Tag: T20

  • ٹی ٹوئنٹی:‌ شاہد آفریدی 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے

    ٹی ٹوئنٹی:‌ شاہد آفریدی 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے

    شارجہ: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے تیسویں میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں کہ شاہد خان آفریدی نے والٹن کو 21 کے انفرادی جبکہ 63 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کر کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

    قبل ازیں شاہد آفریدی نے یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو 19 کے انفرادی جبکہ 52 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا تاہم حیران کُن طور پر انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد روایتی خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کا لالا، سب سے نرالہ، شاندار کیچ کے بعد لاجواب انٹرویو

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ’مصباح الحق کے ساتھ کئی میچز کھیلے، وہ بہت اچھے اور سینئر کھلاڑی ہیں جس کی وجہ سے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد روایتی انداز میں خوشی کا اظہار نہیں کیا‘۔

    ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں  وین انڈیز (ویسٹ  انڈیز) کے فاسٹ باؤلر ڈیوائن براوو 375 میچز میں 413 وکٹوں کے ساتھ پہلے، سری لنکا کے لاسو ملنگا 256 میچز میں 348 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ہی باؤلر سنیل نارائن 271 میچز میں 317 وکٹیں لے کر  تیسرے اور شاہد خان آفریدی 273 میچز میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں اب تک 10 میچز کھیلے اور انہیں پانچ میں فتح ، 4 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا تھا، کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پلے آف مرحلے میں اُن کا مقابلہ کل اتوار کے روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی میں اب بھی بچوں والا جذبہ ہے: مکی آرتھر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

    مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

    جوہانسبرگ : بھارتی وکٹ کیپرمہندرا سنگھ دھونی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سری لنکن وکٹ کیپرکمار سنگا کارا کا سب سے زیادہ کیچزکا ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    مہندرا سنگھ دھونی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کے پیچھے 134 واں شکار کرکے سری لنکن وکٹ کیپرکمار سنگا کارا کا 133 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    کمار سنگا کارا کا 254 میچز میں 133 کیچز کا ریکارڈ تھا جسے مہندرا سنگھ دھونی نے 275 میچز میں 134 واں کیچ پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    خیال رہے کہ سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کی فہرست میں مہندرا سنگھ دھونی 134 کیچز کے ساتھ پہلے، کمار سنگا کارا 133 کیچز کے ساتھ دوسرے، دنیش کارتھک 123 کیچز کے ساتھ تیسرے، کامران اکمل چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے دنیش رامدین پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نومنتخب کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کی پوری کوشش کرینگے،ٹیم کےتمام کھلاڑی اچھےدوست ہیں،ڈانٹ کی نوبت نہیں آئیگی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انکے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز سے کم بات نہیں ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بڑے سپر اسٹار ہیں،انکے ٹیم میں ہونے سے حوصلہ بڑھتا ہے، سرفراز احمد کے مطابق وہ اچھی قیادت کے گر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار کرکٹر یونس خان سے سیکھتے رہے ہیں۔

    کپتان نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ٹیم کےکھلاڑیوں سے بھی اچھے تعلقات برقرار رہیں۔

  • شاہد آفریدی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دے دیا

    شاہد آفریدی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دے دیا

    موہالی: شاہد آفریدی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دےدیا،کہتے ہیں اگلامیچ کیرئیرکاآخری میچ ہوسکتاہے۔

    ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرشوچ بچارکرنے والے آفریدی نے بلا آخر ریٹائرمنٹ کااشارہ دےدیا، قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ آخری ہوسکتاہے۔

    آفریدی نے کہا پاورپلے میں بیٹنگ اچھی ہوئی، لیکن پاورپلے ختم ہوتے ہی بلے بازاچھانہ کھیل سکے، کافی گیندیں ضائع ہوئی، جس نے مشکلات بڑھائی۔

    انھوں نے مزید کہاباربارغلطیاں دہرائی جارہی ہے،ہرمیچ میں غلطیاں ہوئی، اس شکست کوبھول کرآسٹریلیا کیخلاف میچ کوفوکس کرناہے۔

    ایونٹ میں دوسری شکست کے بعد ورلڈٹی ٹوئنٹی میں سیمی فائنل کاراستہ اگرمگرکا شکار ہے۔

  • شاہد آفریدی کا عمراکمل کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    شاہد آفریدی کا عمراکمل کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے عمراکمل کواسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ اگرعمراکمل پر لگائے گئے الزامات کی جلد از جلد تحقیقات مکمل ہونی چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرعمراکمل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں تو پھر انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔

    اس موقع پرکرکٹرعمراکمل نے اپنے اوپرعائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شوکازنوٹس کا جواب پیر کو داخل کروں گا۔

    عمر اکمل نے اسٹار کرکٹرشاہد خان آفریدی کی جانب سے ان کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    عمراکمل کاکہنا تھا کہ الزامات کا جواب دے کر اس ماہ کے اختتام پردبئی میں انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھیلنا چاہتاہوں۔

  • بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ باربار بھارت کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے بھارت کےنہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔

    دورہ زمبابوے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ بارباربھارت کے پیچھے کیوں بھاگا جارہا ہے۔

    آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام پاک بھارت سیریزکا انعقاد چاہتی ہیں اگر دونوں ممالک کی سیریز کا انعقاد ہوا توایشیز سے بڑی سیریزہوگی۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ کبھی کسی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھازمبابوے کا دورہ ان کے اورٹیم کے لئے اہم ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے معیاری ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار ہونے والے سابق کپتان سلمان بٹ نے ان سے آکر معافی مانگی تھی اورانہوں نے سلمان بٹ کو کرکٹ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

  • برمنگھم: آفریدی کی آل راؤنڈکارکردگی، نارتھمپٹن کوچیمپئن نہ بناسکی

    برمنگھم: آفریدی کی آل راؤنڈکارکردگی، نارتھمپٹن کوچیمپئن نہ بناسکی

    برمنگھم میں کھیلےگئے ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کےفائنل میں لنکاشائرنےتیرہ رنزسےنارتھمپٹن شائر کوشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کیا۔

    نارتھمپٹن شائرنےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا،،آل راؤنڈرشاہدآفریدی نےشاندارباؤلنگ کامظاہر کیااورصرف چاراوورزمیں چودہ رنز دیکرتین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     لنکاشائرنےبیس اوورزمیں سات وکٹوں کےنقصان پرایک سو چھیاسٹھ رنزبنائے،نارتھمپٹن شائرکاکوئی بلےبازاچھی کارکردگی نہ دکھا سکا ۔

    آفریدی نےاٹھارہ گیندوں پرچھبیس رنزبنائے،نارتھمپٹن شائرکی ٹیم چھ وکٹوں کےنقصان پربیس اوورز میں ایک سوترپن رنزبناپائی اورتیرہ رنزسےفائنل ہار گئی۔

  • پاکستانی شاہین زمبابوے کوشکست دینے کے لئے تیار

    پاکستانی شاہین زمبابوے کوشکست دینے کے لئے تیار

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں آج پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دو روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکا دوسرا میچ ہونے جارہا ہے۔

    شائقین کی ایک کثیرتعداد میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور لاہور میں جشن کا سا منظرہے۔

    پاکستان جمعے کے روز ہونے والے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے چکا ہے اور آج بھی مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریزمیں کلین سوئیپ کا ارادہ رکھتا ہے۔

    دوسری جانب زمبابوے کی بھرپورکوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کرسیریز کو برابرکردیا جائے جس کے لئے انہوں نے انتھک محنت کی ہے۔

    میچ کے تمام ترٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ گراوئنڈ کرکٹ کے شائقین سے بھرا ہوا ہوگا۔

    آج اسٹیڈیم میں داخلے کے پلان میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایک اور دروازے سے شائقین کو اندر داخل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے بعد سے اب تک عالمی کرکٹ کے دروازے بند تھے لہذاچھ سال بعد پاکستان آںے والی زمبابوے کی ٹیم کوشائقین نے انتہائی گرم جوشی سے خوش آمدید کہا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر’’کرکٹ کمزہوم‘‘ یعنی ’’کرکٹ گھرآگئی‘‘ کا ٹرینڈ عالمی ٹرینڈزمیں پانچویں نمبر پرگردش کررہا ہے۔

    Pak_vs_Zim_9

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ بلاول بھٹی اورعمراکمل کی جگہ حماد اعظم اور نعمان انورٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    آج اگر پاکستان فتح یاب ہوتا ہے تو عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا جبکہ اگر زمبابوے آج سیریزڈرا کرنے میں کامیاب رہتا ہے تو پاکستانی ٹیم عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پرآجائے گی۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:  قومی ٹیم میں دوتبدیلیوں کاامکان

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹیم میں دوتبدیلیوں کاامکان

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا، آخری ٹی ٹوئنٹی کے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر میلہ سجنے کو تیارہے، شاہینوں نے نظریں کلین سوئپ پر جمالیں، قومی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پریکٹس سے گریز کیا۔ میٹنگ میں بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خامیوں پرغور کیا گیا۔

    مہمان ٹیم نےہیتھار تیز کرنے کیلئے ہفتے کے روز میں بھرپورپریکٹس کی، شاہینوں کے جشن میں رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے دوسرا میچ جیتنے کی تمام تیاری مکمل کرلی گئی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی بھی اسٹیڈیم تماشائیوں کے کھچاکھچ بھرارہے گا۔

    میچ کے ٹکٹس پہلے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکے ہیں، آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، بلاوم بھٹی اور عمراکمل کی جگہ حماد اعظم اورنعمان انور کو موقع دئیے جانے کاامکان ہے۔

    قذافی اسٹیڈٖیم کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیلئے جارہے ہیں، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا میچ شام سات بجے ہی شروع ہوگا، کامیابی کی صورت میں شاہین رینکنگ میں پانچویں پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے، ناکامی ہوئی تو قومی ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ جائے گی۔

  • ایشیا کپ، پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہوگا

    ایشیا کپ، پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہوگا

    دبئی: ایشیا کپ کا فارمیٹ تبدیل کردیا گیا، دوہزار سولہ میں ایشیا کپ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اب ہر دو سال بعد منعقد ہوگا، ایک بار ٹی ٹوئنٹی اور دوسری بار ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

    دوہزار سولہ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کی وجہ سے ایشیا کپ کا فارمیٹ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کردیا گیا ہے، جو جنوری میں ہوگا، میزبان ملک کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ایک یا دو ایسوسی ایٹ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ میں شامل ہوسکتی ہیں۔

     دوہزار اٹھارہ میں ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ کے تحت ہوگا تاکہ پچاس اوورز کے ورلڈ کپ سے مطابقت ہوسکے جو دو ہزار انیس میں ہو گا۔

    دوہزار چودہ میں بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ سری لنکا نے جیتا تھا۔ پاکستان دو مرتبہ ایشیا پر حکمرانی کرچکا ہے۔