Tag: taftan

  • کوئٹہ: تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافر قتل

    کوئٹہ: تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافر قتل

    کوئٹہ:نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی لاشیں قومی شاہراہ کے قریبی پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے، مسلح افرادنے سلطان چڑھائی کے قریب بس روک کر مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

    مسلح افراد نے ایم پی اے غلام دستگیر کے بھائی کی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش، نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔

    ویڈیو: ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون اور بچوں پر تشدد

    فائرنگ کے نتیجے میں ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمی افرادمیں غلام دستگیر بادینی کے بھائی بھی شامل ہیں۔

  • امریکن بادام انڈین پیکنگ میں، تفتان کسٹمز نے بڑی اسمگلنگ ناکام بنا دی

    امریکن بادام انڈین پیکنگ میں، تفتان کسٹمز نے بڑی اسمگلنگ ناکام بنا دی

    تفتان: تفتان کسٹمز کے شعبہ اپریزمنٹ نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق تفتان کسٹمز اسٹیشن پر دوران شفٹنگ ایرانی گاڑی سے پاکستانی گاڑی میں سامان ٹرانسفر کیا جا رہا تھا تاکہ اسے NLC میں کلیئر کرایا جا سکے۔

    تاہم خفیہ اطلاعات پر جب ٹرک کو چیک کیا گیا تو 800 ایسی بوریاں برآمد ہوئیں، جن پر انڈین کمپنی کے اسٹیکر/ لیبل چسپاں تھے، یہ امریکن بادام انڈین پیکنگ میں تھے، جسے ایرانی سامان کی آڑ میں کلیئر کیا جا رہا تھا۔

    کسٹمز حکام کو دھوکا دینے کے لیے غلط PTC کوڈ لگا کر ایرانی ساخت کے نام سے کلیئرنس کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، اس طرح کلیئرنس سے کروڑوں روپے کی ڈیوٹی ٹیکسز چوری کی جا تی ہیں۔

    ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، سامان اور گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اسمگلرز اب غلط ڈیکلریشن کے ساتھ ساتھ فروٹ اور سبزیوں کی آڑ میں اسمگلنگ کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے کسٹمز حکام نے بھی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

    واضح رہے کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ راشد حبیب خان نے غلط ڈیکلریشن کے عمل کو روکنے کے لیے مستند اسٹاف کو مختلف کسٹمز کلیئرنس اسٹیشن پر پوسٹ کیا ہے، جب کہ تفتان میں ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ خیال محمد بذات خود تمام پروسز کو دیکھ رہے ہیں۔

  • تفتان، قرنطینہ خیمہ بستی میں صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں

    تفتان، قرنطینہ خیمہ بستی میں صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں

    تفتان: تفتان میں قرنطینہ خیمہ بستی میں صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں، انتظامیہ قرنطینہ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تفتان میں انتظامیہ قرنطینہ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی، قرنطینہ میں لوگ ماسک کے بغیر آپس میں مل رہے ہیں، قرنطینہ بستی میں دکانیں بھی کھل گئیں، غیر معیاری کھانے ملنے لگے۔

    خیمہ بستی میں صفائی کا فقدان ہے، قرنطینہ بستی میں پھلوں کے ٹھیلے پر لوگوں کا رش دیکھا گیا، تفتان قرنطینہ میں کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔

    قرنطینہ کیمپ میں کرونا وائرس کے لیے طے شدہ فاصلے کے برخلاف خیمے نصب کیے گئے ہیں جس کے سبب کرونا وائرس کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

    تفتان میں پانی بھرنے ودیگر ضروریات کے لیے احاطے سے باہر نکلنے کی بھی آزادی ہے، لوگ باہر نکل کر بغیر ماسک پہنے پانی بھررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس کا تعلق کراچی سے ہے، ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 اور سندھ میں 15 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پاکستان میں بھی کچھ کیسز سامنے آئے ہیں، امید ہے کرونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے۔

  • ایران جانے والے 200 سے زائد زائرین سرحد پرپھنس گئے

    ایران جانے والے 200 سے زائد زائرین سرحد پرپھنس گئے

    تفتان : ایران سے پاکستان واپس آنے والے دو سو سے زائد زائرین پاک ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں، جس میں ایک سو تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ایران مزارات کی زیارت کرنے کیلئے جانے والے دو سو سے زائد زائرین چار روز سے سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پاکستانی زائرین کو ایرانی حکام نے سیکیورٹی اسکواڈ نہ ملنے کے باعث چار روز سے روکا ہوا ہے، زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    زائرین میں ایک سو تین خواتین اور پندرہ بچے بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے اب تک سرحد پر پھنسنے والے زائرین کو نکالنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔