Tag: T20I

  • بابر اور رضوان کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

    بابر اور رضوان کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

    لاہور(17 اگست 2025): پاکستان کے سلیکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نہ ہونے کہ وجہ بتادی۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔

    اسکواڈ کے اعلان کے بعد عاقب جاوید نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں مواقع کارکردگی کی بنیاد پر ہوتے ہیں، مستقل مزاجی اور کھلاڑیوں کو ان کی فارم کی بنیاد پر مواقع دیئے جاتے ہیں۔

    ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

    عاقب نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پچھلی تین سیریز کا حصہ نہیں تھے جبکہ ان کی جگہ صائم، فخر اور صاحبزادہ فرحان ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں اور اوپننگ کررہے ہیں۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ بابر  اور رضوان دیگر کھلاڑیوں کی طرح کھیلیں گے تو ضرور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، ان کے ساتھ کسی کو پرابلم نہیں ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس آپشنز اچھے ہیں۔

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ صائم ، فخر اور صاحبزادہ فرحان ہی ٹاپ آرڈر میں تھے، کسی کھلاڑی کو دو تین میچز کی بنیاد پر زیر غور نہ لانے والی بات درست نہیں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم بابر اور رضوان کو زیر غور کبھی نہیں لائیں گے۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اسپنرز کے خلاف اپنی ٹیکنیک بہتر کرنے کا کہا گیا ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جب کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔

  • دورہ بنگلہ دیش: پہلا ٹی 20  کا اسکواڈ کیا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    دورہ بنگلہ دیش: پہلا ٹی 20 کا اسکواڈ کیا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لئے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    اعلان کردہ اسکواڈ میں حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں موقع دیا جا رہا ہے۔

    ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں ۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران تین ٹی 20 میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ ٹی 20 میچز 19، 20اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کرکے پہلی پوزیشن مزید مستحکم بناسکتا ہے ہار کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہیں، گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج رات 7:30 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، سیریز جیتنے کے بعد آج کے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے گا، شاہین آفریدی اور راحت علی کو حتمی الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز میں نوجوان آل راؤنڈر حسین طلعت کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابر اعظم 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون  بیٹسمین قرار

    نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون بیٹسمین قرار

    دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی جاری کردہ تازہ فہرست میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے، وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی آرون فرنچ، دوسرے جب کہ بھارتی بالے باز ویرات کھولی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کی صف اول کی ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان بیٹسمین نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے۔

    خیال رہے بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہوسکا، احمد شہزاد کا 25 واں نمبر جبکہ سرفراز احمد 55 ویں، اور فخر زمان 71 ویں نمبر پر ہیں۔

    بالرز میں کیوی مچل سینٹنر پہلے نمبر پر آگئے، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے چسپریت بھمرا تیسرے نمبر پر برا جمان نظر آتے ہیں۔ تازہ ٹی 20 رینکنگ کی بالنگ کیٹگری میں عماد وسیم سیریز نہ کھیلنے کے باوجود 7 ویں اور شاداب خان واضح ترقی کے بعد چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پاکستانی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جیت کر نمبر 1 ٹی 20 ٹیم بھی بن گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔