Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی قابو کرلیا

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی قابو کرلیا

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 155 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان ایرون فنچ 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گلین میکسویل پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اسٹیو اسمتھ 28 اور مارکس اسٹونس 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا ڈی سلوا نے دو وکٹیں حاصل کیں، دسن سناکا ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل کینگروز کی دعوت پر سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے، چریتھا سالانکا اور کوشل پریرا 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    بھانوکا راجا پکسے نے بھی 33 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے لیگ اسپنر زمپا، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

  • نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    ابوظبی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

    ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 110 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

    جے جے سمت نے 32 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کریگ ولیمز نے 23، مائیکل وین نے 18 رنز اسکور کیے۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے لیسک نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شریف، گریوز اور واٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل اسکاٹش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے۔

    مائیکل لیسک 44، کرس گریوز 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، نمیبیا کے ٹرمپل مین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فرائے لنک نے دو، سمت اور ڈیوڈ ویزے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ نمیبیا نے پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • انگلینڈ نے بنگال ٹائیگر کو 8 وکٹوں سے قابو کرلیا

    انگلینڈ نے بنگال ٹائیگر کو 8 وکٹوں سے قابو کرلیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

    جیسن رائے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، ڈیوڈ ملان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور ناسوم احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنائے تھے۔

    مشفیق الرحیم 29، ناسوم اور محمود اللہ 19، 19 رنز بناسکے ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لیونگ اسٹون اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

    جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لیںڈ کے خلاف جیت کی خوشی میں اہلیہ کی سالگرہ ہی بھول گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جن میں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    حفیظ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اہلیہ نازیہ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ ویسے تو میں سالگرہ بھول گیا تھا لیکن ثانیہ مرزا کا شکریہ جنہوں نے بروقت کیک کا انتظام کیا۔

    حفیظ نے دو تصاویر بھی شیئر کیں ایک تصویر میں وہ اپنی اہلیہ نازیہ اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا اور ان کی اہلیہ ساتھ کھڑی ہیں۔

    محمد حفیظ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے تین بچے ہیں۔

  • ’ٹیمیں دعا کریں گی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے‘

    ’ٹیمیں دعا کریں گی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے‘

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے دوسری ٹیموں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیرمعمولی نظر آرہی ہے۔

    مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دوسری ٹیمیں سیمی فائنل میں پاکستان سے بچنے اور پاکستان کے فائنل میں نہ پہنچنے کی دعا کریں گی۔

    مائیکل وان نے کہا کہ پاکسان ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر بہت مزہ آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، گزشتہ روز گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے 5 وکٹوں سے شکست دی۔

    اس سے قبل روایتی حریف بھارت کو بھی پاکستان نے 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ 29 اکتوبر بروز جمعے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

  • پروفیسر نے فتح ’سیکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

    پروفیسر نے فتح ’سیکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح سیکیورٹی فورسز کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر جہاں ٹویٹر پر ’سیکیورٹی‘ ٹرینڈ کررہا ہے وہیں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی فتح کو سیکیورٹی فورسز کے نام کردیا۔

    محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف کو جیت کو سیکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔‘

    پروفیسر نے مزید لکھا کہ ’شاباش لڑکوں ٹرافی کے لیے محنت جاری رکھیں، انشا اللہ پاکستان زندہ باد۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ہے، پاکستان اپنا تیسرا 29 اکتوبر بروز جمعہ کو افغانستان سے کھیلے گی۔

  • کیویز کی شکست پر گراؤنڈ میں ’سیکیورٹی‘ کے نعرے

    کیویز کی شکست پر گراؤنڈ میں ’سیکیورٹی‘ کے نعرے

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں کیوی ٹیم کی شکست کے بعد میدان میں سیکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی دوسری فتح اپنے نام کرلی، شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود مداحوں نے سیکیورٹی کے نعرے لگادیے۔

    یہی نہیں سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی ’سیکیورٹی‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ فور میں آگیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلڈن پاکستان، سیکیورٹی کا مسئلہ بھی کامیابی سے حل ہوگیا۔


    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔

  • پاکستان نے کیویز کو جکڑ کر بدلہ لے لیا

    پاکستان نے کیویز کو جکڑ کر بدلہ لے لیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کے اختتامی لمحات میں آصف علی نے ٹم ساؤتھی کو دو چھکے جڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

    پاکستان نے کیویز کی جانب سے 135 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔

    اوپنر محمد رضوان نے 33 رنز اسکور کیے، شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 27 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، آصف علی نے 12 گیندوں پر 27 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    کیویز کی جانب سے اش سودھی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیاتھا۔

    کپتان کین ولیمسن 25 رنز پر حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اوپنر مارٹن گپٹل کو 17 رنز پر حارث رؤف نے چلتا کیا، جمی نیشم ایک رن بنا کر محمد حفیظ کا شکار بنے، ڈیون کونوے 24 اور گلین فلپس 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم، محمد حفیظ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ‏ترجیح دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کیوی ٹیم ‏میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فرگوسن فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

    ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کواعتماد دیتی ہے آج کےمیچ میں ‏گزشتہ میچ کی کارکردگی دہرائیں گے نیوزی لینڈکیخلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ‏گئی۔

    Image

    کیوی ٹیم کے کپتان ولیمسن نے کہا کہ شارجہ کا ماحول بہت شاندار ہے اش سوڈھی اور مچل ‏سینٹنر نیوزی لینڈکی ٹیم میں شامل کیےگئےہیں۔

    Image

  • ’اب تمہیں کون بچائے گا‘

    ’اب تمہیں کون بچائے گا‘

    شارجہ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا، محمد عامر نے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ ’اب تمہیں کون بچائے گا؟‘

    شعیب اختر نے بھی کیوی ٹیم کو نشانے پر رکھ لیا، سابق اسپیڈ اسٹار نے لکھا کہ ’جکڑ لیا، نیوزی لینڈ‌ کو گراونڈ‌ کے اندر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔‘

    مداحوں کی جانب سے دونوں فاسٹ بولر کے ٹویٹس کو خوب سراہا جارہا ہے اور کیوی ٹیم کو پاکستان سے واپس جانے پر تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پاکستان کیخلاف میچ سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا

    پاکستان کیخلاف میچ سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا

    شارجہ: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا لگ گیا اہم فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن ٹیم سے باہر ہوگئے۔

    علاوہ ازیں شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ‏ترجیح دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کیوی ٹیم ‏میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فرگوسن فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

    ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کواعتماد دیتی ہے آج کےمیچ میں ‏گزشتہ میچ کی کارکردگی دہرائیں گے نیوزی لینڈکیخلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ‏گئی۔

    کیوی ٹیم کے کپتان ولیمسن نے کہا کہ شارجہ کا ماحول بہت شاندار ہے اش سوڈھی اور مچل ‏سینٹنر نیوزی لینڈکی ٹیم میں شامل کیےگئےہیں۔