Tag: T20Worldcup

  • ’پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل جائے گا؟‘ شاہین آفریدی کی ویڈیو وائرل

    ’پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل جائے گا؟‘ شاہین آفریدی کی ویڈیو وائرل

    دبئی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے مداح نے ٹکٹ مانگ لیے۔

    سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی میدان سے باہر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ کے مداح کی جانب سے ان سے ٹکٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔

    ویڈیو میں نوجوان نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے پوچھا کہ ’بھائی آپ کے پاس ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹس ہیں؟

    سوال پر شاہین آفریدی جاتے جاتے رک گئے اسی دوران ایک مداح کی آواز آئی ہے کہ بھائی دیکھیں شاید جیب میں ٹکٹس ہوں، فاسٹ بولر نے جیب ٹٹولی اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

    فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔

  • ٹی20ورلڈکپ: اسکاٹش ٹیم کی جرسی ڈیزائن کرنے والی 12 سالہ بچی کے دنیا بھر میں چرچے

    ٹی20ورلڈکپ: اسکاٹش ٹیم کی جرسی ڈیزائن کرنے والی 12 سالہ بچی کے دنیا بھر میں چرچے

    دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائن کرنے والی بارہ سالہ ربیکا ڈاونی کو دنیا بھر سے داد مل رہی ہے۔

    اس وقت 12 سالہ ڈیزائنر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اسکاٹش کرکٹ بورڈ نے ربیکا ڈوانی کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جس میں وہ ٹی وی کے سامنے کھڑی ہیں اور پس منظر میں اسکاٹ لینڈ کا میچ جاری ہے، بورڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں۔

    اس دوران آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ربیکا کے کام کو خوب سراہا۔ اسکاٹش جرسی جامنی اور سیاح سمیت دیگر رنگوں کے ملاپ سے بنائی گئی ہے، سامنے حصے پر قوم کا نام اور لوگو درج ہے۔

    خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی جرسی اور کٹ کے ڈیزائن کے لیے ایک آن لائن مقابلہ کر وایا تھا۔ جس میں 200 سے زائد اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا۔

    مذکورہ مقابلے میں ربیکا فاتح قرار پائیں اور ان کے بہترین ڈیزائن والی کٹ کو ورلڈکپ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    بارہ سالہ ڈیزائنر اور اس کی فیملی کو زمبابوے کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اسے پروڈکشن لائن کی طرف سے پہلی شرٹ بھی تحفے میں دی گئی تھی۔

  • ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والا عمانی کھلاڑی فیاض بٹ کون ہے؟

    ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والا عمانی کھلاڑی فیاض بٹ کون ہے؟

    کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان میں کیلئے بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے فیاض بٹ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

    فاسٹ بولر فیاض بٹ نے 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی انڈر 19 ٹیم کا حصّہ تھے۔

    انڈر 19 ورلڈ کپ میں فیاض بٹ نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے چار بہترین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا جس میں بھارت ٹیم کے اوپنر بیٹسمین لوکیش راہول بھی شامل ہیں۔

    فیاض بٹ کی گیند پر لوکیش راہول بغیر کوئی کارکردگی دکھائے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، بھارت کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر فیاض بٹ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

  • ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ سے انکار کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹاس کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی پی ایل سے قبل صورتحال مختلف تھی لیکن آئی پی ایل کے دوران لوکیش راہول نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    راہول کی کارکردگی نے مجھے تیسرے نمبر پر کھیلنے پر مجبور کردیا ہے اب اوپننگ دوبارہ لوکیش راہول کریں گے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں اور ہمارے لیے وہ سب سے اوپر آئیں گے اس لیے میں اب تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول نے 2018 کے بعد سے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 2548 رنز بنائے ہیں اور 2020 میں اورنج کیپ جیتنے والے کھلاڑی تھے۔

  • بنگلادیشی بولرز کا جادو چل گیا، عمان کو شکست

    بنگلادیشی بولرز کا جادو چل گیا، عمان کو شکست

    مسقط: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کے کوالیفائنگ میچ میں بنگلادیشی بولرز نے میچ کا نقشہ پلٹ کر فتح اپنے نام کرلی۔

    ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلادیش اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جس میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگال ٹائیگرز مقررہ 20 اوورز میں صرف 153 رنز بنا سکے اور اُن کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گیے۔ بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم 64 اور شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔  عمان کے بولر بلال خان اور فیاض بٹ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کرکٹ ماہرین نے 154 رنز کے کم ہدف اور عمان کی بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہوئے عمان کی جیت کی پیش گوئی کردی تھی مگر بنگلادیش کے اسپنرز نے شاندار بولنگ کر کے میچ کا نقشہ پلٹا اور ناقابل یقین فتح حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بنگلادیشی بولرز کی گھومتی گیندوں کے آگے زیادہ دیر  نہ ٹھہر سکا اور چکما کھا کر پویلین لوٹنے پر مجبور ہوا۔

    عمان کی جانب سے جتندر سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ کاشیپ پراجپاتی 21، محمد ندیم نے 14 بنا کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ : اسکاٹ‌ لینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، اگلے مرحلے تک رسائی

    بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب اسپنرز نے شاندار بولنگ کر کے اسکور کو روکے رکھا جس کی وجہ سے عمان کے کھلاڑی دباؤ میں آکر جلدی جلدی آؤٹ ہوئے۔

    واضح رہے کہ منگل کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 17 رنز سے شکست دی اور اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

  • ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ : اسکاٹ‌ لینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، اگلے مرحلے تک رسائی

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ : اسکاٹ‌ لینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، اگلے مرحلے تک رسائی

    مسقط: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں  اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیو گینی (پی این جی) کو 17 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

    ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ریچی بیرنگٹن کے 70 اور میتھیو کروس کی 45 کی شاندار اننگز کی بدولت مخالف ٹیم کوجیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔ اسکاٹ لینڈ نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر  1.375 کی اوسط سے 165 رنز اسکور کیے۔

    جارج منسے نے 15 رنز ، پاپوانیوگنی کی جانب سے  کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4  وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں پی این جی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 5 کے مجموعی اسکور پر پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا، 15 اور 10 رنز کے اضافے کے بعد مزید دو کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کرس ایمینی بھی صرف تین رنز اضافے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

    اسی طرح سمن عطائی 35م سیسی باؤ 67، کپلن 67 پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوائے، نورمن نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تو وہ 128 کے مجموعی جبکہ 47 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گیے، یوں پی این جی کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور پھر نواں کھلاڑی 135 جبکہ آخری 148 کے اسکور پر آؤٹ ہوا۔

    پی این جی کی جانب سے  نورمن وانوا47رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی نےشانداربولنگ کرکے4وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں کھیلا جارہا ہے، جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ عمان سے شام 7 بجے ہوگا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز کھیلےگئے میچز میں  آئر لینڈ نے نیدر لینڈز  اور سری لنکا نے نمیبیاکو شکست دی تھی۔

  • وارم اپ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    وارم اپ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    دبئی: بھارت نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلش ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ایشان کشن نے 46 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول 24 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    رشبھ پانت 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ہاردک پانڈیا نے 16 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 8 رنز ولے کا نشانہ بنے۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ولے، مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے، معین علی نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    جونی بریسٹو نے 49 رنز پر بمرا کا نشانہ بنے، لیام لیونگسٹن 30 رنز بنا چلتے بنے، جیسن رائے 17 اور جوز بٹلر 18 رنز بناسکے۔

    ڈیوڈ ملان 18 رنز بنا کر چاہر کا نشانہ بنے، کرس ووکس ایک رن بناسکے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جسپریت بمرا اور راہول چاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے وارم اپ میچ کا نتیجہ آگیا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے وارم اپ میچ کا نتیجہ آگیا

    دبئی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 131 رنز کا ہدف 15.3 گیندوں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 24 گیندوں پر 46 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 2 چھے اور چار چوکے شامل تھے۔

    اوپنر محمد رضوان 13 رنز بنا کر رامپال کا نشانہ بنے، محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن واش نے دو وکٹیں حاصل کیں، روی رامپال ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی تھی، شیمرون ہیٹمائر 28 اور کیرون پولارڈ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    کرس گیل کو 20 رنز پر حارث رؤف نے بولڈ کیا، لیندل سمنز 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آندرے فلیچر 2 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرش بولر نے نئی تاریخ رقم کردی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرش بولر نے نئی تاریخ رقم کردی

    مسقط: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کے بولر کرٹس کیمفر نے تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس کیمفر نے نیدرلینڈز کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

    آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس کیمفر ورلڈ کپ میں 4 گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئرس بولر کی تباہ کولنگ بولنگ کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا۔

    آئرلیںڈ کی 107 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، آئرش ٹیم نے 8 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنالیے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں حیران کن طور پر اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے زیر کیا تھا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: ثانیہ مرزا نے اہم اعلان کردیا

    پاک بھارت ٹاکرا: ثانیہ مرزا نے اہم اعلان کردیا

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دن اپنی مصروفیات بتادیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے ایسے میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی میچ کے دن اپنی مصروفیات سے آگاہ کردیا۔

    ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن سوشل میڈیا سے دور رہوں گی۔

    ان کے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’اچھا آئیڈیا ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کو پاک بھارت میچ کے باعث ماضی میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا ہے لیکن اس بار انہوں نے میچ والے دن سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ میں ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا آغاز کل سے عمان اور یو اے ای میں ہورہا ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔