Tag: taftishi afsar

  • ڈاکٹرعاصم کیس، تفتیشی افسرپررینجرز کی جانب سے مقدمے کا امکان

    ڈاکٹرعاصم کیس، تفتیشی افسرپررینجرز کی جانب سے مقدمے کا امکان

    کراچی : رینجرز کی جانب سےڈاکٹرعاصم کیس کے تفتیشی افسرپرمقدمے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے ڈی ایس پی الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جارہا ہے۔

    ڈی ایس پی الطاف حسین نے جے آئی ٹی رپورٹ اور سابقہ تفتیشی افسر کی تفتیش کویکسر انداز کرکے ڈاکٹر عاصم کو بے گناہ قراردیدیا۔

    اس اقدام پردہشت گردی کے قوانین کی دفعہ 27 کا اطلاق ہوتا ہے جس کے تحت تفتیشی افسرنےناقص تفتیش کرکے مجرم یا ملزم کا ساتھ دیا ہو۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق جلد ہی قانونی نکات پر جائزے کے بعد درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی، ڈی ایس پی الطاف نےسابق تفتیشی افسرکےنکات نظراندازکیے ملزم کاساتھ دینےپردہشتگردی کی دفعہ لگ سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز کل سندھ ہائیکورٹ میں ڈی ایس پی الطاف حسین کیخلاف اپنے مجوزہ درخواست میں یہ موقف اختیار کرے گی کہ تفتیشی افسر نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ان کی تفتیش کی وجہ سے ملزم کو رعایت ملی۔

  • کراچی: گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کا بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانےکا اعتراف

    کراچی: گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کا بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانےکا اعتراف

    کراچی: پولیس نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا،ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اہم ملزم شکیل عرف چھوٹا نے نئے انکشافات کردئیے، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کیا، ملزم شکیل نے انکشاف کیا کہ چھ افراد ہائی روف میں گئے تھے، تین فیکٹری کے اندر اور تین باہر رکے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے بھتہ خوری اور کھالیں چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد بھی ہوا ۔پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں ہڑتال کے دوران فائرنگ سے خوف ہراس پھیلاتے تھے۔

    ملزم شکیل کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،ملزم شکیل کو چار ساتھیوں سمیت پریڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ۔

    محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا، گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

  • کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

    کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

    کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی دوبارہ تحقیقات کے لیے نئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے، آفتاب پٹھان کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دئیے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہو نیوالے فیکٹری کے سانحہ کی ازسر نو تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

     تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آفتاب پٹھان کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈی آئی جی ایسٹ کراچی منیر شیخ ، محکمہ داخلہ کے کرنل سجاد اور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائر یکٹر الطاف حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

     خفیہ تحقیقاتی اداروں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی اپنے ادارے کےایک ایک رکن کا نام دیں جنہیں تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جاسکے۔

     سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دو سو انسٹھ محنت کش جاں بحق ہو ئے تھے، رینجرز کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے بعد سے یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہے۔

  • سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سانحہ بلدیہ پر اہم اجلاس میں ڈی جی رینجر زنے ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

    رینجرزہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت ایم اجلاس ہوا اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے سانحہ بلدیہ کیس پر اثر انداز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

     اجلاس میں ایک بھتہ خور گروہ کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر اور سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو دھمکیاں دینے کے واقعے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں رینجرز انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی اجلاس میں سانحہ میں ملوث ملزم رضوان قریشی کی گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی رینجر زنے سانحہ بلدیہ میں ملوث تمام افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات دیئے اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کو آپریشن مزید تیزکرنے کے احکامات جاری کئے۔

    سانحہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر عزم ہیں۔

  • سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نوشابہ غازی نے سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسرانسپکٹر جہانزیب کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تنخواہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔

    سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نوشابہ غازی نے کی۔عدالت نےتفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب کی عدم پیشی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    عدالت نےتفتیشی افسرکی تنخواہ روکنے کے ساتھ حکم دیا کہ انسپکٹرجہانزیب کوآئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ سے علیحدگی کے خط کی تحریری کاپی عدالت کو فراہم کردی،

    سماعت کے دوران فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ ،ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلئے۔ کیس کی آئندہ سماعت سات مارچ کوہوگی۔