ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کا ٹریلر ممبئی میں ایک تقریب میں لانچ کیا گیا، فلم میکرز نے کاسٹ اور موسیقار ایم ایم کیروانی کی موجودگی میں ٹریلر جاری کیا۔
اجے دیوگن اور تبو کی اس فلم کو نامور ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور تبو کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس جیل کاٹ کر رہا ہوتا ہے، ٹریلر میں جمی شیرگل کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو اس فلم میں تبو کے شوہر ہیں۔
اس فلم کے ٹریلر یہ ثابت کرتا ہے کہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے جو 1990 کے دور کی پرانی یادوں کے ساتھ شروع ہوتی ہے، اس فلم کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔