Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ’جیت کی خوشی، باراتی ’دلہے‘ کو چھوڑ نعرے لگاتے رہے‘

    ’جیت کی خوشی، باراتی ’دلہے‘ کو چھوڑ نعرے لگاتے رہے‘

    پاکستان نے گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، میچ کے ہیرو آصف علی تھے جنہوں نے آخری لمحات میں چار چھکے جڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

    پاکستانی شائقین کی جانب سے پاک افغان کو خوب انجوائے کیا گیا مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگا کر میچ دکھایا گیا اور پاکستان کی جیت پر شائقین کرکٹ کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو شادی ہال سے سامنے آئی ہے جہاں باراتی دلہے کو چھوڑ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے، شادی ہال میں میچ دکھانے کے لیے خصوصی طور پر اسکرین نصب کی گئی تھی۔

    ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتی جیت کا جشن منارہے ہیں اور دلہے میاں پیچھے کھڑے سارا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

    شائقین کرکٹ کو جیت کی خوشی میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک خاتون نے نعرہ لگایا کہ فائنلی ہم میچ جیت گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، پاکستان ٹیم نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • کرس ووکس کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    کرس ووکس کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ جاری ہے دوسرے ہی اوور میں کرس ووکس نے اسمتھ کا ناقابل یقین کیچ تھام لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی 4 وکٹیں 21 رنز پر گر گئیں، کرس جارڈن کے دوسرے اوور میں کرس ووکس نے اسٹیو اسمتھ کا شاندار کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

    آئی سی سی نے کرس وکس کے کیچ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ایک رن پر بیٹنگ کررہے تھے کرس جارڈن نے انہیں سلو باؤنسر کروائی جسے اسمتھ کھیلنے گئے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔

    کرس ووکس کیچ پکڑنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اور گیند ان کے سر کے اوپر سے جارہی تھی لیکن انہوں نے شاندار طریقے سے کیچ تھام لیا۔

    ووکس کے کیچ کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے اور انگلش ٹیم کی جیت کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔

  • شاداب خان نے کس چیز پر اصرار کیا تھا؟ آصف علی نے بتادیا

    شاداب خان نے کس چیز پر اصرار کیا تھا؟ آصف علی نے بتادیا

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز شاداب خان نے سنگل لینے کا اصرار کیا مگر میں نے رن نہیں لیا۔

    افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے والے بلے باز آصف علی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری وجہ سے پاکستانیوں کو خوشی ملی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہی سوچ رہا تھا کہ جو گیند ملے گا اسے مڈل کروں گا،  شاداب خان کے اصرار کے باوجود سنگل نہیں لیا۔

    مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کے بعد سوشل میڈیا پر آصف علی کا چرچا، ہر سو مبارک باد کے پیغامات

    آصف علی نے کہا کہ ’میں جانتا تھا کہ اگر اس اوور میں موقع نہ ملا تو اگلے اوور میں میچ ختم کرسکتا ہوں، مگر بالز  کو ہٹ کرنے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا‘۔

    انہوں نے مداحوں سے اسی طرح سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا ماحول بہت خوشگوار ہے، ہم اگلے میچز میں بھی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل آصف علی نے 19ویں اوور میں لگاتار چار چھکے مار کر میچ کا پانسہ پلٹا اور قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، جس میں چار چھکے بھی شامل تھے۔

  • ڈیوڈ‌ ملر نے سری لنکا سے یقینی فتح‌ چھین لی

    ڈیوڈ‌ ملر نے سری لنکا سے یقینی فتح‌ چھین لی

    شارجہ: جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر نے دو چھکے لگا کر سری لنکا سے یقینی فتح چھین لی۔

    شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے 143 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

    جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر نے 13 گیندوں پر 23 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ربادا 7 گیندوں پر 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا ڈی سلوا نے تین اور چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاتھم نسانکا نے 72 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے لیگ اسپنر تبریز شمسی اور پریٹوریئس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف میچ میں پروٹیز اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ہینرک کلاسن کی جگہ کوئنٹن ڈی کوک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    ٹیمبا بووما(کپتان)، رضا ہینڈرکس، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک ، ڈیوڈ ملر، ڈوین پریٹوریس، کیشو مہاراج، کیگسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی

    یہ بھی پڑھیں: پاک افغان میچ: ہزاروں افراد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل، آئی سی سی پریشان

    سری لنکا پلیئنگ الیون میں کوسل پریرا (وکٹ کیپر)، پاتھم نسانکا، چاریت اسلانکا، اویشکا فرنانڈو، بھانوکا راجا پاکسے، داسون شناکا (کپتان)، چمیکا کرونارتنے، وانندو ہاسارنگا، دشمنت چمیرا، لاہیرو کمارا اور بنورا فرنانڈو شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی امید برقرار رہی گی۔

  • ’کیوی بولر بھارت کیخلاف ’آفریدی‘ کا انداز اپنائیں گے

    ’کیوی بولر بھارت کیخلاف ’آفریدی‘ کا انداز اپنائیں گے

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کی طرح گیند کرنے کا پلان بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کی طرح سوئنگ کرکے بھارتی ٹاپ آرڈر کو ٹھکانے لگانے کی ٹھان لی۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 12 مرحلے کا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    شاہین آفریدی نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو گولڈن ڈک پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا جبکہ دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی شاندار ان سوئنگ گیند پر بولڈ کیا تھا۔

    پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    ٹرینٹ بولٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہین نے جس طرح سے بولنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس بہترین بیٹنگ لائن ہے اور ابتدائی وکٹیں گرنے سے ہماری ٹیم کے لیے میچ جیتنا آسان ہوجائے گا۔‘

    ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ میں شاہین آفریدی کی طرح بولنگ کرنا چاہوں گا اور ان کی بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ کی ویڈیو دیکھ رہا ہوں۔‘

  • ’پاکستان کا سیمی فائنل میں کس سے سامنا ہوگا؟‘

    ’پاکستان کا سیمی فائنل میں کس سے سامنا ہوگا؟‘

    لندن: ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی لگاتار تیسری جیت اور شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے فیورٹ ہوچکی ہے۔

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پاکستان سے متعلق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو خبردار کردیا، مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے۔

    مائیکل وان نے کہا کہ انگلیںڈ اور آسٹریلیا جو میچ جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت، نیوزی لینڈ اور گزشتہ روز افغانستان کو شکست دے چکی ہے۔ تینوں ٹیموں کو شکست دینے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

    قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔

    گزشتہ روز بین اسٹوکس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرلکھا تھا کہ کیا پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرانے جارہی ہیں۔

    بین اسٹوکس نے آصف علی کی بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیمیں آصف علی کا نام یاد رکھیں۔‘

  • ڈی کوک نے ضد چھوڑ کر گھٹنے ٹیک دیے، ویڈیو دیکھیں

    ڈی کوک نے ضد چھوڑ کر گھٹنے ٹیک دیے، ویڈیو دیکھیں

    شارجہ: جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر ڈی کوک نسلی تعصب کے خلاف احتجاج میں شریک ہوگئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی کوک آج سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں شریک ہوئے اور انہوں نے نسلی تعصب کے خلاف گھٹنے ٹیک کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    اس سے قبل ڈی کوک نے نسلی تعصب یا نسل پرستی کے خلاف ہونے والے علامتی احتجاج کے طور پر گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا تھا۔

    جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے آج خصوصی طور پر  نے اپنے کھلاڑیوں کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ میچ کے آغاز سے پہلے گھٹنے پر بیٹھ کر سیاہ فام افراد سے ہونے والے تعصب کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

    کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف متحد اور مستقل مؤقف اختیار کرے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے ’بلیک لائیو میٹر‘ سے یکجہتی کا اظہار کرنے سے انکار کرتے ہوئے میچ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

    جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر کی اس حرکت کا نوٹس لیا اور اُن کی سرزنش کی، جس پر آج وہ احتجاج میں شریک ہوئے۔

    مزید پڑھیں: ‘گھٹنے ٹیکنے کو ایشو نہیں بنانا چاہتا’، ڈی کوک نے معذرت کرلی

    ڈی کوک نے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ’اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو سبق ملتا ہے اور کسی کی زندگی میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا‘۔

  • ‏’بھارت کی ٹیم اتوار تک ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی‘‏

    ‏’بھارت کی ٹیم اتوار تک ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی‘‏

    قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ‏ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی کی دل کھول کر تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا، افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔

    دوسری جانب اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ‏تو دل خوش کردیا۔

    مزید پڑھیں: ‘ شاندار فتح کی خوشی میں رات بھر سو نہ سکا ‘

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ‏ایک مضبوط قوت ہے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔

  • آصف علی کا منفرد ریکارڈ، شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے

    آصف علی کا منفرد ریکارڈ، شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف میچ میں چار چھکے لگا کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں ہاری ہوئی بازی پلٹ دی اور ان کے چار چھکوں کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

    آصف علی نے 7 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آصف علی نے دونوں اننگز بڑی اچھی کھیلی، مجھے یقین تھا کہ آصف علی جب بھی میچ پھنسے گا وہ نکال کر دیں گے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح آصف علی سے امید تھی ویسا ہی کھیل انہوں نے پیش کیا، آصف علی ہٹنگ کی وجہ سے ہی جانے جاتے ہیں۔

    علاوہ ازیں آصف علی نے یو اے ای میں 62 چھکے لگا کر شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    آصف علی نے یو اے ای میں 62 چھکے لگائے ہیں جبکہ بوم بوم آفریدی 56 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، کامران اکمل نے متحدہ عرب امارات میں 59 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا۔

    اسی فہرست میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک بھی شامل ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 54 ہے۔

    واضح رہے کہ آصف علی کو افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • عاصم اظہر نے افغانستان سے فتح کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دے دیا

    عاصم اظہر نے افغانستان سے فتح کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دے دیا

    کراچی: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے افغانستان کے خلاف حاصل ہونے والی فتح کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گلوکار نے میچ کا جشن منانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ خوشی سے جھومتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

    انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے اس فتح کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دیا۔

    عاصم اظہر نے لکھا کہ ’یہ میری سالگرہ کا زبردست تحفہ ہے‘۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستانی گلوکاروں میں عاصم اظہر کا شمار کرکٹ شائقین میں ہوتا ہے، جو ہر میچ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

    گلوکار ٹی ٹوینٹی میں بھارت، نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل ہونے والی فتوحات میں بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغامات شیئر کرچکے ہیں۔

    ایک پیغام میں تو انہوں نے لکھا تھا کہ ’امکان ہے آپ لوگ میرے اتنے زیادہ ٹویٹس سے تنگ آرہے ہوں مگر میں اس معاملے میں بہت جذباتی ہوں اور خود کو روک نہیں سکتا‘۔