Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کمزور اسکاٹ لینڈ سے مدمقابل

    ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کمزور اسکاٹ لینڈ سے مدمقابل

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ور لڈکپ میں آج بھی دو اہم میچز کھیلےجائیں گے، پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور نمیبیا ٹکرائیں گی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور نمیبیا کےدرمیان میچ شارجہ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب آج بقا کی جنگ لئے انڈین ٹیم دبئی میں نسبتا کمزور اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ کریگی، بھارت تین میچز کھیل چکا ، جس میں اسے ایک میں فتح ملی، آج کے میچ میں جیت کے بعد انڈیا ٹیم 4 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے۔

    بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان دلچسپ صورت حال

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میں موجود نیوزی لینڈ تین میچز کھیل کر اس وقت تیسرے نمبر پر براجمان ہے، آج کے میچ میں فتح کی صورت میں نیوزی لینڈ کے 6 پوائنٹس ہوجائے گی اور وہ افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے تاریخی ٹیسٹ میچ؛ آسٹریلیا نے فیصلہ سنا دیا

    نیوزی لینڈ کی فتح بھارت کے لئے بھی دھچکا ہوگی، کیونکہ بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ایک شکست کا انتظار ہے، ایسی صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے رن ریٹ کا موازنہ کیا جائے گا، بہترین رن ریٹ کی حامل ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حق دار ہوگی۔

    اگر کیویز اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے گا۔

  • رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے

    رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ 14 نومبر کو شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دبئی میں دیکھیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ 14 نومبر کو شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دبئی میں دیکھیں گے، رمیز راجہ دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس 16 نومبر سے شیڈول ہے، اجلاس میں اگلے سرکل 2024 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کا فیصلہ متوقع ہے۔

    پی سی بی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی اماراتی بورڈ کے ساتھ کرنے کا خواہش مند ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ کیا ہے جبکہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرکے پانچویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    پاکستان نے میگا ایونٹ کے چوتھے میچ میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا آخری میچ 7 نومبر اسکاٹ لینڈ سے کھیلے گی۔

  • سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی قابو کرلیا

    سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی قابو کرلیا

    ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 20 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 190 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

    شمرون ہٹمائر کی نصف سنچری کی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکی، ہٹمائر 81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نکولسن پورن 46 رنز بنا کر چمیرا کا نشانہ بنے۔

    اوپنر کرس گیل ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ایون لوئس 8 رنز بنا پر چلتے بنے، کیرون پولارڈ کو صفر پر ڈی سلوا نے بولڈ کیا۔

    آندرے رسل 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جیسن ہولڈر بھی 8 رنز پر ہمت ہار گئے۔

    سری لنکا کی جانب سے بنورا فرنینڈو اور کرونا رتنے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، چمیرا اور دسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    چرتھ اسالنکا نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نسانکا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کوشل پریرا 29 رنز بنا کر آندرے رسل کا نشانہ بنے، دسن شناکا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کرونا رتنے نے 6 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیووین براوو ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    واضح رہے کہ گروپ 1 میں سری لنکا 4 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز 3 میچز میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

  • محمد رضوان نے عوام سے اہم درخواست کردی

    محمد رضوان نے عوام سے اہم درخواست کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

    وکٹ کیپر نے عوام سے قومی ٹیم کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان کو نمیبیا کے خلاف میچ میں 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں ہم اپنی پوری محنت کر رہے ہیں باقی ‏سب اللہ پرہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم نے دو روز قبل نمیبیا کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ اب پاکستان 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔

  • آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا

    آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، ایڈم زمپا کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 74 رنز کا ہدف 7ویں اوور میں پورا کرلیا۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ڈیوڈ وارنر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مچل مارش 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور شریف الاسلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم 15 اوورز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بنگلہ دیش کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    شمیم حسین 19، محمد نعیم 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان محمود اللہ 16 رنز بناسکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

  • بھارت نے افغانستان کو باآسانی قابو کرلیا

    بھارت نے افغانستان کو باآسانی قابو کرلیا

    ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے جانے والے 211 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔

    افغانستان کے کپتان محمد نبی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کا نشانہ بنے۔

    رحمان اللہ گرباز 19 رنز پر پانڈیا کو وکٹ دے بیٹھے، گلبدین نائب کو 18 رنز پر ایشون نے آؤٹ کیا، نجیب اللہ زردان بھی 11 رنز بنا کر ایشون کا نشانہ بنے۔

    لیگ اسپنر راشد خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کریم جنت 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روی چندرن ایشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول نے 140 رنز کی شاندار آغاز فراہم کیا، روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    رشبھ پنت 27 اور ہاردک پانڈیا 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور ‏فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    Image

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے، دوسری ے نمبر پر افغان ٹیم موجود ہے جنہوں نے تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے ،جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے

  • بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارت اور افغانستان کے درمیان ابوظبی میں ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا میچ جاری ہے، بھارت نے افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے کا ٹرینڈ بن گیا، ٹویٹر صارفین نے افغان ٹیم کو ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کی ناقص کارکردگی سے میچ فکسنگ عیاں ہوگئی۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم جان بوجھ کر خراب کھیل رہی ہے۔

    افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔


    صارفین فکسڈ میچ کےحوالے سے ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 173 رنز کے تعاقب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔

    جارج منسے 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل لیسک کی 42 رنز کی اننگز بھی اسکاٹ لینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    کائل کوئٹزر 17 رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بنے، میتھیو کروس 27 رنز بنا کر ساؤتھی کو وکٹ دے بیٹھے، رچی برینگٹن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

    گلین فلپس 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، کپتان کین ولیم سن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بریڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو، وکٹیں حاصل کیں، مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجرڈ جوش ڈیوی کی جگہ الاسدیر ایوان کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کائل کوٹزر بھی بطور کپتان ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

    کیویز کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بھارت کے خلاف فائنل الیون کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت اور افغانستان آج آمنے سامنے

    نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ کو افغانستان نے با آسانی زیر کیا تھا۔

    گروپ ٹو میں شامل نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے ، جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے۔

    اسکاٹ لینڈ سپر مرحلے میں شامل ہونے کے باوجود ابھی تک فتح سے محروم ہے، ٹیم نے دو میچز کھیلےہیں، دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کو ابھی پاکستان، انڈیا سے میچز کھیلنے ہیں۔

  • ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ شعب ملک کے لیے نیک ثابت ہوا

    ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ شعب ملک کے لیے نیک ثابت ہوا

    دبئی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ نیک ثابت ہوا۔

    قومی ٹیم کے سینئر بلے باز اور اسپینر شعیب ملک کو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل تو نہیں کی گیا تھامگر صہیب مقصود کی انجری کے باعث انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    اب تک وہ کوئی خاطر خواہ یا قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں تو کامیاب نہیں رہے ہاں مگر دو میچز میں انہوں نے وکٹ روکنے اور دوسرے کھلاڑی کو حوصلہ دے کر جارحانہ انداز  اپنانے کا مشورہ دیا، جس کا فائدہ قومی ٹیم کو ہوا۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک کی ٹیم میں‌ واپسی، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ‌ دی

    یہ ورلڈکپ شعیب ملک کے لیے نیک اس لیے ثابت ہوا کہ چار میچز کے دوران اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اُن کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فالوررز کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

    ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شعیب ملک بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، اس سے قبل عماد وسیم اور بابر اعظم بیس لاکھ فالوررز کے ساتھ سرفہرست تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    شعیب ملک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے صرف 226 آئی ڈیز کو فالو کیا ہوا ہے، جس میں ساتھی کرکٹرز ،عزیز و اقارت اور کچھ پاکستانی و عالمی شہرت یافتہ شخصیات ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اسکاٹش وکٹ کیپر کی ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اسکاٹش وکٹ کیپر کی ویڈیو وائرل

    دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اسکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر میتھیو کروس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اسکاٹ لینڈ کے وکیپر میتھیو کروس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    میتھیو کروس میدان میں ساتھی کھلاڑیوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتی رہے، انہوں نے کہا کہ ’چلو چلو پورا بھارت ہمارے ساتھ ہے۔‘

    وکٹ کپر میتھیو کروس کی ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، نیوزی لینڈ کی ہار کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان ہے۔

    میتھیو کروس نیوزی لینڈ کے خلاف 29 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں ٹم ساؤتھی نے بولڈ کیا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ نے 13 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے ہیں۔