Tag: T20Worldcup

  • ورلڈ کپ میں بابر اعظم کے فیورٹ کھلاڑی کون؟

    ورلڈ کپ میں بابر اعظم کے فیورٹ کھلاڑی کون؟

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کے نام بتادیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دبئی سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں ‏کپتانی کرنا چیلنج ہے، ورلڈ کپ پہلی بار کھیل رہا ہوں اور خوشی ہے کہ ایونٹ میں کپتانی کررہا ہوں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ایونٹ میں اچھا کرنا ہے، اچھی پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے، ‏ٹورنامنٹ سے قبل فارم اچھی ہو تو اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کین ولیمسن بیٹنگ اور حسن علی بولنگ میں فیورٹ ہیں۔

    محمد رضوان سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں، ان کے ساتھ اچھی کیمسٹری بن گئی ہے ‏کوشش ہوگی کہ رضوان کے ساتھ لمبی اننگز کھیلوں۔

    صہیب مقصود کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شعیب ملک کے حوالے سے کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ شعیب ملک تجربہ ‏کار کھلاڑی ہیں اور ان کا شمار فٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، شعیب ملک کو حتمی الیون میں کھلانے سے متعلق ہمیں ابھی ‏پلان بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی میں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑیں، شعیب ‏ملک، فخر زمان اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کل سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر ‏کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

  • ویرات کوہلی کی رسی سے بندھی تصویر وائرل

    ویرات کوہلی کی رسی سے بندھی تصویر وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی رسی سے بندھی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ رسی سے بندھے ‏ہوئے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رسی سے بندھی تصویر شیئر کی ہے۔

    کوہلی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’مسلسل بائیو سیکیور ببل میں رہ کر ایسا محسوس ہوتا ہے۔‘‏

    بھارتی ٹیم کے کپتان کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، سابق انگلش آل ‏راؤنڈر کیون پیٹرسن نے بھی تصویر پر تبصرہ کیا۔

    کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ’میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔‘‏

    خیال رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے دورہ انگلینڈ پھر آئی پی ایل اور اب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باعث بائیو سکیور ببل ‏میں ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، پی سی بی نے آئی سی سی کو خدشات سے آگاہ کردیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پی سی بی نے آئی سی سی کو خدشات سے آگاہ کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی سے ویزوں کی یقین دہانی مانگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی جنوری تک پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے سے متعلق آگاہ کرے، دونوں ملکوں کے حالات کشیدہ ہیں، اس لیے ویزوں کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا معاملہ ہے، ہم نے خدشات سے آگاہ کردیا، میزبان ملک کے ساتھ معاہدے میں یہ واضح ہے کہ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ویزے اور رہائش دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اب نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے۔

    2021 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے 22-2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔