Tag: tabdeeli

  • پاکستان میں تبدیلی، بھارتی اداکار اور کرکٹر نے الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا

    پاکستان میں تبدیلی، بھارتی اداکار اور کرکٹر نے الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا

    نئی دہلی: بھارتی اداکار اکشے کمار اور کرکٹر گوتم گھمبیر نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، دونوں آئندہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے عمران خان کی جدوجہد اور کامیابی سے متاثر ہوکر سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا وہ جلد حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بے جے پی گوتم گھمبیر کو آئندہ عام انتخابات میں نئی دہلی کی نشست سے ٹکٹ جاری کرے گی، اس وقت دلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔

    دوسری جانب ایکشن اداکار اکشے کمار نے بھی بی جے پی سے اپنے روابط بڑھاتے ہوئے غیر اعلانیہ شمولیت اختیار کرلی تاہم وہ باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کنگنا کی تقریب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی صدر کی شرکت، تصویر وائرل

    بالی ووڈ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اکشے کمار مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کردار ادا کررہے ہیں، گزشتہ دنوں اُن کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کی دعوت دی۔

    قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی سیاسی میدان میں انٹری دینے کا اشارہ دے چکی ہیں، گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اگر مضبوط پلیٹ فارم ملے تو سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کروں گی۔

    ئی دہلی میں ہونے والی سرکاری تقریب کے دوران انہوں نے مستقبل میں سیاست شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس پروگرام میں نریندر مودی بھی موجود تھے، بالی ووڈ اداکارہ نے اُن کی شان میں قصیدہ گوئی بھی کی اور انہیں ملک کا سب سے بہترین بھارتی وزیراعظم قرار دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: آنجہانی وزیراعظم ’واجپائی‘ نے شادی کیوں نہیں کی؟

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’مودی بھارت کے جمہوری وزیراعظم ہیں جن کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ہے، ہمیں چار سال کی کارکردگی کو نہیں بلکہ ماضی کو دیکھ کر بی جے پی کی حکومت کا موازانہ کرنا چاہیے‘۔

  • عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے، بلاول بھٹو

    عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہے، شریف برادران کو عوا م کی کوئی فکرنہیں، وہ خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منزل پمپ فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر نثارکھوڑو اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی سےبہت خوش ہوں، وہ کراچی میں بہت اچھا کام کررہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نئی سڑکیں بن رہی ہیں اور صفائی کانظام بھی بہتر ہورہا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی گاڈ فادراور چھوٹا ڈان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوتاہے۔

    میاں صاحب آپ بتائیں آپ کااحتساب ہی کب ہوا ہے؟ نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمارا احتساب 1972سے ہورہا ہے تو میاں صاحب 1972میں تو آپ کونسلر بھی نہیں تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز حکومت کی ترقی صرف سرکاری اشتہارات میں نظرآتی ہے، شریف برادران کو عوام کی کوئی فکرنہیں، خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

  • تین چارماہ میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا، چوہدری شجاعت

    تین چارماہ میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا، چوہدری شجاعت

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مک مکا ہے، آئندہ تین چار ماہ کے دوران تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں خانیوال کی معروف سیاسی شخصیت سردار احمد یار ہراج کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ تین، چار ماہ میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب صرف اشتہاروں سےکام چلایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی شروع کر دی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے نیب کو اپنے مد مقابل لاکر کمزوری کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا تقررمتفقہ فیصلے سے ہوانیب میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے لیکن نیب کے اوپر ادارہ بنایا گیا تو انصاف کا عمل مشکوک ہوجائے گا۔

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کسانوں کو نام نہاد پیکیج سے کچھ نہیں ملا، دیہات کے فنڈز بھی جنگلہ بس اور نمائشی منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں۔

     

  • کسی گلوبٹ نے گولی چلانی ہے توسینہ حاضرہے، طاہرالقادری

    کسی گلوبٹ نے گولی چلانی ہے توسینہ حاضرہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: علامہ طاہرالقادری نےکارکنوں نےپرامن رہنے کی اپیل کردی ۔کہتے ہیں کسی گلوبٹ نے گولی چلانی ہے توسینہ حاضرہے۔

    خیابان سہروردی پربسیرا کے انقلاب مارچ کےشرکاکوعلامہ طاہرالقادری نےپنجابی میں تقریر کرکے انتہائی پرجوش کردیا، علامہ طاہرالقادری نےجڑواں شہروں کے کارکنوں کورات دھرنے میں گزارنے کی اپیل کرتے ہوئے کہامنزل دور نہیں جلد انقلاب کاسورج طلوع ہونے والاہے، علامہ طاہرالقادری نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کسی نے گولی چلانی ہے توان کاسینہ حاضرہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک نےکارکنوں کوثابت قدم رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاانقلاب کوکوئی نہیں روک سکتا۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اڑتالیس گھنٹوں سے پہلے مستعفی ہوجائیں ، اسمبلیاں تحلیل کردیں اور گرفتاری پیش کردیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انکی جانب سے انقلاب کیلئے ڈیڈ لائن دیئے جانے کے بعد مارچ کے شرکا اور ان پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہے، اگر حملہ ہوا تو نواز شریف ، شہباز شریف، ان کی کابینہ اور وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔

    اپنی تقریر کے دوران ڈاکٹر ظاہر القادری نے امیگریشن حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار رانا ثنااللہ ، رانا مشہود اور حکمرانوں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور انھیں گرفتار کرلیا جائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے مارچ کے شرکاء سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سونے اور جاگنے کیلئے باری طے کرلیں، انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں نہ رہیں اور انقلاب کا عملی حصہ بننے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئیں۔

  • موجودہ نظام سے عوام کو انصاف نہیں مل سکتا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    موجودہ نظام سے عوام کو انصاف نہیں مل سکتا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ ملک کے مالی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل ملک میں موجود ہیں، ان وسائل کو بروئے کار لایا جائے تو ہمیں کسی  سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار سربراہ پی اے ٹی نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے وجود میں آئی ہے، اس لئے یہ غیر آئینی حکومت ہے،ہم نظام میں تبدیلی اس لئے چاہتے ہیں کہ جو موجودہ نظام اس ملک میں رائج ہے اس کرپٹ نظام کے ہو تے ہوئے عوام کو انصاف نہیں مل سکتا،