Tag: T20WorldCup21

  • شاہد آفریدی کو شعیب ملک کا سیلوٹ، (ویڈیو وائرل )

    شاہد آفریدی کو شعیب ملک کا سیلوٹ، (ویڈیو وائرل )

    آل راؤنڈر قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کو سیلوٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھا، لالہ کی میدان میں موجود ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1454098568634044420?s=20

    افغانستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد جب شعیب ملک پویلین کی جانب آئے تو ان کا سامنا شاہد آفریدی سے ہوا، جس پر انہوں نے فوراً ہی آفریدی کو سیلوٹ کیا، جواب میں شاہد آفریدی نے بھی تالیاں بجاکر شعیب ملک کے اس طرز عمل کو سراہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب ملک کے اس اقدام کی زبردست تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار شاہد خان آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا۔

    اس موقع پر اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام بھی دیا تھا، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی گراؤنڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے تھے، آج ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کررہا ہوں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: گرین شرٹس آج افغانستان سے ٹکرائےگی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: گرین شرٹس آج افغانستان سے ٹکرائےگی

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم جیت کی ہیٹ ٹرک کیلئے پُر عزم، بھارت اور نیوزی لینڈ کےبعد اب افغانستان نشانے پرہوگا، شاہین آج افغانستان سےپنجہ آزمائی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، اسکاٹ لینڈ کو ایک سو تیس رنز سے شکست دیکر افغان ٹیم دیگر ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاچکی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ گروپ ٹو میں موجود پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، افغانستان کے بعد پاکستان کو نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے میچز کھیلنے ہیں۔

     یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ٹاکرا، راشد خان کا مداحوں کے نام اہم پیغام

    قومی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم سیشن کیا، افغانستان کیخلاف میچ سے پہلے بھی کھلاڑی نیٹ سیشن میں حصہ لیں گے۔قومی ٹیم کے عبوری بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ دو میچز جیت کر اعتماد ملا، افغانستان کے خلاف پلان کےمطابق کھیل کر جیتیں گے۔

    ویسٹ انڈیز بمقابلہ بنگلہ دیش

    پاک افغان ٹاکرے سے قبل ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان شارجہ میں اہم ترین میچ کھیلا جائےگا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا میچ اس حوالے سے اہم ہے کہ جو ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ تین بجے شروع ہوگا۔