Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ’یہ جنگ نہیں، کھیل ہے، کھلاڑی کھیل پر توجہ دیں‘

    ’یہ جنگ نہیں، کھیل ہے، کھلاڑی کھیل پر توجہ دیں‘

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہ جنگ نہیں ہے، کھیل ہے کھلاڑی کھیل پر توجہ دیں۔

    اے اسپورٹس پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کو کیوی ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصلہ ہے۔

    سابق بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی قومی ٹیم کو پراعتماد ہوکر کھیلنے کا مششورہ دیا۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر بعد پاک نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، قومی ٹیم بھارت کو شکست دے کر کیوی ٹیم کو ہرانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

    کیوی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا افتتاحی میچ کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔

    گزشتہ روز کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے واپس آنا شرمناک عمل تھا لیکن پاکستان میچ کو بدلے کے طور پر نہ لیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دے کر مطمئن ہوکر نہیں بیٹھیں گے، نئے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

  • گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار، ڈی کوک ٹیم سے باہر

    گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار، ڈی کوک ٹیم سے باہر

    شارجہ: جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کے خلاف بورڈ نے سخت ایکشن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں عین وقت پر میچ سے باہر کردیا۔

    ڈی کوک نے میچ سے پہلے بلیک لائیو میٹر پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار کردیا تھا۔

    ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ کرنے کے بعد بورڈ نے ایکشن لیا اور کوئنٹن ڈی کوک ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ سے شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل بلیک لائیو میٹر کے معاملے پر گھٹنے پر بیٹھ کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

  • گرین شرٹس آج کیویز کے ساتھ ‘دو دو ہاتھ’ کرنے کو تیار

    گرین شرٹس آج کیویز کے ساتھ ‘دو دو ہاتھ’ کرنے کو تیار

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دبئی میں جنوبی افریقا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہونگی۔

    ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ تین بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    دوسرا اہم ترین میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

    کیوی ٹیم ابوظبی میں اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کیویز کو ہرانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں پانچ بار آمنے سامنے آئیں، پانچ میچز میں پاکستان تین مرتبہ جیتا اور کیویز سے دو بار گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    مجموعی طور پر بھی پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، قومی ٹیم نے کیویز کے خلاف مختصر فارمیٹ کے چوبیس میچوں میں پاکستان نے14 جیت رکھے ہیں۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف کارکردگی شاندار تھی جیت سے اندازہ ‏ہوا کہ پاکستان فیورٹ ٹیم ہے، پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے اور اس کی بولنگ اچھی ہےجس کامظاہرہ بھارت کیخلاف دیکھا۔

  • بھارت کے بعد شاہین کیویز کے پّر کُترنے کے لیے پُرعزم

    بھارت کے بعد شاہین کیویز کے پّر کُترنے کے لیے پُرعزم

    ابوظبی: بھارت کے بعد اپ شاہی کیویز کے پر کُترنے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کل شام 7 بجے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کیویز کو ہرانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

    دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھٹی بار آمنے سامنے آئیں گی، پانچ میچز میں پاکستان تین مرتبہ جیتا اور کیویز سے دو بار گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    مجموعی طور پر بھی پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، 24 میں پاکستان نے 14 جیتے ہیں۔

    کیوی ٹیم ابوظبی میں اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کے بڑا معرکہ فتح کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں۔

    پاکستان فیورٹ ٹیم ہے، کیوی کپتان

    کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف کارکردگی شاندار تھی جیت سےاندازہ ‏ہواکہ پاکستان فیورٹ ٹیم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے پاکستان کی بولنگ اچھی ہےجس کامظاہرہ بھارت کیخلاف دیکھا ‏بابراعظم اور رضوان پاکستان کی بیٹنگ کاشاندار آغاز کرتے ہیں۔

    دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر ولیمسن نے کہا کہ نیوزی لینڈنےجس طرح پاکستان کادورہ ختم کیاوہ ‏اچھانہیں تھا نیوزی لینڈنےحکومت کی ایڈوائس پردورہ ختم کیاتھا پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان تعلقات بہت ‏اچھے ہیں۔

    فٹنس کے حوالے سے کیوی کپتان نے بتایا کہ سب کھلاڑی فٹ ہیں اوت میری کُہنی بھی بہتر ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرادیا

    افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرادیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 130 رنز سے زیر کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے 191 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 10.2 اوورز میں 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    اسکاٹ لینڈ کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، جارج منسے 25، کائل کیٹزر 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گریوس 12 رنز بناسکے۔

    مجیب الرحمان نے تباہ کن بولنگ کرکے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، راشد خان نے بھی چار وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل افغانستان نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے، نجیب اللہ 59، رحمان اللہ 46 اور زازئی 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • بھارت کی ہار، دھونی نے پیشگوئی 5 سال پہلے کردی تھی، ویڈیو وائرل

    بھارت کی ہار، دھونی نے پیشگوئی 5 سال پہلے کردی تھی، ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار کی پیشگوئی پانچ سال قبل ہی کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مہندر سنگھ دھونی کی پانچ سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے میگا ایونٹ میں بھارت کی ہار کی پیشگوئی کی تھی۔

    ویڈیو 2016 کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارت کی ہار کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

    مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ’یہ فخر کی بات ہے کہ ہم 11-0 سے پاکستان سے جیتے ہیں لیکن سچائی یہ بھی ہوگی کہ ہم ہاریں گے کبھی نہ کبھی ہاریں گے چاہے آج ہاریں دس سال بعد ہاریں بیس سال بعد ہاریں یا پچاس سال بعد ہاریں۔
    دھونی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ جیتتے جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نشانے پر لے لیا

    ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نشانے پر لے لیا

    ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان سے بھارت کی عبرتناک شکست کا سارا ملبہ مسلمان بولر محمد شامی پر ڈال دیا، مسلمان کرکٹر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع ہوگئی۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر انتہا پسند بھارتی شہری آپے سے باہر ہوگئے، شکست کا ذمہ دار مسلمان کرکٹر محمد شامی کو ٹہرا کر خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کردی۔

    پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان بولر محمد شامی کو ہندو انتہاپسندوں کی مغلظات کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا اور انہیں پاکستانی جاسوس قرار دیا گیا۔

    محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے پر بھارتی صحافی برکھا دت، سابق بولر عرفان پٹھان، لیجنڈ انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت متعدد شخصیات نے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ‘جب ہم ٹیم انڈیا کی سپورٹ کرتے ہیں تو اس کی نمائندگی کرنے والا ہر کھلاڑی بھی اسی بات کا متضاضی ہے’۔

    سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ‘محمد شامی بہت باصلاحیت اور ورلڈ کلاس بائولر ہیں’۔

    عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ میں محمد شامی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم بھی پاک بھارت جنگ کا حصّہ رہے ہیں، جہاں ہم شکست سے بھی دوچار ہوئے لیکن ہمیں کبھی نہیں کہا گیا کہ پاکستان جاؤ! میں کچھ برس پہلے والے بھارت کی بات کررہا ہو’۔

    عرفان پٹھان نے کہا کہ ‘اب محمد شامی کے خلاف شروع کی گئی اس بدسلوکی کو رکنا چاہیے’۔

    سابق بھارتی کرکٹر سہواگ نے مسلمان کرکٹر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ‘محمد شامی پر آن لائن حملوں نے دنگ کردیا ہے’۔

    انہوں نے محمد شامی کو چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘جس نے بھی بھارتی کیپ پہنا اس کے دل میں آن لائن تنقید کرنے والوں سے زیادہ انڈیا بستا ہے’۔

    سہواگ نے محمد شامی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم تمہارے ساتھ ہیں، اگلے میچ میں جلوا دکھا دو شامی’۔

  • باکسر عامر خان نے ’کھلاڑی کمار‘ کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    باکسر عامر خان نے ’کھلاڑی کمار‘ کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا اور اسے 10 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور بابر اعظم تھے جنہیں نے بھارتی بولر اور بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

    پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے کئی پاکستانی اور بالی ووڈ فنکار بھی میدان میں موجود تھے اور اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے اداکارہ سعدیہ خان ودیگر موجود تھے جبکہ بھارت کی جانب سے اکشے کمار، ویویک اوبرائے، پریتی زنٹا اور انوشکا شرما اسٹینڈ موجود میں تھیں۔

    بھارت جب پاکستان سے شکست سے دوچار ہورہا تھا تو کھلاڑی کمار کے چہرے کے تاثرات بھی بدل گئے جو سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان لے آئے۔

    وہیں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اکشے کمار سے پوچھ رہے ہیں کہ ’امید کرتا ہوں‌ آپ نے میچ سے لطف اٹھایا ہوگا۔‘ اس پر اکشے نے جواب دیا کہ جی بالکل لطف اندوز ہورہا ہوں۔‘

  • بھارتی ٹیم کو ایک اور دھچکا

    بھارتی ٹیم کو ایک اور دھچکا

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگی جس کے بعد ان کی ٹیم میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے اور کوہلی الیون کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

    پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔

    پانڈیا چوٹ کے سبب پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔

    میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی اسکین کیا گیا، بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹںس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھے۔ وہ بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے مستقل اپنی جگہ بنائے رکھے ہیں۔

    ہاردک پانڈیا کی انجری سے متعلق سی ٹی اسکین کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا لیکن قومی امکان ہے کہ وہ آئندہ چند میچز میں بھارتی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح، متعدد ریکارڈز پاکستان کے نام!

    ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح، متعدد ریکارڈز پاکستان کے نام!

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو ناقابل یقین شکست دے کر کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

    انٹرنینشل کرکٹ کاؤنسل کے تحت منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 152 رنز کی شراکت سے پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا اور ساتھ ہی ساتھ متعدد ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کردئیے۔

    ریکارڈز:

    بابر اور رضوان میں تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم ہوئی، اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز شراکت کی تھی۔

    ٹی ٹؤئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑ پر پہلی کامیابی حاصل کی۔

    ٹی 20 مقابلوں میں پہلی مرتبہ بھارت کسی ٹیم سے 10 وکٹوں سے ہارا ہے اور ٹی ٹوئنٹی فارمٹ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کوئی میچ 10 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

    پاکستانی ٹیم کی کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت ہے، اس سے قبل سلمان بٹ اور کامران اکمل نے 2010 میں 142 رنز کی شراکت بنگلہ دیش کے خلاف کی تھی جب کہ بھارت کے خلاف بھی بہترین شراکت تھی کیوں کہ 2012 میں چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور حفیظ نے بھارت کے خلاف 106 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

    انفرادی ریکارڈ:

    کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اننگز کھیلتے ہوئے سال 2021 کے 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرکے دوسرے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔