Tag: T20 world cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں، یکم جون سے 29 جون، 2024 تک کھیلا جائے گا۔ بیس ٹیمیں اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اہم میچوں میں سے ایک انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا ہے، جو 9 جون 2024 کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں شیڈول ہے

ICC T20 World Cup 2024, co-hosted by the West Indies and the USA, will take place from June 1 to June 29, 2024. Twenty teams will battle it out for the coveted title, with the top two teams from each group advancing to the Super Eight stage, followed by the semi-finals and the final.

One of the most highly anticipated matches of the tournament is the India-Pakistan clash, scheduled for June 9, 2024, at the Eisenhower Park in New York. This encounter promises to be a thrilling encounter between two arch-rivals, with a rich history of intense matches between them.

  • ٹی20ورلڈکپ: اسکاٹش ٹیم کی جرسی ڈیزائن کرنے والی 12 سالہ بچی کے دنیا بھر میں چرچے

    ٹی20ورلڈکپ: اسکاٹش ٹیم کی جرسی ڈیزائن کرنے والی 12 سالہ بچی کے دنیا بھر میں چرچے

    دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائن کرنے والی بارہ سالہ ربیکا ڈاونی کو دنیا بھر سے داد مل رہی ہے۔

    اس وقت 12 سالہ ڈیزائنر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اسکاٹش کرکٹ بورڈ نے ربیکا ڈوانی کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جس میں وہ ٹی وی کے سامنے کھڑی ہیں اور پس منظر میں اسکاٹ لینڈ کا میچ جاری ہے، بورڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں۔

    اس دوران آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ربیکا کے کام کو خوب سراہا۔ اسکاٹش جرسی جامنی اور سیاح سمیت دیگر رنگوں کے ملاپ سے بنائی گئی ہے، سامنے حصے پر قوم کا نام اور لوگو درج ہے۔

    خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی جرسی اور کٹ کے ڈیزائن کے لیے ایک آن لائن مقابلہ کر وایا تھا۔ جس میں 200 سے زائد اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا۔

    مذکورہ مقابلے میں ربیکا فاتح قرار پائیں اور ان کے بہترین ڈیزائن والی کٹ کو ورلڈکپ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    بارہ سالہ ڈیزائنر اور اس کی فیملی کو زمبابوے کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اسے پروڈکشن لائن کی طرف سے پہلی شرٹ بھی تحفے میں دی گئی تھی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگ گیا

    ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگ گیا

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقاعدہ مقابلوں کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر فیبین ایلن ٹخنے میں انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے ایلن کی جگہ اکیل حسین کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔

    ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

    Fabian Allen recovers from injury to make WI squad for India tour

    قبل ازیں ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو شکست دے چکا ہے۔ ماضی میں کالی آندھی کے نام سے یاد کی جانی والی ویسٹ انڈیز ٹیم نے دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے وارم اپ میچ کا نتیجہ آگیا

    فیبین ایلن کی انجری ویسٹ انڈیز کے لیے مہنگی ثابت ہوگی یا پھر ان کا متبادل انتخاب بہتر ہے یہ وقت ہی بتائے گا تاہم کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ اور وارم اپ میچز جاری ہیں۔

  • ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والا عمانی کھلاڑی فیاض بٹ کون ہے؟

    ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والا عمانی کھلاڑی فیاض بٹ کون ہے؟

    کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان میں کیلئے بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے فیاض بٹ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

    فاسٹ بولر فیاض بٹ نے 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی انڈر 19 ٹیم کا حصّہ تھے۔

    انڈر 19 ورلڈ کپ میں فیاض بٹ نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے چار بہترین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا جس میں بھارت ٹیم کے اوپنر بیٹسمین لوکیش راہول بھی شامل ہیں۔

    فیاض بٹ کی گیند پر لوکیش راہول بغیر کوئی کارکردگی دکھائے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، بھارت کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر فیاض بٹ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

  • ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ سے انکار کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹاس کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی پی ایل سے قبل صورتحال مختلف تھی لیکن آئی پی ایل کے دوران لوکیش راہول نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    راہول کی کارکردگی نے مجھے تیسرے نمبر پر کھیلنے پر مجبور کردیا ہے اب اوپننگ دوبارہ لوکیش راہول کریں گے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں اور ہمارے لیے وہ سب سے اوپر آئیں گے اس لیے میں اب تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول نے 2018 کے بعد سے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 2548 رنز بنائے ہیں اور 2020 میں اورنج کیپ جیتنے والے کھلاڑی تھے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: عمان کی فتح کے ہیرو کون ہیں؟

    ٹی 20 ورلڈکپ: عمان کی فتح کے ہیرو کون ہیں؟

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان نے تاریخ فتح حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی، خلیجی ملک کی فتح میں اہم کردار کون تھے؟ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔

    عاقب الیاس سلہری نے آج عمان کی جانب سے 43 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جتیندر سنگھ نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخی فتح عمان کی جھولی میں ڈالی۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ عاقب الیاس سلہری کا تعلق کہاں سے ہیں ؟ تو چلیں آپ کو بتائیں کہ عاقب الیاس سلہری پاکستانی نژاد ہیں جو پانچ سمتبر انیس سو بانوے کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، بعد ازاں عمان میں جابسے آج پاپوا نیو گنی کے خلاف 43 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر خود کو ثابت بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں عمان کامیاب

    دوسرے اینڈ پر موجود بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے اپنی عمدہ بلے بازی سے انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دونوں نے مل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹ سے فتح دلوائی۔

    پاکستانی اور بھارتی شہری کی اسپورٹس مین اسپرٹ نے ٹینس میں انڈو۔ پاک جوڑی اعصام الحق اور روہن بوپانا کی یاد تازہ کردی، جب فتح کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلہ لگایا اور دونوں اقوام کو پیغام دیا کہ کھیل مختلف ملکوں میں بسنے والوں کو یکجاں کرنے کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

  • کھلاڑیوں کو ذہنی تناؤ سے بچانے کے لئے آئی سی سی کا بڑا اقدام

    کھلاڑیوں کو ذہنی تناؤ سے بچانے کے لئے آئی سی سی کا بڑا اقدام

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی ’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں میں کرونا سیفٹی ببل میں رہتے ہوئے ذہنی صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ حالیہ مہینوں میں وبا کے باعث کھلاڑیوں میں ذہنی تناؤ کے کیسز سامنے آیا ہے، جس کی مثال انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ہیں جو ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے کئی ماہ کرکٹ سے دور ہیں جبکہ دیگر معروف کھلاڑیوں نے بھی مختلف دوروں اور ٹورنامنٹس کے دوران بائیو سکیورڈ ببلز کے دباؤ کی شکایت کی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سکیورٹی اور بائیو سیفٹی کے سربراہ الیکس مارشل نے صحافیوں کو بتایا کہ ’کچھ کھلاڑی یقیناً اس (بائیو ببل) سے متاثر ہوں گے، ان کی ذہنی صحت دوبارہ محدود حالات میں رہنے سے متاثر ہوگی، خاص طور پر ان لوگوں کی جو طویل عرصے سے ایسے حالات میں رہ رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہو گی اور مدد مانگنے والا کوئی بھی کھلاڑی ایک ماہر نفسیات سے کسی بھی وقت بات کر سکے گا، ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہم بہت سارے وسائل بھی فراہم کر رہے ہیں لہذا لوگ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان کے لیے اس مسئلے کو حل کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    بائیو سیفٹی کے سربراہ الیکس مارشل کا کہنا تھا کہ سیلفی لینے کے خواہش مند شائقین کو کھلاڑیوں سے دور رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اس دانش مندانہ دوری کو برقرار رکھتے ہیں اور وہ ان نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہیں تو ہمیں پورے ٹورنامنٹ میں دوسری پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس لیے ورلڈ کپ کے دوران سیلفی لینا ممکن نہیں ہو گا۔

    واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کو یو اے ای آمد پر چھ دن آئیسولیشن میں گزارنا ہوں گے اور ایک کنٹرولڈ ماحول میں ٹریننگ کے لیے جانے سے پہلے تین کرونا ٹیسٹ کلیئر کرنا ہوں گے۔

    یاد رہے کہ سترہ اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے دوران زیادہ تر اپنے ہوٹلز تک محدود رہیں گی۔

  • ‘طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا’

    ‘طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا’

    مسقط: عمان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انہیں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ‘الوداع’ کہنا پڑسکتا تھا کیونکہ خلیجی ریاست میں آنے والے طوفان نے تباہی مچادی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے چھ میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین میچز یو اے ای کے ہیں۔

    عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا، انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے۔

    طوفان کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے عمان کرکٹ کے چیئرمین نے کہا کہ سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا۔

    واضح رہے کہ عمان میں سمندری طوفان شاہین کے باعث ملک میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی جہاں چند کیمپس طوفان کی وجہ سے اکھڑ گئے وہیں منتظمین شدید بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ کی سبز رنگ سے خوش نظر آئے کیونکہ ہمارے پاس تقریباً 3 سے 4 انچ بارش ہوئی اور اس نے زمین کو مزید سرسبز بنا دیا، یہ اب اور بھی خوبصورت لگ رہی ہے، اس نے تمام گندگی اور ریت کو دھودیا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بھارت سے متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کیا گیا تھا، ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا۔

  • بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ کوچ نے واضح کردیا

    بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ کوچ نے واضح کردیا

    لندن: ورلڈکپ فائنل دو ہزار انیس کے ہیرو اور انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ کوچ نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ سلور ووڈ نے کہا کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی شمولیت سے متعلق فیصلے میں تاخیر ہوگئی ہے۔

    بین اسٹوکس رواں سال جولائی میں غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔

    انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ وہ بین اسٹوکس کو مکمل تیار ہونے سے قبل ایکشن میں نہیں لانا چاہتے، کرکٹ کے میدانوں میں لانے کے لئے میں اسٹوکس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں دونگا اور نہ ہی مجھے ایسا کرنے کی جلدی ہے، آل راؤنڈر کو جو بھی مدد درکار ہوگی وہ اسے ملے گی، میری پہلی ترجیح یہ ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سترہ اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا،انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث ایک سال تک کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوچکے ہیں۔

    انگلینڈ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بغیر ہوگا ، جو کہنی کی چوٹ کے باعث اگلے سال تک باہر رہے گا۔ وہ جمعرات کو ٹورنامنٹ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ گروپس کا اعلان، پاکستان اور بھارت کس گروپ میں ؟

    ٹی 20 ورلڈکپ گروپس کا اعلان، پاکستان اور بھارت کس گروپ میں ؟

    دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا ہے، کیا روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے گروپس کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیموں کو گروپ اے اور بی میں تشکیل دیا گیا ہے۔

    پاکستان گروپ ٹو میں شامل ہے، گروپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت بھی شامل ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ، افغانستان سمیت کوالیفائی راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی اس کا حصہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے پوائنٹس سسٹم کا اعلان

    اسی طرح گروپ ون میں انگلینڈ ،آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ،ویسٹ انڈیز سمیت دو کوالیفائی ٹیمیں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز رواں برس سترہ اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

  • بڑی خبر:  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا دورہ پاکستان کا عندیہ

    بڑی خبر: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا دورہ پاکستان کا عندیہ

    آکلینڈ: شائقین کرکٹ کے لیےخوشخبری ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹیوڈیوڈ وائٹ کی جانب سے بڑا بیان سامنے آیا ہے، ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹیون نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کےحوالےسے پی سی بی سے مستقل رابطہ ہے، سرکاری ایجنسیوں سےبھی رابطےمیں ہیں، ہمیں سیکیورٹی انتظامات سےمتعلق یقین دہانی کروائی جارہی ہے، ابھی تک سب بہترین ہے۔

    واضح رہے کہ ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست، بھارتی ٹیم کو ’چوکرز‘ کا خطاب دے دیا گیا

    یاد رہے کہ کیوی ٹیم آخری مرتبہ دوہزارتین میں پاکستان آئی تھی اگر نیوزی لینڈ بورڈ کے پی سی بی کے ساتھ معاملات طے ہوگئے تو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    چند روز قبل ساؤتھمپٹن میں ریزرو ڈے والے دن بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا حکمران بنا تھا۔