Tag: T20WorldCup2021

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : ایشز حریف آج آمنے سامنے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : ایشز حریف آج آمنے سامنے

    دبئی/ شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلےجاری ہیں ، آج میگا ایونٹ میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی امید برقرار رہی گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ تین بجے شروع ہوگا۔

    دونوں ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک دو دو میچز کھیل رکھے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: آصف علی کا منفرد ریکارڈ، شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا بڑا مقابلہ ایشز سیریز کے روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دبئی میں ہوگا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اس لئے اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ جو ٹیم فتح حاصل کرے گی اس کی ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں دو ہزار دس کے بعد سے آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آمنے سامنے ہونگی، دو ہزار دس کے ٹی ٹوئنٹی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

     

  • محمد رضوان کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

    محمد رضوان کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

    ابوظبی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا میچ جاری ہے، جہاں دو روایتی حریف پاکستان اور انڈیا گروپ میچ میں مدمقابل ہے۔

    واضح رہے کہ آج کے میچ سے قبل ان کو سو کیچز مکمل کرنے کے لیے مزید ایک کیچ کی ضرورت تھی، انہوں نے 100واں کیچ سوریا کمار یادیو کا پکڑا، سوریا کمار یادیو کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔

    پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین اس سال مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ساتھ ساتھ انہوں نے اس سال اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1189 رنز بنائے ہیں جو رواں برس کسی بھی کرکٹر کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

     

    یاد رہے کہ محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں شان دار کارکردگی پر وزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ہے، محمد رضوان کو یہ اعزاز وکٹوں کے پیچھے اور بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے پر دیا گیا، انھوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 161 رنز بنائے اور 5 کیچز پکڑے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     

  • ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں‌ پہنچ گئیں

    ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں‌ پہنچ گئیں

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ دبئی میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

     پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اہم مقابلے کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں اور وارم اپ شروع کر دیا ہے۔

    پا کستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

    بابر اعظم کی پریس کانفرنس

    متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے،میچ والے دن ماضی کو بھلا کر اچھا کھیلیں گے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں ہم اس بار ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں دو اہم میچز ہیں، جن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ہماری بولنگ ٹی ٹوینٹی میں ہمیشہ بہت اچھی رہی، جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی ہے۔

    ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے زبردست ٹاکرے سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سے گیم چینجر ہیں، اور بھارت کو ان سے بہتر کھیل کے لیے اپنا ’اے گیم‘ کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

    انھوں نے کہا میرے لیے پاک بھارت میچ ایک عام میچ ہے، دباؤ نہیں لیتا، ہمیں پروفیشنل کرکٹرز کی طرح حالات میں ڈھلنا ہوتا ہے، اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے، یا لکھ رہا ہے اس سے مطلب نہیں۔

    ابوظبی میں پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کو پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ فراہم کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا، چاچا کرکٹ نے پی سی بی سے ٹکٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

     

  • پاک بھارت ٹاکرا: شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب

    پاک بھارت ٹاکرا: شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل وولٹیج ہائی ہوگیا، راولپنڈی ایکسپریس نے بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کو ماضی یاد دلادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے ‘پاک بھارت ٹاکرا’ پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ چوبیس تاریخ کو 20، بیس اوورز گرنے ہیں، آپ کو لگ پتہ جائے گا کہ کس کے ساتھ میچ ہوا ہے؟

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہت تگڑی ہے اور بہترین فارم میں ہے، آپ لوگ ہماری بولنگ اور مڈل آرڈر کو کم درجہ بندی پر رکھ رہے ہیں،اگر ہمارا اوپنر فخر زمان چل گیا تو وہ آپ کے پلے پڑجائے گا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے جیتنے کے لئے بیس اوورز کھیلنے ہونگے پاکستان کوئی واک اوور نہیں ہے اور نہ ہی بھارت واک اوور ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں تک پیسہ لگا کر پہنچے ہیں جبکہ پاکستان اپنی محنت سے یہاں تک پہنچا ہے، مجھے امید ہے کہ میچ تگڑا ہوگا مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وکٹ اچھی بنائی جائے۔

    پروگرام میں موجود سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پر ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شعیب کہتا ہے کہ پاکستان 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے شعیب یہ تو بتائے کہ اتنے رنز بنائے گا کون؟ مجھے تو پاکستان ٹیم میں ایسا کوئی نظر نہیں آتا۔

    ہربھجن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دو سو رنز بنانے کے لئے پاکستان کو خواب سے جاگنا ہوگا، شعیب اختر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ حفیظ اور فخر، جس کے جواب میں ہربھجن کا کہنا تھا کہ سپنوں سے جاگو گیں تو سپنے پورے ہونگے ناں!

     

  • جنوبی افریقی کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقی کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    ابوظبی: جنوبی افریقی فیلڈر نے کینگروز کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا شاندار کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، میچ کی خاص بات جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈن مارکرم کا شاندار کیچ تھا جو انہوں نے مڈ آن پر آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا تھاما۔

    آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے مختصر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ مڈآن پر خوبصورت اسٹروک کھیلتے ہیں اسی دوران جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈن مارکرم نے خوبصورت ڈائیو کی مدد سے گیند کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیا۔

    آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ خود یہ منظر دیکھ کر بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین کی جانب چل پڑتے ہیں، آؤٹ ہونے سے قبل اسٹیو اسمتھ 35 رنز کی عمدہ اننگز کھیل چکے تھے۔

    اس خوبصورت کیچ کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زائد لائکس مل چکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)