Tag: t20world cup

  • محمد رضوان کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

    محمد رضوان کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

    پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ آپ لوگ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، گزشتہ دو میچز میں ہماری پوری ٹیم کے ساتھ عوام بھی بہت تکلیف سے گزری ہے۔

    رضوان کا کہنا تھا کہ  نیدرلینڈز کے ساتھ میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے، اسی طرح آگے بھی کھیل کے میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، وہ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں بڑے میچز میں وہ بھی اچھا پُرفارم کریں گے۔

    محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز

    کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سب کے سامنے ہیں جبکہ حارث رؤف کی بولنگ بھی بہت اچھی جاری ہے۔

    وسیم جونیئر سے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وسیم ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، ہم دو میچز ہارے ہیں لیکن ان میچز میں وسیم کی کارکردگی بہت بہترین رہی ہے، وسیم کی صورت میں ٹیم میں ہمیں ایک پلس پوائنٹ ملا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ شاداب خان ہمیشہ سے بہترین پُرفارمنس دی ہے، وہ ٹیم میں ستون کی اہمیت رکھتے ہیں۔

    محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

  • بابر اعظم نے اپنی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

    بابر اعظم نے اپنی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی میں مین مینجمنٹ کافی سیکھنے کو ملی ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے۔

    بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور بیٹسمین کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار ایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کیلئے بہتر ہو۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹیم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جِتا کر دوں جب کہ میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کروں ، بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ جب نام لیا جاتا ہے تو اس بات سے بہت اعتماد ملتا ہے، کپتانی سے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔

    اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمین میں سے ایک ہے ان کی کپتانی میں کھیلنے سے بڑا اعتماد ملتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ وہ پاکستان کا ایک بہترین اور بہت محنتی چیمپئن ہے، وہ پریکٹس بھی بھر پور کرتا ہے، اپنی ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے ہمیشہ کچھ بہت بڑا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔