Tag: T20I series

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکا روانہ

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکا روانہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی کراچی سے ڈھاکا کے لیے براستہ دبئی روانہ ہوگیا۔

    کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہونے والے دوسرے گروپ میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ منگل کی رات کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا تھا۔

    پہلے گروپ میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان شامل، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف شامل تھے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی، سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کے ساتھ پہلا اسائنمنٹ ہے۔

    این بشپ نے شاہین آفریدی کو ’بے بی اسٹارک‘ قرار دے دیا

    دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دورہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ بولر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    مچل مارش آسٹریلوی کے 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

    ٹم ڈیوڈ، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ مارکس اسٹوئنس اور جیک فریزر میکگرک اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

    پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور مچل اسٹارک ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23، 26، 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر‘ دی بگ شو’گلین میکسویل نے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    کرکٹ کے میدان میں شائقین کو کئی یاد گار لمحہ دینے والے 36 سالہ جارحہ مزاج بیٹر اور آف اسپن باؤلر میکسویل نے باضابطہ طور پر 50 اوور کی بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلین میکسویل آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر نے باضابطہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    میکسویل نے فائنل ورڈ پوڈ کاسٹ سے طویل گفتگ کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2022 میں اپنی ٹانگ کی شدید چوٹ کے باعث میں اپنی ٹیم کو مایوس کررہا ہوں۔

    بیلاروس کی آریانا سبالنکا کی فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی

    آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی بات چیت کی، ون ڈے کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا ہے۔

  • بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

    بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

    بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی۔

    پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔

    اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔

    اس سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کا اشتہار جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    دورہ نیوزی لینڈ میں محمدیوسف، محمد مسرور اور ڈرائیکس سائمن کوچز تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بولنگ کوچ نہیں تھا۔

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، پاک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پہلے یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے، دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اس اسٹیڈیم میں اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

  • دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، عثمان خان کو بھی مزید موقع دیا جائے گا۔

    پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ 10، 12 اور 14 مئی کو شیڈول ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ آئر لینڈ کے تین اور انگلینڈ کے ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس دیکھ کر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرے گا کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے حتمی ٹیم بھیجنے کی آخری تاریخ 24 مئی مقرر کی گئی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کی بڑی تیاری، وسیم اکرم کوچنگ کرینگے

    پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ کا ایک اور اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

    نیوزی لینڈ کا ایک اور اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

    پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں شامل کیوی کرکٹر انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹر جوش کلارکسن سپر سمیش میں کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرکٹر جوش کلارکسن کی جگہ سینٹرل سٹیگز ول ینگ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، انکی جگہ سٹیگز کو تیسرے میچ میں پلئینگ الیوں میں جگہ دی گئی تھی۔

    اس سے قبل سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل آل راؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی تھی۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہونگے، میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    گذشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے 201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے ‏تعاقب میں مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسدعمر تماشائیوں کی کم تعداد پر افسردہ، طلبا کا داخلہ فری؟

    نوجوان بولر محمد وسیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا جب کہ شاداب نے 3، محمد نواز، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے1،1وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ31 اور اوڈین اسمتھ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    حیدرعلی نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    پاکستان اور بنگلہ دیش آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    ڈھاکہ: شاہین ٹائیگرزپرجھپٹنےکو تیار،ٹی20سیریزکاپہلا معرکہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچوں پر متشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج دوپہر ایک بجے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

    قائد قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی ہوم سیریز کو آسان نہیں لےسکتے، ہوم کنڈیشن میں میزبان ٹیم کو ہرانا آسان نہیں ہوگا ، کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں۔

    بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں حیدرعلی ،محمد نواز،خوشدل اور وسیم جونیئر12رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلےگئے بارہ میں سےدس میچز پاکستان نے اپنے نام کررکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوری 2020 کے بعد دونوں ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔

    یاد رہے کہ رواں سال بنگلا دیش اپنی سرزمین پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریزہراچکی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    کراچی: پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، محمد حفیظ کو ڈراپ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی دکھانے پر تین کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل، شاہین آفریدی، آصف علی اور حسین طلعت کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا، راحت علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، آصف علی، حسین طلعت، بابر اعظم، راحت علی۔

    رومان رئیس کو انجری کے سبب قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، جبکہ عمر امین، محمد حفیظ، حارث سہیل، عامر یامین، کامران اکمل، عمر اکمل، محمد عرفان ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

    آئی سی سی نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون میچ ریفری مقرر کردیا، میچز کو پاکستانی امپائرز سپروائز کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی توئنٹی سیریز یکم اپریل سے 3 اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی، ٹکٹوں کی آئن لائن فروخت شروع کردی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔