Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ’بھارت کے خلاف جو میچ جیتا ہمیشہ یاد رہے گا‘

    ’بھارت کے خلاف جو میچ جیتا ہمیشہ یاد رہے گا‘

    دبئی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف جو میچ جیتا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے تیاریوں کا موقع نہیں ملا، بڑے ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں نے خود کو تیار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیلا، نیوزی لینڈ کے خلاف کھلاڑیوں میں بہت جذبہ تھا، اس کارکردگی پر ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ آئندہ میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مزید پڑھیں: بابراعظم نے پہلے بیٹنگ کرنے کی وجہ بتا دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کا فارم میں آنا ضروری اور خوش آئند ہے، سیمی فائنل میں بھی اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کریں گے۔

    نمیبیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے کا پلان تھا۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ اوس کی وجہ سے بہتر نہ ہوسکی لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں، سیمی فائنل میں بھی اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کریں گے۔

  • پاکستان کو کس ٹیم سے خطرہ ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا

    پاکستان کو کس ٹیم سے خطرہ ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مشکلات کا شکار کرنے والی ٹیم کا نام بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کی نمیبیا سے فتح کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جارہی ہے، پاکستان کو اب دوسرے گروپس کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کرنی چاہیے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں سیمی فائنل جیتنے کی ضرورت ہے، جب ہم سیمی فائنل جیت لیں گے تو مجھے یقین ہے کہ ہم انگلیںڈ کا مقابلہ بھی کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ روز نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • پاکستانی کھلاڑی نمیبین ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے

    پاکستانی کھلاڑی نمیبین ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے

    گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، تاہم نمیبیا کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی جس پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے پاکستانی کرکٹ ٹیم نمیبین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتح کی خوشی منانے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔

    پوری ٹیم نمیبین ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچی اور دل شکستہ بیٹھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی ہمت بندھائی۔

    نمیبیا کی کرکٹ ٹیم نے اب تک گروپ کی دیگر ٹیموں بشمول بھارت کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں سراہا اور مبارک باد دی۔

    اس دوران محمد حفیظ نمیبیا کے کھلاڑی کو خاص ٹپس بھی دیتے نظر آئے جبکہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنائی۔

    پاکستانی ٹیم کے اس اقدام کو نمیبیا کرکٹ بورڈ نے بھی سراہا اور اسے حقیقی اسپورٹس مین شپ قرار دیا۔ نمیبیا کی جانب سے کہا گیا کہ ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کے مدمقابل آنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس بار ٹورنامنٹ میں میچ تو جیت ہی رہی ہے، ساتھ ہی مسلسل دل بھی جیت رہی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

    گزشتہ روز کے میچ میں فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اپنے چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ نمیبیا ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

  • گرین شرٹس پہلی بار ٹی 20 میں  نمیبیا سے مدمقابل

    گرین شرٹس پہلی بار ٹی 20 میں نمیبیا سے مدمقابل

    دبئی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپناچوتھا میچ آج نمیبیا کےخلاف کھیلےگا، فتح کی صورت میں گرین شرٹس سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پروٹیز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر وہ بنگلہ دیش کےخلاف میچ جیت جاتے ہیں تو ان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن رہیں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم میں اہم تبدیلی متوقع ‏

    جنوبی افریقا نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پروٹیز چار پوائنٹس کے ساتھ اس وقت گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    پاکستان بمقابلہ نمیبیا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دوسرے میچ میں قومی ٹیم نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی ٹیم نمبیا کیخلاف پہلی بار ٹی20میچ کھیلےگی۔

    مسلسل تین کامیابیوں کےبعدکھلاڑیوں کےحوصلےبلند اور نظریں سیمی فائنل تک رسائی پر مرکوز ہیں، قومی ٹیم نمیبیا کو ہرانے کی صورت میں سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائے گی۔

    بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مقابلے میں نسبتاً کمزور ٹیم نمیبیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی ‏متوقع ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ اسپنر محمد نواز کو آزمایا جا سکتا ہے، حسن علی کے لیے فی الحال میگا ‏ایونٹ کچھ خاص نہیں رہا اور وہ توقعات کے برعکس خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

  • ٹرینٹ بولٹ کامیابی حاصل کر کے پانچویں بولر بن گئے

    ٹرینٹ بولٹ کامیابی حاصل کر کے پانچویں بولر بن گئے

    دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آج ہونے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی ایک سیڑھی اور عبور کرلی۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بولرز کی شاندار کارکردگی دکھا کر بھارتی بلے بازوں کو مختصر ترین ہدف تک محدود رکھا۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

    بھارتی بلے بازوں نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز اسکور کیے، جڈیجہ اور پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

    ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈنےبھارت کو8وکٹوں سےآؤٹ کلاس کردیا اور 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، ڈیرل مچل 49 اور ولیمسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    ٹرینٹ بولٹ کا اعزاز

    ٹرینٹ بولٹ نے 4اوورز میں بیس رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوینٹی میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے۔

    ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ ساؤتھی نے ٹی ٹوینٹی میں 101 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ساؤتھی 77 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، مچل 61 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، میکولم 58 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور بولٹ 50 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    ٹرینٹ بولٹ کے علاوہ آج کے میچ میں اش سوڈھی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ساؤتھی اور ملائن ‏نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

    ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

    دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آج ہونے والے دوسرے میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کیوی بولرز نے اننگز کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں، روہت شرما، ویرات کوہلی ‏سمیت کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ مزاحمت نہ کر سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 110 رنز ‏ہی بنا سکی۔

    ٹی ٹوینٹی کی تاریخ میں بھارتی ٹیم نے ایک ایسا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا، جو آج سے پہلے کسی کمزور ٹیم کے حصے میں بھی نہیں آیا تھا۔

    بدترین ریکارڈ

    بھارتی کھلاڑی 10 اوورز یعنی 60 گیندوں پر  ایک بار بھی گیند کو بونڈری کے باہر نہیں پھینک سکے۔ ساتویں اوور سے 17ویں اوور تک بھارتی کھلاڑی بہت محتاط رہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کا نیوزی لینڈ کو آسان ہدف

    آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی طرح ہے کیونکہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے سیمی ‏فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

  • آصف علی کی پرانی بائیک سے والہانہ محبت کی ویڈیو وائرل

    آصف علی کی پرانی بائیک سے والہانہ محبت کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کو کو یادگار انداز میں فتح سے ہمکنار کروانے والے آصف علی کی موٹرسائیکل خریدنے کے حوالے سے پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ ماضی اور جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح ہے جس میں آصف علی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    پاکستانی صحافی کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آصف علی نے یاماہہ سے ہنڈا 125 تک کا سفر بتایا، ویڈیو میں بلے باز نے بتایا کہ جب انہیں پہلے ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کیا گیا، اس وقت وہ یاماہہ پر سفر کرتے تھے اور ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 5 ہزار روپے تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں وہ تو نہیں کھیل سکے لیکن انہیں 55 ہزار روپے بطور انعام دیا گیا، جس میں سے 50 ہزار روپے کی انہوں نے ہنڈا 125 بائیک خریدی۔

    پاکستانی بلے باز نے بتایا کہ ان ہی دنوں وہ انہیں ایک اور ٹورنامنٹ کےلیے منتخب کیا گیا اور جب وہ وہاں سے واپس لوٹے تو انہیں اپنی یاماہہ دکھائی نہیں دی جس پر انہوں نے اپنے بڑے بھائی سے پریشان ہوکر موٹرسائیکل سے متعلق پوچھا۔

    آصف علی کے بھائی نے بتایا کہ انہوں نے 5 ہزار روپے کباڑیے کو یاماہہ بیچ دی، جس پر آصف علی بہت پریشان ہوئے اور کہا کہ اس یاماہہ مشکل کے دنوں میں بہت ساتھ دیا تھا۔

    آصف علی نے بتایا کہ جب ان کے دادا جی نے یاماہہ خریدی تو پڑوسی گاؤں سے لوگ بائیک دیکھنے کےلیے آئے تھے، اس بائیک سے زیادہ دلی لگاؤ تھا۔

    یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو آصف علی نے 19ویں اوور میں لگاتار چار چھکے مار کر میچ کا پانسہ پلٹا اور قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، جس میں چار چھکے بھی شامل تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ جاری ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گروپ ون سے تمام ٹیموں نے تین تین میچز کھیل لئے، انگلینڈ تین فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقا کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

    گروپ ٹو میں پاکستان پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اوروہ سیمی فائنل کے دروازے پردستک دے چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بقا کی جنگ: آج نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے

    افغانستان دوسرے اور نمیبیا تیسرے نمبر پر موجود ہے،بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا دوسرا اہم میچ کھیلیں گی۔

    واضح رہے کہ گروپ ون کی ٹاپ ٹیم گروپ ٹو کی رنر ٹیم سےکھیلےگی جبکہ گروپ ٹو کی ٹاپ ٹیم گروپ ون کی رنر سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

  • افغانستان کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    افغانستان کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    شارجہ: افغانستان کے سابق کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، اصغر خان کا کہنا تھا کہ نمیبیا کے خلاف کل اپنا آخری میچ کھیلوں گا۔

    واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے سابق بھارتی کپتان مہندر دھونی کا اہم ریکارڈ برابر کیا تھا۔

    ان کی قیادت میں افغان ٹیم اب تک 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیت چکی ہے، دھونی نے بھی بھارت کو اتنے ہی میچز جتوائے تھے۔

    اس فہرست میں انگلینڈ کے اوئن مورگن 33 فتوحات کے ساتھ دوسرے،سرفراز احمد 29 کے ساتھ تیسرے اور ڈیرن سیمی 27 کامیابیاں حاصل کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔

    یاد رہے کہ اصغر افغان نے 2009 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 6 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ پر ٹیم کے لیے خدمات پیش کرنے پر کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو ان کی جگہ لے گا۔

  • انگلینڈ‌ نے کینگروز کو 8 وکٹوں‌ سے پچھاڑ دیا

    انگلینڈ‌ نے کینگروز کو 8 وکٹوں‌ سے پچھاڑ دیا

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے 126 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں پورا کرلیا، جوز بٹلر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    جیسن رائے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملان 8 رنز بناسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر اور ایڈم زمپا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے  126 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایشٹن اگر نے 20 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک رن پر ووکس کا نشانہ بنے، اسٹیو اسمتھ کو کرس جارڈن نے پویلین کی راہ دکھائی، گلین میکسویل 6، مارکس اسٹونس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، مچل اسٹارک 13 رنز بناسکے۔

    انگلینڈ کی جانب سے آل راؤنڈر کرس جارڈن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)