Tag: tafseelat talab

  • سال 2016 ‌میں 40 بھارتی فوجیوں‌ کو ہلاک کیا، آئی ایس پی آر

    سال 2016 ‌میں 40 بھارتی فوجیوں‌ کو ہلاک کیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج نے کہا ہے کہ سال 2016 میں بھارتی فوج نے 379 مرتبہ سرحد کی خلاف ورزی کی، 46 شہریوں کو شہید کیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 40 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

    پاک فوج نے گزشتہ سال جو کامیابیاں حاصل کیں اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی  آصف غفور نے تفصیلات جاری کردیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہزار سولہ میں بھارتی فوج نے تین سو اناسی بار سرحدی خلاف ورزی کی، چھیالیس شہریوں کو شہید کیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں چالیس بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2016  میں سی پیک میں آٹھ سو ستر کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیرکی گئی، سی پیک کے تحت اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا۔ کراچی میں مجموعی طور پر ایک ہزار نو سو بانوے آپریشنز کیے گئے۔

    آپریشن کے دوران دو ہزار آٹھ سو سینتالیس ملزمان، تین سو پچاس دہشت گرد اور چار سو چھیالیس ٹارگٹ کلرزپکڑے گئے، شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں اکیانوے فیصد اور دہشت گردی کے واقعات میں باہتر فیصد کمی آئی۔

    فوجی عدالتوں نے دو سو چوہتر مجرموں کوسزائیں دیں، جن میں ایک سو اکسٹھ کو سزائےموت اور ایک سو تیرہ کو عمرقید کی سزاہوئی۔

    دہشت گردی میں پانچ سو تراسی جوان شہید ہوئے، جبکہ ساڑھے تین ہزار دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا، پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل ضرب،اینٹی شپ میزائل فائرنگ سسٹم، بابرکروز میزائل اور رعد میزائل کے کامیاب تجربے کیے گئے۔

    پاک فضائیہ کے ایئرپاور سینٹرکاقیام، نائیجیریا کےساتھ مشاق طیاروں کا معاہدہ اور پاک فضائیہ سی ون تھرٹی نے برطانیہ میں بہترین ایئرکرافٹ کاایوارڈ بھی جیتا۔

  • عدالت نے وزارت داخلہ سے سانحہ منیٰ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

    عدالت نے وزارت داخلہ سے سانحہ منیٰ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور: عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ سے سانحہ منیٰ کے متاثرین کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے سانحہ منی کے متاثرین کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے دائر درخواست پرمتاثرین کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے وفاقی حکومت کو منیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی درست تعداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے سانحہ منیٰ کے شہدا اور زخمیوں کی اصل تعداد چھپائی جا رہی ہے.

    عالمی میڈیا دو سو چھیاسی پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات فراہم کر رہا ہے، پاکستانی قونصلیٹ جان بوجھ کر اصل تعداد چھپارہا ہے.

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل حج جدہ ابو عاکف اور ڈائریکٹر حج رافع بشیر شاہ سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برعکس تعینات ہوئے، سفارتی عہدیدار اس عہدے کے اہل نہیں تھے جس کی وجہ سے منی سانحہ کے بعد سے اب تک انکی نا اہلی کھل کر سامنے چکی ہے.

    عدالت سانحہ منی کے متاثرہ پاکستانیوں کا تمام ریکارڈ عدالت میں طلب کرے، عدالت نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت داخلہ کو سانحہ منی کے متاثرہ پاکستانیوں کی تمام تر تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے ہوئے سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    یاد رہے کہ سانحے میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 769 ہے جبکہ اب تک 45 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    گزشتہ پچیس سالوں میں حج کے دوران یہ سب سے مہلک واقعہ تھا جس کے دوران اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں پیش آئیں۔