کرکٹرز نے ان کا استقبال کیا۔

    کرس گیل نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں محض 15 رنز اسکور کرسکے تھے، انہیں پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔

    ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ یا کرس گیل کی جانب سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان تو تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم غیر ملکی ویب سائٹ کرک انفو نے سوشل میڈیا پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اختتام پزیر‘۔

    کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بنا چکے ہیں۔

    دو روز قبل ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈیوائن براوو نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • ’نیوزی لینڈ جیتا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے‘

    ’نیوزی لینڈ جیتا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے‘

    دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے صحافی کے سوال کا سیدھا سا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ افغانستان سے جیت گیا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے۔

    صحافی نے جڈیجا سے سوال کیا کہ اگر افغانستان کیخلاف نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارتی ٹیم کا کیا ہوگا؟

    جڈیجا نے سیدھا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو بیگ پیک کرکے گھر چلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت کے بعد بھارت رن ریٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بھی آ گے نکل گیا۔

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 86 رنز کا ہدف باآسانی 6.3 اوورز میں پورا کر لیا۔

    اس جیت کے ساتھ بھارت کا رن ریٹ 1.619، افغانستان کا رن ریٹ 1.48، نیوزی لینڈ کا 1.2 جب کہ پاکستان کا رن ریٹ 1.06 ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا انتظار کرنا ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی افغانستان سے شکست بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بڑھا دے گی۔

    اس کے ساتھ کوہلی الیون کو نمیبیا کے خلاف اپنا میچ بھاری مارجن سے ہر صورت جیتنا ہے۔

  • بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 85 رنز کا ہدف باآسانی 6.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارت کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گری جب روہت شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول نے 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان ویرات کوہلی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ اور بریڈ ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف 17.4 اوورز میں 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    جارج منسے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیلم مکلوئڈ 16 رنز بنا کر محمد شامی کا نشانہ بنے، مائیکل لیسک 21 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔

    مارک واٹ کو 14 رنز پر جسپریت بمرا نے بولڈ کیا، کائل کوئٹزر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، میتھیو کروس کو 2 رنز پر جڈیجا نے آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندر جڈیجا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، بمرا  نے دو اور ایشون نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

  • ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں رقص کی ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں رقص کی ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان سے میچ کے دوران ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈانس کرتے رہے۔

    سوشل میڈیا پر ویرات کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تو شائقین کرکٹ ان کے ڈانس اسٹیپس کا موازنہ 5 سال قبل میچ کے دوران ہی کیے گئے ایک ڈانس اسٹیپس سے کرنے لگے۔

    رواں برس انہیں ’مائی نیم از لکھن‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا تو 2016 کے ورلڈ کپ میں ویرات کو فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے گانے ’گلاں گوریاں‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ ویرات کی حالیہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر پُرانی ویڈیو بھی ساتھ شیئر کررہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کی جیت نے بھارت کی مشکلات مزید بڑھا دیں

    نیوزی لینڈ کی جیت نے بھارت کی مشکلات مزید بڑھا دیں

    شارجہ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو باآسانی 52 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 164 رنز کے تعاقب میں مقررہ اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔

    نمیبیا کے اوپنر اسٹیفن بیئرڈ 21 رنز بنا کر سینٹنر کا نشانہ بنے، وین لنگن 25 رنز بنا کر نیشم کو وکٹ دے بیٹھے، ایرسمس 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    زینی گرین نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ویزے 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لوفٹی ایٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جمی نیشم، سودھی، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔

    کپتان کین ولیم سن 28 رنز کی اننگز کھیلی تھی، مارٹن گپٹل 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 39 اور جمی نیشم 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور برنارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    اس سے قبل نمیبیا کے کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ پچ کی صورت حال دیکھ کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میں موجود نیوزی لینڈ تین میچز کھیل کر اس وقت تیسرے نمبر پر براجمان ہے، آج کے میچ میں فتح کی صورت میں نیوزی لینڈ کے 6 پوائنٹس ہوجائے گی اور وہ افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے

    نیوزی لینڈ کی فتح بھارت کے لئے بھی دھچکا ہوگی، کیونکہ بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ایک شکست کا انتظار ہے، ایسی صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے رن ریٹ کا موازنہ کیا جائے گا، بہترین رن ریٹ کی حامل ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حق دار ہوگی۔

    اگر کیویز اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے گا۔

  • آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا

    آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا گیا جو سری لنکا نے جیت لیا، سری لنکا کی جیت کے ساتھ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی قابو کرلیا

    سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 20 رنز سے شکست دی تھی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 190 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی تھی۔