Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • پاک بھارت ٹاکرا، چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی

    پاک بھارت ٹاکرا، چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کی سن لی اور انہیں پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ فراہم کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا، چاچا کرکٹ نے پی سی بی سے ٹکٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

    چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ دبئی پہنچنے کے باوجود وہ ٹکٹ سے محروم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹکٹ فراہم کردیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا اس سے قبل انگلینڈ میں بابر اعظم کے دلدادہ ایک خصوصی بچےکو بھی میچ کا ٹکٹ دے چکے ہیں۔

    چاچا کرکٹ نے ٹوئٹر پر منصور رانا اور دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے حکام سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    صوفی عبداجلیل عرف چاچا کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یو اے ای میں اپنے تمام ذرائع استعمال کرلیے لیکن مجھے پاک بھارت کرکٹ میچ کا ٹکٹ نہیں مل سکا تھا۔

    چاچا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی کہ انہیں ٹکٹ فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ چاچا کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ اور تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

  • انگلینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں‌ سے شکست

    انگلینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں‌ سے شکست

    دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دبئی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 56 رنز کا ہدف باآسانی 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    انگلش اوپنر جیسن رائے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جونی بیرسٹو 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، معین علی 3 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے  اکیل اور روی رامپال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 14.2 اوورز میں 55 رنز پر ڈھیر کردیا، ویسٹ انڈین ٹیم کا صرف ‏ایک کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکاتھا۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیندل سیمنز 3 اور ایون لیویز 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شیرمن ہٹمائر 9، ڈیوئن براوو 5 رنز بنا کر چلتے بنے تھے۔

    نکلوسن پورن ایک اور کپتان کیرون پولارڈ 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔

    عادل رشید نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹائمل ملز اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں کینگروز نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ڈیل اسٹین نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی

    ڈیل اسٹین نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی

    جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ڈیل اسٹین نے پاک بھارت ‏میچ میں پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کردی۔

    جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی، ‏واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان فیوریٹ ہے، پاکستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ‏ہے۔

    اس سے قبل ڈیل اسٹین نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی الیون کا انتخاب بھی کیا تھا۔

    ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں، سابق فاسٹ بولر کی جانب سے روہت ‏شرما اور کے ایل راہول اوپنر جبکہ ویرات کوہلی کو نمبر تین پر رکھا گیا۔

    سابق فاسٹ بولر نے اشان کشن، سوریا کمار یادیو اور وکٹ کیپر رشبھ پنت، بولر میں بھونیشور کمار کو بھی شامل کیا تھا۔

    اسٹین نے اپنی ٹیم میں رویندر چندر ایشون، راہول چاہ، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا اور محمد شامی کو بھی شامل کیا۔

    ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار ان دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں تو محمد شامی کو پلیئنگ ‏الیون کا حصہ بنانا ہوگا۔

  • آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا ‏‏119 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گلین میکسویل 18 رنز پر سوئچ ہٹ کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے، ‏ڈیوڈ وارنر 14 اور مچل مارش 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے نورٹجی کی گیند پر ربادا کو کیچ دے بیٹھے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے نورٹجی نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر ربادا، تبریز شمسی ایک، ایک وکٹ حاصل ‏کرسکے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے، اوپنر ایڈن مرکرام کے 40 اور ‏کیگیسو ربادا کے 19 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • بابر اعظم کا شاداب خان کے حق میں‌ بڑا بیان

    بابر اعظم کا شاداب خان کے حق میں‌ بڑا بیان

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کے حق میں‌ بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا میچ ماضی کو بھلا کر کھیلیں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے، کیمپ اور وارم اپ میچز کی وجہ سے بھی تیاری بہت اچھی ہوئی۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ  میچ والے دن ماضی کو بھلا کر اچھا کھیلیں گے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں ہم اس بار ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔

    مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان اظہرالدین نے کیا ٹپس دیں؟ یونس خان نے بتادیا

    بابر اعظم نے بتایا کہ شروع میں دو اہم میچز ہیں، جن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، ہماری بولنگ ٹی ٹوینٹی میں ہمیشہ بہت اچھی رہی، جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے 92کے تجربات سے آگاہ کیا اور ہم نے ان باتوں کو نوٹ بھی کرلیا، جن پر عمل کرکے کامیابی سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ شاداب خان بہت محنت کر رہا ہے اور اس کی بولنگ پر اعتماد ہے۔

    یاد رہے کہ کل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے سخت ٹریننگ کررہی ہیں۔

  • بھارت کیخلاف ٹیم کا اعلان، یونس خان نے سوالات اٹھا دئیے

    بھارت کیخلاف ٹیم کا اعلان، یونس خان نے سوالات اٹھا دئیے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کے اعلان پر اعتراض کردیا۔

    اے اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے خلاف میں ٹیم کا اعلان کرتا تو دو ‏کھلاڑیوں کو تبدیل کرتا کیونکہ وہ فارم میں نہیں ہیں۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی فارم اچھی نہیں ان کی جگہ محمد نواز کو حتمی الیون کا حصہ بنانا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میری پلیئنگ الیون میں محمد وسیم جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوتے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/team-announced-for-pak-india-match/

    ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن ‏علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے، پاک بھارت میچ کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کے ‏فاتح کپتان سرفراز 12 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا ‏سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

  • ’یہ نہیں ہوسکتا‘ سارو گنگولی کا حیران کُن بیان

    ’یہ نہیں ہوسکتا‘ سارو گنگولی کا حیران کُن بیان

    دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ بھارت ہی ہمیشہ بڑے ایونٹس جیتے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی پاک بھارت میچ کا پریشر کبھی نہیں لیا، ایک وقت تھا کہ پاکستانی ٹیم حاوی رہتی تھی لیکن آج کل بھارتی ٹیم اچھی فارم میں ہے۔

    سارو گنگولی نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں سب سے زیادہ دباؤ ٹکٹوں کی مانگ کا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن یو اے ای اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے آج تک نہیں جیت سکا ہے لیکن قومی ٹیم کے بھارت سے جیت کر ہار کی روایت توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • اسکاٹ لینڈ عمان کو ہرا کر سپر 12 میں پہنچ گئی

    اسکاٹ لینڈ عمان کو ہرا کر سپر 12 میں پہنچ گئی

    مسقط: اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں عمان کو شکست دے کر سپر 12 میں پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا، کپتان کوٹزر نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    اسکاٹ لینڈ نے عمان کی جانب سے دیا جانے والا 123 رنز کا آسان ہدف 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ہیرنگٹن نے 31 اور کراس نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، اسکاٹ لینڈ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل عمان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، عاقب الیاس نے 37 اور کپتان ذیشان مقصود 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    عمان کی جانب سے جوش ڈیوی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سفیان اور مائیکل نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاپواگینی کو 84 رنز سے شکست دے کر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا، معروف بھارتی اداکار میچ دیکھنے دبئی پہنچ گئے

    پاک بھارت ٹاکرا، معروف بھارتی اداکار میچ دیکھنے دبئی پہنچ گئے

    کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا انتظار شائقین کرکٹ کو ہی نہیں فنکاروں کو بھی ہے، پاک بھارت میچ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لییے سلیبرٹیز دبئی پہنچنا شروع ہوگئے، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی جائیں گے۔

    بھارتی سپر اسٹار سنجے دت بھی روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھنے کے لیے یو اے ای پہنچ گئے۔

    سنجے دت کی پاکستانی لیجنڈ کرکٹر اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس، سرکلائیو لائیڈ اور دیگر آفیشلز کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بھارتی اداکار اسٹیڈیم پہنچیں گے اس سے قبل بھی معروف بھارتی اداکار عامر خان، ابھیشک بچن، امیتابھ بچن، فردین خان، ویویک اوبرائے ودیگر میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرچکے ہیں۔

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ کون جیتے گا اس کا فیصلہ تو 24 اکتوبر کے روز ہوگا لیکن سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کو بھارت کی جیت کا یقین ہے کیونکہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی بھارت سے نہیں جیت سکا ہے لیکن گرین شرٹس بھی اس بار یہ روایت توڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • ’پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل جائے گا؟‘ شاہین آفریدی کی ویڈیو وائرل

    ’پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل جائے گا؟‘ شاہین آفریدی کی ویڈیو وائرل

    دبئی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے مداح نے ٹکٹ مانگ لیے۔

    سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی میدان سے باہر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ کے مداح کی جانب سے ان سے ٹکٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔

    ویڈیو میں نوجوان نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے پوچھا کہ ’بھائی آپ کے پاس ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹس ہیں؟

    سوال پر شاہین آفریدی جاتے جاتے رک گئے اسی دوران ایک مداح کی آواز آئی ہے کہ بھائی دیکھیں شاید جیب میں ٹکٹس ہوں، فاسٹ بولر نے جیب ٹٹولی اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

    فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔