Tag: Tableeghi Jamat

  • آرمی چیف کی سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی

    آرمی چیف کی سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائیونڈ کے تبلیغی عمائدین کے وفد اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبلیغی جماعت کے اکابرین نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں آرمی چیف نے سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔

    واضح رہے کہ سانحہ تیز گام میں 74افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔

    علاوہ ازیں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا ہے کہ دوسرے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ڈپٹی کمانڈر نے ملاقات کی۔

    مزید پڑھیں: لیاقت پور، تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • پنجاب کی جامعات میں تبلیغی جماعت کےداخلے پرپابندی عائد

    پنجاب کی جامعات میں تبلیغی جماعت کےداخلے پرپابندی عائد

    لاہور : پنجاب کی یونیورسٹیز میں تبلیغی جماعت کےداخلے پرپابندی عائد کردی گئی۔ یونیورسٹیز اپنا انٹیلی جینس نظام بھی بنائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ چارسدہ کے بعد پنجاب حکومت نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیے نیا ایس او پی جاری کر دیاگیا۔ تعلیمی اداروں کی مسجدوں میں خطبات انتظامیہ کی منظوری سے دیئے جائیں گے.

    وزارت داخلہ کے مراسلےمیں نام لے کرکہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز میں تبلیغی جماعت کو سرگرمیوں اورجماعتوں کے ٹھہرنے کی اجاز ت نہیں ہوگی۔

    غیرطلبہ عناصر کےہوسٹلز میں ٹھہرنےپرپابندی ہوگی،فرقہ ورانہ اسٹوڈنٹس تنظیموں کی حوصلہ شکنی کی جائےگی۔یونیورسٹی انتظامیہ کوپابندکیا گیا ہے کہ کالعدم جماعت سے ہمدردی رکھنے والے فیکلٹی ممبران کی اطلاع فوری طور پر سکیورٹی اداروں کو دے گی۔

    سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کارروائی کرے گی۔

    سوشل میڈیا پر دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف اکاؤنٹ بنائے گی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنی سیکورٹی کےلیےانٹیلی جینس نظام بنائے گی۔

    اسلحہ اور منشیات کا پھیلاؤ روکنے کی ذمہ داریونیورسٹی انتظامیہ ہوگی۔ ہر تعلیمی ادارہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے نشاندہی کردہ خرابی 15 دن میں دورکرنےکاپابند ہوگا۔