Tag: Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah

  • تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ٹپو اور سونو کی شادی، صارفین کا دلچسپ رد عمل

    تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ٹپو اور سونو کی شادی، صارفین کا دلچسپ رد عمل

    بھارت کے مقبول سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مداح اس وقت حیرانی میں مبتلا ہوگئے جب گزشتہ روز شو کے پروڈیوسرز نے ایک پرومو جاری کیا، جس میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کئے گئے پرومو میں دونوں کرداروں کو شادی کے روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا کہ ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔

    چمپکللال اور جیٹھا لال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، وہیں بِھڑے کو ٹپو سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!‘

    شو کے مداحوں نے پرومو سامنے آتے ہی حیرت اور تجسس کا اظہار کیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ محض بِھڑے کا خواب ہو سکتا ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے ’ایکمے و سیکریٹری‘ بِھڑے اس شادی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

    ایک مداح کا کہنا تھا کہ یہ خواب کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں چل رہا؟ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بھڑے ماسٹر، اب خواب سے جاگنے کا وقت آ گیا ہے۔ جاگ جاؤ!

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا یہ شو 16 سالوں سے نشر کیا جارہا ہے، پچھلے سال پروڈیوسر اسیت کمار مودی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ”TMKOC یونیورس” بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب مقبول بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار نبھانے والے اداکار دلیپ جوشی کے شو چھوڑنے کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

    ایک انڈین میڈیا آؤٹ لیٹ نے خبر جاری کی کہ دلیپ جوشی نے جیٹھا لال کا کردار نبھانے سے انکار کرتے ہوئے ڈرامے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز دلیپ جوشی اور ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر اسیت مودی میں جھگڑے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ بتایا گیا تھا کہ جیٹھا لال نے چھٹیوں کی درخواست کی تھی جسے پروڈیوسر نے مسترد کر دیا تھا۔

    جھگڑے کے دوران دلیپ جوشی نے اسیت مودی کا گریبان پکڑ لیا تھا اور شو چھوڑنے کی دھمکی بھی دی تھی جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ اداکار نے ڈرامے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

    ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ شو چھوڑنے پر مجھے ہراساں کیا گیا، پلک سندھوانی

    افواہوں کا علم ہونے پر دلیپ جوشی نے ان کی سخت سے تردید کی اور غلط خبریں پھیلانے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا میں میرے اور اسیت مودی کے بارے میں کچھ ایسی خبریں آئی ہیں جو جھوٹی ہیں اور مجھے ایسی باتوں سے بہت دکھ ہوتا ہے۔

  • تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار شیلیش لودھا کی درگاہ اجمیر شریف حاضری

    تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار شیلیش لودھا کی درگاہ اجمیر شریف حاضری

    اجمیر: بھارت کی معروف کامیڈی ٹی وی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نامور اداکار اور شاعر شیلیش لودھا نے آج اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور اداکار اور شاعر شیلیش لودھا نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    بھارتی اداکار اور شاعر شیلیش لودھا کو درگاہ کے خادم سید زاہد ہاشمی نے درگاہ میں زیارت کرائی جبکہ سید یامین ہاشمی چشتی نے خواجہ غریب نواز کے دربار میں ان کی کامیابی خصوصی دعائیں مانگیں۔

    اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کے لئے ان کے چاہنے والے بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے، اداکار نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ بچوں سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں آٹو گراف بھی دیا۔

    شیلیش لودھا نے درگاہ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حضرت خواجہ غریب نواز صاحب پر بھر پور اعتماد ہے اور وہ اکثر اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے آتے ہیں۔

    سنیل شیٹی نے والد کی یادوں سے وابستہ تین بلڈنگیں خرید لیں

    شیلیش لودھا نے کہا کہ وہ زندگی میں کامیابی کے لیے اجمیر شریف پہنچے ہیں، راجستھان سے ایک اداکار ہونے کے باعث انہیں بے پناہ عزت ملی ہے۔